13/05/2026
انداز بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات
ایک ایماندار ڈاکٹر کا دل اُس وقت سب سے زیادہ پسیجتا ہے جب وہ کسی مریض کا علاج کرنا چاہتا ہو… مگر کر نہ سکے۔
اور اس کی کئی تلخ وجوہات ہوتی ہیں۔
*کبھی مریض یا اُس کے اہلِ خانہ کہتے ہیں: “بس درد کا ٹیکہ لگا دیں، ہم ٹھیک ہیں…” ضروری ٹیسٹ نہیں کرواتے، علاج ادھورا چھوڑ دیتے ہیں، کیونکہ اُنہیں بیماری کی سنگینی کا احساس نہیں ہوتا۔
*کبھی مسئلہ غربت ہوتا ہے… مریض وہ علاج، دوائیاں یا ٹیسٹ افورڈ ہی نہیں کر سکتا جن کی اُسے واقعی ضرورت ہوتی ہے۔
*اور کبھی سب سے مشکل صورت وہ ہوتی ہے جب ہسپتال میں بنیادی سہولیات ہی موجود نہ ہوں۔ آپ جانتے ہوں کہ مریض کو کون سی دوا، انجیکشن یا ٹیسٹ چاہیے… مگر نہ سہولت دستیاب ہو اور نہ مریض کے پاس استطاعت۔۔۔۔ اور باہر کی دوائی لکھنے کی اجازت نہ ہو۔۔۔
پھر اگر ایک ڈاکٹر کو صرف 6 گھنٹوں میں 200 سے 250 مریض نہ صرف چیک کرنے بلکہ آنلائن سسٹم میں ڈالنے پر مجبور کر دیا جائے، تو وہ ہر مریض کو اُس کا مکمل حق کیسے دے؟
لوگ سمجھتے ہیں ڈاکٹر صحیح طرح سے معائنہ کیے بغیر دوائی لکھ دیتا ہے… مگر حقیقت یہ ہے کہ ایک ایماندار ڈاکٹر روز تھوڑا تھوڑا ٹوٹتا ہے۔
وہ ہر اُس مریض کے ساتھ اندر سے زخمی ہوتا ہے جسے وہ بچانا چاہتا تھا، مگر حالات، سسٹم یا مجبوری آڑے آ گئی۔
ڈاکٹر بھی انسان ہوتا ہے… فرق صرف یہ ہے کہ وہ اپنے دکھ چھپا کر دوسروں کا درد کم کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔۔
~آپکا ڈاکٹر
منقول