Drugs Addict and Rehabilitation center district khyber

Drugs Addict and Rehabilitation center district khyber Drugs Addict and Rehabilitation centre social welfare department district khyber

ضلع خیبر سے ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے ڈوگرہ ہسپتال میں نشے کے علاج معالجے کے لیے منشیات بحالی سنٹر کا افتتاح کیا۔...
22/04/2024

ضلع خیبر سے ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے ڈوگرہ ہسپتال میں نشے کے علاج معالجے کے لیے منشیات بحالی سنٹر کا افتتاح کیا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے ڈوگرہ ہسپتال میں قائم اس بحالی سنٹر میں 23 بیڈز ہیں جن میں بالخصوص ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں سے نشے میں مبتلا مریضوں کو داخل کروایا جائے گا اور جو مریض اپنے رشتہ یہاں داخل کروائیں تو وہ ایک یا ڈھائی ماہ یہاں رہے گے جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے لائے گئے مریض تین ماہ زیر علاج رہے گے۔ افتتاح کے موقع پر ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرجد ایریا محمد طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرجد ایریا عبید الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرجد ڈسڑکٹ ابرار احمد، ایڈمن آفیسر سوشل ویلفئیر افتخار احمد، سوشل ویلفیئر انچارج ڈسڑکٹ خیبر حفیظ الرحمن اور میڈیکل ٹیکنیشن ڈرگ سنٹر ڈوگرہ ڈسٹرکٹ خیبر کامران احمد, عزیز الرحمن, ارسلان امجد کمپیوٹر آپریٹر، بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی ایک دفعہ پھر ترقیاتی اور فلاحی کاموں پر عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے بہت سے لوگ بالخصوص نوجوان طبقہ نشے جیسے لعنت میں مبتلا ہو چکے ہیں جس کا علاج اور کاؤنسلنگ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اور جن کا یہاں پر بغیر کسی معاوضے کا مفت علاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کرتے ہوئے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے تاہم ہم خیبر کے عوام کو کھبی مایوس نہیں ہونے دینگے۔ ٹی این این۔ اقبال آفریدی نے خیبر بالخصوص باڑہ کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو جہاں کہی بھی مشکلات کا سامنا ہو تو ہمیں اطلاع دیا کرے ہم عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت اور ہر جگہ پر موجود رہے گے اور حکومت کے کسی بھی ادارے میں افسران سے لے کر ماتحت عملے تک تمام سے ان کے فرائض کے بارے پوچھے گے۔

27/11/2023

Medical checkup

Address

Dogra Hospital Bara
Bara
24801

Telephone

+923169735908

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Drugs Addict and Rehabilitation center district khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share