30/09/2026
*گومل میڈیکل کالج کے طلبہ وفد کی ڈین سے اہم ملاقات*
گومل میڈیکل کالج کے طلبہ کے ایک نمائندہ وفد نے ڈین سے تفصیلی ملاقات کی جس میں کالج اور ہاسٹلز کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں طلبہ نے لائبریری کی توسیع، کیفیٹیریا میں جاری تعمیراتی کام اور کالج و ہاسٹلز میں گرین بیلٹس اور کیاریوں کی بہتری جیسے امور اجاگر کیے۔
اس کے علاوہ تعلیمی معیار کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کیس بیسڈ لرننگ (Case Based Learning) اور ڈیجیٹل لائبریری کے قیام جیسے اقدامات پر بھی غور کیا گیا تاکہ تحقیق کے کلچر کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
طلبہ کی رہائشی سہولیات کے حوالے سے نئے ہاسٹل کے قیام کی تجویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ موجودہ ہاسٹلز میں طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ڈین صاحبہ نے طلبہ کے مسائل کو سراہتے ہوئے تمام مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی اور طلبہ کی اس مثبت کاوش کی تعریف کی کہ وہ کالج اور ہاسٹلز کے مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے سدِ باب میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔