Tibbi Digest

Tibbi Digest Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tibbi Digest, Health & Wellness Website, عبداللہ پور, Faisalabad.

پھلوں کے فوائد اور نقصانات۔قدرت نے ہر پھل میں خاص غذائیت اور شفاء رکھی ہے، لیکن ہر پھل کا صحیح استعمال جاننا بھی ضروری ہ...
07/10/2026

پھلوں کے فوائد اور نقصانات۔

قدرت نے ہر پھل میں خاص غذائیت اور شفاء رکھی ہے، لیکن ہر پھل کا صحیح استعمال جاننا بھی ضروری ہے۔
آئیے مختلف پھلوں کے اہم فوائد اور ممکنہ نقصانات پر ایک نظر ڈالیں:

آم (Mango)
فوائد: زود ہضم، نیا خون بناتا ہے، جسم کو موٹا اور طاقتور کرتا ہے، دل، دماغ اور پھیپھڑوں کو تقویت دیتا ہے، دودھ کے ساتھ استعمال جسم کو قوت دیتا ہے۔

نقصانات: نہار منہ اور کھٹا آم نقصان دہ ہوتا ہے، بدہضمی اور گرمی پیدا کر سکتا ہے۔

سیب (Apple)
فوائد: دماغی اور جگر کی غذا، رنگت نکھارتا ہے، رخساروں میں سرخی لاتا ہے، خون پیدا کرتا ہے، دانت اور گردوں کے لیے مفید۔

نقصانات: بھاری اور دیر سے ہضم ہوتا ہے، زیادہ مقدار میں کھانے سے گیس یا اپھارہ ہو سکتا ہے۔

کیلا (Banana)
فوائد: مقوی، توانائی بخش، جسم کو موٹا کرتا ہے، خون پیدا کرتا ہے، وٹامنز سے بھرپور۔

نقصانات: کمزور معدے والے احتیاط کریں، زیادہ مقدار میں گیس یا اپھارہ کر سکتا ہے۔

مالٹا (Orange)
فوائد: خوش ذائقہ، خون بنانے والا، بدہضمی اور بخار میں مفید، ہاضم اور تازگی بخش۔

نقصانات: کھانسی اور زکام میں نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

سنگترہ (Sweet Orange)
فوائد: معدہ صاف کرتا ہے، قبض دور کرتا ہے، جگر و دل کو تقویت دیتا ہے، سینے کی صفائی، بچوں کے لیے بہترین۔

نقصانات: بہت زیادہ استعمال سے سردی یا زکام ہو سکتا ہے۔

خربوزہ (Melon)
فوائد: فرحت بخش، یرقان، قبض اور پیشاب کے مسائل میں مفید، ماں کے دودھ کی فراہمی میں مددگار۔

نقصانات: زیادہ مقدار گرمی اور گیس پیدا کر سکتی ہے۔

گاجر (Carrot)
فوائد: سرد تر، وٹامن A سے بھرپور، خون بناتی ہے، دل، دماغ، معدہ کو طاقت دیتی ہے، کئی شکلوں میں استعمال ہو سکتی ہے۔

نقصانات: اگر بہت زیادہ مقدار میں کھائی جائے تو ہاضمہ متاثر ہو سکتا ہے۔

بیر (Jujube)
فوائد: خون صاف کرتا ہے، بینائی بہتر بناتا ہے، بھوک لگاتا ہے، ہاضم، پیاس بجھاتا ہے۔

نقصانات: بہت زیادہ استعمال سے قبض یا خشکی ہو سکتی ہے۔

شکر قندی (Sweet Potato)
فوائد: طاقتور، قابض، پھیپھڑوں کو تقویت دیتی ہے، جسمانی محنت کرنے والوں کے لیے بہترین۔

نقصانات: بھاری ہونے کے باعث سونف کے ساتھ استعمال بہتر ہوتا ہے۔

سردا / خربوزہ خاص قسم (Musk Melon)
فوائد: دل، دماغ، گردے، مثانے کو تقویت دیتا ہے، پیشاب آور، جسم میں رطوبت بڑھاتا ہے۔

نقصانات: ٹھنڈی تاثیر کی وجہ سے بلغمی مزاج والوں کو احتیاط کرنی چاہیے۔

جامن (Jamun)
فوائد: خون صاف کرتا ہے، دانت مضبوط کرتا ہے، بال گرنے سے روکتا ہے، مثانے کی کمزوری میں مفید۔

نقصانات: زیادہ مقدار میں قابض ہوتا ہے۔

خوبانی (Apricot)
فوائد: جسم کو طاقت دیتی ہے، قبض کشا، بخار، بواسیر، آنتوں کے کیڑے مارتی ہے۔

نقصانات: زیادہ استعمال پیٹ میں گرمی یا اپھارہ پیدا کر سکتا ہے۔

شریفہ (Custard Apple)
فوائد: دل، دماغ کو طاقت دیتا ہے، خوش ذائقہ۔

نقصانات: دیر ہضم، اپھارہ پیدا کر سکتا ہے۔

لیچی (Lychee)
فوائد: پیاس بجھاتی ہے، دل و دماغ کے لیے فرحت بخش۔

نقصانات: بھاری پھل ہے، کم مقدار میں کھائیں۔

ٹماٹر (Tomato)
فوائد: بھوک بڑھاتا ہے، کھانے کو ہضم کرتا ہے، کچا ٹماٹر قبض کشا اور شوگر/موٹاپے کے مریضوں کے لیے مفید۔

نقصانات: زیادہ گھی والے کھانے کے ساتھ فائدہ کم ہو جاتا ہے، زیادہ استعمال سردی دے سکتا ہے۔

انگور (Grapes)
فوائد: طاقتور، قبض کشا، دماغ و آنکھوں کے لیے مفید، کمزور مریضوں کے لیے انگور کا رس بہترین۔

نقصانات: شوگر کے مریض زیادہ احتیاط سے استعمال کریں۔

ناشپاتی (Pear)
فوائد: دل، دماغ، جگر، معدہ کو طاقت دیتی ہے، قبض کشا، چھلکے سمیت کھانا زیادہ مفید۔

نقصانات: بہت ٹھنڈی تاثیر رکھتی ہے، بلغمی مزاج والوں کو احتیاط کرنی چاہیے۔

گنا (Sugarcane)
فوائد: جسم کو موٹا کرتا ہے، پیشاب آور، پیٹ کی گرمی کم کرتا ہے، دانتوں سے چوسنا بہتر۔

نقصانات: بلغم/بادی مزاج والوں کے لیے مضر، رس دیر ہضم ہوتا ہے۔

انناس (Pineapple)
فوائد: دل، دماغ کو تقویت دیتا ہے، فرحت بخش، بے چینی دور کرتا ہے۔

نقصانات: ٹھنڈی تاثیر رکھنے کے سبب زیادہ مقدار نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

امرود (Guava)
فوائد: فرحت بخش، دل، دماغ اور معدے کو طاقت دیتا ہے، بھوک بڑھاتا ہے۔

نقصانات: کھانے کے فوراً بعد کھانا مضر ہے، زیادہ مقدار میں قبض پیدا کرتا ہے۔

خلاصہ:
ہر پھل اپنے اندر شفا کا خزانہ رکھتا ہے، مگر اعتدال کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے۔ مزاج، موسم، اور جسمانی کیفیت کے مطابق پھلوں کا انتخاب صحت مند زندگی کے لیے بہترین فیصلہ ہے

سفوف ترپھلہ بنانے کا طریقہ اور فوائد آپ سب لوگوں کی فرمائش پر ترپھلا بنانے کا طریقہ یہ ہے۔ھوالشافی۔۔۔ خشک آملہ گٹھلی نکا...
04/10/2026

سفوف ترپھلہ بنانے کا طریقہ اور فوائد
آپ سب لوگوں کی فرمائش پر ترپھلا بنانے کا طریقہ یہ ہے۔
ھوالشافی۔۔۔
خشک آملہ گٹھلی نکال لیں 300 گرام
بھیڑہ 200 گرام
ہرڑ 100 گرام

گٹھلی نکال لیں تینوں چیزیں پیس کر اس کا پاوڈر بنا لیں ترپھلا تیار ہے۔
کچھ حکماء تینوں چیزیں ہم وزن بھی بتاتے ہیں وہ بھی ترپھلا بن جاتا ہے لیکن ترپھلا بنانے کا طریقہ یہی صحیح ہے آپ اسے دہی میں مکس کرکے ایک چمچ دوپہر میں بھی کھا سکتے ہیں

آپ اسے رات کو دودھ کے ساتھ بھی ایک چمچ لے سکتے آپ اسے سے پانی کے گلاس میں ایک چمچ بھگو کر دوپہر میں رکھ دیں شام میں پی لیں.

ترپھلا کے فوائد
پُرانے وقتوں میں استعمال ہونے والا حیرت انگیز نسخہ، جانیئے ترپھلہ کیا ہے؟ اس کے ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

ترپھلہ جڑی بوٹیوں سے بنی ایک دوا کا نام ہے جس کو صدیوں سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، بنیادی طور پر یہ خشک میوہ جات کا ایک مرکب ہے یہ سفوف تین اجزاء آملہ، ہڑڑ اور بہیڑہ پر مشتمل ہے، ترپھلہ لمبی عمر کو فروغ دینے اور دائمی بیماریوں کو ختم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
صرف یہ ہی نہیں ترپھلہ حیرت انگیز طور پر جسم کی اضافی چربی پگھلانے اور وزن کم کرنے کے لئے جانا جاتا ہے، اس سے وزن کیسے کم کیا جا سکتا ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• ترپھلہ کے فوائد
ترپھلہ جسم سے زہریلے مادوں کا نکال کر چھوٹی آنت اور بڑی آنت کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتا ہے، یہ کولون ٹونر کے طور پر کام کرتا ہے اور بڑی آنت کے ٹشوز کو مضبوط اور ٹون کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ وزن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ جڑی بوٹی قبض اور ہاضمے کی سوزش سے لڑنے میں بھی مدد دیتی ہے، یہ کولیسٹرول کی سطح کو بھی نمایاں طور پر کم کرتا ہے اور جسم کی اضافی چربی کو ختم کر کے وزن کو مزید بڑھنے سے روکتا ہے۔

• ترپھلہ میں موجود تین جڑی بوٹیاں
• آملہ
اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپور آملہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتا ہے آملہ لبلبے کی صحت کو کنٹرول کرتا ہے، کولیسٹرول کی سطح کو منظم کرتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط رکھتا ہے۔

• ہرڑ (سیاہ میروبالن)
ہرڑ کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ پٹھوں اور ہڈیوں کو صحت مند اور مضبوط بناتا ہے۔

• بہیڑہ
یہ دیکھنے میں بادام کے سائز کا ہوتا ہے اس کا استعمال انسانی جسم کے لئے بےحد فائدے مند ہے، بہیڑہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں اینٹی سوزش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، یہ گلے کی سوزش، آواز کی خرابی، آنکھوں کی بینائی، معدے کے مسائل، قبض، بدہضمی اور صحت سے جُڑے کئی مسائل کے حل کے لئے بہترین فوائد رکھتا ہے۔

وزن کم کرنے کے لئے ترپھلہ کا استعمال کیسے کیا جائے؟
ترپھلہ کو وزن کم کرنے کے لئے 4 مندرجہ ذیل طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

• ایک گلاس پانی میں ترپھلہ پاؤڈر کے 2 چائے کے چمچ شامل کریں اور رات بھر کے لئے چھوڑ دیں، اب صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں اس سے تیزی سے وزن کم ہوگا۔

• ایک گلاس پانی میں ایک چائے کا چمچ ترپھلہ پاؤڈر ڈالیں اب اس میں ایک دارچینی کا ٹکڑا ڈال کر اسے رات بھر کے لئے چھوڑ دیں، صبح اس پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد شامل کریں اور پی لیں، روزانہ اس کے استعمال سے وزن تیزی سے کم ہوگا۔

• رات سونے سے پہلے ترپھلہ کی ایک گولی نیم گرم پانی سے کھا لیں اور سوجائیں۔

• آپ ترپھلہ کی چائے بنا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں، ایک چائے کا چمچ ترپھلہ پاؤڈر ایک کپ پانی میں شامل کر کے پکائیں، جب دو سے 3 بار اُبال آ جائے تو اسے چھان کر نکال لیں اور لیموں نچوڑ کر پی لیں، یہ وزن کم کرنے کے لئے بہترین چائے ثابت ہوگی۔
✿✿نوٹ
پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز ،بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔@حکیم The Readers Club Hakeem Muhammad Iqbal Mazhar Nomani

فیٹی لیور اور جگر کی صحت کے لیے قدرتی گھریلو نسخہ 🌿جگر جسم کا وہ اہم عضو ہے جو خون کو صاف کرتا ہے، ہاضمہ بہتر بناتا ہے ا...
11/09/2026

فیٹی لیور اور جگر کی صحت کے لیے قدرتی گھریلو نسخہ 🌿
جگر جسم کا وہ اہم عضو ہے جو خون کو صاف کرتا ہے، ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور فاضل مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔
جب جگر میں چربی جمع ہو جائے تو اسے فیٹی لیور کہا جاتا ہے، جو تھکن، بدہضمی اور جگر کے بڑھنے کا سبب بن سکتا ہے۔
✨ قدرتی جڑی بوٹیوں پر مبنی آسان نسخہ
یہ سادہ سا سفوف جگر کی صحت کو سپورٹ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے (مکمل علاج کا متبادل نہیں)۔
🌱 اجزاء:
• اجوائن — 50 گرام
• رائی — 50 گرام
• تیز پات — 50 گرام
🧴 ترکیب:
تمام اجزاء کو اچھی طرح صاف کر کے باریک پیس لیں اور سفوف بنا کر خشک بوتل میں محفوظ کر لیں۔
🥄 طریقہ استعمال:
آدھا چمچ دن میں 2 سے 3 بار نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
💚 ممکنہ فوائد:
✔ ہاضمہ بہتر بنانے میں مدد
✔ گیس اور بدہضمی میں کمی
✔ جگر کے افعال کو سپورٹ
✔ میٹابولزم بہتر بنانے میں معاون
اہم احتیاط:
• فاسٹ فوڈ، زیادہ چکنائی اور میٹھے مشروبات سے پرہیز کریں
• روزانہ واک یا ہلکی ورزش ضرور کریں
• وزن کو کنٹرول میں رکھیں
• اگر مسئلہ شدید ہو تو معالج سے مشورہ لازمی کریں
✨ صحت قدرتی انداز میں بھی بہتر ہو سکتی ہے، بس مستقل مزاجی اور احتیاط ضروری ہے۔



برہمی بوٹی ۔مارکیٹ میں برہمی بوٹی دو طرح کی آ رہی ہے ایک پاکستانی اور دوسری انڈین، آج کل ایک تیسری بھی دیکھ رہے ہیں لیکن...
10/09/2026

برہمی بوٹی ۔
مارکیٹ میں برہمی بوٹی دو طرح کی آ رہی ہے ایک پاکستانی اور دوسری انڈین، آج کل ایک تیسری بھی دیکھ رہے ہیں لیکن وہ بالکل برہمی نہیں ہے کوئی اور بوٹی ہے چائنہ سے آ رہی ہے اس کے پتے مہندی کے پتوں کے مشابہ ہیں، جبکہ برہمی کے پتے چھوٹی چونی کے برابر دل کی طرح کے ہوتے ہیں اور اس کا تنا یا ڈنڈی باریک پتلی دھاگے نما ہوتی ہے کمنٹ میں اس کی تصویر لگا دیتا ہوں،

پاکسانی برہمی کی ڈنڈیاں موٹی اور پتے بڑے ہوتے ہیں یہ حقیقت میں نہ برہمی ہے اور نہ ہی برہمی کے خاندان میں سے ہے بلکہ مندوک بوٹی ہے اگرچہ دونوں کے فوائد قریب قریب ہیں بالخصوص قوت حافظہ کے لیے،
انڈی
مندوک میرے تجربات میں شامل نہیں ہے جبکہ برہمی ہمارے بہت سے نسخہ جات کا حصہ ہے، جیسے اکسیر دماغی، سفوف بصری، معجون راحت، وغیرہ کیونکہ یہ بنیادی طور پر اعصابی نظام، یادداشت، فوکس اور ذہنی تناؤ کو دور کرنے کے لیے زیادہ قوی تسلیم کی جاتی ہے۔ یہ دماغی خلیات کو تقویت دیتی ہے۔

برہمی کے فوائد

برہمی بوٹی جسمانی اور اعصابی ِکچھاؤ کیلئے اکسیر ہے۔ جسمانی و اعصابی طور پر کمزور افراد اگراس بوٹی کی چائے بنا کر لیں تو یہ ان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔

یادداشت کی بہتری:
ایسے لوگ جو اپنی یادداشت بالکل کھوچکے ہوں یا جن کی یادداشت ختم ہونے کے قریب ہو وہ خواہ جوان ہوں یا بوڑھے ہیں، اس بوٹی کی چائے استعمال کریں۔

کمزور دماغ:
برمی بوٹی کمزور دماغ کو مضبوط کرتی ہے، نسیان کو ختم کرنے کے لئے اس بوٹی کوشربت کے طور پریاسفوف بناکر استعمال کرنا بے حد مفید ہے۔اس کا سفوف یا اس کا تیل گائے کے دودھ میں ملا کر بھی پیا جاسکتا ہے۔

دماغی امراض:
برہمی بوٹی مرگی،جنون اور دیگر دماغی امراض میں بہت مفید ہے۔ اگرچہ
استعمال کے طریقے مختلف ہیں لیکن سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ برہمی بوٹی تازہ ایک تولہ، مغز بادام سات عدد، مرچ کالی سات دانے کو پانی میں پیس چھان کر چینی سے میٹھا کر کے پییں۔ (اگر تازہ بوٹی نہ ملے تو خشک بوٹی چھے ماشے کافی ہے

سلیم الکوھری

ریوند،دو طرح کی آتی ہے مارکیٹ میں، ریوند خطائی اور ریوند چینی، اصل ریوند چینی ہے لیکن آج کل خطائی کے نام سے جو آتی ہے وہ...
09/09/2026

ریوند،
دو طرح کی آتی ہے مارکیٹ میں، ریوند خطائی اور ریوند چینی،
اصل ریوند چینی ہے لیکن آج کل خطائی کے نام سے جو آتی ہے وہ اچھی ہے، پہلے اول الذکر جانوروں کے لیے استعمال ہوتی تھی اور ثانی الذکر انسانوں کے لئے، لیکن اب اس کے الٹ ہے،
بہرحال اس کی انتہائی اہم خصوصیات کی حامل ہے،
جیسے
مقوی و محرکِ جگر ہے۔ بخار بوجہ خرابی جگر میں قلمی شورہ۔ نوشادر وغیرہ کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔ پیشاب اور حیض جاری کرتی ہے۔
​اور سُدّہ کھولتی ہے۔ آنتوں کو فضلاتِ ردی سے پاک کرتی ہے۔ ریاح کو تحلیل کرتی ہے، یہ جگر کے ساتھ خصوصیت رکھتی ہے
تھوڑا سا مزید ان فوائد کو کھولتے ہیں،

چونکہ یہ محلل اورام ہے اس لیے جگر اور تلی اور آنتوں کا سدہ کھولتی ہے، معدے اور جگر کی سردی کو مٹاتی ہے، حکیم گیلانی کے بقول معدے اور جگر سرد کے لیے بہت اعلیٰ درجے کی دوا ہے، ان کے فضلات کو دور کرتی ہے
اسی لیے یرقان میں اسے بہت برتا جاتا ہے،
اس کے مرکبات میں سے سفوف جگر مشہور ہے

اور چونکہ یہ پیشاب و حیض جاری کرتی ہے۔ اس لیے جس عورت کو حیض آنے کے دنوں میں درد ہوتا ہو اور حیض کا خون کھل کر نہ آتا ہو تو اس کو ریوند اس طرح دیں ہموزن وزن مصری ملا کر چھ ماشہ روز دیا کریں اور اگر درد کے ساتھ آتا ہو حیض شروع ہونے سے دو روز قبل دینا شروع کریں درد کا عارضہ جاتا رہے گا اور حیض فراغت سے آنے لگے گا،

اسی طرح جوڑوں کے دردوں و گھنٹیا، تحجر المفاصل میں بھی مفید ہے،
چناچہ ایک صاحب جسے گھنٹیا کا مرض تھا انگریزی ادویات کھا کھا کر تنگ آ چکا تھا لیکن فرق بالکل نہیں پڑ رہا تھا حتی کہ اٹھنا بیٹھنا بھی مشکل تھا لیکن دیسی ادویات سے بھی ڈرتا تھا اسے بڑی مشکل سے آمادہ کیا کہ پنسار سے ریوند لیکر خود پسائی کر کے استعمال کر لیں بہرحال وہ تیار ہو گیا ہفتہ بعد ملاقات ہوئی تو بڑا خوش ہوا کہ جوڑوں کے درد میں مکمل افاقہ تھا ور چلنا پھرنا بھی شروع ہو گیا تھا

السلام علیکم قبض کو آرام آ جاتا ہے لیکن انتڑیوں کو تراوٹ نرمی ہر قبض کشاء دوا سے نہی ملتی قبض کی وجہ سے سدے جمع ہو جاتے ...
23/08/2026

السلام علیکم
قبض کو آرام آ جاتا ہے لیکن انتڑیوں کو تراوٹ نرمی ہر قبض کشاء دوا سے نہی ملتی
قبض کی وجہ سے سدے جمع ہو جاتے ہیں جو جلدی جسم سے خارج نہی ہوتے اور قبض کشاء دوا کھاتے رہنے کے باوجود بار بار قبض کا باعث بنتے ہیں
ایسی ضدی
قبض کا شافعی بہترین سستا ترین علاج
بتاتی ہوں
نیز یہ نسخہ فیٹی لیور کے لئے مفید ہے
موٹاپا کم کرتا ہے
پھولے سوجے پیٹ کی سوجن کم کرتا ہے
ہر وقت گیس یا قبض کی وجہ سے پیٹ درد میں مفید ہے
جن بچوں کو سبق یاد نہی ہوتا ، حاضر دماغ نہی ہوتے ان کے لئے سفید چنے برابر مقدار خوراک روزانہ ذہانت حاضر دماغی میں اضافہ کرے گی

دماغی اور اعصابی کام کرنے والوں کے لئے بہترین چیز ہے

بفضل الہی آپ استعمال کے بعد دعا دیں گے
ہرڑ جسم کے لئے کتنی مفید ہے
پہلے یہ جان لیجئے !

ہرڑ آنکھوں کی بینائی بڑھاتی ہے ، بالوں میں قبل از وقت سفیدی ختم کرتی ہے
بواسیر امراض معدہ پیٹ کے لئے مفید ہے
منہ کی بو ختم کرتی ہے
انتڑیوں کو صاف کرتی ہے
مسوڑھوں کو مظبوط کرتی ہے
مسوڑھوں سے خون آنے کو روکتی ہے
دماغ تیز کرتی ہے

ہرڑ چار عدد لیں توے پہ دیسی گھی گرم کریں ہرڑ رنگ بدلنے تک بھون لیں
ہرڑ بھون کے ہاون دستے میں کوٹ کے گٹھلی نکال لیں
چار کشمش چار بادام گری
بریاں شدہ ہڑڑ
ان سب کو کوٹ لیں یا گرائنڈ کر لیں
اور گولیاں بنا لیں یا کیپسول بھر لیں یا سفوف ہی کھا لیں
دو مٹر کے دانوں برابر
مقدار خوراک رات پانی یا نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا لیں
اپنی صورتحال کے مطابق مقدار خوراک میں کمی بیشی کر لیں
ہم وزن تمام اشیاء لے کے زیادہ مقدار میں بنا لیں
ایک وقت کھائیں
پوسٹ
زیادہ سے زیادہ شیئر کریں

تاکہ عوام الناس فائیدہ حاصل کر سکے

تیار شدہ دوا کی تصویر ساتھ ہے

طالب دعا طبیبہ روحانیہ عروہ زینب
رابطہ واٹس ایپ

ایک گلاس پانی، ایک رات، اور وہ تبدیلی جو آپ کو حیران کر دے گیمیوہ جات ہماری صحت کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہیں، مگر بہت ک...
05/08/2026

ایک گلاس پانی، ایک رات، اور وہ تبدیلی جو آپ کو حیران کر دے گی

میوہ جات ہماری صحت کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہیں، مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ انہیں خشک حالت میں کھانے کے بجائے پانی میں بھگو کر استعمال کرنا کہیں زیادہ فائدہ مند ہے۔ رات بھر پانی میں بھگونے سے میوہ جات میں موجود قدرتی خامرے متحرک ہو جاتے ہیں جس سے جسم انہیں بآسانی جذب کر لیتا ہے۔

بادام کو آٹھ گھنٹے بھگو کر کھانے سے ہاضمہ بہتر ہوتا ہے، جلد چمکدار اور دماغ تیز ہوتا ہے
Zero Healthcare Pakistan HeForShe Pak Dawakhana herbal store Healthline Heather Cox Richardson Health+

🔹فوری ڈسچارج بوجہ ضعف دل  شیخ الرئیس بوعلی سینا نے اپنی معرکتہ الآراء تصنیف "القانون فی الطب" کے مختلف مقامات (خصوصاً کت...
02/08/2026

🔹فوری ڈسچارج بوجہ ضعف دل
شیخ الرئیس بوعلی سینا نے اپنی معرکتہ الآراء تصنیف "القانون فی الطب" کے مختلف مقامات (خصوصاً کتاب الثالث، فنِ بائیسواں) میں اس موضوع پر جو عمیق ابواب رقم کیے ہیں، ان کا نچوڑ آپ کی علمی ترقی کے لیے درج ذیل ہے:
🔹شیخ الرئیس کا نظریہ: روح اور حرارتِ غریزی
بوعلی سینا کے نزدیک انسانی جسم میں "روحِ حیوانی" کا منبع دل ہے۔ جب دل میں ضعف (کمزوری) پیدا ہوتا ہے تو روحِ حیوانی کا قوام متاثر ہوتا ہے۔ شیخ فرماتے ہیں کہ جنسی تحریک اور بقائے انزال کے لیے "ریحی مادہ" کی ضرورت ہوتی ہے جو دل سے پیدا ہو کر عضو تک پہنچتی ہے۔ اگر دل کمزور ہو تو یہ ریح وافر مقدار میں پیدا نہیں ہوتی، جس سے "قوتِ ماسکہ" (Hold power) جواب دے جاتی ہے اور سرعت واقع ہوتی ہے۔

🔹دل شیخ لکھتے ہیں کہ اگر دل کی کمزوری ہو تو اکثر انزال بغیر مکمل سختی (Er****on) کے ہی ہو جاتا ہے کیونکہ دل روحِ حیوانی کو عضو کی طرف دھکیلنے سے قاصر ہوتا ہے۔
سردی کا غلبہ: مریض کے بدن کا درجہ حرارت نارمل سے کم محسوس ہوتا ہے اور وہ جلد تھکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔

🔹القانون فی الطب سے مستند تدابیرِ علاج
شیخ الرئیس نے ایسے مریضوں کے لیے "علاج بالضد" اور "مقویاتِ قلب" پر زور دیا ہے:
تریاقِ قلب ادویات: شیخ نے عنبر، مشک، اور زعفران کو دل کی حرارتِ غریزی بحال کرنے کے لیے بہترین قرار دیا ہے
🔹 دوران مباشرت دل کی دھڑکن تیز ہوجاتی ہے اور انزال بھی جلد ہو جاتا ہے ۔ ایسے مریضوں کا علاج صرف سرعت کا نہیں بلکہ ساتھ ضعف یا اختلاج القلب کا بھی ہونا چاہیے۔

🔹کیونکہ انتشار کا فلسفہ یہ ہے کہ احساس یا جذبہ اعصاب کے واسطے دل کو محرک کرتا ہے مطلب دماغ وشعور شہوت کی طرف مائل ہوتا ہے تو دل کو مباشرت یا جفتی ہونے کا پیغام رواں کرتا ہے دل اس پہ عمل در آمد کرتے ہوئے اپنے ارادی عضلات کو محرک کرتا ہے جس سے نفس (عضو خاص) کی طرف خون کی تیزی اور دباؤ سے اسفنجی عضلات میں تناو آکے لکڑی یا پٹھوں کی طرح اکڑ کے سخت ہو جاتا ہے اور جگر یا اوعیہ منی مادہ منویہ کو روکنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے جس کے بعد مباشرت کا مطلوبہ فطری امساک قائم رہتا ہے۔
🔹مگر حیرت اس وقت شروع ہوتی ہے کہ مریض سرعت انزال کیلیے امساکی اور مغلظ دوائیں کھانا شروع کرتے ہیں نتیجہ یہ موصول ہوتا ہے کہ مرض تو دل میں لاحق ہوتی ہے مگر علاج تھیلیوں یا مادہ منویہ کا نتیجتاً نامردی کی نوبت پہ مریض لازمی جا پہنچتا۔
🔹دل اور سرعتِ انزال کا کلینیکل تعلق
شیخ الرئیس نے "ضعفِ باہ بوجہ ضعفِ قلب" کی خاص علامات بیان کی ہیں جن سے آپ ایک طبیب کے طور پر تشخیص کر سکتے ہیں: نبض کی حالت: مریض کی نبض "صغیر" (چھوٹی) اور "ذلیل" (کمزور) ہوتی ہے۔
🔹 عدمِ انتصاب: شیخ لکھتے ہیں
کہ اگر دل کی کمزوری ہو تو اکثر انزال بغیر مکمل سختی (Er****on) کے ہی ہو جاتا ہے کیونکہ دل روحِ حیوانی کو عضو کی طرف دھکیلنے سے قاصر ہوتا ہے۔

🔹یہ ہے کہ احساس یا جذبہ اعصاب کے واسطے دل کو محرک کرتا ہے مطلب دماغ وشعور شہوت کی طرف مائل ہوتا ہے تو دل کو مباشرت یا جفتی ہونے کا پیغام رواں کرتا ہے دل اس پہ عمل در آمد کرتے ہوئے اپنے ارادی عضلات کو محرک کرتا ہے جس سے نفس (عضو خاص) کی طرف خون کی تیزی اور دباؤ سے اسفنجی عضلات میں تناو آکے لکڑی یا پٹھوں کی طرح اکڑ کے سخت ہو جاتا ہے اور جگر یا اوعیہ منی مادہ منویہ کو روکنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے جس کے بعد مباشرت کا مطلوبہ فطری امساک قائم رہتا ہے۔

صحت اور طب کی معلومات کے لیے مجھے فالو کریں
اگر آپ کو میری یہ کاوش یا یہ آرٹیکل اچھا لگے تو شیئر ضرور کیجئے گا تاکہ طب یونانی کو فروغ حاصل ہوں ( جزاک اللہ )

وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
ابن طب
حکیم محمد اظہر
دواخانہ سلیمانی ہربل

*100 بہترین_ٹوٹکے...*ٹوٹکا ایسا آسان حربہ جس سے کسی مشکل، بیماری، تکلیف یا مسئلہ کا حل کیا جائے۔ گھروں میں استعمال ہونے ...
01/08/2026

*100 بہترین_ٹوٹکے...*
ٹوٹکا ایسا آسان حربہ جس سے کسی مشکل، بیماری، تکلیف یا مسئلہ کا حل کیا جائے۔ گھروں میں استعمال ہونے والے ٹوٹکے گھریلو ٹوٹکے کہلاتے ہیں۔ *بہترین 100ٹوٹکے* پیش خدمت ہیں۔
1۔ گھیکوار کا گودا صبح شام منہ پر لگانے سے چہرے کے داغ دھبے آہستہ آہستہ دور ہو جاتے ہیں۔
2۔ پیشاب کی جلن دور کرنے کے لیے پانی زیادہ استعمال کیجیے۔
3۔ زیادہ پیاس لگے، تو ککڑیاں کھائیے۔ پیاس کسی صورت نہ بجھے، تو دودھ کی کچی لسی بنا کر دو تین گلاس پئیں، پیاس ختم ہو جائے گی۔
4۔ پائوں کے تلوے جلتے ہوں، تو صبح شام گھیکوار کے گودے سے تلوئوں کی مالش کریں۔
5۔ دل کی تیزدھڑکن اور پیٹ میں گیس بننے سے روکنے کی خاطر سونف اور خشک دھنیا ایک ایک چھٹانک صاف کر کے پیس لیں۔ اس آمیزے میں ڈیڑھ چھٹانک شکر ملائیں۔ صبح شام ایک ایک چمچ لیں۔
6۔ نظر بہتر بنانے کے لیے سات بادام پیس کر آدھا آدھا چمچ سونف و مصری کے ساتھ روزانہ لیں۔
7۔ گرمیوں میں آنکھ کی سرخی اور جلن دور کرنے کے لیے پانچ یا سات آملے مٹی کے پیالے میں رات کو بھگو دیں۔ صبح پانی چھان کر اس سے آنکھوں پر چھینٹے ماریں۔
8۔ بچوں میں پیٹ کے کیڑوں سے نجات کے لیے کمیلہ کا 3؍گرام سفوف صبح شام دیں۔
9۔ پائوں کی ایڑیاں پھٹنے اور جلن سے بچانے کے لیے ایک تولہ کچا سہاگا، ایک تولہ پھٹکری، ایک تولہ گندھک لے کر پیس لیں۔ اس میں پٹرولیم جیلی ملا کر رات کو سوتے وقت ایڑیوں پر لگائیں۔ چند دنوں میں افاقہ ہو جائے گا۔
10۔ موٹاپا کم کرنے کے لیے پسی کلونجی آدھا چمچ ایک پانی میں ابال کر صبح نہار منہ اور شام کو لیں۔ ایک گلاس پانی میں کلونجی تیل کے چار پانچ قطرے اور ایک لیموں کا رس ڈال کر صبح شام متواتر ایک ماہ استعمال کرنے سے موٹاپا کم جا سکتا ہے۔
11۔ زکام کے خاتمے کے لیے تھوڑی سی چینی دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈال کر اس کا دھواں سونگھیں۔
12۔ ہرے دھنیے کا پانی نکال کر سونگھنے سے چھینکوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
13۔ نکسیر کا خون بند کرنے کے لیے بھی ہرے دھنیے کا پانی نکال کر سونگھیں۔
14۔ ناک کی بدبو دور کرنے کے لیے چٹکی بھر پھٹکری تھوڑے سے پانی میں حل کر کے ناک میں ڈالیں۔
15۔ چھوٹے بچوں میں پیشاب کی جلن دور کرنے کے لیے پانی میں پیاز کچل کر 60گرام چینی ملا لیں۔ صبح شام دو سے تین چمچ یہ آمیزہ پلائیں۔
16۔ بدہضمی اور الٹیاں روکنے کے لیے 30گرام پیاز، پودینہ کے چند پتے اور سات عدد کالی مرچ اچھی طرح ملا کرکھائیے۔
17۔ صبح شام سلاد کے طور پر پیاز کا استعمال بدہضمی روکتا اور جسمانی طاقت بڑھاتا ہے۔
18۔ بھوک بڑھانے کی خاطر پھلوں کے سرکے میں پیاز اور ادرک کاٹ کر ملائیے۔ پھر پودینے کے پتے، لہسن کے دوچار ٹکڑے اور تھوڑی سی کشمش ملا کر کھانے میں بطور سلاد استعمال کریں۔
19۔ سر کے زخم اور خارش دور کرنے کے لیے نیم کی نمولیاں پیس، پانی میں ملا، گاڑھا لیپ بنا کر رات کو بالوں میں اچھی طرح لگائیں۔
20۔ سردیوں میں ہاتھ پائوں کی انگلیوں میں سوجن دور کرنے کے لیے گھیا (لوکی) کدوکش کر اسے ہاتھ پائوں پر اچھی طرح ملیں۔ ایک گھنٹے بعد ہاتھ پائوں دھولیں اور پھر پٹرولیم جیلی لگائیں۔
21۔ کھانسی روکنے کے لیے صبح، دوپہر شام ملٹھی منہ میں رکھ کر چوسیں۔
22۔ آنکھوں کی جلن دور کرنے کے لیے ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں اور برف سے ٹکور کریں۔
23۔ زخم کی سوجن دور کرنے کے لیے پیاز جلا اس میں ہلدی ملا کر لیپ بنائیے۔ اسے پھر زخم پر لگائیں۔
24۔ دائمی قبض دور کرنے کے لیے صبح شام زیتون کا تیل معتدل مقدار میں استعمال کریں۔
25۔ پیٹ کے جملہ امراض روکنے کے لیے اسپغول کا چھلکا بلاناغہ استعمال کریں۔
26۔ ہچکی روکنے کے لیے دیسی گھی میں سوجی کا حلوہ بنا کر کھائیے۔ یا منہ میں برف کی ڈلی رکھیں یا آہستہ آہستہ گنڈیریاں چوسیں۔
27۔ بچوں کو بخار زیادہ ہو جائے، تو فوراً نہلا دیں یا ٹھنڈے پانی کی پٹیاں کریں۔
28۔ دست اور قے روکنے کے لیے سونف اور پودینہ کا قہوہ بنا کر پیجیے۔
29۔ پائوں نرم و ملائم کرنے کے لیے سونے سے دس منٹ پہلے پائوں تازہ پانی میں بھگوئیے۔ اس پانی میں چند قطرے روغن زیتون اور تھوڑا سا نمک ملا لیں۔ خشک کر کے پٹرولیم جیلی یا سرسوں کا تیل لگائیں۔ سردیوں میں نیم گرم پانی استعال کریں۔
30۔ کولیسٹرول کم کرنے کے لیے ایک ایک چمچ آملہ اور مصری ملا کر روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس پانی کے ساتھ لیں۔
31۔ زہریلا کیڑا کاٹ لینے کی صورت میں لہسن کا تیل اور شہد ملا کر زخم والی جگہ پر لگائیں۔
32۔ بچوں میں پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لیے کلونجی پانی میں ابال اس کا پانی رات کو سونے سے پہلے پلائیں۔
33۔ جوڑوں کا درد روکنے کے لیے نیم کے پتوں کے تیل کی مالش کریں۔
34۔ کھانسی دور کرنے کے لیے ایک ایک چمچ شہد اور ادرک کا رس ملا کر روزانہ صبح، دوپہر، شام تین سے پانچ روز تک لیں۔
35۔ لہسن جلا سرکے اور شہد میں ملا کر لگانے سے پھوڑے پھنسیاں اور نشان دور ہو جاتے ہیں۔
36۔ ذیابیطس قابو کرنے کے لیے بغیر چھنے آٹے میں تازہ یا پسی میتھی ملا کر روٹی بنائیے اور روزانہ ناشتے میں کھائیں۔ دو سے تین ہفتوں میں شوگر کنٹرول ہو جائے گی۔
37۔ دانت کا درد دور کرنے کے لیے لونگ استعمال کیجیے۔
38۔ بلڈپریشر قابو میں لانے کے لیے آڑو، پھلیاں، لوبیا، مٹر، ناشپاتی اور کیلا زیادہ استعمال کریں۔
39۔ کولیسٹرول کی سطح کم کرنے کے لیے جئی کا آٹا اور گاجر زیادہ کھائیے۔
40۔ سونف کا زیادہ استعمال آنکھوں کی بینائی تیز کرتا ہے۔
41۔ شکر اور سونف ہم وزن لے کر اسے کوٹ لیں۔ سر کے چکر دور کرنے کے لیے صبح شام ایک چمچ پانی کے گلاس میں لے لیں۔
42۔ صبح نہار منہ روزانہ دو سے تین گلاس پانی پئیں، نظام انہضام درست ہو جائے گا۔
43۔ دانتوں کی چمک برقرار رکھنے کے لیے صبح و شام نیم کی مسواک استعمال کریں۔
44۔ برص کے داغ دور کرنے کے لیے خالص شہد ایک چمچ، عرق پیاز ایک چمچ اور نمک آدھا چمچ ملا کر داغوں پر لگائیں۔
45۔ حمل میں گرمی، قے اور سر درد دور کرنے کے لیے آلو بخارہ زیادہ استعمال کریں۔ آلو بخارہ کا شربت بنانے کے لیے پانچ چھ آلو بخارے رات کو پانی کے گلاس میں بھگو دیں۔ صبح تھوڑی سی چینی اور نمک ملا کر آلو بخارے مسل دیں۔ برف ڈال کر استعمال کیجیے۔
46۔ موٹاپا دور کرنے کے لیے اپنی خوراک سے ہر قسم کی چکنائی، مشروبات اور مٹھائیوں کا استعمال بالکل ترک کر دیں۔
47۔ تازہ پھل اور سبزیاں زیادہ سے زیادہ کھائیے۔
48۔ دل کی بیماریوں سے بچنے کے لیے صبح و شام سیر کیجیے اور مرغن غذائوں سے پرہیز کریں۔
49۔ چھینکوں کی بھرمار سے بچنے کے لیے ایک چمچ میتھی دانہ ایک کپ پانی میں ابال لیں۔ ٹھنڈا کر اور چھان کے سونے سے پہلے دو تین ہفتے تک پئیں
50۔ ڈکار دور کرنے کے لیے کھانے کے بعد ادرک کے باریک ٹکڑوں پر نمک چھڑک کر آہستہ آہستہ چبا کر کھائیں۔ اس کے علاوہ سالن میں ادرک اور لہسن کا استعمال زیادہ کریں۔
51۔ خون کی کمی دور کرنے کے لیے انار کا رس زیادہ پئیں۔ چقندر کا استعمال بطور سلاد کریں اور سیب بھی خوب کھائیں۔
52۔ ہاتھ یا پائوں میں پسینا زیادہ آتا ہو، تو پانی میں لیموں کا رس یا سرکہ ملا کر دن میں تین بار اور سونے سے پہلے دھوئیں، افاقہ ہو گا۔
53۔ پیٹ میں ہر وقت گیس رہتی ہو، تو میتھی کے بیج کھائیں۔ گردے اور مثانے کی پتھری نکالنے کے لیے روزانہ نہار منہ پانچ عدد انجیر کھائیں یا پتھر چٹ پودے کے پتے چبائیں۔
54۔ آنکھوں کے گرد حلقے دور کرنے کے لیے صبح سویرے اپنے دائیں ہاتھ کی انگلی بائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر رگڑیں اور گرم گرم انگلی آنکھوں کے گرد حلقے پر پھیرئیے۔
55۔ جسم کی چربی پگھلانے کے لیے نہار منہ پانی میں شہد اور چند قطرے لیموں ڈال کر روزانہ لیں۔
56۔ مسوڑھوں سے خون بہتا ہو، تو جامن کے دو تین پتے دھو کر چبائیے اور آمیزے کو مسوڑھوں پر ملیں۔
57۔ بچوں میں ناک کی نکسیر روکنے کے لیے انھیں ککڑی اور کھیرا کھلائیے۔
58۔ ناخن مضبوط کرنے کے لیے روزانہ چند ہفتے تک ہلکے گرم زیتون کے تیل میں تھوڑی دیر ناخنوں کو ڈبو کر رکھیں۔
59۔ بدہضمی اور بھاری پن سے بچنے کے لیے کھانے کے بعد تھوڑا سا گڑ بطور ’’سویٹ ڈش‘‘ لیں۔
60۔ دانتوں میں خون آنے سے روکنے کے لیے ایک لیموں کا رس، ایک پیالی نیم گرم پانی اور آدھا چمچ نمک ملا کر صبح و شام غرارے کریں۔
61۔ پھنسیوں پر فالسے کے پتے باریک پیس کر لگانے سے وہ ختم ہو جاتی ہیں۔
62۔ قے روکنے کے لیے چھوٹی الائچی یا املی استعمال کریں۔
63۔ چھوٹے بچے نمکول کا پانی نہ پئیں، تو دو چمچ شہد، آدھا چمچ نمک، ایک چمچ چینی اور تین چار قطرے لیموں ڈال کر دو گلاس پانی میں حل کر گھریلو نمکول بنا لیں۔ اسہال اور قے کی صورت میں بچوں کو دیجیے۔
64۔ ہاتھ جلنے کی صورت میں متاثرہ جگہ گاجر پیس کر اس کا لیپ لگائیں۔
65۔ بھاپ سے ہاتھ جل جائے، تو متاثرہ جگہ آلو کے ٹکڑے کاٹ کر ملیں۔
66۔ آملہ کا مرباّ کھانے سے بار بار نکسیر آنا بند ہو جاتی ہے۔
67۔ پیٹ میں شدید درد ہو، تو بڑی الائچی، دارچینی، سونف، پودینہ کا قہوہ بنا کر پئیں۔
68۔ آواز بیٹھ جائے تو نیم گرم پانی میں ہلکا نمک ملا کر غرارے کریں یا ملٹھی چبائیں۔ ادرک کے رس میں شہد ملا کر چاٹنے سے بھی گلا ٹھیک ہو جاتا ہے۔
69۔ انجیر کھانے سے منہ کی بدبو دور ہوتی ہے۔
70۔ ٹیکے کی جگہ سوجنے کی صورت میں برف سے ٹکور کریں۔
71۔ آنکھوں کو طراوت دینے کے لیے کچی گاجروں کا استعمال زیادہ کریں۔
72۔ ہرے دھنیے کا عرق چھالوں پر لگانے سے وہ دور جاتے ہیں۔
73۔ دانتوں میں درد دور کرنے کے لیے لونگ پیس لیموں کے رس میں ملا کر درد والی جگہ پر لگائیں۔
74۔ خراب اور کٹے پھٹے ہونٹ ٹھیک کرنے کے لیے گلاب کا پھول آدھا پیس، اس میں ذرا سا مکھن لگا کر ایک ہفتہ تک ہونٹوں پر لیپ کریں۔
75۔ زخموں میں پیپ آنے سے روکنے کے لیے دو تا تین جاپانی پھل روزانہ کھائیں۔
76۔ جسمانی کمزوری دور کرنے اور وزن میں اضافے کی خاطر روزانہ دودھ کا ملک شیک لیں۔ رات کو گیارہ بادام اور ایک چمچ کشمش آدھی پیالی پانی میں بھگو لیجیے۔ صبح بادام اور کشمش کے دانے کھا کر بچا ہوا پانی پی لیں۔
77۔ لیکوریا اور ٹانگوں میں مستقل درد ختم کرنے کے لیے تین ہفتے تک روزانہ صبح کے وقت سات بادام کھائیے۔
78۔ آپریشن وغیرہ کے زخم اور نشان دور کرنے کے لیے گھیکوار کے گودے میں تھوڑا سا زیتون کا تیل ڈال گرم کر کے روزانہ لگائیں۔
79۔ ہاتھوں میں کھجلی اور خارش روکنے کے لیے گھیا (لوکی) کچل کر صبح شام اس کا رس ہاتھوں پر اچھی طرح ملیں۔
80۔ دل کی گھبراہٹ دور کرنے اور ہائی بلڈپریشر روکنے کے لیے ایک پیالی خالص شہد، پھلوں کا سرکہ ایک پیالی اور دیسی لہسن (آٹھ دانے) تینوں اچھی طرح پیس کر آمیزہ فریج میں رکھ دیں۔ ایک ہفتے بعد صبح و شام ایک چمچ لیں۔
81۔ سر کی خشکی دور کرنے کی خاطر چقندر کے پتے ابال کر روزانہ اس پانی سے سر دھوئیں۔
82۔ موسم گرما میں پیشاب کی جلن اور رکاوٹ دور کرنے کے لیے ’’گرما‘‘ استعمال کریں۔
83۔ جلنے کی صورت میں متاثرہ جگہ پر فوری طور پر کسٹر آئل لگائیں۔
84۔ خارش دور کرنے کے لیے ناریل کے تیل میں کافور ملا کر متاثرہ جگہ پر لگائیں۔
85۔ شہد کی مکھی یا بھڑ کے کاٹنے کی صورت میں نمک سرکہ میں ملا متاثرہ جگہ پر لگا کر ڈنگ نکال دیں۔ درد اور سوجن کم ہو جائے گی۔
86۔ آدھے سر کا درد دور کرنے کے لیے لیموں کے چھلکے پیس، اس میں تیل زیتون کا ملا، سرپر لیپ کریں۔
87۔ نیند نہ آتی ہو، تو سونے سے پہلے پائوں کے تلوئوں پر خالص سرسوں کے تیل کی مالش کریں اور دو چمچ شہد کھا لیں۔
88۔ سخت ہاتھوں کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے رات کو سونے سے پہلے لیموں کا عرق، گلیسرین میں ملا کر ہاتھوں میں ملیں۔
89۔ منہ کی بدبو دور کرنے کے لیے دن میں دو تین بار سونف چبائیے کر کھائیے۔
90۔ آواز بیٹھ جائے تو ایک گلاس پانی میں دو چمچ سونف ڈال کر ہلکی آنچ میں پکائیں۔ جب ایک ابال آ جائے، تو پانی ٹھنڈا کر کے پی لیجیے۔ چینی اور دار چینی بھی ڈال لیں۔ اس قہوے کو دن میں دو تین بار استعمال کریں۔
91۔ جسم میں کسی جگہ کانٹا چبھ جائے، تو تھوڑا سا گڑ لے اس میں پیاز کاٹ کر ملائیں اور متاثرہ جگہ باندھ دیں، کانٹا خودبخود نکل آئے گا۔
92۔ پائوں کے چھالے دور کرنے کے لیے رات سوتے وقت آبلے پر انڈے کی سفیدی لگا لیں۔
93۔ لو لگنے کی صورت میں پیازکا رس، لیموں اور تھوڑا سا نمک ڈال کر پیجیے۔
94۔ چھوٹے بچوں میں کھانسی ختم کرنے کے لیے تھوڑی سی کالی مرچ، الائچی پیس کر شہد کے آدھے چمچ میں ملا کر صبح و شام دیں۔
95۔ چہرے کی جھریاں دور کرنے کے لیے سو گرام عرق گلاب، 15گرام روغن بادام اور پندرہ گرام پھٹکری لے کر چار انڈوں کی سفیدی ملا ہلکی آنچ پر پکائیں۔ جب آمیزہ یک جان ہو جائے، تو اتار لیں۔ سوتے وقت اس سے چہرے کی مالش کریں۔
96۔ کیل مہاسے دور کرنے کے لیے انڈے کی سفیدی پھینٹ کر چہرے پر پندرہ بیس منٹ تک لگائیں۔ بعد میں صابن سے منہ دھو کر صاف کر لیں۔
97۔ زکام سے بچنے کے لیے قہوے میں ادرک اور دار چینی ملا کر استعمال کریں۔
98۔ دانتوں کے کیڑے ختم کرنے کے لیے، چنبیلی کے پتے پانی میں اُبال لیں۔ اس میں تھوڑا سا نمک ملا کر غرارے کریں۔
99۔ صبح چاق چوبند اور تروتازہ رہنے کے لیے ایک پیالی گرم دودھ میں ایک چمچ شہد ڈال سونے سے پہلے روزانہ لیں۔
100۔ بار بار پیشاب آنے سے روکنے کے لیے سونے سے پہلے اخروٹ کھائیں۔ چھوٹے بچوں کا سوتے میں پیشاب نکل جاتا ہو، تو انھیں سونے سے قبل تل کے لڈو یا باجرے کی کھچڑی کھلائیے۔
پھل و سبزیاں اپنے اپنے موسم میں بیماریوں کا بہترین علاج ہیں۔ ان کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ رات کو بھوک رکھ کر کھانا بھی بیماریوں سے بچنے کا گُر ہے۔ رات گئے شادی، بیاہ وغیرہ کے کھانے بھی بیماری بڑھنے کا
سبب بنتے ہیں۔ اس لیے بے دریغ کھانے سے پرہیز کریں.

دماغی کمزوری و کمی خون کے لیےھوالشافی۔۔،،۔۔پندرہ دانہ مویز منقہ کے بیج دور کر کے رات کو آدھ پاوّ دودھ میں بھگو دیں۔صبح ن...
17/07/2026

دماغی کمزوری و کمی خون کے لیے
ھوالشافی۔۔،،۔۔
پندرہ دانہ مویز منقہ کے بیج دور کر کے رات کو آدھ پاوّ دودھ میں بھگو دیں۔صبح نہار منہ منقہ چبا کر کھا لیں اوپر سے دودھ پی لیں۔گھنٹہ بعد ناشتہ کر لیں۔۔۔۔
فوائد"
اعلی درجہ کا مقوی ٹانک ہے۔دل دماغ کو طاقت دے کر کھوئی ہوئی قوت بحال کرتا ہے ۔خون کی کمی کے لیے لاجواب چیز ہے۔
والسلام
میاں امجد فاروق

Address

عبداللہ پور
Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tibbi Digest posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share