Pain Management Clinic

Pain Management Clinic Facility to diagnose, manage and treat all types of Acute, Chronic and Cancer Pain conditions.

Alhamdullilah Proud to be a part of the excellent team
30/10/2026

Alhamdullilah Proud to be a part of the excellent team

27/10/2026

Free Pain Management Camp at Ghurki trust teaching hospital Lahore
Thursday 29th October.

فری میڈیکل کیمپ برائے امراضِ درد.
جمعرات 29 اکتوبر 2026.
صبح 9 سے دوپہر 2 بجے

26/10/2026

مقعد کے کینسر کی درد کا علاج

Superior Hypogastric Plexus Chemical Neurolysis done to relieve Pelvic cancer Pain caused by Advanced Carcinoma Re**um.

کینسر کا مرض بہت خطرناک اور جان لیوا ہے. مریض کے نارمل خلیات آہستہ آہستہ یا کچھ اقسام میں بہت تیزی سے کینسر خلیات میں بدل جاتے ہیں. یہی خلیات جب ایک واضح شکل اختیار کر لیں تو رسولی کہلاتے ہیں. کچھ کینسر benign ہوتے ہیں. مطلب زیادہ نقصان دہ نہیں ہیں. رسولی کو آپریشن کرکے نکال دیں مرض ٹھیک ہو گیا. کچھ کینسر locally invasive ہوتے ہیں. مطلب جس عضو میں ہیں اس کو، اور اردگرد کے اعضاء کو پورا تباہ کر دیتے ہیں. آپریشن کرکے نکالنا بہت مشکل ہے بلکہ اکثر جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے. کچھ کینسر اس سے بھی ایک درجہ آگے ہیں. Malignant کہلاتے ہیں. خون یا lymph میں شامل ہو کےکینسر کے خلیات ایک عضو سے دوسرے اعضاء میں منتقل ہوتے ہیں اور وہاں جا کے مزید رسولیاں بنا دیتے ہیں. میڈیکل سائنس ابھی تک اس کینسر کا کوئی علاج دریافت نہیں کر پائی.

کینسر ویسے تو ہر سٹیج میں خطرناک ہے لیکن malignant ہونے کے بعد یہ بالکل بے قابو ہو جاتا ہے. ایسے مریضوں کی زندگی کے آخری ایام بہت کسمپرسی میں گزرتے ہیں. جسم میں جگہ جگہ کینسر ہے. سانس میں دشواری کا سامنا ہے. کچھ کھا سکتے نہیں. وزن برائے نام رہ جاتا ہے. سوکھی ہڈیوں کا ڈھانچہ بن جاتے ہیں. سب سے بڑا مسئلہ جس جس عضو میں کینسر ہے وہاں وہاں شدید ناقابلِ برداشت درد ہوتا ہے. درد کی دوائیں بھی اثر نہیں کرتی. Morphine اور اس قسم کی باقی opioids ادویات کسی حد تک درد کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہیں. مگر ایک تو اینٹی نارکوٹکس کی پابندیوں کی وجہ سے ان کا ملنا محال ہے. اور اگر مل جائیں تو ہر چار چھے گھنٹے بعد انجکشن لگانا پڑے گا جس سے درد کسی حد تک کم ہو جائے گی مگر نیم مد ہوشی، سانس میں رکاوٹ، مستقل خارش، شدید قبض اور اس طرح کے کئی مسائل سر اٹھائیں گے. ایسی صورت میں بہتر حکمت عملی یہ ہے کسی طرح درد سے متاثرہ حصے کو سن کیا جائے تا کہ مریض کی زندگی کے آخری ایام کسی طرح درد کے بغیر گزر جائیں.

زیرِ نظر تصاویر کینسر کے ایک مریض کی درد کنٹرول کرنے کی کاوش ہے. ان کو مقعد (پاخانہ والی جگہ کا کینسر ہے جو کہ مقعد کے قریب اور دور مختلف اعضاء میں پھیلا ہوا ہے. 2 سال پہلے اس کینسر کے لئے مریض کا آپریشن بھی ہوا تھا. آپریشن کے بعد 2 سال ٹھیک گزرے اور کینسر پھر سے نمودار ہو گیا. اس دفعہ کینسر کے شدید پھیلاؤ کی وجہ سے آپریشن بھی ممکن نہیں. پچھلے 6 ماہ سے مریض کو پیٹ کے نچلے حصے میں ہر وقت شدید درد رہتی ہے جو کسی بھی دوائی سے ٹھیک نہیں ہو رہی. شدید تکلیف کی جگہ اور مرض کی سٹیج کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسرے مشین کی مدد سے ان کو Superior Hypogastric Plexus Block) مستقل سن کرنے والا انجکشن لگایا گیا. الحمد للہ انجکشن کے فوری بعد درد بالکل ٹھیک ہو گئی. مریض اس عمل کے دوران اور بعد میں بالکل ٹھیک رہے. امید کی جاتی ہے کہ ان کی درد کافی بہتر رہے گی.

اگر آپ بھی اس طرح کی یا کسی بھی قسم کی پرانی درد میں مبتلا ہیں جس نے آپ کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے اور آپ اس درد کا فوری حل چاہتے ہیں تو ہم سےرابطہ کیجئے. ہمارے ہاں "ماہرِ امراضِ درد“ کی زیرِ نگرانی ہر قسم کی نئی اور پرانی اور کینسر کی درد کی تشخیص اور علاج کے لیے ہر قسم کی سہولت موجود ہے.
شفا منجانب اللہ.

**um

If you are suffering from any type of Acute, Chronic or Cancer pain, feel free to contact us. We have arranged all facilities to diagnose and treat such pains.

09/10/2026

Management of trigeminal neuralgia.

Chemical Neurolysis /Rhizolysis of trigeminal Ganglion performed to treat Right Sided V2 Neuralgia. Perfect contrast spread in trigeminal cistern and 100 percent pain relief observed immediately.

ٹرائی جیمینل نیوریلجیا

یہ شدید درد کی ایک کیفیت ہے. جس میں مریض کے چہرے یا گال کے کچھ حصوں پر شدید جان لیوا قسم کا درد ہوتا ہے. اکثر مریض اس کو ایک شدید کرنٹ کے جھٹکے کی طرح بیان کرتے ہیں. دن کا اکثر حصہ اسی درد میں گزر جاتا ہے. اکثر اوقات یہی درد مہینوں سالوں پہ محیط ہو جاتی ہے. شروع میں درد کی دوائی کچھ دیر افاقہ دیتی ہے لیکن رفتہ رفتہ اس کا اثر بھی بہت کم ہو جاتا ہے. متاثرہ جگہ بہت نازک ہو جاتی ہے وہاں پہ ہلکا سا چھونا یا ہلکی سی ہوا لگنا بھی بعض اوقات شدید درد کی لہر کا باعث بنتا ہے. ایسی صورت میں مریض اپنی روز مرہ زندگی کے کام کرنے سے عاجز ہوتا ہے، کھانا پینا، منہ دھونا، کلی کرنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے. ایسا مریض درد کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار ہو جاتا ہے اور اکثر زندگی سے بیزار ہو جاتا ہے.

جدید طریقہ ہائے علاج میں اس مرض کے لیے "ٹرائی جیمینل نرو بلاک"،"ٹرائی جیمینل کیمکل نیورالوسز" اور "ریڈیو فریکوئنسی ابلیشن" جیسے اچھے آپشنز موجود ہیں جن سے درد کو اگر مکمل آرام نہ ہو تو بھی کافی حد تک افاقہ ہو جاتا ہے. بعض اوقات مطلوبہ آرام پانے کے لئے یہ انجکشن ایک سے زیادہ دفعہ بھی لگانے پڑ جاتے ہیں. لیکن اس کے نتیجے میں مریض کی زندگی کافی بہتر ہو جاتی ہے.

یہ مریض پچھلے 5 سال اس مرض کی وجہ سے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہے. اب کسی قسم کی دوا کارگر نہیں. تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے "گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال" میں ان کی "ٹرائی جیمینل کیمیکل نیورالوسز/ریزالوسز ٹریٹمنٹ" کی گئی. الحمدللہ علاج بغیر کسی مشکل یا پیچیدگی کے، انتہائی کامیاب رہا اور اس کے فوراً بعد مریض کی درد بالکل ختم ہو گئی.

اگر آپ بھی اس طرح کی یا کسی بھی قسم کی پرانی درد میں مبتلا ہیں جس نے آپ کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے اور آپ اس درد کا فوری حل چاہتے ہیں تو ہم سےرابطہ کیجئے. ہو سکتا ہے ہم آپ کی مدد کر پائیں. ہمارے ہاں "ماہرِ امراضِ درد“ کی زیرِ نگرانی ہر قسم کی نئی اور پرانی اور کینسر کی درد کی تشخیص اور علاج کے لیے ہر قسم کی سہولت موجود ہے.
شفا منجانب اللہ.


07/10/2026

ALHAMDULILLAH. Free Pain Management Camp held at Zafar Child Care Pasrur last Sunday 4th October 2026.
Pain management services including Detailed History, clinical examination, prescriptions, patient education and counselling were provided to all of the patients free of cost.
May Allah accept our deeds and bless our patients with exceptional health. Ameen

الحمد للہ رب العالمین.
اتوار مورخہ 4 اکتوبر 2026 کو، ظفر چائلڈ کئیر کلینک پسرور میں درد کے مریضوں کے لیے فری کیمپ منعقد ہوا جس میں مختلف اقسام کے درد میں مبتلا تمام مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا اور ان کی درد کی تشخیص اور علاج کے لیے انھیں ماہرانہ طبی مشاورت دی گئی.
اللہ پاک سے دعا ہے کہ رحمت للعالمین علیہ الصلوۃ والسلام کے صدقے سے ہماری اس ادنیٰ کاوش کو قبول فرمائے اور تمام مریضوں کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے آمین ثم آمین.

Pasrur News Zafar Child Care Pasrur

05/10/2026

Acute Herpes Neuralgia

Patient had severe pain extending from from shoulder to right Hand due to Acute Herpes involving C6, 7 dermatome, for last 10 days.
Pain was not responding to several oral medications. After careful evaluation and discussion cervical Erector Spinea plane block with catheter placement was done. Immediate Pain Relief was observed after the first dose. Catheter was kept in situ for 6 days for repeated dosage. Good Pain relief with minimum medications was achieved.
الحمد للہ رب العالمین.

Acute Herpes Neuralgia

ایک وائرل سکن انفیکشن ہے. جسم کے کسی حصے میں پانی سے بھرے ہوئے، سرخ یا سرخی مائل رنگت کے، چھوٹے چھوٹے دانے نمودار ہونے لگتے ہیں جو کہ ایک دو دنوں میں کافی زیادہ پھیل جاتے ہیں. متاثرہ جلد میں شدید درد اور جلن کی کیفیت ہو جاتی ہے جس کو عمومی درد کی ادویات سے کوئی فرق نہیں پڑتا. ایسے مریضوں میں 4 یا 5 مختلف قسم کی درد کی ادویات ملا کے دی جاتی ہیں تب بھی صرف وقتی افاقہ ممکن ہوتا ہے. اگر اس درد کو بروقت کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ ایک بہت پیچیدہ اور پرانی درد میں بدل جاتی ہے جو کہ سکن انفیکشن ٹھیک ہو جانے کے بعد بھی جاری رہتی ہے. ایسی صورت کو پوسٹ ہرپیٹک نیوریلجیا( Post Herpetic Neuralgia) کہا جاتا ہے اور اس کا علاج بہت مشکل ہے.

یہ مریضہ پچھلے 10 دن سے اس مرض میں مبتلا ہیں. دائیں بازو پر انفیکشن تھی جس کی وجہ سے ہاتھ، بازو اور کندھے میں شدید درد اور جلن کی شکایت تھی. درد کے لئے 5 مختلف اقسام کی ادویات جاری تھیں لیکن پھر بھی درد کو افاقہ نہیں ہو رہا تھا. تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسرے مشین کی مدد سے گردن میں Erector Spinea plane block انجکشن لگایا گیا اور دن میں 2 یا 3 بار انجکشن دینے کے لیے ایک باریک سا پائپ اندر رکھا گیا. الحمدللہ انجکشن کے بعد درد بھی کافی بہتری رہی. گردن میں رکھے پائپ سے روزانہ 2 یا 3 دفعہ درد کی دوا دی گئی. اور چھٹے دن اس پائپ کو نکال دیا گیا. مریضہ کی درد کم از کم ادویات کے ساتھ بالکل کنٹرول میں رہی. اللہ پاک انھیں صحت کاملہ عطا فرمائے آمین.

اگر آپ بھی اس طرح کی یا کسی بھی قسم کی پرانی درد میں مبتلا ہیں جس نے آپ کی زندگی اجیرن کی ہوئی ہے اور آپ اس درد کا فوری حل چاہتے ہیں تو ہم سےرابطہ کیجئے. ہمارے ہاں "ماہرِ امراضِ درد“ کی زیرِ نگرانی ہر قسم کی نئی اور پرانی اور کینسر کی درد کی تشخیص اور علاج کے لیے ہر قسم کی سہولت موجود ہے.
شفا منجانب اللہ.



30/09/2026

Free Pain Management Camp at Zafar Child Care Clinic, Pasrur.
Please Note the date and time.

ظفر چائلڈ کئیر کلینک، سیالکوٹ روڈ، پسرور میں نئے اور پرانے درد کے مریضوں کے لیے فری کیمپ منعقد ہونے جا رہا ہے.

مورخہ 4 اکتوبر 2026. بروز اتوار. صبح 11 سے 3 بجے تک.

اگر آپ کسی بھی قسم کی نئی، پرانی یا کینسر کی درد میں مبتلا ہیں اور اس کا حل چاہتے ہیں تو براہ کرم تشریف لائیں.


Pasrur News

الحمد اللہ رب العالمین.FIPP completed. Another milestone achieved.
22/02/2026

الحمد اللہ رب العالمین.
FIPP completed. Another milestone achieved.

Address

Gill Road
Gujranwala

Opening Hours

Monday 14:00 - 20:00
Tuesday 14:00 - 20:00
Wednesday 15:00 - 17:00
Thursday 14:00 - 16:00
Friday 15:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pain Management Clinic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share