Mushaf Holistic Healing center

Mushaf Holistic Healing center Treating peole health issues through Holisctic Approach and Tib-e-unani. We deal in Herbal Products.

جلد آ رہا ہے ۔نئ پیکنگ اور نئ خوبیوں کے ساتھتفصیلات بہت جلد انشاءاللہ
17/02/2024

جلد آ رہا ہے ۔نئ پیکنگ اور نئ خوبیوں کے ساتھ

تفصیلات بہت جلد انشاءاللہ

   Mushaf Holistic Healing center
24/01/2024




Mushaf Holistic Healing center

کل روانہ ہوجائیں گے انشاءاللہ....دوسرا بیچ تیار کرنا پڑ رہا ہے ۔تو جس کا ارادہ بن رہا یہ آیورویدا کریم استعمال کرنے کا، ...
01/01/2024

کل روانہ ہوجائیں گے انشاءاللہ....
دوسرا بیچ تیار کرنا پڑ رہا ہے ۔تو جس کا ارادہ بن رہا یہ آیورویدا کریم استعمال کرنے کا، وٹس ایپ پر تشریف لے آئیں..... اس کے بعد مجھے نہیں معلوم یہ بنا سکوں گی یا نہیں البتہ سیرمز اور آرگینک بیوٹی کریم ضرور بنتی رہیں گی ۔

نئ آرگینک کریم پراسس میں ہے اس کے بارے میں کل آگاہ کروں گی انشاءاللہ

منگوانے کے لیے رابطہ کیجیے
03353683331 صرف وٹس ایپ میسجز

کل روانہ ہوجائیں گے انشاءاللہ....دوسرا بیچ تیار کرنا پڑ رہا ہے ۔تو جس کا ارادہ بن رہا یہ آیورویدا کریم استعمال کرنے کا، ...
31/12/2023

کل روانہ ہوجائیں گے انشاءاللہ....
دوسرا بیچ تیار کرنا پڑ رہا ہے ۔تو جس کا ارادہ بن رہا یہ آیورویدا کریم استعمال کرنے کا، وٹس ایپ پر تشریف لے آئیں..... اس کے بعد مجھے نہیں معلوم یہ بنا سکوں گی یا نہیں البتہ سیرمز اور آرگینک بیوٹی کریم ضرور بنتی رہیں گی ۔

Mushaf  Revitals Unabi!Unabi  is a herbal tea  that is consumed to keep the bloodstream clear of any impurities, thereby...
28/12/2023

Mushaf Revitals Unabi!

Unabi is a herbal tea that is consumed to keep the bloodstream clear of any impurities, thereby improving circulation. Safi keeps the liver and lungs healthy, along with boosting the immunity of the body. This tea is also consumed to keep the skin healthy and free of any pimples or dull skin.

Here's𝐖𝐡𝐲 𝐘𝐨𝐮 𝐒𝐡𝐨𝐮𝐥𝐝 𝐔𝐬𝐞 𝐦𝐮𝐬𝐡𝐚𝐟 𝐑𝐞𝐯𝐢𝐭𝐚𝐥𝐬 𝐮𝐧𝐚𝐛𝐢 !

𝟏. 𝐏𝐮𝐫𝐢𝐟𝐢𝐞𝐬 𝐭𝐡𝐞 𝐁𝐥𝐨𝐨𝐝
𝟐. 𝐓𝐫𝐞𝐚𝐭𝐬 𝐀𝐜𝐧𝐞 𝐚𝐧𝐝 𝐏𝐢𝐦𝐩𝐥𝐞𝐬
𝟑. 𝐂𝐥𝐞𝐚𝐧𝐬𝐞 𝐚𝐧𝐝 𝐇𝐲𝐝𝐫𝐚𝐭𝐞 𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐧𝐚𝐥𝐥𝐲
𝟒. 𝐒𝐨𝐨𝐭𝐡𝐞𝐬 𝐒𝐤𝐢𝐧 𝐈𝐫𝐫𝐢𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐄𝐫𝐮𝐩𝐭𝐢𝐯𝐞 𝐒𝐤𝐢𝐧 𝐀𝐢𝐥𝐦𝐞𝐧𝐭𝐬
𝟓. 𝐇𝐞𝐚𝐥𝐭𝐡𝐲 𝐚𝐧𝐝 𝐆𝐥𝐨𝐰𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐤in

𝐇𝐞𝐫𝐞’𝐬 𝐖𝐡𝐲 𝐘𝐨𝐮 𝐒𝐡𝐨𝐮𝐥𝐝 𝐔𝐬𝐞 𝐦𝐮𝐬𝐡𝐚𝐟 𝐑𝐞𝐯𝐢𝐭𝐚𝐥𝐬 𝐮𝐧𝐚𝐛𝐢 !
𝟏. 𝐏𝐮𝐫𝐢𝐟𝐢𝐞𝐬 𝐭𝐡𝐞 𝐁𝐥𝐨𝐨𝐝

Unabi is a natural blood purifier. It detoxifies the body and improves blood circulation. The remarkable herbal formula ensures your body is clean of harmful toxins and functioning normally. This can do wonders for your skin as well as overall health.

𝐓𝐫𝐞𝐚𝐭𝐬 𝐀𝐜𝐧𝐞 𝐚𝐧𝐝 𝐏𝐢𝐦𝐩𝐥𝐞𝐬

Unabi is the perfect solution to acne, pimples, dark spots, blemishes, rashes, and boils. It rids the body from skin problems due to stress, pollution, and oily food. Acne is a common problem that is especially common in teens going through the puberty phase. Therefore using unabi can be effective in dealing with issues such as acne to ensure your skin looks healthy and pimple-free.

𝟑. 𝐂𝐥𝐞𝐚𝐧𝐬𝐞 𝐚𝐧𝐝 𝐇𝐲𝐝𝐫𝐚𝐭𝐞 𝐈𝐧𝐭𝐞𝐫𝐧𝐚𝐥𝐥𝐲

Internal cleansing and hydration are essential for healthy and beautiful skin. Unabi works wonders for your body by detoxifying it internally and cleansing blood impurities that can lead to various skin problems and other health concerns.

𝟒. 𝐒𝐨𝐨𝐭𝐡𝐞𝐬 𝐒𝐤𝐢𝐧 𝐈𝐫𝐫𝐢𝐭𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 & 𝐄𝐫𝐮𝐩𝐭𝐢𝐯𝐞 𝐒𝐤𝐢𝐧 𝐀𝐢𝐥𝐦𝐞𝐧𝐭𝐬

Unabi is highly effective in reducing skin irritation and other issues like skin rashes, acne, dark spots, and pimples. Therefore using unabi regularly can ease the symptoms of a number of skin problems, and make your skin appear fresh, radiant, and healthy.

𝟓. 𝐇𝐞𝐚𝐥𝐭𝐡𝐲 𝐚𝐧𝐝 𝐆𝐥𝐨𝐰𝐢𝐧𝐠 𝐒𝐤𝐢𝐧
Unabi gives you healthy and glowing skin, naturally. The buildup of harmful chemicals and toxins in the body can show their adverse effects externally in the form of acne, pimples, and dark spots. Unabi purifies the blood and promotes the normal functioning of internal organs. When the body is healthy on the inside it naturally emits the same on the outside leading to a noticeable improvement in your skin.

𝐔𝐧𝐚𝐛𝐢 Ingredient includes, jujube, Black Myrobalan, senna leaves etc

You can order this herbal blend on whats app
03353683331
Tabiba saira mumtaz

اشوکا اشٹھا.... آیوروید کا مشہور نسخہ برائے امراض نسواں ۔یقینا وہ خواتین جو طویل عرصے سے انتظار میں تھیں کہ آخر ہم کب مط...
27/12/2023

اشوکا اشٹھا.... آیوروید کا مشہور نسخہ برائے امراض نسواں ۔

یقینا وہ خواتین جو طویل عرصے سے انتظار میں تھیں کہ آخر ہم کب مطب شروع کریں گے، انہی کی شکایات کے ازالے سے بحکم خدا آغاز کیا ہے ۔

خواتین! یہ نسخہ استاد محترم حکیم محمد سرور سہارنپوری صاحب کی خصوصی شفقت و عنایت ہے ۔انہوں نے نا صرف قدیم کتب کی نقول فراہم کیں بلکہ کچھ ایسے نسخے سکھا دیئے جو یقینا کسی بھی طبیب کی عمر بھر کی ریاضت ہوا کرتے ہیں ۔
اشوکا اشٹھا کیا ہے؟ اشٹھ دراصل آٹھ کو کہتے ہیں تو یہ آٹھ خصوصی اجزاء کا مرکب نسخہ ہے ۔جن میں زیرہ سفید، زیرہ سیاہ، اشوک چھال، گل دھاوا، سونٹھ، سنبلو ،ترپھلا ،آم کی گٹھلی کا مغز، ناگر موتھا وغیرہ شامل ہیں ۔

یقین مانیے کہ اس نسخے کے فوائد بے شمار اور لامحدود ہیں، یہاں تک کہ ہندو خواتین جو بے اولاد ہوں وہ اس درخت کی پوجا کرتی ہیں وجہ یہ ہے پروردگار نے اس درخت کو ایسی خصوصیات سے مالا مال کیا ہے کہ اس کے چھال اور جڑ تک میں شفا ہے ۔
خواتین میں سیلان الرحم سے لے عسر الطمث یعنی زیادہ اور تکلیف دہ ماہواری، فائبرائیڈز، رسولیاں، ایام کی بے قاعدگی، خرابی، درد، خون کی کمی، تھکاوٹ، گراوٹ سے لے کر بے اولادی تک میں اس نسخے کے فوائد لاجواب ہیں ۔کیا شک ہے کہ خدا چاہے تو بانجھ عورت کو بھی اولاد بخش دے ۔
حکیم محمد سرور سہارنپوری صاحب عرصہ دراز سے اپنے مطب پر تیار کررہے ہیں، بلکہ یہ نسخہ تیار کرنے کے بعد میں اپنے خاندان کی خواتین پر آزما کر ہی پوسٹ لگا رہی ہوں ۔

اشوکا (Asoka)ایک درخت ہے۔یہ زیادہ تر بھارت میں مغربی بنگال، بمبئی، حیدرآباد دکن کے علاوہ سری لنکا اور بنگلہ دیش میں اکثر پایا جاتا ہے۔ اس درخت کی اونچائی دس سے پندرہ فٹ تک ہوتی ہے۔ یہ نہایت سایہ دار اور سدا بہار درخت ہے۔اس کی شاخیں بہت گھنی ہوتی ہیں۔ اس کی چھال باہر سے مٹیالی اور اندر کی طرف سے کافی لال رنگ کی ہوتی ہے۔ تنے کی چھال باہر سے کھردری نہیں بلکہ ہموار ہوتی ہے۔

اس کی لکڑی بھورے رنگ میں قدرے سرخی مائل ہوتی ہے۔ اس کے پتے عموماً ایک دوسرے کے مقابل لگتے ہیں اور پتلی پتلی شاخوں پر تین سے چھ جوڑے ہوتے ہیں۔ یہ عموما ًدونوں طرف سے نوک دار اور لگ بھگ دس انچ لمبے اور دو انچ چوڑے ہوتے ہیں اور آم کے پتوں سے ملتے جلتے ہوتے ہیں۔ نئے پتے ملائم اور خوبصورت سرخی مائل تانبے کے رنگ کے ہوتے ہیں ۔

اس درخت کو بنگالی، مراٹھی میں اشوک کہتے ہیں، بمبئی میں اشو پال اور اشو پولو، گجراتی اشو پولو، تامل میں آسوتھی، تیلگو میں اشوکم اور انگریزی میں جونوسیا اشوکا(Jonosia Asoka) کہتے ہیں۔

اشوکا کے طبی فوائد:

اشوکاکا درخت درحقیقت مختلف امراض میں نہایت مفید اور شافی اثرات کا حامل ہے۔ خصوصاً عورتوں کی بیماریوں میں اس کے حیرت انگیز اثرات تو ہندوستان کے علاوہ یورپ میں بھی تسلیم کئے جاتے ہیں یورپ اور امریکا میں اشوکا درخت کی چھال سے بنی پیٹنٹ ادویات فروخت ہوتی ہیں ۔
ایام کی ہر قسم کی خرابی، رحم کے مختلف امراض اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے دوسرے امراض مثلا دائمی قبض، پیشاب کی سوزش وغیرہ وغیرہ میں اشوکا کو بہت ہی مفید پایاگیا ۔ اگر عورت کو ایام درد سے اور تھوڑی مقدار میں آئیں یا تھوڑے عرصہ آکر بند ہوجائے یا بے قاعدہ ہو کر آئے۔ ان تمام صورتوں میں اس کا استعمال مفید ہے۔
جن خواتین کی رپورٹس بظاہر درست ہوتی ہیں لیکن پیریڈز بے قاعدہ، درد اور اینٹھن کے ساتھ ہوتے ہیں. ان کے لیے بھی یہ لاجواب شے ہے ۔

رحم کی کمزوری(Weakness of Uterus) کے باعث حمل قرار نہ پائے۔ حمل کے ایام میں جریان خون ہونے یا رحم کے اپنی جگہ سے ٹل جانے، کثرت ایام، اندام انہانی میں میں اینٹھن(Vaginismus)، سن یاس یعنی مینوپاز(MenoPauuse)یعنی جب عورت کی عمر چالیس پینتالیس کے قریب ہوتی ہے تو اس میں استقرارِ حمل کی صلاحیت باقی نہیں رہتی اور ان میں مختلف عوارض درد سر، درد کمر، اختلاج القلب، پسینے کی کثرت وغیرہ پیدا ہو جاتے ہیں اور ان تمام شکایات میں اشوکا قابل قدر دوا ہے اور مریض کی صحت کا کامیاب علاج ہے۔

آپ مشاورت کے لیے وٹس ایپ کر سکتی ہیں ۔
صبح گیارہ تا شام چار
03353683331 رابطہ نمبر
طبیبہ سائرہ ممتاز


یہ تصاویر گوگل سے لی گئ ہیں ۔انڈیا میں یہ شربت آریویدک فارما کمپنی تیار کرتی ہے ۔

26/10/2023

اماں شکوری، بنولے کی کھیر اور پوہ (پوش) کی سردیاں ۔

بنولہ یعنی مغز پنبہ دانہ.....

قارئین، راجپوتانہ اور ہریانہ، پنجاب کے دیگر مشرقی اور شمالی اضلاع میں شدید ٹھنڈ پڑتی ہے ۔مشرقی اور شمالی پنجاب تو اتراکھنڈ، جموں کشمیر اور ہمالین فٹ اسٹیپس سے براہ راست متاثر ہوتا ہے جبکہ راجپوتانہ یعنی ریاست راجستھان صحرا کی وجہ سے ٹھنڈا ہوتا ہے ۔ تو ان علاقوں کے کھانوں کی روایات اور اطوار ہند و پاک کے دیگر علاقوں سے منفرد رہے ہیں ۔بعینہ جیسے بلوچستان اور پختونخواہ بقیہ ریاستوں سے منفرد تھے ۔ دراصل ہندی کلچر کی آخری حد شمالی پنجاب اور جنوب مغربی سندھ ہی تھا ۔

حسب روایت اس سیزن میں کچھ منفرد قدیم تراکیب آپ سے شیئر کروں گی ۔جس میں آپ کو روایات، لذت، صحت اور غذائیت کا امتزاج ملے گا ۔

ہمارے گھر کے ساتھ امرتسر سے آئے مہاجرین قیام پذیر ہوئے، ان کے خاندان کی سربراہ اماں شکوری تھیں ۔نہایت گوری چٹی، دلفریب نقوش والی، صوم و صلوٰۃ کی پابند.... ہم نے ان کا بڑھاپا دیکھا البتہ وہ اپنے خاندان کی چار نسلیں دیکھ کر دنیا سے رخصت ہوئیں ۔ہم نے تقسیم کے قصے ان کی زبانی سنے، وہ حقیقتا ان خواتین میں سے ایک تھیں جو دونوں اطراف کنوؤں، ترپالوں اور نہروں میں چھلانگیں لگا کر، لاشوں کے انبار تلے لاش بن کر اپنی عزتیں بچاتی ہندوستان یا پاکستان پہنچیں ۔... اماں شکوری کے ہاتھ میں بہت ذائقہ تھا البتہ جن دو روایتی پکوانوں کا ذکر ہم نے اپنے چچا کی زبانی سنا وہ تھیں السی کی پنیاں اور بنولے کی کھیر...
بنولے کی کھیر کھانے کے بعد آپ شمال کی سرد ترین برفانی ہواؤں میں بغیر لحاف کے سو سکتے ہیں، سوئیٹر اور شال نا اوڑھنے کے باوجود میلوں تک پیدل چل سکتے ہیں ۔سارا دن تھکے بغیر تھریشر چلا سکتے ہیں ۔یہ حقیقت ہے کیونکہ چچا مرحوم یہی کام کرتے رہے ہیں ۔

آپ پوچھیے کہ مغز بنولہ میں ایسی کیا خصوصیات ہیں جس سے بنی کھیر کھانے کے بعد انسان اس قدر قوت و طاقت حاصل کر لیتا ہے... تو پڑھیے

مغز بنولہ یا پنبہ دانہ۔۔

مغز بنولہ کے اتنے فائدے اورکم قیمت ہونے کے باوجود ہم اس کے استعمال سے محروم کیوں رہیں۔۔۔
مغز بنولہ غذائی اعتبار سے بہت مفید اجزاء پر مشتمل قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جسے کھانے سے امراض بانجھ پن کا شکار مریض (مرد و زن) صحت یاب ہو سکتے ہیں۔
اس میں فاسفورس کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، اس لئے زیادہ دماغی کام کرنے والوں کے لئے، پٹھوں کو سکون، طاقت اورہڈیوں کی مضبوط کے لئے اس کا استعمال بہت فائدہ مند ہے۔۔
اس میں اہم معدنیات، روغنیات، وٹامن اے، بی، ڈی اور ای کمپلیکس آنکھوں، جلد اور بالوں کی حفاظت کرتے ہیں، یہ جوڑوں کو مضبوط کرکے درد سے نجات دلاتےہیں اور خواتین میں دودھ کی افزائش کرتے ہیں۔۔
سب سے قیمتی وٹامن بی کمپلیکس کی تمام اقسام اس میں پائی جاتی ہیں۔۔
مغز بنولہ کا استعمال ریڑھ کی ہڈی اور کمرکے درد سے نجات دلاتا ہے۔ خاص طور پر وہ افراد جو گردن کے مہروں کی تکلیف میں مبتلا ہیں، ان کے لئے مغز بنولہ کا استعمال، گردن کے پٹھوں ، ہڈیوں کو مضبوط اور ہڈیوں کی پرورش کرکے دوبارہ انہیں واپس اپنی جگہ پر لانے میں معاونت کرتا ہے۔۔روغن بنولہ چہرے کی چھائیوں کیلئے ابٹن میں ملا کر استعمال کریں تو بہت فائدہ ہوتا ہے

بڑی عمر کے افراد میں خون کی شریانوں میں سختی کا آجانا اور لچک کا کم ہونا عام بات ہے،
اس علامت کی وجہ سے جسم میں دوران خون متاثر ہوتاہے اورمریض کو بہت سے سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ مسئلہ جسم میں وٹامن ای کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔۔
وہ بزرگ افراد جو اس مسئلہ سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ باقاعدگی سے مغز بنولہ استعمال کریں انشاءاللہ افاقہ ہو گا۔۔

مغز بنولہ کا مزاج، گرم تر درجہ دوم اور مقدار خوراک تین تا سات گرام ہے۔۔
سردیوں کے موسم میں مغز بنولہ آسانی سے ہضم کیا جاسکتا ہے اور تازہ مغز بنولہ آسانی سے دستیاب بھی ہوتا ہے۔۔
آپ اپریل کے آخر تک مغز بنولہ کو استعمال کر کے بے شمار فوائد حاصل کر سکتے ہیں اور بہت سی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔۔
مغز بنولہ کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔۔

مغز بنولہ کھانے کا طریقہ یا وقت چاہے کوئی بھی ہو، لیکن سردیوں میں مغز بنولہ استعمال ضرور کریں۔

طریقہ نمبر 1۔

مغز بنولہ کی کھیر کا ناشتہ:

مغز بنولہ کی صفائی تھوڑا سا محنت طلب کام ہے۔

اس میں سے کالے اور پیلے دانے نکال کر پھینک دیں اور صاف مغز بنولہ کو گرینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔

مغز بنولہ کی مقدار خوراک کا انحصار آپ کے مزاج اور برداشت پر منحصر ہے۔۔

دو یا چار چمچ مغز بنولہ سفوف کو کوکنگ آئل یا گھی میں بھون کر یا بھونے بغیر، ایک پاؤ یا آدھا کلو دودھ میں ابال لیں۔۔

لیجیئے کھیر تیار ہو گئی اب مزے سے ناشتہ کر لیں۔۔

اگر آپ کا مزاج گرم ہے یا ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے تو کھیر اس طرح بنا لیں، کہ چار چمچ گندم یا جو کادلیہ اور ایک یا دو چمچ مغز بنولہ سفوف ڈال کر باقی درج بالا طریقے سے کھیر تیار کر لیں۔

طریقہ نمبر 2:

اگر آپ کے پاس کھیر بنانے کے لئے وقت نہیں یا دودھ استعمال کرنا نہیں چاہتے، تو صبح یا کسی بھی وقت مغز بنولہ سفوف کے دو یا چار چمچ پانی کے ساتھ نوش فرما لیں۔
اس طریقہ سے فائدہ کم نہیں ہوگا، بس فرق صرف یہ ہے کہ کھیر مزے دار بنتی ہے اور اسے کھانا آسان ہوتا ہے۔

طریقہ نمبر 3:

مغز بنولہ کے سفوف کو شہد میں مکس کر لیں، اب یہ معجون بن گئی،
روزانہ دو یا تین چمچ معجون نیم گرم پانی یا دودھ کے ساتھ نوش فر ما لیں۔
اس مقدار کو بھی اپنی برداشت کو مد نظر رکھتے ہوئے کم یا زیادہ کیا جا سکتا ہے۔۔

معجون بنا کر کھانے سے وقت کی کافی بچت ہو جاتی ہے اور اس کے بعد ناشتہ کی ضرورت بھی نہیں رہتی۔۔

آخری طریقہ:

مغز بنولہ کے سفوف کو کسی بھی وقت کسی بھی طریقہ سے کھا لیں۔۔

اگر اتنا کچھ پڑھنے کے بعد بھی آپ اسے کھانے سے محروم رہےتو اسے بد قسمتی ہی کہا جا سکتا ہے۔

نوٹ

مغز بنولہ کا مسلسل استعمال وزن میں اضافہ کا باعث بن سکتا ہے۔۔

مغز بنولہ کے استعمال کے دوران روزانہ آدھ گھنٹہ پیدل چل کر یا ورزش کرنے سے موٹاپے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔۔

گردوں کی شدید تکلیف میں مبتلا افراد مغز بنولہ کو اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں کیونکہ اس میں پوٹاشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتاہے۔۔

ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کے مریض اگر مغز بنولہ کھانے کے بعد طبیعت میں تیزی محسوس کریں تو مقدار خوراک کم کر لیں یا اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔۔

مناسب یہی ہوگا کہ کوئی بھی ادویاتی خصوصیات رکھنے والی چیز کھانے سے پہلے معالج سے مشورہ کر لیں۔

تو جناب اماں شکوری مغز پنبہ دانہ کی کھیر اور السی کی پنیاں کھاتی تھیں اور ایک سو دس سال عمر پائی....
سردیوں کی آمد پر میری جانب سے یہ لاجواب تحفہ قبول کیجہے اور زندگی کا لطف اٹھائیے ۔

ایسٹرو ہربل فزیشن
سائرہ ممتاز
رابط نمبر 03353683331

آیورویدا.... ہولسٹک لائف ۔آیورویدا طب یونانی سے بھی قدیم ہے ۔یہ اتنی قدیم طب ہے جتنا خود حضرت انسان ہے ۔ہمارے اطباء (اسا...
18/10/2023

آیورویدا.... ہولسٹک لائف ۔

آیورویدا طب یونانی سے بھی قدیم ہے ۔یہ اتنی قدیم طب ہے جتنا خود حضرت انسان ہے ۔ہمارے اطباء (اساتذہ) کہتے ہیں کہ طب یونانی حضرت آدم علیہ السلام ہی لائے تھے۔بے شک!
اللہ نے جتنے علوم ہمارے جد کو سکھائے ان میں طب نا رہی ہو ناممکن ہے ۔انہی علوم کے صدقے آدم علیہ السلام کو سجدہ بھی کرایا گیا اور اسی لیے انسان اشرف المخلوقات کہلایا ۔

طب قدیم میں لیکن آیورویدا کو فضیلت حاصل ہے ۔ممکن ہے زبان کے فرق کی وجہ سے لوگوں کی اکثریت اس بات کو سمجھنے میں تامل کا شکار ہو ۔ممکن ہے فی الحال میرے قارئین کی اکثریت اسے ہضم نا کر سکے لیکن حقیقت یہی ہے کیونکہ یہ چارٹ جو آپ تصاویر میں دیکھ رہے ہیں گذشتہ پانچ برسوں (ایک سال کووڈ نے ضائع کیا) میں طب یونانی پڑھتے ہوئے میں نے کہیں ڈسکس ہوتے نہیں دیکھا ۔

طب صابر ملتانی نے نظریہ مفرد اعضاء یہیں سے مستعار لیا ہے کیونکہ طب یونانی میں چار اخلاط بیان کی جاتی ہیں لیکن آیورویدا میں یہ تین ہی ہیں آپ انھیں خلط کہیے ناڑیاں کہیے یا مزاج کہیے... بات ایک ہی رہے گی ۔

وات (یعنی باد یعنی ہوا)
پت (صفراء یعنی بائل)
کف ( تری یعنی بلغم)

آیورویدا نے دن کے چوبیس گھنٹوں کو انسانی مزاج کے لحاظ سے چھ چھ گھنٹوں کے سیٹس میں تقسیم کیا ہے ۔اگر ہم اپنی زندگی کی مصروفیات، کھانا پینا، ورزش، کام کاج انہی کے مطابق ہم اہنگ کر لیں تو بلامبالغہ ہندی رشیوں کی طرح / قدیم پیغمبروں اور اقوام کی طرح ہزاروں برس کی عمر گزار سکتے ہیں ۔
یہ ایک مکمل سائنس تھی جسے نظر انداز کرنے سے نا صرف انسان مادیت پسندی کی جانب راغب ہوا بلکہ اب تک بلاوجہ مذاہب اور سائنس کو ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوئے دکھایا جاتا ہے جب کہ طب قدیم کی یہ ہولسٹک ہیلنگ سائنس بشمول ویدک ایسٹرولوجی مذہب کی جانب سے ہی ہدیہ کردہ تھی ۔

ویدک جیوتش میں ایک دن صبح سورج نکلنے سے لے کر اگلے دن سورج نکلنے تک شمار ہوتا ہے ۔اسی لیے اکثریت غلط زائچے بنا بیٹھتے ہیں 😅 کیونکہ وہ کیلکولیشن کرتے ہوئے اس اہم اصول کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔خیر یہ موضوع دوسرا ہے ۔

صبح چھ سے دوپہر بارہ...

ان گھنٹوں کے دوران صبح چھ سے صبح دس تک کف خلط یا مزاج یعنی سردی کا غلبہ ہوتا ہے ۔اسی لیے یوگا، سوریہ اشنان (سن باتھ) ائل باتھ یعنی مساج اسی دوران ریکمنڈ کیا جاتا ہے کہ صبح صبح یوگا /کسرت /ورزش اور دوڑ یعنی جوگنگ سے بدن میں چستی پیدا ہوتی ہے اور اس کے بعد مساج اور دھوپ لگوانے سے دوران خون میں حدت اور تیزی پیدا ہوتی ہے جو کف یعنی سردی کا مزاج زائل کر دیتی ہے ۔
صبح خصوصاً سردیوں میں ایسے اناج، سبزیوں، ونسپتیوں اور نٹس سے بھرپور ناشتے کا استعمال کرنا چاہیے جو گرم تر یا تر گرم ہوں ۔

اپ سب کی دلچپسی کو ملحوظ رکھتے ہوئے یہ سلسلہ لکھتی رہوں گی ۔
جاری ہے ۔

میری ریپلائی اور کمنٹس یا لائیکس کو مکمل نظر انداز کر دیجیے گا کیونکہ مجبوری ہے کہ فی الوقت سوشل میڈیا کو زیادہ وقت دینے سے قاصر ہوں البتہ آپ کے جوابات اور دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے افاد عامہ کے لیے لکھتی رہوں گی ۔

سائرہ ممتاز
ہربل فزیشن
03353683331 رابطہ نمبر
صبح گیارہ تا شام چار

بالوں کے امراض ۔سفید بال نامناسب پروٹین کی موجودگی کی علامت ہے۔سفید بال الجھن، اینزائٹی اور ڈپریشن کی علامت بھی ہو سکتے ...
01/10/2023

بالوں کے امراض ۔

سفید بال نامناسب پروٹین کی موجودگی کی علامت ہے۔سفید بال الجھن، اینزائٹی اور ڈپریشن کی علامت بھی ہو سکتے ہیں، طویل عرصے تک الجھنوں اور ڈپریشن میں مبتلا رہنا بالوں کو قبل از وقت سفید کر سکتا ہے ۔ناقص اغذیہ، تفکرات، رنج، گہرا صدمہ، دماغی تناؤ بھی میلانن کی پیداوار سست کر دیتے ہیں نتیجتا بال سفید ہوجاتے ہیں.۔

علاج
بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کا انسداد اور اس پر قابو پانا بہت ضروری ہے ۔ضروری وٹامن اور معدنیات کی فراہمی کے لیے سبزیوں اور پھلوں کا استعمال لازم ہے ۔تغذیہ اور. مناسب پرورش بھی بالوں کی چمک، جلد کو اچھا اور صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے ۔روزانہ سر دھونے کے لیے اپنے بالوں کی مناسبت سے شیمپو کا استعمال کریں. آرگینک شیمپو گھر پر بے حد آسانی سے بنایا جا سکتا ہے ۔آپ کو برابر مقدار میں آملہ ریٹھا سکا کائی درکار ہوگا. یہ طریقہ متعدد مرتبہ لکھ چکی ہوں ۔الگ پوسٹ میں دوبارہ شیئر کردوں گی ۔
سر میں دوران خون بہتر بنانے کے لیے انگلیوں کی پوروں کی مدد سے مالش کریں ۔تازہ خون کی روانی سے بالوں کی افزائش بہتر ہوتی ہے ۔بالوں کو رنگنے کی تمام تر مصنوعی اور لیب میڈ مصنوعات میں موجود امونیا بالوں کو بے حد نقصان پہنچاتا ہے ۔
سفید بالوں کو بغیر کسی ہیئر کلر کے سیاہ کیا جا سکتا ہے ۔اس کے لیے آپ کو ایک عدد تیل تیار کرنا ہوگا ۔ایک گلاس پانی، کڑی پتا،ایک گٹھی، ایلوویرا کا ایک ٹکڑا، ایک چمچ السی کے بیج ایک چمچ کالا زیرا اور ایک چمچ کلونجی. ان سب کو ایک گلاس پانی میں ابالیں اور اتنا کھولائیں کہ. پانی ادھے سے بھی کم رہ جائے اس کے بعد اس میں ایک کپ سرسوں کا تیل شامل کر دیں اور پانی جلنے تک پکا لیں ۔ بس تیل تیار ہے ۔
اسے متواتر تین سے چار ماہ تک استعمال کریں ہفتے میں دو مرتبہ اس تیل سے خوب مالش کریں ۔تین ماہ بعد بہترین رزلٹس آپ کے سامنے ہوں گے ۔
اس کے ساتھ ترپھلا یعنی اطریفل (آملہ ہڑیڑ اور بہیڑہ) برابر مقدار میں سفوف بنا کر رکھ لیں ایک چمچ سفوف ایک گلاس پانی میں ڈالیں (گلاس مٹی کا ہو تو بہترین ہے) بیس سے تیس منٹ کے لیے ڈھانپ کر رکھ دیں ۔بیس منٹ بعد یہ. نتھارا ہوا پانی پی. لیں ۔یہ عمل مسلسل کرنے سے سر کے بال سیاہ ہونے لگتے ہیں ۔آزمائش شرط ہے ۔

جاری ہے
سائرہ ممتاز
ایسٹرو ہربل فزیشن
رابطہ نمبر 03353683331

الحمدللہ کلینکل پریکٹس شروع کر رہی ہوں اگلے ہفتے سے، الحمدللہ... فائنلی بس وہ دن آ گیا جس کے انتظار میں چار برس انتظار ک...
13/09/2023

الحمدللہ کلینکل پریکٹس شروع کر رہی ہوں اگلے ہفتے سے، الحمدللہ... فائنلی بس وہ دن آ گیا جس کے انتظار میں چار برس انتظار کیا....
ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ وہ جو ابٹن کا آخری بیچ تیار کیا تھا آپ کے لیے ففٹی پرسنٹ آف پر موجود ہے ۔قریب کوئی پچاس کے قریب پیک ہوجائیں گے ۔
یہ اس لیے کہ پھر اس کام کے لیے وقت میسر نہیں ہوگا ۔کم از کم دو سے تین سال اچھی پریکٹس کے لیے لازمی درکار ہیں ۔اس کے بعد دیکھی جائے گی ۔
یعنی بس یہ اخری موقع ہے آپ سب کو بھی اس سے فائدہ پہنچے تو ففٹی پرسنٹ آف کردیا ہے ۔جو لوگ نئے شامل ہوئے ہیں، جو ایک ماہ قبل ایڈ ہوئے ان کو بتاتی چلوں کہ اچھا خاصا ہربل بیوٹی پروڈکٹس کا بزنس تھا جو کہ ایسٹرولوجی کی وجہ سے چھوڑنا پڑا کہ ایسٹرولوجی بندہ کھا جاتی ہے ۔لیکن جو چیزیں تیار ہو چکی تھیں وہ یونہی رکھی رہیں اس میں سے بھی آدھا سامان تو خاندان والے لے جا چکے ہیں ۔
ریویوز آپ کمنٹس میں دیکھ سکتے ہیں جو لوگ واقف ہیں ان سے درخواست ہے کچھ نہ کچھ اپنے تجربات ضرور بتائیے ۔
اس کے علاوہ میرے پیج mushaf Holistic Healing Center اور اس آئیڈی پر ابٹن، شہابی پیک ،سیمابی پیک ،اسطخدوس پیک ،نیم پیک اور پودینہ پیک لکھ کر سرچ کریں تو سینکڑوں پوسٹس اپ کے سامنے آ جائیں گی وہاں ریویوز بھی مل جائیں گے بسم اللہ کریں
سائرہ ممتاز
ہربل فزیشن
رابطہ نمبر03353683331

نوٹ ۔
اس نمبر پر صرف وٹس ایپ میسج کر کے آپ آرڈر بک /کنفرم کروا سکتے ہیں ۔ایزی پیسا یا جاز کیش بھی اسی نمبر پر ہے ۔
انباکس یا میسنجر یا کمنٹس میں سوالات پوچھنے والوں سے معذرت....
درجنوں مرتبہ بتائی گئ بات یہ ہے کہ میرے لیے ایک ہی جگہ یعنی وٹس ایپ پر تمام کسٹمرز /کلائنٹس سے بات کرنا آسان رہتا ہے وہاں میسجز محفوظ ہوتے ہیں جنہیں بینڈ لگا کر نمایاں کیا ہوتا ہے تو ہاد رکھنے کا بھی تردد نہیں کرنا پڑتا... اس لیے اپنی اور میری آسانی کے لیے صرف وٹس ایپ میسج پر رابطہ کیجیے ۔کال کرنے والوں کو کچھ کہے بغیر ہمیشہ بلاک کرتی آئی ہوں اور آگے بھی یہی ہوگا ۔

السلام علیکم!کیسے ہیں آپ سب؟بتائیے ابٹن اور بیوٹی کریم  درکار ہے؟ میں صرف اس ہفتے آپ سب کی پرزور فرمائش پر یہ کام کرنے ک...
20/08/2023

السلام علیکم!
کیسے ہیں آپ سب؟
بتائیے ابٹن اور بیوٹی کریم درکار ہے؟ میں صرف اس ہفتے آپ سب کی پرزور فرمائش پر یہ کام کرنے کے لیے تیار ہوئی ہوں ۔اگلے اتوار تک یہ آفر موجود ہے ۔
بیوٹی کریم پندرہ سو روپے ۔
ابٹن پچیس سو روپے علاوہ ڈی سی... اس صفحے کا فولورز فیڈ بیک سے واقف ہیں ۔اگر کسی نے پچھلے سات ماہ میں (جب سے کام بند یے) یہ پیج فالو کیا ہے تو وہ تھوڑا سا اسکرول کر کے پیچھے جا کر تمام پروڈکٹس کے ریویوز دیکھ سکتا ہے ۔🌹

14/08/2023

فتنے کے وقت ایسے رہو جیسے اونٹ کا بچہ رہتا ہے ۔
کتنے ہی بزرگ، سینئیرز کتنے ہی جینوئن لوگ خاموش ہو چکے ہیں ۔دو دو ماہ سے فیس بک پر نہیں دیکھا جس کسی کی خیریت دریافت کرنے کو میسج کیا یہی جوابات موصول ہوئے کہ پگڑی سنبھال کر بیٹھے ہیں، کسی کا جواب کہ دل مایوس اور اچاٹ ہوچکا ہے ۔ملکی حالات نے مایوسی کی انتہا کر دی ہے، سوشل میڈیا کچرا کونڈی بن چکا ہے ۔

اس میں غلط کیا ہے ویسے؟ سب کچھ سچ ہی تو ہے ۔ہم لاکھ اسٹیٹس لگا لیں، پوڈ کاسٹس بنا لیں یا کتنے ہی کلپس وائرل کروا لیں اس قوم نے جو اپنی ساری کشتیاں جلا کر بیٹھی ہے، نہیں سدھرنا... یہ عوام سود و زیاں سے گزر چکے ہیں ۔ان کے سر پر سودا سوار ہے ۔ادب والا بھی اور طب والا بھی

کیا کیا جائے؟ یہ مایوسی کے بادل کیسے دور ہوں گے؟ کیسے فضا بدلے گی؟ یہ ملک کیسے ٹھیک ہوگا؟ روتے چہروں پر مسکراہٹ کیسے لوٹے گی؟ یہ مہنگائی اور غربت کی دلدل میں پھنسے لوگ دوبارہ کیسے سر اٹھا کر جی سکیں گے؟ غم کے بادل کب خوشیوں کی برسات کریں گے؟

یہ سب ہوگا... سب ممکن ہے زمانہ آپ کے اختیار میں ہے ۔لیکن آپ کو اپنی اپنی جگہ تھوڑی سی محنت کرنا ہوگی ۔آپ اپنے گھروں یا آفسسز میں، کسی اکیڈمی کی کلاس میں یا سیڑھیوں پر، کسی اسپتال کے کوریڈور میں یا کسی ہائی وے، موٹر وے پر... آپ جہاں بھی ہیں بس آپ کو اپنے ارد گرد کی انرجی فیلڈ چینج کرنی ہے،
یہی سب سوچ کر اپ کی نفسیاتی اور روحانی صحت کی بہتری کے لیے مضامین کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے ۔پڑھیے اور اگر آپ کو پسند ائے تو اسے شیئر ضرور کیجیے گا ۔
اپ کی فیڈ بیک کے بعد اس سلسلے کو جاری رکھوں گی انشاءاللہ
سائرہ ممتاز
لنک کمنٹ سیکشن میں دیکھیے

02/06/2023

دنیا بھر میں مستقبل بینی، حاجت روائی کے کئ علوم و فنون موجود ہیں ان سب کا طریقہ کار جدا ہے اور ان سب علوم میں سے ام العلوم نجوم یعنی ایسٹرولوجی ہے.

پاکستان میں علم نجوم کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں. علم نجوم کا تعلق لکی نمبر، لکی اسٹون، عدد نکالنا، تعویذ، نقش ،لوح ،طلسم، ماں کے نام سے حساب یا عدد سے حساب نکالنے سے نہیں ہے ۔

کسی بھی فرد کا ماں کے نام سے زائچہ نہیں بن سکتا، آپ کا سن سائن یا ان بروج کا احوال جو اخبار جہاں اور دیگر ہفتہ وار یا ماہانہ رسائل میں لکھے جاتے ہیں وہ نہ تو آپ کے اصلی بروج ہوتے ہیں نہ ہی یہ کوئی خفیہ علم ہے نہ ہی سن سائن مکمل زائچہ بتا سکتا ہے ۔

علم نجوم سیلف ریئلائزیشن کا علم ہے. یہ ساعت یعنی وقت کی پہچان اور خود شناسی کا علم ہے جس میں مستقبل بینی اس علم کی ایک شاخ ہے۔

سنسکرت میں نجوم کا مترادف جیوتش ہے جس کا درست مطلب ہے ایشور کی جوت یا ایشور کا نور... ظاہر ہے نجوم پر قرآن کریم کی درجنوں آیات موجود ہیں جو بجا طور پر اس علم کو خالصتا خدائی اور روحانی علم ظاہر کرتی ہیں ۔علم الساعت کا سنسکرت مترادف "ہورا" ہے اور یہ شاخ ہوریری ایسٹرولوجی کہلاتی ہے ۔علم الساعت ہر مسلمان متقدمین کا کام بجا طور پر مسلم ہے ۔

ہندی نجوم کو انڈین ایسٹرولوجی یا سیڈیریئل ذوڈک کہا جاتا ہے ۔اور یونانی نجوم کو ویسٹرن ایسٹرولوجی یا ٹروپیکل ذوڈک کہا جاتا ہے ۔

ان دونوں میں نمایاں فرق ہے ان کی اصطلاحات، طریقہ کار، زائچہ تیار کرنے کے اصول و ضوابط جدا ہیں ۔

میں ویدک یعنی انڈین ایسٹرولوجی پریکٹس کرتی ہوں اور اپنے کورس میں جو علم نجوم کے بنیادی اسباق پر مشتمل ہوگا درج ذیل نصاب سکھاؤں گی.

برج یا ذوڈک سائن کیا ہوتا ہے اور بروج کا تفصیلی تعارف

طالع /لگن یا ایسنڈنٹ کیا ہوتا ہے اور طالع یا اصلی برج کیسے معلوم کیا جاتا ہے ۔

شمسی /قمری برج کیا ہوتے ہیں اور ان میں کیا فرق ہے ۔

درست وقت پیدائش معلوم ہونا کیوں ضروری ہے.

بارہ بروج، نو سیارگان کا تفصیلی تعارف اور منسوبات

ایسٹرولوجیکل سافٹ وئیرز کا تعارف اور طریقہ استعمال

یہ کورس تین ماہ کے دورانیے پر مشتمل ہوگا ۔جس کے بعد کوئی بھی نو آموز بآسانی اپنا برج معلوم کر سکے گا، سیارگان کی منسوبات سمجھ سکے گا، ایسٹرولوجی سے متعلق ابہام اور غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی ۔

اس کورس میں حصہ لینے والے خواتین و حضرات اپنی زندگی کا نصب العین سمجھ سکیں گے اور اپنے راستے متعین کرنے کی سمت میں پہلا زینہ عبور کر لیں گے ۔

اس کورس میں داخلے کا طریقہ کار اور فیس کی معلومات کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کیجیے ۔

سائرہ ممتاز

ایسٹرو ہربل فزیشن

03353683331

جب آپ کسی کو گائیڈ کریں اور اللہ اس کی لاج رکھتا چلا جائے تو جو خوشی ملتی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیںآپ کے لیے آسانیاں ...
06/04/2023

جب آپ کسی کو گائیڈ کریں اور اللہ اس کی لاج رکھتا چلا جائے تو جو خوشی ملتی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں
آپ کے لیے آسانیاں ہوں ❤️

👈👈کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسٹرولوجی آپ کی اس سلسلے میں راہنمائی کر سکتی ہے کہ آپ کیسے والدین ثابت ہوں گے؟یہ جان کر کیا کریں...
04/04/2023

👈👈کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسٹرولوجی آپ کی اس سلسلے میں راہنمائی کر سکتی ہے کہ آپ کیسے والدین ثابت ہوں گے؟

یہ جان کر کیا کریں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ سبھی اپنے مزاج اور اپنے بارے تو جانتے ہی ہیں تو پھر ایسٹرولوجی نے کیا کر لینا ہے ؟
درست ہے عموما ہم سبھی جانتے ہیں کہ ہم کیسے ہیں اور ہمیں مستقبل میں اپنی کن خامیوں پر قابو پانا چاہیے لیکن یہ سب کیسے ہو سکتا ہے یہی ایسٹرولوجی بتائے گی ۔

👈آپ کے بچے فرمانبردار ہوں گے یا نافرمان؟ کیسے رہیں گے؟ ساتھ رہیں گے یا الگ؟

یہ جان کر کیا کرنا؟ کیا فائدہ اندیشے پال کر؟
درست ہے ۔لیکن آپ کو ایک سمت تو ملے گی آپ ان کے بارے میں یہ جان کر کہ بڑے ہو کر ان کا مزاج کیسا ہوگا کم از کم شروع سے ہی ان کی درست رہنمائی تو کر سکیں گے؟ کم از کم کل آپ اس معاشرے اور خدا کے سامنے یہ تو کہہ سکیں گے کہ ہم نے اپنی پوری کوشش کی ۔

👈آپ کے بچے اپنے بچوں کے لیے کیسے والدین ثابت ہوں گے یہ بھی ایسٹرولوجی بتاتی ہے 🙂
ایسٹرولوجی تو آپ کی ذات پات، خاندان، آپ کا مزاج ،خوبیاں، خامیاں، آپ کے لیے کون سے پیڑ پودے، نباتات و جمادات ،حیوانات مناسب رہیں گے، جن کے اورا سے جن کی انرجی سے، جن کو ساتھ رکھنے یا جن کے استعمال سے آپ اپنی بیماریوں، خامیوں، اپنے کاموں کے تسلسل میں رکاوٹ کو دور کر سکیں گے، یہ سب ایسٹرولوجی کا حسین ترین تحفہ. ہے ۔❤️
کیا آپ بھی یہ سب جاننا چاہتے ہیں؟ ہماری رمضان ٹائمنگ میں وٹس ایپ میسج کر رابطہ کر کے کنسلٹیشن کا طریقہ کار دریافت کر لیجیے ۔
ایسٹرو ہربل فزیشن
سائرہ ممتاز ۔ 03353683331

Astrology is practising life according to divine orders, it is not only doing  remedical measures etc,
02/04/2023

Astrology is practising life according to divine orders, it is not only doing remedical measures etc,

01/04/2023

👈پاکستان میں ایسٹرولوجی بد قسمتی اور بد نصیبی سے اپنی wrost شکل میں پریکٹس کی جاتی ہے ۔ایسٹرولوجی کا ایسسنس انسان کی اسپریچوئل کونسلنگ اور خدا تک پہنچنا ہے ۔
دراصل ایسٹرولوجی اس سے کہیں اوپر ہے یہ انسانی نفسیات، لاشعور، روحانی درجات، آیورویدا، انسان کا جمادات، نباتات، حیوانات یعنی پوری پراکرتی سے، مدر نیچر سے ہولسٹک تعلق. ہے ۔
یہاں لوگ بس مبارک پتھر، مبارک عدد، مبارک نگینے اس سے آگے ہی نہیں نکلے ۔امامیہ جنتری کے ساتھ منسلک ہوئے چوتھا مہینہ ہے، مجال ہے کسی پڑھے لکھے بندے سے واسطہ پڑا ہو، یا کسی نے میری بات سمجھنے کی کوشش کی ہو ۔
لوگ چھوٹتے ہی وظیفہ پوچھتے ہیں یا پھر ہمارا مبارک پتھر بتا دیں ۔ یہ سب چیزیں مبارک ہی ہوتی ہیں ۔بس ان کی تاثرات الگ الگ ہوتی ہیں ۔
اللہ نے جو کچھ بنایا ہے سب کچھ مبارک ہے بس کوئی چیز کسی کو سوٹ کرتی ہے کوئی نہیں کرتی ۔سعد و نحس اوقات کی بابت قرآن کریم میں اللہ کی نازل کردہ آیات موجود ہیں ان پر پھر کبھی بات کریں گے ۔
وظائف بھی موجود ہیں اور کوئی برائی ان میں نہیں اگر کوئی کسی بہانے لغویات سے بچ کر قرآن سے اٹیچ ہوجاتا ہے تو اس سے اچھی بات کیا ہو سکتی مگر قارئین یہ علم. ان سب باتوں سے بہت اوپر ہے ۔
اور یقین کیجیے کہ انسان اشرف المخلوقات ہے ۔اپنے آپ کو پہچانیں۔

وَ اَیُّوْبَ اِذْ نَادٰى رَبَّهٗۤ اَنِّیْ مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَۚۖ(۸۳)
ترجمہ: کنزالعرفان
اور ایوب کو (یاد کرو) جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ بیشک مجھے تکلیف پہنچی ہے اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔

اکثر لوگ وٹس ایپ پر میسجز کرتے ہیں کہ ہم طویل عرصے سے بیمار ہیں ۔مجھے نہایت افسوس اور دکھ ہوتا ہے، بندہ مسلمان ہو، اس کے گھر قرآن موجود ہو ۔بلکہ موبائل ایپس لاتعداد موجود ہیں، تفاسیر ایک کلک پر حاضر ہیں اور آپ کو دعائیں مانگنے کے لیے دوسرے لوگوں کی مدد درکار ہے؟
یہ کسی ایک کی بات نہیں ہے، میری اپنی زندگی کا طویل دور اسی غفلت میں گزرا کہ معلوم ہوتے ہوئے بھی فائدہ نہیں اٹھایا....
صبر ایوب کی مثالوں سے دنیا بھر کا لٹریچر بھرا ہوا ہے ۔ہم بات کرنے پر آئیں تو سانس تب لیتے ہیں جب چہار اطراف سے تالیوں کی گونج آنے لگے لیکن عمل ہمارا بالکل صفر ہے ۔
کتنی خوبصورت دعا ہے ۔آپ دیکھیں اور اللہ تعالی کو اپنے قریب محسوس تو کریں....
دعائیں مستجاب نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ خدا سے دوری ہے، میں آپ کو مفتیان کرام یا عالمات کی طرح درس تو نہیں دے سکتی نہ میں بزرگوں کی طرح آپ کی تربیت کر سکتی ہوں ۔صرف احساس دلوا سکتی ہوں کہ آپ صرف نماز، روزے، حج میں خدا کو تلاش مت کیا کریں وہ ان سب چیزوں سے بھی اوپر ہے اسے آپ کی ان عبادات کی بھی ضرورت نہیں، صرف خدا سے اپنی دوری اور قربت پر غور کیجیے آپ کو اپنے اندر کی بے چینی، گھبراہٹ، خوف، وسوسوں، اندیشوں اور مایوسیوں کی وجہ سمجھ آنے لگے گی ۔
ایوب علیہ السلام جلیل المرتبہ پیغمبر تھے اور اتنے مصائب ان پر نازل کئے گئے کہ کسی عام انسان پر آئے ہوتے تو وہ برداشت نہ کر سکتا ۔لیکن ایوب علیہ السلام کے ایمان کو آج تک دنیا میں صبر ایوبی کی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اور صرف یہی نہیں.... آپ دیکھیں کہ انسان پیغمبر ہو، مقرب ہو، مستجاب دعوات ہو لیکن کتنے دکھ اور عاجزی سے بلند آواز میں فریاد کی کہ اللہ کو یہ دعا ہزاروں سال بعد قرآن میں "کوٹ" کرنا پڑی... اور کیوں کوٹ کی گئ؟ پسند آئی تھی جبھی آخری کتاب میں ذکر آیا کیونکہ اس کے بعد تو کتاب آنی نہیں تھی ۔
اپ کیوں یہ دعا نہیں مانگتے؟ کیا آپ کو. شک ہے کہ اس میں اثر نہیں ہوگا؟
سائرہ ممتاز
ایسٹرو ہربل فزیشن
03353683331 رابطہ نمبر

کنسلٹیشن کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ یہ سوال عموما بہت کیا جاتا ہے ۔✔️ہمارے پاس جو بھی آتا ہے یا جو آئے گا وہ خوشی سے چھلا...
27/03/2023

کنسلٹیشن کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے؟ یہ سوال عموما بہت کیا جاتا ہے ۔
✔️ہمارے پاس جو بھی آتا ہے یا جو آئے گا وہ خوشی سے چھلانگیں مارتا، ہنستا مسکراتا تو ہرگز نہیں آئے گا ۔ظاہر ہے یہ فیلڈ ہی ایسی ہے سائیکو اسپریچوئل کونسلنگ، یا آپ کہہ لیجیے لائف کوچنگ ۔اب ہم جیسے لوگوں کے پاس تو جو آئے گا کسی نہ کسی مسئلے، پرابلم کسی پریشانی یا مصیبت میں مبتلا ہی آئے گا ۔یا زندگی کے دھکے دُھکے کھا کر ہی آیا ہوگا ۔جسے اپنی زندگی کے کسی معاملے، کسی پہلو میں کسی رہنمائی یا سمت کی تلاش ہوگی ۔تو بھئ بات یہ ہے کہ بس یہی بات ہے!

✔️آپ نے جو پوچھنا ہو پوچھیے جتنے مرضی مسائل ہوں پوچھ سکتے ہیں کوئی پرابلم نہیں ۔لیکن سوال کلئیر ٹو دی پوائنٹ ہوں.... یوں کہیے کہ بس لسی نہیں بنانی اور الجھنا نہیں ہے ۔پہلے خوب سوچ بچار کر لیجیے کہ دراصل آپ کیا چاہتے ہیں؟ کیوں مجھ سے کنسلٹیشن لینا چاہتے ہیں؟ وجوہات یا سوالات نوٹ کر لیجیے ۔

✔️اچھا ایسٹرولوجرز نے اپنا نام یا رعب قائم کرنے کے لیے ایک یہ بھی شوشا چھوڑ رکھا ہے کہ اگر سائل یا کلائنٹ نے خود ہی سب کچھ بتانا ہے تو آپ کا کیا فائدہ؟ (عموما لوگ یہ چیک کرنے بھی آتے ہیں کہ بھئ تمہارے پاس اتنا علم ہے تو بتاؤ ہم کیوں آئے ہیں؟ یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ کشمیر نہیں ہے ۔علم الساعت پر گرفت رکھنے والا بڑے آرام سے یہ بتا کر آپ کو بجلی کے بڑے بڑے جھٹکے لگا سکتا ہے) ۔دوسری بات یہ ہے کہ یہ جو سو سو روپے لے کر انڈیا میں مندر کی سیڑھیوں اور اپنے ہاں خانقاہ کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر توتا فال نکال رہے ہوتے ہیں ہم یہ نہیں ہیں ۔نہ ہی کبھی خدا یہ نوبت لائے ۔انہوں نے ہی ہر برائی کی جڑ دریافت کی ہے بلکہ یہی ہیں تمام برائیوں، فسادات اور بدعات کی جڑ۔
✔️اب کئ بار ایسا ہوتا ہے کہ لوگ آتے ہیں مگر انھیں وقت پیدائش یا حتی کہ تاریخ پیدائش میں بھی چند دنوں کے فرق سے کنفیوژن ہوتی ہے بعض اوقات لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ ڈاکومنٹس میں ایک سال آگے لکھوائی تھی ۔تو ایسی صورت میں کراس چیک کرنے کے لیے ہمیں دو دو گھنٹے دماغی محنت کرنا ہوتی ہے (وڈیو ایڈیٹنگ سیکھ رہی ہوں انشاءاللہ وڈیو بنا کر دکھوں گی کہ زائچے پر کراس چیک کیسے ہوتا ہے) تو مجبوری ہوتی ہے سوالات پوچھنا ۔جب تک ہم آپ سے سوالات نہیں کریں گے آپ کا طالع /لگن یا ایسنڈنٹ یا آپ کا اصلی برج کیا ہونا چاہیے یہ طے کرنے میں ہمیں بھی مشکل. ہوگی ۔وجہ یہی ہے تاریخ پیدائش اور وقت پیدائش کا درست نہ ہونا (اس سے آپ شاید یہ بھی سمجھ سکیں کہ یہ علم. غیب نہیں ہے)
✔️آپ کن مسائل کے لیے رجوع کر سکتے ہیں اس کے لیے فلائیر ساتھ اٹیچ کر رہی ہوں ۔اس کے علاوہ زندگی کے کسی بھی مسئلے یا کسی بھی شعبے میں پرابلمز آ رہے ہوں تو آپ ان کے سلوشنز/ریمڈیز یا حل کے لیے رجوع کر سکتے ہیں ۔
نوٹ۔
✅✅پلیز یاد رکھیں کہ کبھی بھی بتائے گئے اوقات (جو میری آئیڈی کی بائیو میں بھی درج ہیں کے علاوہ کال مت کیجیے ۔کال بھی صرف اسی صورت میں کریں جب آپ کو کہا جائے ۔اپنے مسائل /بات یا جو بھی کہنا ہو وٹس ایپ پر ٹیکسٹ /وائس نوٹ کی صورت بھیج دیجیے ۔اس کے بعد مس کالز کی ضرورت نہیں ۔فری ہوتے ہی ہم وہ میسج دیکھ کر آپ کو ریپلائی کر دیں گے ۔✅✅

کنسلٹیشن کے اوقات پیر تا جمعہ صبح گیارہ سے شام چار ہیں ۔
رمضان ٹائمنگز صبح نو سے سہ پہر تین بجے تک
رابطہ نمبر 03353683331
سائرہ ممتاز
ایسٹرو ہربل فزیشن

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 11:00 - 16:00
Tuesday 11:00 - 16:00
Wednesday 11:00 - 16:00
Thursday 11:00 - 16:00
Friday 11:00 - 17:00
Saturday 06:00 - 19:00

Telephone

+923353683331

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mushaf Holistic Healing center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Alternative & Holistic Health in Karachi

Show All

You may also like