13/11/2023
قُلْ يَآ اَهْلَ الْكِتَابِ لَا تَغْلُوْا فِىْ دِيْنِكُمْ غَيْـرَ الْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعُـوٓا اَهْوَآءَ قَوْمٍ قَدْ ضَلُّوْا مِنْ قَبْلُ وَاَضَلُّوْا كَثِيْـرًا وَّضَلُّوْا عَنْ سَوَآءِ السَّبِيْلِ (77)
لُعِنَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ بَنِىٓ اِسْرَآئِيْلَ عَلٰى لِسَانِ دَاوُوْدَ وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَـمَ ۚ ذٰلِكَ بِمَا عَصَوْا وَّكَانُـوْا يَعْتَدُوْنَ (78)
كَانُـوْا لَا يَتَنَاهَوْنَ عَنْ مُّنْكَرٍ فَـعَلُوْهُ ۚ لَبِئْسَ مَا كَانُـوْا يَفْعَلُوْنَ (79)
تَـرٰى كَثِيْـرًا مِّنْـهُـمْ يَتَوَلَّوْنَ الَّـذِيْنَ كَفَرُوْا ۚ لَبِئْسَ مَا قَدَّمَتْ لَـهُـمْ اَنْفُسُهُـمْ اَنْ سَخِطَ اللّـٰهُ عَلَيْـهِـمْ وَفِى الْعَذَابِ هُـمْ خَالِـدُوْنَ (80)
کہہ دو اے اہل کتاب! تم اپنے دین میں ناحق زیادتی مت کرو اور ان لوگوں کی خواہشات کی پیروی نہ کرو جو اس سے پہلے گمراہ ہو چکے اور انہوں نے بہتوں کو گمراہ کیا اور سیدھی راہ سے دور ہو گئے۔
بنی اسرائیل میں سے جو کافر ہوئے ان پر داؤد اور مریم کے بیٹے عیسیٰ کی زبان سے لعنت کی گئی، یہ اس لیے کہ وہ نافرمان تھے اور حد سے گزر گئے تھے۔
آپس میں برے کام سے منع نہ کرتے تھے جو وہ کر رہے تھے، کیسا ہی برا کام ہے جو وہ کرتے تھے۔
تو دیکھے گا کہ ان میں سے بہت سے لوگ کافروں سے دوستی رکھتے ہیں، انہوں نے کیسا ہی برا سامان اپنے نفسوں کے لیے آگے بھیجا اور وہ یہ کہ ان پر اللہ کا غضب ہوا اور وہ ہمیشہ عذاب میں رہنے والے ہیں۔
سورۃ المائدۃ