Regular Updates

Call Contact the business

Regular Updates stay up-to-date with us. Dr laila 🤍✨

افسوس ناک خبر ‼️💔ملیر بن قاسم میں ایک گھر سے میاں بیوی، ایک خاتون اور دو معصوم بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ‼️ 😢خدار...
22/10/2026

افسوس ناک خبر ‼️💔
ملیر بن قاسم میں ایک گھر سے میاں بیوی، ایک خاتون اور دو معصوم بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ‼️ 😢

خدارا! اپنے پڑوسیوں کا خیال رکھیں ‼️اگر کسی گھر میں راشن کی ضرورت ہو تو راشن کا بندوبست کریں ‼️ 💔بچوں کے دودھ کا انتظام کریں اور ضرورت مند خاندانوں کی خاموشی سے مدد کریں‼️🙏🏻

آپ کی تھوڑی سی توجہ کسی گھر کو بکھرنے سے بچا سکتی ہے‼️🤲🏻

22/10/2026
رحیم یار خان، صادق آباد میں 4 سالہ بچے پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہرحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں 4 سالہ معصوم بچے...
22/10/2026

رحیم یار خان، صادق آباد میں 4 سالہ بچے پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ

رحیم یار خان کے شہر صادق آباد میں 4 سالہ معصوم بچے سبحان پر اس کی والدہ کی جانب سے شدید تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق، خاتون نے تشدد کی ویڈیو اپنی والدہ کو واٹس ایپ پر بھیجی اور بچے کو فوری طور پر لے جانے کا کہا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد تھانہ سٹی صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو اس کی نانی کے گھر سے بازیاب کرایا اور ہسپتال میں علاج کروانے کے بعد عدالتی حکم پر نانی کی تحویل میں دے دیا۔

ایس ایچ او جام آفتاب احمد کے مطابق بچہ اب ٹھیک ہے، جبکہ ملزمہ مبینہ طور پر کراچی فرار ہوگئی ہے اور پولیس اس کی تلاش کر رہی ہے۔

معصوم بچوں پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ایسے واقعات میں بچوں کی حفاظت اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ضروری ہے۔

.

22/10/2026

اس سے بڑھ کر ظلم کوئی نہیں
معاشرہ کس سمت چل پڑا ہے
جس کے پیروں تلے جنت ہے
اس کے ہاتھوں معصوم فرشتہ لہو لہان

21/10/2026

بچوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے!

آج گلشنِ اقبال بلاک 7 میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ہمارے عزیز حافظ محمد اسجد نذیر صاحب کے بچے ٹیوشن سے واپس آ رہے تھے کہ ایک گاڑی ان کے قریب رکی اور ایک شخص تیزی سے بچوں کی طرف لپکا۔ بظاہر بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ الحمدللہ، اللہ تعالیٰ نے بچوں کی حفاظت فرمائی اور وہ محفوظ رہے۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے

20/10/2026

ملتان میں گاڑی سے یتیم بچے کو کچل کر قتل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا تو وکلاء نے عدالت میں ہی اس کی خوب درگت بنا ڈالی۔

ہتھکڑیوں میں جکڑا یہ شخص توقیر نذیر ہے اور ملتان کی کالونی رائیل آرچرڈ کا رہائشی ہے ۔۔ اس نے کام چھوڑ کر جانے والے مزدور...
20/10/2026

ہتھکڑیوں میں جکڑا یہ شخص توقیر نذیر ہے اور ملتان کی کالونی رائیل آرچرڈ کا رہائشی ہے ۔۔ اس نے کام چھوڑ کر جانے والے مزدور بچے وسیم عباس کو عدم برداشت کے ہاتھوں باولہ ہو کر گاڑی کے نیچے کچل کر مار ڈالا اور سوشل میڈیا کے شور پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔۔ اور سب جانتے ہیں کہ جن مقدمات کی مدعی / مستغیث پولیس ہو اس میں ملزم آسانی سے باہر آ جاتا ہے اور گالیاں عدلیہ کو پڑتی ہیں ۔۔ اگر پولیس مقتول وسیم عباس کے ورثا کو تلاش کرکے مدعی بناتی تو نتائج کچھ اور ہوتے ۔۔ جہاں مدعی ریاست ہو ، گواہ ریاست ہو ، تفتیشی ریاست ہو ، پوسٹ مارٹم ریاست کرے ، فرانزک لیب ریاست ہو ، ضمنی ریاست لکھے ، دفعہ 161 کے بیانات ریاست لکھے اور میڈیکو لیگل سرٹیفیکیٹ بھی ریاست جاری کرے ۔۔۔ اور ملزم بھی رائیل آرچرڈ کا رہائشی ہو ۔۔ کھاتا پیتا بھی ہو ۔۔ قاتل بھی آکڑ شاکڑ والا ہو تو “ سودا بازی “ کی آڑ میں شعوری قتل سے اتفاقی حادثہ بنانے میں دیر کتنی لگتی ہے اور جب کیس فائل ہی ملزم کے حق میں ہو گی تو عدالت قاتل کو سزا کیسے دے سکتی ہے۔ ۔۔۔۔
تاریخ میں گواہوں کے وقوعہ سے انحراف کی لاکھوں مثالیں ہیں ۔۔ سوشل میڈیا ایک ہفتہ بعد کسی اور ٹاپ ٹرینڈ کی جانب بڑھ جائے گا اور یہ مقتول بچہ ایک ماہ بعد صرف ویڈیو میں مقتول رہ جائے گا کیونکہ سرکاری گواہ اور مدعی اپنے معمول کے تبادلے کے بعد کہیں اور چلے جائیں گے اور عدالت وقوعہ کی شہادت کی طلبی جاری کرتے کرتے کسی مناسب “ فیصلے “ تک پہنچ جائے گی ۔۔انسانیت پر ظلم بھی تو توہین مذہب کے زمرے میں آتا ہے مگر شائد “ سول سوسائٹی “ والے اس غریب مقتول بچے کے لئے کوئی احتجاج کرینگے اور نا ہی توہین مذہب کے نام پر اسے سزا دینے کا مشترکہ مطالبہ کیا جائے گا کیونکہ بے گناہ انسانی قتل ۔۔ محراب و منبر کی توہین تو نہیں فقط انسانی قتل ہی تو ہے ۔۔اور یوں بھی ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی روایت ہمارے ہاں کم کم ملتی ہے ۔۔

Heartiest congratulations to Imran Bandhani on his appointment as Vice Chairman, Anti-Crime & Anti-Terrorism, Karachi. 💐...
20/10/2026

Heartiest congratulations to Imran Bandhani on his appointment as Vice Chairman, Anti-Crime & Anti-Terrorism, Karachi. 💐

May Allah bless him with success and enable him to serve our nation with dedication, promote peace, fight crime and terrorism, and work for the betterment of Pakistan. Our heartfelt prayers and best wishes are always with him. Pakistan Zindabad! 🇵🇰

19/10/2026

کراچی کے سائٹ ایریا میں ایریا حبیب بینک کے قریب گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے
اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں

Address

Karachi

Telephone

+923006758756

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Regular Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Regular Updates:

Shortcuts

Share