Al Ammar Darul Shifa Pakistan

Al Ammar Darul Shifa Pakistan مطب العمار دار الشفاء 1965ء سے خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے
ہمارے ہاں تمام امراض کا علاج یونانی اور طب نبوی کے عین مطابق کیا جاتا ہے

04/09/2026
20/04/2026

جملہ امراض معدہ اور تبخیر کے لئیے اکسیر
سونف ............... 50 گرام
دھنیا ............... 50 گرام
بڑی الائچی .......... 50 گرام
مصری .............. 100 گرام
چھلکوں سمیت سب کو سفوف بنا لیں ۔کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد نیم گرم پانی سے چائے والا آدھا چمچ کھائیں ۔
شوگر کے مریض مصری کی جگہ زیرہ استعمال کر لیں ۔

کپسول PCOS.السلام عليكم ۔ ماہواری کی بے قاعدگی اور PCOS کا مکمل حل آج کل بہت سی بہنیں ایک ہی مسئلے سے پریشان ہیں: 2–3 مہ...
11/04/2026

کپسول PCOS.
السلام عليكم ۔
ماہواری کی بے قاعدگی اور PCOS کا مکمل حل
آج کل بہت سی بہنیں ایک ہی مسئلے سے پریشان ہیں:
2–3 مہینے تک ماہواری نہ آنا
صرف دوائی لینے سے ہی خون آنا
وزن بڑھنا، چہرے پر بال، کمزوری
شادی کے بعد بھی حمل نہ ٹھہرنا
یہ سب علامات اکثر ایک ہی بیماری کی طرف اشارہ کرتی ہیں جسے کہتے ہیں:
PCOS (Poly Cystic O***y Syndrome)--
اصل مسئلہ کیا ہے؟
PCOS ہوتا یہ ہے کہ:
ہارمون بگڑ جاتے ہیں
بیضہ (Egg) نہیں بنتا
رحم (Uterus) سست ہو جاتا ہے
خون بنتا ہے مگر خارج نہیں ہو پاتا
اسی لیے مہینوں تک ماہواری رک جاتی ہے
اور پھر دوائی سے زبردستی آتی ہے (جو مستقل حل نہیں)
عام علامات

1- ماہواری کا بند ہونا یا دیر سے آنا
2- پیٹ کے نچلے حصے میں درد
3- وزن بڑھنا
4- چہرے یا جسم پر غیر ضروری بال
5- چہرے پر دانے (Acne)
6- تھکن اور کمزوری
8- بانجھ پن (Infertility)

الحمدللہ، ایک ایسا آزمودہ ہربل فارمولا تیار کیا گیا ہے جو:
ہارمون کو بیلنس کرتا ہے
بیضہ بننے میں مدد دیتا ہے
رحم کو متحرک کرتا ہے
بند ماہواری کو قدرتی طریقے سے کھولتا ہے
7–15 دن میں فرق محسوس
1–2 ماہ میں سائیکل نارمل
مسلسل استعمال سے حمل کے امکانات بہتر
کن کے لیے مفید؟
جن کی ماہواری رک گئی ہو
جن کو PCOS ہو
جن کو بار بار ہارمون دوائیاں لینی پڑتی ہوں
شادی شدہ خواتین جو حمل چاہتی ہیں
اہم ہدایات
حمل کی صورت میں استعمال نہ کریں
بہت زیادہ خون آنے پر فوراً بند کریں
ٹھنڈی چیزیں، کولڈ ڈرنک اور فاسٹ فوڈ سے پرہیز کریں
پیغام
بہنوں! یہ مسئلہ عام ہے لیکن قابلِ علاج ہے
بس وقتی دوائیوں کے بجائے جڑ سے علاج ضروری ہے
اللہ پاک ہر بہن کو صحت کاملہ عطا فرمائیں
رابطہ کے لیے : 03233256329
وٹس ایپ کے لیے:03340768228

بواسیر (Hemorrhoids)بواسیر ایک اذیت ناک نا مراد اور تکلیف دہ بیماری ہے۔ یہ بڑی آنت اور مقعد (یعنی پاخانے کی نالی) کی سوز...
11/04/2026

بواسیر (Hemorrhoids)

بواسیر ایک اذیت ناک نا مراد اور تکلیف دہ بیماری ہے۔ یہ بڑی آنت اور مقعد (یعنی پاخانے کی نالی) کی سوزش کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہے، مقعد کے اندر وریدوں (Veins) کے پھول جانے کو کہتے ہیں۔
یہ آنتوں کی بیماری ہے جو آنتوں کی کارکردگی میں خرابی واقع ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔ بڑی آنت میں سوزش پیدا ہونے ، خاص طور پر آخری حصے میں ورم ہوجانے سے مقعد بھی متاثر ہوتا ہے۔یوں مقعد کا منہ پھول کر مسے کی سی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

بواسیر کا مرض پاکستان میں عام ہے۔ اگر اس مرض کا بروقت علاج اور تشخیص نہ کی جائے تو مرض بڑھنے کا خدشہ رہتا ہے۔ قبض اور بواسیر چند ایسے امراض میں سے ایک ہیں جو انسان کی طبیعت میں بے چینی کا سبب بنتے ہیں۔

بواسیر کی اقسام

( 1 )۔ اندرونی بواسیر (Internal Hemorrhoids)

یہ مقعد کی نالی کے اندر ہوتی ہے اور لعاب دار جھلی ( Mucus) سے ڈھکی ہوتی ہے۔

( 2 ) ۔بیرونی بواسیر (External Hemorrhoids)

یہ مقعد کی نالی کے باہر ہوتی ہے اور جلد (skin) سے ڈھکی ہوتی ہے۔

بواسیر اقسام کے لحاظ سے دو طرح کی ہوتی ہے۔ خونی اور بادی

(1) ۔ خونی بواسیر

اس میں مقعد سے خون رس کر پاخانے کے ساتھ نکلنے لگتا ہے۔

(2) ۔ بادی بواسیر

اس میں خون تو نہیں نکلتا لیکن تکلیف خونی بواسیر سے زیادہ ہوتی ہے کیونکہ مقعد کے منہ پر مسہ نمودار ہونے سے رفع حاجت کے وقت بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ بہت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خونی اور بادی بواسیر کی علامات میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔

پیچیدگیاں
بواسیر کی دونوں اقسام میں مریض شدید قبض میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ مقعد کے منہ پر تیز جلن اور خارش ہوتی ہے۔ پیشاب اور پاخانہ کے اخراج میں تنگی اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مریض کی بھوک ختم ہو جاتی ہے۔ قوت ہاضمہ میں خرابی پیدا ہو کر تبخیر، تیزابیت اور گیس پیدا ہونے لگتی ہے۔ براز کے مکمل طور پر اخراج نہ ہونے سے اپھارہ سا ہو کر پیٹ پھولا پھولا رہتا ہے۔ منہ سے بدبو آتی ہے۔ چہرے کی رنگت زرد اور جسامت کمزور پڑ جاتی ہے۔ اعضا میں دکھن کا احساس پیدا ہو کر جوڑوں اور کمر میں درد رہنے لگتا ہے۔ نیند میں کمی اور مزاج میں چڑچڑا پن پیدا ہو جاتا ہے۔ طبیعت میں بے چینی رہتی ہے۔

اسباب

ذہنی دباؤ اور اعصابی تناؤ ،مرغن، بادی گوشت، تیز مرچ، مسالہ، چاول، بینگن، دال مسور، فاسٹ فوڈز، کولا، مشروبات، بیکری مصنوعات اور ثقیل غذاؤں کے شوقین افراد بھی بواسیر میں مبتلا دیکھے گئے ہیں۔ صبح سے شام تک بیٹھ کر کام کرنے والے افراد کو بھی بواسیر ہو سکتا ہے اور بہت سے عوامل جو اس بیماری کو پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان میں موٹاپا، گردے اور مثانے کی پتھری، امراض معدہ، امراض جگر، انتڑیوں کی بیماریاں، دل کے امراض، دائمی قبض، زیادہ جلاب لانے والی دواؤں کا استعمال، مسلسل کھانا، سستی، کاہلی، خواتین میں دیگر اسباب کے ساتھ ساتھ حیض کا بند ہونا اور حمل کے دوران بھی بواسیر ہو جاتا ہے۔

بواسیر کا علاج ممکن ہے اگر وقت پر تشخیص کرلی جائے۔

الحمدللہ العمار دارالشفا میں عرصہ دراز سے اللہ کے فضل سے اس مرض کا کامیاب علاج جاری ہے۔ ہمارے طریقہء علاج سے اب تک سینکڑوں مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

رابطہ کے لیے 03233256329
وٹس ایپ کے لیے 03340768228
ایڈریس مستقل مطب کراچی : مطب العمار دارالشفا ء پائنیئر آرکیڈ پیراڈائز بیکری گلشن اقبال بلاک A-4 کراچی
لاہور مطب: مین والٹن روڈ
ملتان مطب: پیپلز کالونی
راولپنڈی مطب: شاہ خالد کالونی

------------------------بے اولادی، بانجھ پن (Infertility)-----------------------------بانجھ پن یعنی Infertility سے مراد ...
10/04/2026

------------------------بے اولادی، بانجھ پن (Infertility)-----------------------------

بانجھ پن یعنی Infertility سے مراد مرد و عورت میں تولیدی مادے کی کمی جس سے اولاد کے حصول میں اکثر شادی شدہ جوڑوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
بانجھ پن (Infertility) کا لفظ ہی ایسا ہے کہ جسے کوئی بھی شخص سننا پسند نہیں کرتا۔
یہ لفظ خاص طور پر شادی شدہ جوڑے کو خوفزدہ کرتا ہے۔بہت سے جوڑے ایسے ہیں جو اس وجہ سے ماں باپ نہیں بن پاتے اور اولاد جیسی نعمت سے محروم رہتے ہیں۔اولاد اللہ کی نعمت ہے اسکی کمی کا درد وہی محسوس کر سکتے ہیں جو اس سے محروم ہیں۔
لیکن اللہ کے گھر میں دیر ہوسکتی ہے اندھیر نہیں۔ اس لئے شادی شدہ جوڑوں کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

الحمدللہ مطب العمار دارالشفاء سے اب تک سینکڑوں جوڑے صاحبِ اولاد ہو چکے ہیں اور اپنی ازدواجی زندگی خوشی سے گزار رہے ہیں۔
آپ بھی اگر اس مرض سے پریشان ہیں تو فوراً مطب العمار دارالشفاء تشریف لائیں یا فون پر مشورہ کر کے دوائی بذریعہ پارسل گھر بیٹھے وصول فرمائیں۔ اور اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنائیں۔

رابطہ کے لیے 03233256329
وٹس ایپ کے لیے 03340768228
ایڈریس مستقل مطب: مطب العمار دارالشفا ء پائنیئر آرکیڈ پیراڈائز بیکری گلشن اقبال بلاک A-4 کراچی
لاہور مطب: مین والٹن روڈ
ملتان مطب: پیپلز کالونی
راولپنڈی مطب: شاہ خالد کالونی

10/04/2026

مطب العمار دارالشفاء 1965 سے خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے۔
مطب العمار دارالشفاء میں ہر مرض کا علاج خالص یونانی اور طب نبوی کے اصولوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔
مطب ہذا میں بالعموم جملہ امراض (مرد و زن) اور بالخصوص

بواسیر (خونی و بادی)
امراض جگر (کالا، پیلا یرقان)
بے اولادی
بانجھ پن
شوگر
موٹاپا
جوڑوں کا درد
کا شافی علاج کیا جاتا ہے۔

ابتداء سے لے کر اب تک الحمدللہ سینکڑوں مریض اللہ کے حکم سے شفاء یاب ہو چکے ہیں۔

فون پر مشورہ کر کے دوائی بذریعہ پارسل بھی منگوائی جا
سکتی ہے۔
03233256329
وٹس ایپ 03340768228

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Ammar Darul Shifa Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share