Alkhidmat Hospital Shah Faisal

Website

Alkhidmat Hospital Shah Faisal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Alkhidmat Hospital Shah Faisal, Medical and health, Alkhidmat Hospital Shah Faisal 2/110-A Reta Plot Azeem Pura Road Shah Faisal Colony, Karachi.

16/10/2026

🚨 اہم طبی آگہی: وائرل بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاط! 🚨
کراچی اس وقت متعدد میں اضافے کا سامنا کر رہا ہے۔ ♦️ خاص طور پر بچوں میں سانس کے انفیکشن اور دیگر علامات بہت عام ہو رہی ہیں۔
🟢 موسمی تبدیلیوں کے دوران مختلف بیماریوں میں اضافے کی وجوہات:
📍 ہوا کے درجہ حرارت میں ایک دن میں زیادہ اتار چڑھاؤ ہر قسم کے جراثیم کی افزائش اور بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
🟢 وائرل انفکشن بھی ہر سال ہوتے ہیں، بعض اوقات شدید شدت کے ساتھ۔
🟢 اچھی بات یہ ہے کہ ان کے پانچ فیصد (5%) سے بھی کم مریضوں کو پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔
❌ اس لیے گھبرانے کے بجائے صرف ان باتوں پر عمل کریں:
📌 مکمل آرام (Rest) کریں۔
📌 پانی اور دیگر سیال اشیاء (Fluids) بہت زیادہ لیں۔
📌 خود سے چنوں کی طرح اینٹی بائیوٹک (Antibiotics) مت کھائیں۔
🟢 جنرل پریکٹیشنرز کے لیے پیغام:
براہِ مہربانی بلاوجہ اور معمولی وائرل انفیکشن میں مریضوں کو تجویز مت کریں۔ اس طرح آپ ایسے جراثیم پیدا کر رہے ہیں جو ان ادویات کے خلاف مدافعت (Resistant #) حاصل کر لیتے ہیں اور بعد میں ادویات اثر نہیں کرتیں۔
—
🏥 آپ کی صحت، ہماری ترجیح!
کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ماہر اطباء سے مشورے کے لیے الخدمت ہسپتال تشریف لائیں۔ ہماری ایمرجنسی خدمات اب 24/7 دستیاب ہیں۔
📍 پتا:
#الخدمت ہسپتال شاہ فیصل کالونی
1-10-A/1، ریتہ پلاٹ، بلاک 2، عظیم پورہ روڈ، شاہ فیصل کالونی، کراچی
📞 فون نمبر:
021-34580051-2

🚨 اہم طبی آگہی: وائرل بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاط! 🚨کراچی اس وقت متعدد   میں اضافے کا سامنا کر رہا ہے۔ ♦️ خاص طور پر بچو...
16/10/2026

🚨 اہم طبی آگہی: وائرل بیماریوں سے بچاؤ اور احتیاط! 🚨
کراچی اس وقت متعدد میں اضافے کا سامنا کر رہا ہے۔ ♦️ خاص طور پر بچوں میں سانس کے انفیکشن اور دیگر علامات بہت عام ہو رہی ہیں۔
🟢 موسمی تبدیلیوں کے دوران مختلف بیماریوں میں اضافے کی وجوہات:
📍 ہوا کے درجہ حرارت میں ایک دن میں زیادہ اتار چڑھاؤ ہر قسم کے جراثیم کی افزائش اور بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔
🟢 وائرل انفکشن بھی ہر سال ہوتے ہیں، بعض اوقات شدید شدت کے ساتھ۔
🟢 اچھی بات یہ ہے کہ ان کے پانچ فیصد (5%) سے بھی کم مریضوں کو پیچیدگیاں ہوتی ہیں۔
❌ اس لیے گھبرانے کے بجائے صرف ان باتوں پر عمل کریں:
📌 مکمل آرام (Rest) کریں۔
📌 پانی اور دیگر سیال اشیاء (Fluids) بہت زیادہ لیں۔
📌 خود سے چنوں کی طرح اینٹی بائیوٹک (Antibiotics) مت کھائیں۔
🟢 جنرل پریکٹیشنرز کے لیے پیغام:
براہِ مہربانی بلاوجہ اور معمولی وائرل انفیکشن میں مریضوں کو اینٹی بائیوٹکس تجویز مت کریں۔ اس طرح آپ ایسے جراثیم پیدا کر رہے ہیں جو ان ادویات کے خلاف مدافعت (Resistant) حاصل کر لیتے ہیں اور بعد میں ادویات اثر نہیں کرتیں۔
—
🏥 آپ کی صحت، ہماری ترجیح!
کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ماہر اطباء سے مشورے کے لیے الخدمت ہسپتال تشریف لائیں۔ ہماری ایمرجنسی خدمات اب 24/7 دستیاب ہیں۔
📍 پتا:
الخدمت ہسپتال شاہ فیصل کالونی
1-10-A/1، ریتہ پلاٹ، بلاک 2، عظیم پورہ روڈ، شاہ فیصل کالونی، کراچی
📞 فون نمبر:
021-34580051-2

28/09/2026

کیا ہسپتال کے کپڑے اور عام کپڑے ایک ساتھ دھونا خطرناک ہے؟ 🧺⚠️

ایک بچے نے دھوبی گھاٹ پر ہسپتال کی چادریں عام کپڑوں کے ساتھ دھلتے دیکھیں تو اپنی والدہ سے سوال کیا: "امی! کیا اس سے بیماریاں ہم تک نہیں پھیلیں گی؟"

یہ محض ایک سوال نہیں بلکہ ہماری صحت و سلامتی سے جڑا ایک سنگین خطرہ ہے! ہسپتال کا لینن (چادریں، تکیے کے غلاف، آپریشن تھیٹر کے کپڑے) عام ہاؤس کیپنگ کا کام نہیں بلکہ انفیکشن کنٹرول کا انتہائی حساس مرحلہ ہے۔

الخدمت ہیلتھ سروسز ایسٹ زون کراچی نے ایک جامع پالیسی تیار کی ہے جس کانفاذ یقینی بنایا جائے گا جس کے تحت:

✅ مریض کے بستر سے ہی کپڑوں کو کلر کوڈڈ بیگز (سفید بمقابلہ سرخ/پیلا بیگ) میں الگ کیا جاتا ہے۔
✅ CCHF (کونگو وائرس) یا خطرناک انفیکشن سے متاثرہ کپڑوں کو دھونے کے بجائے انسی نریٹر (Incinerator) میں تلف کیا جاتا ہے۔
✅ 7 مرحلہ وار محفوظ پروسیسنگ سائیکل کے تحت 71°C پر تھرمل دھلائی کی جاتی ہے۔
✅ 4 انتظامی لاگ بکس کے ذریعے 100٪ شفایت اور ریکارڈ یقینی بنایا جاتا ہے۔

محفوظ ہسپتال — صحت مند پاکستان! 🇵🇰

اس وڈیو کو دیکھئے اور افادہِ عام کے لیے اپنے دوستوں اور احباب کے ساتھ ضرور شیئر کیجیے!

#الخدمت

26 ستمبر 2026 کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ’’لائف سیورز ڈے‘‘ منایا گیا۔ اس موقع پر پیما (PIMA) اور الخدمت کراچی شع...
28/09/2026

26 ستمبر 2026 کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ’’لائف سیورز ڈے‘‘ منایا گیا۔ اس موقع پر پیما (PIMA) اور الخدمت کراچی شعبہ صحت کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف مقامات پر ’’لائف سیورز ٹریننگ پروگرامز‘‘ منعقد کیے گئے، جن میں شہریوں، رضاکاروں اور طبی عملے کو فرسٹ ایڈ اور CPR کی تربیت دی گئی۔

الخدمت کراچی ہیلتھ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے کہا کہ دل کے دورے اور کارڈیک اریسٹ کے زیادہ تر واقعات گھروں، دفاتر یا راہ چلتے پیش آتے ہیں۔ اگر ہر شخص CPR سیکھ لے تو ایمبولینس پہنچنے سے پہلے مریض کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیما اور الخدمت گزشتہ 4 سال سے یہ پروگرام کر رہی ہیں اور ہزاروں افراد تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایسے پروگرام پبلک مقامات پر دوبارہ کرنے کی درخواست کی۔ ڈاکٹر ثاقب نے عوام سے اپیل کی کہ CPR کی تربیت ہر شخص کو سیکھنی چاہیے، کیونکہ یہ ہر گھر کی ضرورت ہے۔
#الخدمت

ہسپتال لینن مینیجمنٹ اور انفیکشن کنٹرول 📢 عنوان: کیا آپ جانتے ہیں کہ ہسپتال کا صاف اور جراثیم سے پاک بستر آپ کی جلد شفای...
27/09/2026

ہسپتال لینن مینیجمنٹ اور انفیکشن کنٹرول

📢 عنوان: کیا آپ جانتے ہیں کہ ہسپتال کا صاف اور جراثیم سے پاک بستر آپ کی جلد شفایابی میں کتنا اہم کردار ادا کرتا ہے؟ 🏥✨

معیاری علاج گاہوں میں انفیکشن پریوینشن اینڈ کنٹرول (IPC) پروگرام کے تحت لینن (بیڈ شیٹس، تکیے کے غلاف اور او پی ڈی / او ٹی ڈریس) کی دھلائی اور مینیجمنٹ کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق سخت تدابیر اختیار کی جاتی ہیں۔

🌟 خصوصی خصوصیات اور حفاظتی اقدامات:

بستر پر ہی فوری حد بندی (Point-of-Care Bedside Segregation):

مریض کے بستر سے استعمال شدہ کپڑوں کو ہوا میں جھاڑے بغیر فوری طور پر مخصوص رنگین بیگز میں سیل کیا جاتا ہے تاکہ جراثیم فضائی آلودگی کا باعث نہ بنیں۔

کلر کوڈنگ اور سیپریشن سسٹم (Color-Coded Bagging):

⚪ سفید بیگز: عام استعمال شدہ کپڑوں کے لیے۔

🔴 سرخ / پیلے لیک پروف بیگز: خون یا دیگر رطوبتوں سے متاثرہ کپڑوں کے لیے (ان کو ننگے ہاتھ چھوئے بغیر مخصوص ٹرالیوں میں منتقل کیا جاتا ہے)۔

71°C تھرمل ڈس انفیکشن واش (Thermal & Chemical Disinfection):

تمام کپڑوں کو خودکار تجارتی مشینری میں $71^\circ\text{C}$ گرم پانی اور اعلیٰ معیار کے جراثیم کش محلول کے ساتھ دھویا جاتا ہے، جس سے ہر قسم کے بیکٹیریا اور وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔

100% جراثیم سے پاک اسٹوریج:

دھلے ہوئے کپڑوں کو مکمل طور پر بند، ہوا دار اور محفوظ الماریوں میں رکھا جاتا ہے اور ہسپتال کے مختلف شعبوں میں منتقل کرنے کے لیے الگ، ڈھکی ہوئی ٹرالیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔



جان بچانے کی تربیت کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی و تربیتی سرگرمیوں کی رپورٹتاریخ: 26 ستمبر 2026مقام: الخدمت ہسپتال، شاہ ف...
26/09/2026

جان بچانے کی تربیت کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی و تربیتی سرگرمیوں کی رپورٹ
تاریخ: 26 ستمبر 2026
مقام: الخدمت ہسپتال، شاہ فیصل کالونی، کراچی
26 ستمبر 2026 کو جان بچانے کی تربیت کے عالمی دن (World Restart a Heart Day) کے موقع پر الخدمت ہسپتال شاہ فیصل کالونی، کراچی کی جانب سے ابتدائی طبی امداد (First Aid)، حادثات کی صورت میں فوری ردِعمل اور انسانی جان بچانے کے حوالے سے آگاہی و تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔
اس سلسلے میں ہسپتال کے طبی و انتظامی عملے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے لیے ایک خصوصی تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ سیشن کے دوران سینئر RMO ڈاکٹر حناء جاوید نے ابتدائی طبی امداد، ہنگامی صورت حال میں فوری اقدامات اور مریض کو بروقت طبی معاونت فراہم کرنے سے متعلق اہم اور عملی معلومات پیش کیں۔
اس موقع پر سینئر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الخدمت ہسپتال شاہ فیصل کالونی و ایسٹ زون الخدمت ہیلتھ سروسز کراچی، ڈاکٹر ظفر اقبال نے دنیا بھر میں اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشنز کے عالمی فورم فیما (Federation of Islamic Medical Associations) کی اس کاوش پر روشنی ڈالی، جس کے تحت ہر سال عوامی مقامات پر لاکھوں افراد کو جان بچانے کی تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ پاکستان میں اس پروگرام کے مرکزی پارٹنرز پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) اور الخدمت ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ اس پروگرام کا اصل ہدف عام عوام ہیں جبکہ ہسپتال کے عملے کو ایک ٹرینر کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو تربیت دینی ہے اور اپنی مہارتوں کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
اس کے علاوہ، مسجد خضریٰ (ریتہ پلاٹ نمبر 2) میں نمازِ ظہر کے بعد ایک بالخصوص آگاہی سیشن منعقد کیا گیا جس میں نمازیوں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس سیشن میں ایڈمنسٹریٹر بابر خالد اور آر این نور الاسلام نے حادثات اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری و درست اقدامات، ابتدائی طبی امداد کی اہمیت اور بروقت مدد کے ذریعے قیمتی انسانی جانیں بچانے پر تفصیلی گفتگو کی۔
مزید برآں، ہسپتال کے عملے کی جانب سے ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ان تمام سرگرمیوں کا بنیادی مقصد عوام اور طبی عملے میں یہ شعور اجاگر کرنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت اور صحیح ابتدائی طبی امداد کسی انسان کی زندگی بچانے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔
الخدمت جہاں ایک طرف صحت کی معیاری سہولیات فراہم کر رہی ہے، وہیں دوسری جانب کمیونٹی میں صحت، حفاظت اور ایمرجنسی آگاہی کے فروغ کے لیے بھی اپنی معاشرتی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔

Annual Health Screening 2026 | Continuing Care for Our Shining Stars!Alkhidmat Orphan Care Program is continuing its Ann...
25/09/2026

Annual Health Screening 2026 | Continuing Care for Our Shining Stars!

Alkhidmat Orphan Care Program is continuing its Annual Health Screening initiative to ensure timely medical assessment, preventive care, and better health support for children registered under the program.

On 27th September 2026, health screening will be conducted for:

103 Shining Stars | Shah Faisal Cluster
Alkhidmat Hospital Shah Faisal
10:00 AM – 4:00 PM

Through regular screenings and early identification of health concerns, Alkhidmat remains committed to helping every child grow healthy, strong, and confident.
Healthy Children. Brighter Futures.

Alhamdulillah! Another milestone in medical excellence.Alkhidmat Diagnostics & Hospital, Nazimabad, has been accredited ...
23/09/2026

Alhamdulillah! Another milestone in medical excellence.

Alkhidmat Diagnostics & Hospital, Nazimabad, has been accredited by the College of Physicians & Surgeons Pakistan (CPSP) for FCPS Training in Chemical Pathology.

Following accreditation in Diagnostic Radiology and Gynae & Obstetrics, this achievement further strengthens Alkhidmat’s commitment to quality healthcare, professional medical education, and the development of future healthcare specialists.

A proud step forward in our journey of learning, service, and excellence.

Address

Alkhidmat Hospital Shah Faisal 2/110-A Reta Plot Azeem Pura Road Shah Faisal Colony
Karachi
74000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alkhidmat Hospital Shah Faisal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share