Health Matters Media

Website

Health Matters Media Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Health Matters Media, Medical and health, Karachi.

Pakistan’s leading independent digital health platform — sharing trusted news, expert insights, and public health stories to inform, inspire, and connect health professionals and communities nationwide.

ایس آئی یو ٹی میں انسانیت کی ایک اور روشن مثال ❤️21 سالہ ڈائیلاسز مریض کے عطیہ کیے گئے قرنیے کامیابی سے دو بصارت سے محرو...
05/10/2026

ایس آئی یو ٹی میں انسانیت کی ایک اور روشن مثال ❤️
21 سالہ ڈائیلاسز مریض کے عطیہ کیے گئے قرنیے کامیابی سے دو بصارت سے محروم افراد کو ٹرانسپلانٹ کر دیے گئے۔ ایک خاندان کے عظیم فیصلے نے دو زندگیوں میں امید اور روشنی لوٹا دی۔ 👁️✨
اعضاء کا عطیہ — زندگی کے بعد بھی زندگی بانٹنے کا عظیم عمل۔

ہیموفیلیا کے مریضوں کو بہتر اور معیاری علاج کی فراہمی کے لیے اداروں اور ماہرین کے درمیان شراکت داری کا فروغ وقت کی اہم ض...
03/10/2026

ہیموفیلیا کے مریضوں کو بہتر اور معیاری علاج کی فراہمی کے لیے اداروں اور ماہرین کے درمیان شراکت داری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حسینِ بلڈ بینک کے وفد کا جامع ہیموفیلیا ٹریٹمنٹ سینٹر (CHTC)، عباسی شہید اسپتال کا دورہ، جہاں مریضوں کو مفت اور جامع طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین کے علاج کی مقررہ حد ختم ہونے پر تشویش، دو اموات نے طبی سہولیات پر سنگین سوال...
03/10/2026

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین کے علاج کی مقررہ حد ختم ہونے پر تشویش، دو اموات نے طبی سہولیات پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔

ایم ڈی کیٹ نتائج پر طلبہ اور والدین کی شکایات، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین کا بڑا اقدامچیئرمین سینیٹ قائمہ...
30/09/2026

ایم ڈی کیٹ نتائج پر طلبہ اور والدین کی شکایات، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے چیئرمین کا بڑا اقدام

چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سینیٹر عامر ولی الدین چشتی نے Health Matters Media سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج اور طریقہ کار سے متعلق شکایات کی جامع تحقیقات کے لیے پی ایم ڈی سی کو ہائی پاور کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

ہائی پاور کمیٹی سندھ کے مختلف ٹیسٹ سینٹرز کا جائزہ لے گی اور کامیابی کی شرح، نتائج میں غیر معمولی فرق اور ممکنہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرے گی۔

سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کے مطابق اگر تحقیقات میں بے ضابطگیوں یا غیر قانونی سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد سامنے آئے تو ایم ڈی کیٹ دوبارہ کرانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔

ینگ نرسز فیڈریشن نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (PNMC) کی گورننس اور نرسنگ کالجز کی ایکریڈیٹیشن کے عمل پر تحفظات ک...
30/09/2026

ینگ نرسز فیڈریشن نے پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (PNMC) کی گورننس اور نرسنگ کالجز کی ایکریڈیٹیشن کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے معاملات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

فیڈریشن کا کہنا ہے کہ نرسنگ کے شعبے میں معیار، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے PNMC کے انتظامی امور اور کالجز کی ایکریڈیٹیشن کے طریقۂ کار کو مؤثر اور شفاف بنانا ضروری ہے۔

ینگ نرسز فیڈریشن نے مطالبہ کیا کہ نرسنگ کی تعلیم اور پیشہ ورانہ معیار سے متعلق فیصلوں میں قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ، نرسنگ پروفیشن اور مریضوں کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا ملازم زندگی اور موت کی کشمکش میں، اہلِ خانہ کی انشورنس لمٹ فوری بڑھانے کی اپیلکراچی ...
30/09/2026

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کا ملازم زندگی اور موت کی کشمکش میں، اہلِ خانہ کی انشورنس لمٹ فوری بڑھانے کی اپیل

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (KW&SC) کے ملازم عتیق احمد برین ہیمرج کے بعد انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ انشورنس کی موجودہ حد ختم ہونے کے باعث ان کے علاج کو جاری رکھنے کے لیے مزید 10 لاکھ روپے کی لمٹ درکار ہے۔

عتیق احمد کے اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام اور TPL Insurance سے اپیل کی ہے کہ مریض کی نازک حالت کے پیش نظر فوری طور پر انشورنس لمٹ میں اضافہ کیا جائے تاکہ ان کا علاج بلا تعطل جاری رہ سکے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت ان کی اولین ترجیح عتیق احمد کی جان بچانا ہے اور علاج میں کسی قسم کی مالی رکاوٹ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔

🧬 فرانزک ڈی این اے — انصاف اور آفات میں شناخت کا جدید سائنسی ذریعہآئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی میں سندھ فرانزک ڈی این ا...
29/09/2026

🧬 فرانزک ڈی این اے — انصاف اور آفات میں شناخت کا جدید سائنسی ذریعہ

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی میں سندھ فرانزک ڈی این اے اینڈ سیرولوجی لیبارٹری (SFDL) کے زیرِ اہتمام چوتھے سمپوزیم میں فرانزک ڈی این اے کی اہمیت، فوجداری نظامِ انصاف اور آفات کے دوران متاثرین کی شناخت میں اس کے مؤثر کردار کو اجاگر کیا گیا۔

ماہرین نے جدید فرانزک سائنس اور ڈی این اے ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کو انصاف کی فراہمی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قرار دیا۔

📅 29 ستمبر 2026 | کراچی

⚫ تین ماہ سے تنخواہیں بند، JPMC کے ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج!ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) JPMC یونٹ نے ہاؤس آفیسرز اور پوس...
29/09/2026

⚫ تین ماہ سے تنخواہیں بند، JPMC کے ینگ ڈاکٹرز سراپا احتجاج!

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) JPMC یونٹ نے ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ڈاکٹرز نے OPDs، OTs اور دیگر سروسز کے دوران بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج ظاہر کیا۔

YDA JPMC یونٹ کے صدر ڈاکٹر شاہد اعوان کے مطابق تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ڈاکٹرز شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسوسی ایشن نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 3 سے 4 دن کے اندر واضح کیا جائے کہ زیرِ التواء تنخواہیں کب ادا کی جائیں گی۔

YDA نے خبردار کیا ہے کہ واضح یقین دہانی نہ ملنے کی صورت میں آئندہ کے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، جس میں OTs، وارڈز اور OPDs کے بائیکاٹ سمیت دیگر پُرامن احتجاجی اقدامات زیرِ غور آ سکتے ہیں۔

📢 نرسنگ طلبہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر!کراچی میں نرسنگ طلبہ نے امتحانات سے متعلق اپنے تحفظات اور مطالبات کے حق میں...
29/09/2026

📢 نرسنگ طلبہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر!

کراچی میں نرسنگ طلبہ نے امتحانات سے متعلق اپنے تحفظات اور مطالبات کے حق میں ڈاؤ یونیورسٹی کے باہر احتجاجی دھرنا دیا۔

طلبہ نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر اپنے مطالبات کے حق میں آواز بلند کی اور متعلقہ حکام سے امتحانی معاملات کے حل اور ان کے تحفظات دور کرنے کا مطالبہ کیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ ان کے تعلیمی مستقبل سے جڑے مسائل کو سنجیدگی سے سنا جائے اور انہیں بروقت حل کیا جائے۔

🚨 منشیات کے خلاف اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن!اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں کے دوران 1...
29/09/2026

🚨 منشیات کے خلاف اے این ایف کا بڑا کریک ڈاؤن!

اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں کے دوران 167 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کارروائیوں میں تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات کی فروخت اور بیرونِ ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوششوں کو بھی ناکام بنایا گیا۔

منشیات سے پاک پاکستان کے لیے منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف مؤثر کارروائی کے ساتھ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانا بھی انتہائی ضروری ہے۔

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Matters Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share