14/11/2026
شانگلہ میں HPV ویکسینیشن مہم کی مؤثر نگرانی کا سلسلہ جاری
مورخہ 14 نومبر 2026ء
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد نے HPV ویکسینیشن مہم کے چوتھے روز آج اذان پبلک سکول الپوری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری ویکسینیشن سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ویکسینیشن ٹیموں کی کارکردگی، ویکسین کے ریکارڈ اور کولڈ چین (ویکسین کو مقررہ درجہ حرارت پر محفوظ رکھنے کے نظام) کا معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ HPV ویکسینیشن مہم کی کامیابی، شفافیت اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے تمام سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے گی۔
محکمہ صحت شانگلہ — صحت مند مستقبل، محفوظ نسل!
Health Department, KP
Directorate General Health Services-KP
Deputy Commissioner Shangla