Dr. Adeela Khan - Child Specialist

Dr. Adeela Khan - Child Specialist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dr. Adeela Khan - Child Specialist, Medical and health, 7 M/Block, Johar Town Near Khokhar Chowk, Lahore.

14/09/2022
26/03/2020
26/03/2020
24/03/2020

سوال: کورونا کی علامات جیسے بخار، کھانسی اور درد کے ظاہر ہونے پہ کون سی دوا اور خوراک استعمال کرنی چاہیے؟
جواب: دوا صرف پینا ڈول لیں، اور وہ بھی چوبیس گھنٹے میں زیادہ سے زیادہ چار خوراکیں لے سکتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی دوسری دوا خود سے نہ لیں۔
عمومی طور پہ بخار اور درد میں استعمال ہونے والی دوائیں، جیسے کہ بروفن، پونسٹان، ڈکلوران، ان دوائیوں سے مکمل اجتناب کریں،
ہاں البتہ پہلے سے کسی دوسری وجہ سے ان میں سے کوئی دوائی کے رہے ہیں توپھر جاری رکھیے۔

آج کل ڈونلڈ ٹرمپ سے منسلک کر کے دو دوائیوں کی بہت چرچا ہے، خدارا ڈاکٹر کی تجویز کے بغیر وہ دوائیاں نہ لیجیے، فائدے کے بجائے نقصان ہو سکتا ہے۔

خوراک معمول کی استعمال کریں، کسی غیر معمولی خوراک کی ضرورت نہیں، اگر بھوک نہ لگے تو کم از کم کچھ نہ کچھ پیتے رہیں۔ تا کہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہو

24/03/2020
"Medicine comes with hope: the hope of having a healthy child, the hope of being able to raise your family"Dr. Adeela Kh...
17/02/2020

"Medicine comes with hope: the hope of having a healthy child, the hope of being able to raise your family"

Dr. Adeela Khan (FCPS, Child Specialist) is providing Child Health Consultancy.

Timings: (8pm - 10pm)

Address: Chugtai Medical Center, 7 M Block, Johar Town near Khokhar Chowk Lahore

Contact Number: 0316-0049876

بچوں کے دانت نکلنادانت نکلتے وقت کچھ بچوں کے مسوڑھوں میں تکلیف ہوتی ہے، اور عموماً مائیں بچوں کے دانت نکلتے وقت کافی پری...
17/02/2020

بچوں کے دانت نکلنا

دانت نکلتے وقت کچھ بچوں کے مسوڑھوں میں تکلیف ہوتی ہے، اور عموماً مائیں بچوں کے دانت نکلتے وقت کافی پریشان ہوجاتی ہیں۔ کچھ کو اسہال اور کچھ بخار میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔
عموماََ دودھ کے دانت 6 سے 10 مہینے کی عمر میں نکلتے ہیں، مگر کچھ بچوں کے دانت اس سے پہلے یا بعد میں بھی نکلتے ہیں۔ بچّے کے دانت نکلنے کا دورانیہ بچے اور ماں دونوں کے لئے خاصا ًکٹھن ہوتا ہے، اس وقت بچے کو ماں کی بھرپور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب بچوں کے دانت نکلنے لگیں تو ان تجاویزات پر لازمی توجہ دیں۔

بچوں کے ہاتھ میں سیب یا گاجر تھمادیں، کیونکہ یہ سخت ہونے کی وجہ سے قدرتی ٹیدر (Teether) کا کام دیتے ہیں۔

اکثر بچوں کو اسہال کی شکایت بھی ہوتی ہے، مگر اس کی اصل وجہ دانت نکلنا نہیں بلکہ وہ جراثیم ہوتے ہیں جو بچوں کے پیٹ میں جاکر بیماریاں پھیلاتے ہیں۔
دراصل جب دانت مسوڑھوں کے اندر سے نکلنا شروع ہوتے ہیں تو بچے مسوڑھوں پر دباؤ محسوس کرتے ہیں اور ہر چیز منہ میں ڈال کر دباتے ہیں۔ اگر یہ خیال نہ کیا جائے کے بچے منہ میں کیا ڈال رہے ہیں تو ان چیزوں پر لگے جراثیم منہ کے ذریعے پیٹ میں داخل ہوجاتے ہیں جو اسہال کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا کوشش کریں کہ بچوں کے اردگرد کا ماحول صاف ستھرا ہو، تاکہ کوئی چیز منہ میں جاکر انفیکشن کا باعث نہ بنے۔

ٹیدر ہو یا سودر (Soother) بچے کے ہاتھ میں دینے سے پہلے دھو کر صاف کرلیں، تاکہ ان کے ذریعے کسی قسم کے جراثیم بچے کے پیٹ میں داخل نہ ہوسکیں، ایسا ہر بار کریں یعنی جب اس کے ہاتھ میں دیں، صاف کرکے دیں۔

بچے کافیڈر بھی استعمال سے پہلے اچھی طرح دھو لیں۔

بچے پر ہر وقت نظر رکھیں، تاکہ وہ کوئی مضر صحت چیز منہ میں نہ ڈالے۔

بچے کے استعمال کی اشیاء ہاتھوں میں نہ رکھیں اس سے بھی جراثیم ان میں منتقل ہوجاتے ہیں۔

بچے کو واش روم میں لے جائیں تو اپنے ساتھ ساتھ اس کے ہاتھ بھی لازمی دھوئیں۔

بچے کی خوراک پر بھی توجہ دیں

عام طور پر ہمارے ہاں بڑی بوڑھی خواتین کہتی ہیں کہ، جب بچوں کو اسہال کی شکایت ہو تو انہیں دودھ نہ پلائیں یا کھانا نہ کھلائیں، لیکن یہ سراسر غلط ہے۔ ایسی صورت میں بچے کی خوراک ہرگز بند نہ کریں لیکن نرم غذا دیں۔ مثلاً کھچڑی اور دہی میں کیلا میش کرکے کھلاسکتی ہیں۔یہ بھی دھیان رہے کہ اسہال سے بچے کے جسم میں پانی کی کمی ہو سکتی ہے۔ ابتدائی دو سال تک اگرچہ بچے کے لئے ماں کے دودھ سے بہتر کچھ نہیں لیکن اگر ماں دودھ نہ پلائے تو اسے گائے کا دودھ پلائیں جو پتلا ہوتا ہے۔
دانتوں کی نشوونما کے لئے کیلشیم بھی بے حد ضروری ہے جو دودھ ہی سے حاصل ہوتی ہے لیکن اگر بچے دودھ نہ پئیں تو ذائقہ بدلنے کے لئے اسے دودھ سے بنی اشیاء کھلائیں۔ مثلاََ کھیر، کسٹرڈ وغیرہ اور اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو بچوں کو کیلشیم کے سپلیمنٹس ضرور دیں۔

جب بچوں کے دانت نکلتے ہیں تو اس دوران وہ مسوڑھوں میں درد، سوجن اور الجھن سی محسوس کرتے ہیں۔

معمول سے کم خوراک کھاتے ہیں۔

رال ٹپکاتے ہیں۔

اکثر انہیں ہلکا سا بخار رہتا ہے۔

جو چیز ہاتھ میں آجائے وہ منہ میں ڈال کر دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اپنی انگلیاں منہ میں ڈال کر چْوستے ہیں۔

مسوڑھوں پر دبائو محسوس کرتے ہیں اور اوپر نیچے کے مسوڑھوں کو آپس میں رگڑتے ہیں۔

بچوں کو دودھ کا ذائقہ پسند ہو یا نہ ہو مگر انہیں ماں کی گود میں ہی کاربونیٹڈ ڈرنکس (Carbonated Drinks) کے ذائقے کی پہچان خوب ہوجاتی ہے، اسی لئے اکثر وہ بچے جو دودھ پینے سے انکار کر دیتے ہیں، مشروبات پینے سے انکار نہیں کرتے۔ بہتر تو یہی ہے کہ بچوں کو ایسی اشیاء کی عادت نہ ہی ڈالیں، کیوں کہ ان میں چینی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے جو دانتوں کو خراب کرتی ہے۔
لاڈ پیار میں بچوں کو ایسی چیزیں ہرگز نہ کھلائیں جو ان کی جسمانی صحت اور ذہنی نشوونما کو متاثر کرنے کا باعث ہوں۔
بچوں کے دودھ کے دانتوں کی حفاظت کریں اور اپنی انگلی سے ان کے دانت بھی صاف کیا کریں۔ اکثر والدین بچوں کے دانتوں کی اس لئے بھی پروا نہیں کرتے کہ انہیں تو ٹوٹ ہی جانا ہے اس لئے جب نئے دانت آئیں گے تو دیکھا جائے گا۔ یہ سوچ بالکل غلط ہے۔
یاد رکھیں کہ اگر دودھ کے دانت خراب ہوگئے تو دوبارہ آنے والے دانتوں میں بھی وہی خرابی ہوسکتی ہے۔ لہٰذا شروع سے ہی ان پر توجہ دیں اور مشروبات اور زیادہ میٹھی چیزوں سے احتیاط کریں۔

"Medicine comes with hope: the hope of having a healthy child, the hope of being able to raise your family"There is abso...
06/02/2020

"Medicine comes with hope: the hope of having a healthy child, the hope of being able to raise your family"

There is absolutely FREE CHILDREN CHECK UP provided by Dr. Adeela Khan in her clinic on Every FRIDAY.

Timings: (8pm - 10pm)

Address: Chugtai Medical Center, 7 M Block, Johar Town near Khokhar Chowk Lahore

Contact Number: 0316-0049876

"Child Health Check Up Today for Healthier Life Tomorrow"Dr. Adeela Khan is providing absolutely FREE CHILDREN CHECK UP ...
04/02/2020

"Child Health Check Up Today for Healthier Life Tomorrow"

Dr. Adeela Khan is providing absolutely FREE CHILDREN CHECK UP in her clinic on Every FRIDAY. (8pm - 10pm)

Address: Chugtai Medical Center, 7 M Block, Johar Town near Khokhar Chowk Lahore

Mobile Number: 0333-6338813

29/01/2020

بچوں کو دست لگنا یعنی موشن ہو جانا

ایک چھوٹی سی بیماری یا لاپرواہی پھول جیسے بچوں کو مرجھا کر رکھ دیتی ہے۔ بچوں کو دست لگ جانا جسے موشن یا ڈائریا کہتے ہے، ایک ایسی بیماری ہے جو بچوں میں عام پائی جاتی ہے۔ اس بیماری کا شکار ہو کر بچے بالکل کمزور اور نڈھال ہوجاتے ہیں۔
ڈائریا زیادہ تر گرمیوں میں ہوتی ہے لیکن یہ کوئی ضروری نہیں، اکثر ایسی بیماری بچوں کو کھبی بھی اپنے لپیٹ میں لے سکتی ہے۔
خصوصاً 1 یا 2 سال سے کم عمر کے بچوں میں یہ بیماری پائی جاتی ہیں۔ تاہم بڑے بچوں میں بھی یہ بیماری عام پائی جاتی ہے‘‘۔

دستوں کی بیماری کو Gestroenteritis بھی کہتے ہیں۔ عام طور پر آغاز میں اس بیماری میں الٹیاں ہونے لگتی ہیں اور بچہ جو کچھ کھاتا ہے اسے ہضم نہیں کرپاتا اور اسے فوری طور پر نکال دیتا ہے۔ یہ الٹیاں عموماً ایک روز تک رہتی ہیں لیکن کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ الٹیاں نہیں ہوتیں اور براہ راست دست شروع ہوجاتے ہیں۔

دستوں کی کئی اقسام ہوتی ہیں اور عموماً ان کا رنگ ہرا ہوتا ہے۔ یہ پانی کی طرح بھی ہوتے ہیں یا پھر ان میں چکناہٹ بھی ہوتی ہے۔ اور اگر دستوں میں خون آئے تو اسے Dysentery کہتے ہیں۔ چونکہ دستوں میں جسم کا پانی خارج ہوتا ہے تو اس صورت میں بچہ بالکل نڈھال ہوجاتا ہے جسے ہم Dehydration کہتے ہیں۔

شروع میں جب دست ہوتے ہیں تو بچہ زور زور سے روتا ہے لیکن جیسے جیسے دستوں میں اضافہ ہوتا ہے تو مندرجہ ذیل علامت ظاہر ہوتے ہیں۔
* بچہ روتے روتے نڈھال ہوجاتا ہے
* اس کی زبان خشک ہوجاتی ہے
* سر پر موجود تالو اندر کی جانب دھنس جاتا ہے
* آنکھیں بھی اندر کی جانب دھنس جاتی ہیں
اور اب بچے کے رونے سے اس کی آنکھوں میں آنسو نہیں آتے۔ اور آپ اگر بچے کی جلد کو اٹھائیں تو وہ واپس اپنی جگہ پر نہیں جاتی اور یہ ڈائیریا کی سب سے واضح علامت ہے۔

دست اگر ہلکے ہیں تو بچے کو نمکول دیں اور اس کا گھر پر ہی علاج کریں لیکن اگر دستوں میں اضافہ ہورہا ہے تو اسے ضرور ڈاکٹر کو دکھائیں۔

عموماً ماؤں کو شکایت ہوتی ہے کہ ان کا بچہ نمکول نہیں پیتا یا اسے نمکول کا ذائقہ پسند نہیں ہے۔
یاد رکھیں کہ نمکول دو طرح کے ہوتے ہیں ایک نارمل نمکول اور دوسرا Low Osmolar O.R.S جو کہ مارکیٹ میں بھی دستیاب ہو
گھر میں بہترین O.R.S بنانے کا طریقہ ...... جسے بچے شوق سے پیئیں گے اور اثر بھی جلدی کریگا۔

چار گلاس پانی
8 چمچ چینی
ایک عدد لیموں کا رس
ایک چٹکی میٹھا سوڈا
ایک چٹکی نمک
پانی میں چینی حل کریں اور اس میں لیموں کا رس، میٹھا سوڈا اور نمک ڈال کر حل کر لیں۔
اب اس تیار کردہ مشروب کو 24 گھنٹے میں بچے کو مکمل پلائیں۔ اس طرح بچے کی Dehydration کم ہوجائے گی۔

ایک اور نمکول جو مارکیٹ میں عام دستیاب ہوتا ہے اسے Rice Base ORS کہا جاتا ہے، لیکن آپ اسے بھی گھر میں تیار کرسکتے ہیں۔

ایک کپ چاول چار گلاس پانی میں ڈال کر اس وقت تک پکائیں جب تک کہ وہ نرم نہ ہوجائیں۔ اب اس میں ایک چٹکی نمک ڈال کر اسے بلینڈر میں بلینڈ کرلیں اور اس کے بعد تیار کردہ پیسٹ کو 24 گھنٹے میں بچے کو مکمل پلائیں۔ اس سے بھی دستوں میں واضح کمی واقع ہوگی۔

بچوں کو دست کے دوران پرو بائیوٹک بھی دیے جاتے ہیں جو بازار میں مختلف ساشے کی شکل میں دستیاب ہوتے ہیں۔ جو کہ پانی یا دودھ میں ملا کر 5 سے 6 دن تک بچے کو دینے ہوتے ہیں۔ لیکن بازاری پرو بائیوٹک سے بہتر ہے کہ بچے کو قدرتی پرو بائیوٹک دیا جائیں۔
دہی ایک قدرتی پرو بائیوٹک ہے۔ اگر آپ بچے کو دستوں کے دوران دہی اور کیلا کھلائیں گے تو دستوں میں واضح کمی واقع ہوگی۔

زیادہ تر کوشش کریں کہ بچے کو ماں کا دودھ دیں اور اگر دوسرا دودھ دیتے ہیں تو فیڈر کو اچھی طرح دھو کر اور ابال کر دیں۔ اپنے گھر میں ابلا ہوا پانی منرل واٹر یا پھر کلورین کی گولیاں پانی میں ڈال کر استعمال کریں۔

یاد رکھیئیں: ہر ڈائیریا میں اینٹی بائیوٹک کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس بات کا فیصلہ اپنے ڈاکٹر کو کرنے دیں۔

28/01/2020
Children are the great blessing of Allah Almighty Indeed. Their health can't be compromised at any cost. Get them the be...
28/01/2020

Children are the great blessing of Allah Almighty Indeed. Their health can't be compromised at any cost.

Get them the best pediatrician..

FREE CHECK UP on Fridays!!

Timings: 8:00 PM to 10:00 PM (MON to SAT)

Address: Chughtai Medical Centre, Khokhar Chowk, Johar Town Lahore.

Address

7 M/Block, Johar Town Near Khokhar Chowk
Lahore
54782

Telephone

+923336338813

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Adeela Khan - Child Specialist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share