09/11/2023
In this video, we explained 14 best principles for Children Personality Development. Those principles are listed below briefly;14 best principles for Childre...
Clinical Nutritionist & Dietitian| Certified Fitness Trainer (IFCA) | Diploma in Diabetes Reversal I am a Clinical Nutritionist and Dietitian.
(3)
I am also a Certified Fitness Trainer from International Fitness Certification Association (IFCA) and Certified Nutraceuticals Practitioner. I was an Ex- Assistant Nutritionist at Sir Ganga Ram Hospital Lahore, Mayo Hospital Lahore and The University of Lahore Teaching Hospital, Lahore Pakistan. I have also awarded following many Degree and Diploma Certificates from World Health Organization and U
nited Nations International Children’s Emergency Fund.
1. Nutrition of Adolescents in Emergencies Preparedness and Response (UNICEF)
2. Infant and Young Child Feeding in Emergencies (UNICEF)
3. Maternal Nutrition Programming in Emergencies (UNICEF)
4. Prevention of Childhood Overweight and Obesity (UNICEF)
5. The Food Insecurity and Health Readiness and Response Strategic Framework (WHO)
6. Monitoring methodologies for diet-related regulatory interventions to support a healthy food environment (WHO)
Precisely, my qualifications and expertise include:
• I am educating public on how nutrition and food can be used to fight, prevent, and manage diseases. I am giving online consultation of all diet related diseases.
• Evaluate the dietary needs of clients by assessing their health, sleep and food habits.
• Clarify information to clients and explain the effects of nutrients on overall health conditions.
• Create full and personalized nutrition plans that promote healthy lifestyles.
• Set clear objectives and provide support to clients to help them in their progress.
• Write and post different diet and health related articles on different social media to educate the public. • Make presentations on a variety of topics such as how nutrition affects performance in sports, schools etc. Our Services:
• Personalized Diet Plan
• Weight Management (Weigh Loss, Weight Gain)
• Diabetes Management
• Hypertension/ High Blood Pressure
• High Cholesterol
• Heart Problems
• Osteoporosis
• Uric Acid
• PCOS
• Infertility
• Skin Care and Beauty
• Hair Loss
• Sports and Athletes Nutrition
• Family Nutrition Planning and Management
• Nutrition during Pregnancy and Lactation
• Nutrition for Infants, Childhood, Toddlers, Adolescents and Adulthood
• Nutrition For Anemia
• All GI Disorders
• Therapeutic Diets for all diseases. Visit us:
www.consultnutritionist.com
In this video, we explained 14 best principles for Children Personality Development. Those principles are listed below briefly;14 best principles for Childre...
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔
*نوٹ:*
اگر آپ شوگر/ذیابیطس کے مریض ہیں اور ڈاکٹروں کی فیسیں نہیں ادا کر سکتے تو اس یوٹیوب چینل میں آپ کے لیے فری میں شوگر ریورس کرنے کا مکمل paid ڈائیٹ پلین بالکل فری اور پورا تفصیل سے بیان کیا گیا ہے اور شوگر کی تمام confusions, misconceptions کی وضاحت کی گئی ہے اگر آپ یہ تمام ویڈیوز دیکھ لیتے ہیں تو ان شاءاللہ آپ شوگر گارنٹی سے ریورس کر سکتے ہیں اور زہریلی ادویات اور انسولین سے بھی نجات پا سکتے ہیں۔
ویڈیوز میں اگر کوئی بات سمجھ نہیں آتی تو فری میں کنسلٹ کر سکتے ہیں۔
*بچوں کی شخصیت سازی/شخصیت نکھارنے اور سنوارنے کے لیے 14 بہترین رہنمائی اصول*
https://youtu.be/YqQvsMda5ps?si=CiQJXyxEkSL01YbK
*بچوں کو ان کی عمر کے لحاظ سے روزانہ کتنا دودھ پلانا چاہیے؟*
https://youtu.be/jxtN6ut3wNs?si=q-BnCuFnNp6YjPBn
*وزن کم نہ ہونے کی 7 سات بہت بڑی وجوہات*
https://youtu.be/1wFd1IVBwG4?si=xr-5Cl4Fg6yNjIyB
*شوگر/ذیابیطس کی کتنی اقسام ہیں؟ کونسی ٹائپ ریورس ہو سکتی ہے اور کونسی ٹائپ ریورس نہیں ہو سکتی؟*
https://youtu.be/2ke-pyT0zQ0?si=Ipygy0EkWdkMGm4s
*شوگر کیوں اور کس کو ہوتی ہے اس کی بنیادی وجوہات کیا ہوتی ہیں*
https://youtu.be/rDyPACIOWlw?si=UXKqI5ELTgw2fYqj
*ذیابیطس کی خطرناک پیچیدگیاں کونسی ہو سکتی ہیں*
https://youtu.be/p4l3zhlrJTw?si=6l6obv9l_OsyomhU
*ذیابیطس کی 10 خاموش اور قاتل علامات*
https://youtu.be/9wr8uVx1ApA?si=1JHFik8Jc2Y0fMd_
*شوگر ریورس کرنے کا مکمل Paid ڈائیٹ پلین فری میں*
https://youtu.be/3a7Kt2AdlwA?si=i--W3fx6XARmPD5_
*Join our Whatsapp Channel*
For latest free diet plans
https://whatsapp.com/channel/0029VaDpJhJC6ZvZYu1leA0x
*YouTube Channel Name:*
👉 Nutritious By Dr. Shaukat Ali
*YouTube Channel Link*
https://www.youtube.com/
Please like, share and subscribe our YouTube Channel.
*For Clinical Appointments:*
0326-6548532
• Save this number to add in our broadcast list for free consultation
Please share this post with your loved ones, family members, friends and other related ones or Diabetes Patients.
Regards
*(Dr. Shaukat Ali - Clinical Nutritionist and Dietitian Team)*
In this video, we explained 14 best principles for Children Personality Development. Those principles are listed below briefly;14 best principles for Childre...
✅ *ذیابیطس کی 10 خاموش علامات* ✅
ذیابیطس دنیا میں تیزی سے عام ہوتا ہوا ایسا مرض ہے جسے خاموش قاتل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ یہ ایک بیماری کئی امراض کا باعث بن سکتی ہے اور حیرت انگیز طور پر ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار 25 فیصد افراد کو اکثر اس کا شکار ہونے کا علم ہی نہیں ہوتا۔
تاہم اس مرض کا شکار ہونے کی صورت میں کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آپ کو اپنا چیک اپ کروا لینا چاہئے تاکہ ذیابیطس کی شکایت ہونے کی صورت میں اس کے اثرات کو آگے بڑھنے سے روکا جاسکے۔
تو ایسی ہی خاموش علامات کے بارے میں جانیے جو آپ کو اس مرض میں مبتلا ہونے کی صورت میں باخبر کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
*ٹوائلٹ کا زیادہ رخ کرنا*
جب آپ ذیابیطس کے شکار ہوجائیں تو آپ کا جسم خوراک کو شوگر میں تبدیل کرنے میں زیادہ بہتر کام نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور جسم اسے پیشاب کے راستے باہر نکالنے لگتا ہے، یعنی ٹوائلٹ کا رخ زیادہ کرنا پڑتا ہے۔ تاہم اس مرض کے شکار اکثر افراد اس خاموش علامت سے واقف ہی نہیں ہوتے اور نہ ہی اس پر توجہ دیتے ہیں۔ خاص طور پر رات کو جب ایک یا 2 بار ٹوائلٹ کا رخ کرنا تو معمول سمجھا جاسکتا ہے تاہم یہ تعداد بڑھنے اور آپ کی نیند پر اثرات مرتب ہونے کی صورت میں اس پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
*معمول سے زیادہ پیاس لگنا*
بہت زیادہ پیشاب کرنے کے نتیجے میں پیاس بھی زیادہ محسوس ہوتی ہے اور ذیابیطس کے مریض افراد اگر جوسز، کولڈ ڈرنکس یا دودھ وغیرہ کے ذریعے اپنی پیاس کو بجھانے کی خواہش میں مبتلا ہوجائیں تو یہ خطرے کی علامت ہوسکتی ہے۔ یہ میٹھے مشروبات خون میں شکر کی مقدار کو بڑھا دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پیاس کبھی ختم ہونے میں ہی نہیں آتی۔
*جسمانی وزن میں کمی*
جسمانی وزن میں اضافہ ذیابیطس کے لیے خطرے کی علامت قرار دی جاتی ہے تاہم وزن میں کمی آنا بھی اس مرض کی ایک علامت ہوسکتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق جسمانی وزن میں کمی دو وجوہات کی بناء پر ہوتی ہے، ایک تو جسم میں پانی کی کمی ہونا (پیشاب زیادہ آنے کی وجہ سے) اور دوسری خون میں موجود شوگر میں پائے جانے والی کیلیوریز کا جسم میں جذب نہ ہونا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کا علم ہونے کی صورت میں جب لوگ اپنے بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا شروع کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں وزن بڑھ سکتا ہے مگر یہ اچھا امر ہوتا ہے کیونکہ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ بلڈ شوگر ک لیول زیادہ متوازن ہے۔
*کمزوری اور بھوک کا احساس*
یہ کوئی غیرمعمولی بات نہیں کہ ذیابیطس کے مریضوں کو اچانک ہی بھوک کا احساس ستانے لگے اور ان کے اندر فوری طور پر زیادہ کاربوہائیڈیٹ سے بھرپور غذا کی خواہش پیدا ہونے لگے۔ ماہرین کے مطابق جب کسی فرد کا
بلڈ شوگر لیول بہت زیادہ ہوا تو جسم کے لیے گلوکوز کو ریگولیٹ کرنا مسئلہ بن جاتا ہے، جس کے نتیجے میں جب آپ کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور غذا استعمال کرتے ہیں تو مریض کا جسم میں انسولین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جبکہ گلوکوز کی سطح فوری طور پر گرجاتی ہے جس کے نتیجے میں کمزوری کا احساس پیدا ہوتا ہے اور آپ کے اندر چینی کے استعمال کی خواہش پیدا ہونے لگتی ہے اور یہ چکر مسلسل چلتا رہتا ہے۔
*ہر وقت تھکاوٹ*
یقیناً تھکاوٹ تو ہر شخص کو ہی ہوتی ہے مگر ہر وقت اس کا طاری رہنا ذیابیطس میں مبتلا ہونے کی اہم علامت ثابت ہوسکتی ہے۔ ذیابیطس کا شکار ہونے کی صورت میں خوراک جسم میں توانائی بڑھانے میں ناکام رہتی ہے اور ضرورت کے مطابق توانائی نہ ہونے سے تھکاوٹ کا احساس اور سستی طاری رہتی ہے۔ اسی طرح ذیابیطس ٹائپ ٹو میں شوگر لیول اوپر نیچے ہونے سے بھی تھکاوٹ کا احساس غلبہ پالیتا ہے۔
*پل پل مزاج بدلنا یا چڑچڑا پن*
جب آپ کا بلڈ شوگر کنٹرول سے باہر ہوتا ہے تو آپ کو کچھ بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا، ایسی صورت میں مریض کے اندر چڑچڑے پن یا اچانک میں غصے میں آجانے کا امکان ہوتا ہے۔ درحقیقت ہائی بلڈ شوگر ڈپریشن جیسی علامات کو ظاہر کرتا ہے، یعنی تھکاوٹ، ارد گرد کچھ بھی اچھا نہ لگنا، باہر نکلنے سے گریز اور ہر وقت سوتے رہنے کی خواہش وغیرہ۔ ایسی صورتحال میں ڈپریشن کی جگہ سب سے پہلے ذیابیطس کا ٹیسٹ کرالینا زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے خاص طور پر اس وقت جب اچانک مزاج خوشگوار ہوجائے کیونکہ بلڈ شوگر لیول نارمل ہونے پر مریض کا موڈ خودبخود نارمل ہوجاتا ہے۔
*بنیائی میں دھندلاہٹ*
ذیابیطس کی ابتدائی سطح پر آنکھوں کے لینز منظر پر پوری طرح توجہ مرکوز نہیں کرپاتے کیونکہ آنکھوں میں گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کے نتیجے میں عارضی طور پر اس کی ساخت یا شیپ بدل جاتی ہے۔ چھ سے آٹھ ہفتے میں جب مریض کا بلڈ شوگر لیول مستحکم ہوجاتا ہے تو دھندلا نظر آنا ختم ہوجاتا ہے کیونکہ آنکھیں جسمانی حالت سے مطابقت پیدا کرلیتی ہیں اور ایسی صورت میں ذیابیطس کا چیک اپ کروانا ضروری ہوتا ہے۔
*زخم یا خراشوں کے بھرنے میں تاخیر*
زخموں کو بھرنے میں مدد دینے والا دفاعی نظام اور پراسیس بلڈ شوگر لیول بڑھنے کی صورت میں موثر طریقے سے کام نہیں کرپاتا جس کے نتیجے میں زخم یا خراشیں معمول سے زیادہ عرصے میں مندمل ہوتے ہیں اور یہ بھی ذیابیطس کی ایک بڑی علامت ہے۔
*پیروں میں جھنجھناہٹ*
ذیابیطس کی شکایت دریافت ہونے سے قبل بلڈ شوگر میں اضافہ جسمانی پیچیدگیوں کو بڑھا دیتا ہے ۔ اس مرض کے نتیجے میں اعصابی نظام کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور اس کے نتیجے میں آپ کے پیروں کو جھنجھناہٹ یا سن ہونے کا احساس معمول سے زیادہ ہونے لگتا ہے کہ جو کہ خطرے کی گھنٹی ہوتا ہے۔
*مثانے کی شکایات*
پیشاب میں شکر کی زیادہ مقدار بیکٹریا کے افزائش نسل کا باعث بنتی ہے جس کے نتیجے میں مثانے کے انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بار بار انفیکشن کا سامنے آنا فکرمندی کی علامت ہوسکتی ہے اور اس صورت میں ذیابیطس کا ٹیسٹ لازمی کرالینا چاہئے کیونکہ یہ اس مرض میں مبتلا ہونے کی بڑی علامات میں سے ایک ہے۔
________________________________________________
⬅️ اگر آپ شوگر مکمل طور پر ریورس کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے وٹس ایپ نمبر پہ ضرور رابطہ کریں۔
Dr Shaukat Ali
•Clinical Nutritionist and Dietitian
•Certified Fitness Trainer (IFCA)
•Nutritional Counselor
•Diet Educator
•Diploma in Diabetes Reversal Program
✓Ex- Nutritionist at Sir Gangharam Hospital Lahore
✓ Ex- Nutritionist at Mayo Hospital Lahore
✓Ex- Nutritionist at UOLTH, LAHORE
Whatsapp only
0311-6566465
Like and share this page
https://www.facebook.com/Dn.Shaukat?mibextid=ZbWKwL
Join this Whatsapp community for for diet and health related contents.
https://chat.whatsapp.com/DCeKgO1Gn5yBzPyfOevr4B
Share this post with your family, friends and related persons.
*حمل کے دوران قدرتی طریقے سے وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟*
______________________________________________
*وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے والی اہم غذائیں*
ماں بننا دنیا کا سب سے حسین احساس ہے۔ جس دن عورت کو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہے اس دن سے لے کہ بچے کی پیدائش تک کا مرحلہ بے شک بہت مشکل مگر سب سے خوبصورت مرحلہ ہوتا ہے۔ ماں بھر پور کوشش کرتی ہے کہ وہ بچے کی دیکھ بھال میں کوئی کمی نا چھوڑے۔ اس مرحلے میں بہت سے ایسے مقام آتے ہیں جب ماں اپنی اور بچے کی صحت کو ایک ساتھ بہتر بنانے میں ناکام رہتی ہے۔
دل برداشتہ ہونا، یا تھکن محسوس کرنا ایک فطری عمل ہے۔ لیکن اس بات کا ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ بچے کہ ساتھ اپنی صحت کا خیال نہ رکھا جائے۔ حمل کے دوران بہت سے ایسے حالات آتے ہیں جب ماں کو زیادہ کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔ اس کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں۔
سب سے عام وجہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے۔
*حمل میں وٹامن ڈی کی کمی سے ہونے والی پیچیدگیاں*
وٹامن ڈی کی کمی حمل دوران اکثر خواتین میں پائی جاتی ہے۔ اس کی کمی کی وجہ سے ماں اور بچہ جن مسائل سے گزر سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
• بچے کی پیدائش کے وقت پیچیدگی
• ماں کی ہڈیوں میں شدید کمزوری
• پیدائش کے وقت ماں اور بچے کی جان کو خطرہ
خواتین اس بات سے بخوبی واقف ہوں گی کہ حمل کے دوران بچہ ماں کے جسم سے غذا کی آدھی غذائیت استعمال کر رہا ہوتا ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ماں کو دوگنی غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ حمل کے ابتدائی مراحل میں وٹامن ڈی کی کمی ہونے کہ امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ غذا کے ذریعے یہ کمی پوری کی جا سکتی ہے۔ حمل کے دوران کسی بھی پیچیدگی کی صورت میں اپنے ڈاکٹر کو چیک اپ کروائیں۔
*وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے والی غذائیں*
درج ذیل غذا کے ذریعے حمل کے دوران وٹامن ڈی کی کمی سے بچا جا سکتا ہے۔
*انڈے کی زردی*
انڈے کی زردی وٹامن ڈی کے حصول کے لئے انتہائی مفید ذریعہ ہے۔ حمل کے دوران اس کا استعمال ماہر غذائیت کے مشورے کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ انڈے کی زردی وٹامن ڈی کے علاوہ جسمانی توانائی کے لئے بھی اچھا ذریعہ ہے۔
*دودھ*
بکری اور گائے کا دودھ وٹامن ڈی کے حصول کے لئے نہایت ضروری ہے۔ بچے کے ساتھ ساتھ ماں کے لئے بھر پور غذا ہے۔حمل کے دوران دودھ کا استعمال دوگنا کرنا چاہیئے۔ بکری اور گائے کا دودھ ہڈیوں کے لئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔
*چکنائی والی مچھلی*
سادی مچھلی حمل کے دوران اتنی فائدہ مند نہیں جتنی چکنائی والی مچھلی فائدہ مند ہے۔ اس کا کثرت سے استعمال ماں اور بچے کی صحت برقرار رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ چکنائی والی مچھلی جسم کو حرارت پہنچا کے خون کی گردش کو بہتر کرتی ہے۔
*مشروم*
مشروم وٹامن ڈی فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ حمل کے دوران بچے اور ماں کے خون میں خلیوں کی مقدار بھی بڑھاتے ہیں۔
*حمل کے دوران وٹامن ڈی کی وافر مقدار کیسے حاصل کی جائے؟*
وٹامنز اور معدنیات حاملہ عورت کی خوراک کا لازمی حصہ ہیں۔ وٹامن ڈی کی کمی سے نمٹنے کے لیے غذا اور طرز زندگی میں مندرجہ ذیل تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔
• روزانہ دھوپ میں کم از کم 10 منٹ سے 30 منٹ تک سورج کی روشنی لینا۔
• غذا میں تیل والی مچھلیاں، انڈے، مشروم، یا گوشت شامل ہو سکتے ہیں۔
• صحت بخش ناشتے میں اناج، روٹی، پنیر اور دودھ کی مصنوعات کھانا۔
• ڈاکٹروں کی تجویز کے مطابق قبل از پیدائش کے لیے ضروری وٹامنز لینا شامل ہیں۔
*وٹامن ڈی کا انسانی جسم میں کیا کردار ہے؟*
وٹامن ڈی انسانی جسم میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ صحت مند ہڈیوں اور دانتوں کی صحت کو برقرار رکھنے اور سوزش اور جسم کی مدافعتی نظام کو محفوظ رکھتا ہے۔ حمل کے دوران جب بچہ ماں کے اندر بڑھتا ہے تو وٹامنز اور منرلز کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔
اس لیے حاملہ ماں کو اپنی غذائیت کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ایک حاملہ عورت کو ماہر غذائیت سے مشورہ کر کے مکمل ڈائیٹ پلین پہ عمل کرنا چاہیے تاکہ خود کی اور بچے کی صحت بہتر ہو۔ آپ خوراک کے ذریعے وٹامن ڈی کی مناسب سطح کو برقرار رکھیں، روزانہ سورج کی روشنی حاصل کریں۔
حمل ایک انتہائی حساس مرحلہ ہے۔ ذرا سی غفلت ماں اور بچے دونوں کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔ اس مرحلے میں ماں کے اوپر دوگنی ذمہ داری ہوتی ہے۔
Dr Shaukat Ali
•Clinical Nutritionist and Dietitian
•Certified Fitness Trainer (IFCA)
•Nutritional Counselor
•Diet Educator
•Diploma in Diabetes Reversal Program
✓Ex- Nutritionist at Sir Gangharam Hospital Lahore
Ex- Nutritionist at Mayo Hospital Lahore
✓Ex- Nutritionist at UOLTH, LAHORE
Whatsapp only
0311-6566465
Like and share this page
https://www.facebook.com/Dn.Shaukat?mibextid=ZbWKwL
Join this Whatsapp community for for diet and health related contents.
https://chat.whatsapp.com/DCeKgO1Gn5yBzPyfOevr4B
Share this post with your family, friends and related persons.
*شوگر لیول کو بغیر دوا کے کنٹرول کرنے کے طریقے*
جو افراد شوگر یعنی ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا ہیں وہ ہی اس دکھ کا اندازہ کرسکتے ہیں جب ان کو کوئی بھی میٹھی چیز کھانے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کیونکہ جب یہ حملہ کرتی ہے تو بہت بری طرح کرتی ہے۔ یہ انسان کو اندر ہی اندر ختم کردیتی ہے جو لوگ شوگر کے مریض ہیں ان کو اپنی متوازن غذا کا بہت خیال رکھنا چاہیئے۔
اس کا مریض دوا کے بارے میں بے احتیاطی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے، لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائيں گے جن کے اس کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے۔
یاد رکھیں ! شوگر کی بیماری کو کنٹرول کرنے کے لیۓ ڈاکٹر کا مشورہ سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
شوگر کے لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے طریقے
ذیابیطس کی بیماری میں مبتلا افراد کے خون میں شوگر کا لیول بڑھ جاتا ہے۔ اس لیول کو کنٹرول کرنے کے لیۓ ادویات یا پھر انسولین کا سہارا لیا جاتا ہے۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ کچھ اقدامات کے ذریعے ڈاکٹر کی ہدایات کی روشنی میں دوا کے استعمال کے ساتھ ساتھ اس کو کنٹرول میں رکھا جا سکتا ہے .جن میں سے کچھ اس طرح سے ہیں۔
*باقاعدگی سے ورزش کرنا*
ذیابیطس کے مریضوں کے لیۓ روزانہ ورزش یا واک کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ اس سے خون میں موجود شوگر کی انسولین سے حساسیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح خون میں موجود شوگر جسم اور عضلات کو توانائی فراہم کرنے میں خرچ ہوتی ہے۔جس کے سبب خون میں شوگر کے لیول میں کمی واقع ہوتی ہے۔
*میٹھا کھانے سے پرہیز*
کھانے کی ہر چیز میں گلوکوز کی کچھ نہ کچھ مقدار موجود ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ کچھ پھل اور سبزیوں میں بھی گلوکوز موجود ہوتا ہے۔ اس وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کے استعمال میں ذیابیطس کے مریض کو خاص طور پر احتیاط کرنی ضروری ہے۔
*غذا میں فائبر کا زیادہ سے زیادہ استعمال*
فائبر کا شمار ان اجزاء میں ہوتا ہے جو کہ جسم کے ہاضمے کو بہتر بناتا ہے .اس سے قبض کا خاتمہ ہوتا ہے اور اس سے جسم کا میٹا بولزم بھی تیز ہوتا ہے .جس سے شوگر لیول بھی کم ہوتا ہے۔
*شوگر کے مریض کا پانی زیادہ پینا*
پانی کا زیادہ پینا بھی شوگر کے لیول کو کنٹرول کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ زیادہ پانی پینے کے سبب گردے خون میں موجود شوگر کو جسم سے خارج کرتا ہے جس کی وجہ سے خون میں شوگر کا لیول کنٹرول میں رہتا ہے۔
*ایک ہی بار میں پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں*
ڈاکٹر شوگر کے مریضوں کو ایک ہی بار میں پیٹ بھر کر کھانا کھانے سے منع کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ہی بار پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے بجاۓ تھوڑا تھوڑا کر کے چھ ٹائم کھانا خون کے اندر شوگر کے لیول کو کنٹرول میں رکھنے کے لیۓ بہتر ہوتا ہے۔
*ذہنی دباؤ سے بچنا*
جس وقت انسان ذہنی دباؤ میں ہوتا ہے۔ اس وقت میں جسم میں کارٹی سول اور گلوکاگون نامی خامروں کا وجود ہوتا ہے جو کہ خون میں شوگر کے لیول کو بڑھا دیتے ہیں ۔ اس وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کو اس بات کی کوشش کرنی چاہیئے کہ وہ خود کو زیادہ سے زیادہ ذہنی دباؤ سے بچائیں۔
*شوگر لیول پر نظر رکھنا*
خون کے اندر شوگر لیول پر مستقل طور پر نظر رکھنا بہت ضروری ہے ۔ اس کے بغیر اس کو درست نہیں کیا جا سکتا ہے اس وجہ سے ہر روز اس کو چیک کریں اور اس کے مطابق اپنی دوا کی ڈوز اور خوراک لینے کا ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق فیصلہ کریں اس سے اس کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔
*بھر پور نیند لینا*
جب انسان پر سکون نیند لیتا ہے تو اس سے اس کے شوگر لیول میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اس وجہ سے شوگر کے مریضوں کے لیۓ کم از کم سات سے آٹھ گھنٹوں کی نیند ضروری ہوتی ہے اور یہ شوگر کے لیول کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
آپ کو ایسے اقدامات کرنے چاہیئے جیسے کہ باقاعدگی سے ورزش کرنا، زیادہ فائبر والی غذائیں کھانا، زیادہ نمکین کھانے شامل کرنا، اور اپنے پروبائیوٹک کی مقدار میں اضافہ کرنا شامل ہے۔
اگر آپ ذیابیطس ٹائپ 2 ریورس کرنا چاہتے ہیں تو دیے گئے نمبر پہ وٹس ایپ کریں۔
*Dr Shaukat Ali*
•Clinical Nutritionist and Dietitian
•Certified Fitness Trainer (IFCA)
•Nutritional Counselor
•Diet Educator
•Diploma in Diabetes Reversal Program
✓Ex- Nutritionist at Sir Gangharam Hospital Lahore
✓Ex- Nutritionist at UOLTH, LAHORE
Whatsapp only
0311-6566465
Like and share this page
https://www.facebook.com/Dn.Shaukat?mibextid=ZbWKwL
Join this Whatsapp community for for diet and health related contents.
https://chat.whatsapp.com/DCeKgO1Gn5yBzPyfOevr4B
Share this post with your family, friends and related persons.
*وٹامن سی کی کمی کن 8 بڑی بیماریوں کا باعث ہو سکتی ہے*
وٹامن سی جسم کے لیۓ ایک بہت ضروری اور اہم وٹامن ہے ۔ جو جلد کی صحت کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے ۔ اس وجہ سے اس کی ایک خاص مقدار کا روزانہ لینا ضروری ہوتا ہے کیوں کہ دیگر وٹامن کی طرح یہ جسم میں محفوظ نہیں رہ سکتا ہے بلکہ اس کو روزانہ کی مقدار میں اپنی خوراک میں شامل کرنا ضروری ہوتا ہے۔
*وٹامن سی کی کمی کے باعث ہونے والی بیماریاں*
وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے ہونے والی بیماریاں یا علامات اس کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں لیکن اگر غذا کے ذریعے جب اس کی کمی پوری ہوتی ہے تو یہ علامات بھی خودبخود غائب ہو جاتی ہیں۔
*مسوڑھوں کا سوج جانا اور ان سے خون آنا*
وٹامن سی کی کمی کے سبب مسوڑھوں کی بیماری کے ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے ماہرین کے مطابق ایک صحت مند بالغ عورت کو دن بھر میں 75 گرام وٹامن سی جب کہ ایک بالغ مرد کو 90 گرام تک وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اگر تمباکو نوشی کے عادی افراد کو 35 گرام اضافی وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے اس سے کم مقدار کو روزانہ کی مقدار میں لینے والے افراد کے مسوڑھوں سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے اور ان کے دانت کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
*جسم پر آسانی سے خراشیں پڑنا اور زخم لگنا*
اگر آپ کی جلد اتنی نازک ہو گئی ہے کہ اس پر ذرا سی رگڑ بھی خراش ڈال دیتی ہے اور وہاں سے خون جاری ہو جاتا ہے یا پھر جلد پر لگنے والے زخم بھرنے میں بہت وقت لے رہے ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا جسم وٹامن سی کا شکار ہے اور اس کمی کو دور کرنے کے لیۓ آپ کو کسی ایسی غذا کی ضرورت ہے جو جسم کی وٹامن سی کی کمی کو پورا کرے۔
*بالوں کا کھردرا ہو جانا اور گرنا*
اگر آپ کے بال سخت اور روکھے ہو رہے ہوں بے رونق ہوں اور ان کی چمک دمک ماند پڑ رہی ہوں ۔ کنگھی کرنے پر بال آسانی سے ٹوٹ رہے ہوں تو یہ ساری علامات جسم میں وٹامن سی کی کمی کے سبب ہوتی ہیں۔
اکثر لوگ بالوں کی ان تکالیف پر ڈھیروں رقم خرچ کر بیٹھتے ہیں ایسے افراد اگر کسی بھی قسم کے مہنگے علاج سے قبل اگر صرف وٹامن سی والی غذا یا سپلیمنٹ کا استعمال کچھ دن کر کے دیکھ لیں تو ان کو واضح طور پر ان تکالیف میں کمی محسوس ہو گی۔
*جوڑوں کا درد*
وٹامن سی کی کمی کی ابتدائی ترین علامات میں جوڑوں کا درد بھی شامل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹامن سی ایک بہت ہی بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے اور یہ جسم کے اندرونی اعضا کے اندر سوزش ہونے سے روکتا ہے۔
اس کی کمی کے سبب اندرونی جوڑوں کے اندر سوجن ہو سکتی ہے جو کہ جوڑوں کے شدید درد کا باعث ہو سکتی ہے جس سے کمر، گھٹنوں میں درد کا ہونا ایک عام سی بات ہوتی ہے۔
*قوت مدافعت کا کمزور ہو جانا*
اگر آپ بار بار بیمار پڑ رہے ہیں اور ہر کچھ دن بعد نزلہ زکام ، بخار یا دوسری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں تو یہ آپ کی قوت مدافعت میں کمزوری ممکن ہے اور اس کا سبب کچھ اور نہیں بلکہ آپ کے جسم میں ہونے والی وٹامن سی کی کمی ہے۔
اس کمی کو دود کر کے قوت مدافعت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے اور ان بیماریوں سے لڑنے کی طاقت حاصل کی جا سکتی ہے۔
*وزن میں تیزی سے اضافہ*
اگر آپ کے وزن میں ہر کوشش کے باوجود تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور آپ ڈائٹنگ اور ایکسرسائز کر کے بھی تھک چکے ہیں اور اس کے باوجود وزن تیزی سے بڑھ رہا ہو تو اس کی وجہ درحقیقت آپ کا طرز زندگی نہیں بلکہ اس کی وجہ آپ کے جسم میں موجود وٹامن سی کی کمی ہے۔
ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ جن کے جسم میں وٹامن سی کی کمی ہوتی ہے ان کے جسم میں فیٹ یا چکنائی کے جمع ہونے کا عمل تیز ہو جاتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں وٹامن سی کی موجودگی جسم میں چکنائی کو جمع ہونے سے روکتا ہے۔
*بار بار ناک سے خون نکلنا*
ناک سے خون کا آنا یا نکسیر کا پھوٹنا ویسے تو کوئی خطرنا ک علامت نہیں ہے لیکن بار بار خون کے ضائع ہونے سے ایک جانب تو کمزوری ہو جاتی ہے اور دوسری جانب یہ ذہنی طور پر بھی انسان کے لیۓ پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔
درحقیقت ناک کے اندر بہت باریک باریک خون کی نالیاں موجود ہوتی ہیں جو کہ وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے کمزور ہو جاتی ہیں اور اس وجہ سے بار بار پھٹ کر نکسیر پھوٹنے کا باعث بن سکتی ہیں۔
*جلد کا بے رونق اور خشک ہو جانا*
وٹامن سی کی موجودگی کولاجین نامی ایک کیمیکل کے بننے کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے ۔ یہ مادہ جلد کو نم، چمک دار اور صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اس کی غیر موجودگی کے سبب جلد خشک اور بے رونق ہو جاتی ہے اور اس پر وقت سے پہلے جھریاں پڑنا شروع ہو جاتی ہیں۔
*وٹامن سی کے حصول کے طریقے*
وٹامن سی کا حصول بہت آسان اور سستا ہے اس کے حصول کے لیۓ قدرت نے ہماری بہت ساری غذاؤں میں وٹامن سی کو پوشیدہ رکھا ہے یہ خاص طور پر رس والے پھلوں میں بڑی مقدار میں موجود ہوتا ہے جن میں لیموں، کنوں، مالٹا اور گریپ فروٹ شامل ہیں اس کے علاوہ تربوز، آم، پپیتا، انناس اور اسٹرابیری بھی وٹامن سی سے بھر پور ہوتے ہیں ان کا استعمال جسم میں وٹامن سی کی کمی کو پورا کرنے کے لیۓ کافی ہوتا ہے۔ جسم کو جن وٹامن کی روزانہ ضرورت ہوتی ہے
Dr Shaukat Ali
•Clinical Nutritionist and Dietitian
•Certified Fitness Trainer (IFCA)
•Nutritional Counselor
•Diet Educator
•Diploma in Diabetes Reversal Program
✓Ex- Nutritionist at Sir Gangharam Hospital Lahore
✓Ex- Nutritionist at UOLTH, LAHORE
Whatsapp only
0311-6566465
Like and share this page
https://www.facebook.com/Dn.Shaukat?mibextid=ZbWKwL
Join this Whatsapp community for for diet and health related contents.
https://chat.whatsapp.com/DCeKgO1Gn5yBzPyfOevr4B
Share this post with your family, friends and related persons.
✅ ذیابیطس ٹائپ 2 چیلنج ✅
⬅️ ایسے مریض جو شوگر (ذیابیطس ٹائپ 2) کی دوائیاں کھا رہے ہیں یقیناً ان کی شوگر وقتی اور ظاہری طور پر کنٹرول ہو رہی ہو گی لیکن ان کا لبلبہ Pancreas چند ہی سالوں میں ختم ہو جائے گا، اور انسولین بنانے کے قابل نہیں رہے گا۔
یاد رہے؛
⬅️ ایک گولی چار اور گولیوں کا رستہ بناتی ہے جو کہ ڈرگ مافیا کا مقصد ہے۔
⬅️ ڈاکٹر اپنی دوکان چلانے کے لیے دوائیاں دیتے ہیں اور مریض کے باقی اعضاء بھی ختم ہو جاتے ہیں۔
⬅️ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا ٹارگٹ ہے کہ ذیابیطس کی دوا زیادہ سے زیادہ فروخت ہو۔
⬅️ دوائیاں استعمال کرنے سے ظاہری طور پر شوگر کنٹرول تو ہوتی ہے لیکن اس کے بہت سارے نقصانات بھی ہوتے ہیں، جو بعد میں بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک، گردے فیل ہونے کی وجہ بنتی ہیں۔
⬅️ لیکن ذیابیطس ٹائپ 2 غذا کی وجہ سے ہوتی ہے اور غذا سے ہی اس کو مستقل طور پر ریورس Reverse کیا جا سکتا ہے۔
⬅️ بہت سے ایسے مریض ہیں جن کو 20 سال پرانی شوگر تھی اور انسولین لگا رہے تھے، انہوں نے اپنا مستقل علاج غذا سے کروایا۔
⬅️ اب تو بہت ساری سائنسی تحقیقات نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ شوگر ٹائپ 2 کوئی بیماری نہیں بلکہ لائف سٹائل ہے، اور یہ لائف سٹائل اور غذا تبدیل کر کے اس کو جڑ سے ختم کیا جا سکتا ہے۔
⬅️ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ ساری زندگی مہنگی دواؤں کا استعمال کر کے باقی مرضوں کے لیے بھی آسانی بنانی ہے، باقی اعضاء بھی تباہ کرنے ہیں یا غذا اور لائف سٹائل میں تبدیلی کر کے ذیابیطس جیسی مرض سے مستقل طور پر نجات حاصل کرنی ہے۔
⬅️ عورتوں کو شوگر سے نجات حاصل کر کے ہی حاملہ ہونے کی تیاری کرنی چاہیے ورنہ بچے میں معذوری کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔
✅ نوٹ:
⬅️ ذیابیطس ٹائپ 1 کا کوئی علاج نہیں ہے، انسولین ہی لگانی پڑے گی لیکن یہ 16 سال تک ہوتی ہے اس کے بعد ٹائپ 2 ہوتی ہے۔
⬅️ ہمارا مقصد لوگوں کو ذیابیطس سے نجات دلانا ہے، اس لیے ہم غریبوں اور ضرورت مندوں سے، میڈیکل ڈاکٹروں اور مہنگی دوائیوں کی نسبت بہت ہی کم فیس وصول کرتے ہیں۔
اور ہم آپ کی شوگر ختم ہوتے تک ہر وقت وٹس ایپ پہ ساتھ دیں گے اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔
⬅️ ان شاءاللہ ہم پورے یقین سے کہتے ہیں کہ آپ کی شوگر مستقل طور پر بالکل ختم ہو گی۔
⬅️ اگر ہمارے ڈائیٹ پلین سے واضح فرق نہیں پڑے گا تو ہم دو گنا فیس واپس کرنے کے بھی پابند ہیں۔
_______________________________________________
✅ موٹاپا✅
⬅️ بہت سی امراض کی بنیادی اور بڑی وجہ موٹاپا ہے۔ جس سے انسولین کی مزاحمت پیدا ہو جاتی ہے۔
بہت سے لوگ خود سے ٹوٹکے آزماتے ہیں، یا بہت سے یوٹیوبرز ٹوٹکے بتا رہے ہوتے ہیں۔
⬅️ ان ٹوٹکوں سے شائد وزن میں عارضی کمی تو ہوتی ہو گی لیکن ان ٹوٹکوں کی وجہ سے مجموعی طور پر صحت پر بہت منفی اثر پڑتا ہے جو زیادہ محسوس نہیں ہوتا لیکن آہستہ آہستہ ان کا صحت پر نقصان ظاہر ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
⬅️ ہم یہ بات پورے یقین اور اعتماد سے کہتے ہیں کہ ٹوٹکے آزمانے سے پہلے اپنی مجموعی صحت کے لیب ٹیسٹ کروا لیں، ٹوٹکوں سے وزن کم کرنے کے بعد بھی ٹیسٹ کروائیں تو آپ کی صحت میں بہت کمی نظر آئے گی۔
⬅️ اس کے برعکس ہمارا ڈائیٹ پلین ایسا مکمل ہوتا ہے جو وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ مجموعی صحت پر بہت اچھے اثر ڈالتا ہے، ہمارے ڈائیٹ پلین فالو کرنے سے پہلے اور بعد میں ٹیسٹوں کے ذریعے پتہ کروا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ
💯 Fatry Liver
💯 High Blood Pressure
💯 High Cholesterol
💯 High Uric Acid
💯 PCOS/Thyroid Problems/Infertility
💯 Heart Problems
کا علاج شرطیہ کیا جاتا ہے۔
⬅️ اس کے علاوہ بھی تمام بیماریوں کا غذا سے شرطیہ علاج ممکن ہے۔
⬅️ مرض کی پیچیدگی کے لحاظ سے اور علاج کے دورانیے کے لحاظ سے فیس مختلف ہو سکتی ہے۔ لیکن غریبوں کے لیے ڈسکاؤنٹ آفر بھی ہے۔
🌹 ہمارا مقصد لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں بکھیرنا، بہتری اور آسانی پیدا کرنا ہے۔
🌹 سنجیدہ لوگ کسی بھی مرض کا غذا سے مکمل علاج کروانے کے لیے ایک دفعہ ضرور دیے گئے وٹس ایپ نمبر پہ رابطہ کریں۔
🌹 ہم کسی بھی مرض کی پیچیدگی کو سمجھنے کے بعد پوری ایمانداری سے رہنمائی کریں گے کہ کیا غذا سے مکمل علاج ممکن ہے، کتنا ممکن ہے اگر نہیں تو کس ڈاکٹر کی رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔
🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑
ہمارے علاج کی ضمانت یہ ہے کہ ہم آدھی فیس پہلے لیتے ہیں اور آدھی شوگر ریورس ہونے کے بعد یا باقی بیماری ختم ہونے کے بعد باقی آدھی فیس لیتے ہیں.
🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑🛑
Dr Shaukat Ali
• DDNS, RD, IFCA
•Clinical Nutritionist and Dietitian
•Certified Fitness Trainer (IFCA)
•Weight Loss Expert
•Nutritional Counselor
•Diet Educator
•Diploma in Diabetes Reversal Program
✓ Ex- Nutritionist at Sir Gangharam Hospital Lahore
✓ Ex- Nutritionist at Mayo Hospital Lahore
✓Ex- Nutritionist at UOLTH, LAHORE
For Appointment Whatsapp only
0311-6566465
Like and share this page
https://www.facebook.com/Dn.Shaukat?mibextid=ZbWKwL
Join given link of Whatsapp community for diet and health related contents free of cost.
https://chat.whatsapp.com/DCeKgO1Gn5yBzPyfOevr4B
Share this post with your family, friends and related persons.
*Non Alcohlic Fatty Liver Disease*
*غیر الکوحل والی فیٹی لیور کی بیماری کیا ہے؟*
غیر الکوحل فیٹی جگر کی بیماری، جسے کبھی کبھی NAFLD کہا جاتا ہے، ایک ایسی حالت ہے جس میں جگر میں چربی جمع ہوتی ہے۔ جگر پیٹ کے اوپری دائیں جانب ایک بڑا عضو ہے.
NAFLD کی دو قسمیں ہیں:
●غیر الکوحل فیٹی لیور (جسے NAFL بھی کہا جاتا ہے).
NAFL
میں، جگر میں چربی جمع ہوتی ہے، لیکن اس میں سوجن نہیں ہوتی ہے۔
● غیر الکوحل سٹیٹو ہیپاٹائٹس (جسے NASH بھی کہا جاتا ہے) - NASH میں، جگر میں چربی جمع ہوتی ہے اور اس میں سوجن ہوتی ہے۔
یہ مضمون زیادہ تر NASH کے بارے میں ہے، کیونکہ یہی وہ حالت ہے جو سب سے زیادہ مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔
جو لوگ بہت زیادہ شراب پیتے ہیں وہ NASH جیسی حالت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لیکن NASH ان لوگوں میں ہوتا ہے جو شراب نہیں پیتے یا صرف تھوڑی سی شراب پیتے ہیں۔
NASH
کی کیا وجہ ہے؟
NASH اکثر ان لوگوں میں ہوتا ہے، جیسے کہ:
● وزن زیادہ ہیں
● ذیابیطس mellitus نامی ایک حالت ہے، جس کی وجہ سے خون میں شوگر کی سطح بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔
● ہائی کولیسٹرول ہے
●کچھ دوائیں لیں۔
NASH
کی کیا علامات ہیں؟
NASH والے زیادہ تر لوگوں میں کوئی علامات نہیں ہوتیں۔
آپ کے ڈاکٹر کو معمول کے خون کے ٹیسٹ کے نتائج سے شک ہو سکتا ہے کہ آپ کو NASH ہے۔
کیا مجھے مزید ٹیسٹ کی ضرورت ہے؟
جی ہاں. اگر آپ کے ڈاکٹر کو شبہ ہے کہ آپ کو NASH ہے، تو آپ کے پاس ممکنہ طور پر:
● مزید خون کے ٹیسٹ
●جگر کا امیجنگ ٹیسٹ، جیسے کہ الٹراساؤنڈ، CT، یا MRI اسکین - امیجنگ ٹیسٹ جسم کے اندر کی تصاویر بناتے ہیں۔
کچھ لوگوں کو جگر کی بایپسی biopsyکی ضرورت ہوتی ہے۔ اس ٹیسٹ کے دوران، ڈاکٹر جگر سے ٹشو کا ایک چھوٹا سا نمونہ نکالتا ہے۔ پھر ایک اور ڈاکٹر خوردبین کے نیچے نمونے کو دیکھتا ہے کہ آیا NASH موجود ہے۔ جگر کا بایپسی واحد ٹیسٹ ہے جو یقینی طور پر بتا سکتا ہے کہ آیا آپ کو NASH ہے۔ اگر آپ کے خون کے ٹیسٹ اور امیجنگ ٹیسٹ نارمل ہیں تو آپ کو جگر کے بائیوپسی کی ضرورت نہیں ہوگی۔
NASH
کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟
NASH
کا براہ راست علاج نہیں کیا جاتا ہے۔ لیکن حالت اس وقت بہتر ہو سکتی ہے جب دیگر طبی حالات جو اکثر NASH کے ساتھ ہوتے ہیں علاج کرایا جائے۔ مثال کے طور پر، وزن کم کرنا، اور ہائی بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے سے NASH کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے، آپ کا ڈاکٹر یہ کر سکتا ہے:
● اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو وزن کم کرنے کا منصوبہ بنانے میں آپ کی مدد کریں۔ اگر آپ کا ڈاکٹر تجویز کرتا ہے کہ آپ وزن کم کریں، تو یہ آہستہ آہستہ کرنا ضروری ہے۔ ہفتے میں 3.5 پاؤنڈ (1.6 کلوگرام) سے زیادہ وزن نہ کم کریں۔
اگر آپ کو ہائی بلڈ شوگر ہے تو اپنے ہائی بلڈ شوگر کا علاج کریں۔
● اپنے ہائی کولیسٹرول کا علاج کریں، اگر آپ کے پاس کولیسٹرول زیادہ ہے۔
یہ تبدیلیاں کرنے سے NASH کی مدد کرنے کے علاوہ فوائد بھی ہیں۔ یہ تبدیلیاں آپ کے دل کا دورہ پڑنے یا فالج کے امکانات کو بھی کم کر سکتی ہیں۔ یہ ضروری ہے کیونکہ NASH والے لوگوں کو اکثر دل کی بیماری اور فالج کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔
اگر آپ کو NASH کی شدید شکل ہے لیکن آپ کو ذیابیطس یا دل کی بیماری بھی نہیں ہے، تو آپ کا ڈاکٹر آپ کو وٹامن E لینے کا مشورہ دے سکتے ہیں وٹامن ای نہ لیں جب تک کہ آپ کا ڈاکٹر اس کی سفارش نہ کرے۔
کیا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ NASH مزید خراب ہوتا جاتا ہے؟
NASH عام طور پر وقت کے ساتھ خراب نہیں ہوتا ہے۔ لیکن بعض اوقات یہ جگر کے سنگین زخموں کا باعث بنتا ہے، جسے "سروسس"cirrhosis کہا جاتا ہے۔ سروسس مختلف علامات کا سبب بن سکتا ہے، جیسے ٹانگوں میں سوجن، سانس لینے میں دشواری، یا تھکاوٹ محسوس کرنا۔ اگر آپ کو سروسس ہو جاتا ہے، تو آپ کا ڈاکٹر آپ کے ساتھ مختلف ممکنہ علاج کے بارے میں بات کرے گا۔
کیا مجھے اپنے ڈاکٹر سے فالو اپ کرنے کی ضرورت ہے؟
جی ہاں. جن لوگوں کو NASH ہے انہیں باقاعدگی سے چیک اپ کے لیے اپنے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔ آپ کا ڈاکٹر مستقل بنیادوں پر فالو اپ ٹیسٹ کرے گا۔ ان میں عام طور پر خون کے ٹیسٹ شامل ہوتے ہیں۔
*Dr Shaukat Ali*
•Clinical Nutritionist and Dietitian
•Certified Fitness Trainer (IFCA)
•Nutritional Counselor
•Diet Educator
•Diploma in Diabetes Reversal Program
✓Ex- Nutritionist at Sir Gangharam Hospital Lahore
✓ Ex- Nutritionist at Mayo Hospital Lahore
✓Ex- Nutritionist at UOLTH, LAHORE
Whatsapp only
0311-6566465
Like and share this page
https://www.facebook.com/Dn.Shaukat?mibextid=ZbWKwL
Join this Whatsapp community for for diet and health related contents.
https://chat.whatsapp.com/DCeKgO1Gn5yBzPyfOevr4B
Share this post with your family, friends and related persons.
Lahore
Be the first to know and let us send you an email when Dr Shaukat Ali - Clinical Nutritionist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Send a message to Dr Shaukat Ali - Clinical Nutritionist: