Council on the Rights of Persons with Disabilities

Website

Council on the Rights of Persons with Disabilities Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Council on the Rights of Persons with Disabilities, Disability service, 41-Empress Road, Lahore.

Official page of the Council on the Rights of Persons with Disabilities (CRPD), to protect and promote the rights, inclusion, accessibility, equity in education, employment, health and dignity of persons with disabilities in Punjab.

24/10/2026

صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب و چیئرپرسن کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز Sohail Shoukat Butt کی زیرِ صدارت اہم جائزہ اجلاس

24/10/2026

افرادِ باہم معذوری کے حقوق کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کا جائزہ !

صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب و چیئرپرسن کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (CRPD)، Sohail Shoukat Butt کی زیرِ صدارت اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب و سیکرٹری کونسل ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ڈائریکٹر CRPD مزمل یار اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہمت کارڈ اور معاون آلات کی فراہمی کے پروگرامز میں پیش رفت، درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ افرادِ باہم معذوری کو سہولیات کی فراہمی مزید مؤثر بنانے اور متعلقہ پروگرامز پر عمل درآمد بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں نادرا کے ساتھ ڈیٹا انٹیگریشن کے ذریعے معذوری سرٹیفکیٹ کے اجرا پر شناختی کارڈ کے خودکار اجرا کے نظام کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ پنجاب میں اب تک ساڑھے چھ لاکھ سے زائد افراد کو معذوری سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ ان کے حصول میں آسانی کے لیے صوبہ بھر میں میڈیکل اسیسمنٹ بورڈز کی تعداد میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
بچوں میں پیدائش کے وقت ہی معذوری کی ابتدائی شناخت کے لیے محکمہ صحت کے تعاون سے آن لائن نظام کی تیاری پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں پائلٹ منصوبہ لاہور سے شروع کرکے بتدریج صوبہ بھر میں وسعت دینے کی تجویز زیرِ غور آئی۔
نجی شعبے میں افرادِ باہم معذوری کے لیے 3 فیصد ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے نجی اداروں میں ملازمین کی تعداد اور ملازمت کوٹہ کی نگرانی کے لیے آن لائن پورٹل کی تیاری جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں افرادِ باہم معذوری کے لیے نجی لیبارٹریوں میں خصوصی رعایت اور مفت طبی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ 3 دسمبر کو افرادِ باہم معذوری کے عالمی دن کو بھرپور انداز میں منانے کے لیے مجوزہ اقدامات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت افرادِ باہم معذوری کے حقوق کے تحفظ، قابلِ رسائی سہولیات کی فراہمی، مساوی مواقع کے فروغ اور معاشرے میں ان کی مؤثر شمولیت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

23/10/2026

مزید پڑھیں

کیا آپ معذوری سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟♿ جانیں، طبی معائنہ بورڈ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے!طبی معائنہ بورڈ افراد...
23/10/2026

کیا آپ معذوری سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

♿ جانیں، طبی معائنہ بورڈ کیا ہے اور یہ کیسے کام کرتا ہے!

طبی معائنہ بورڈ افرادِ باہم معذوری کی نوعیت اور شدت کا جائزہ لے کر معذوری سرٹیفکیٹ کے اجراء کا فیصلہ کرتا ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ سرکاری سہولیات اور متعلقہ حقوق تک رسائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
🌐 DPMIS: dpmis.punjab.gov.pk
📱 PWD Services App: https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.pitb.pwd
📞 ہیلپ لائن: 1312

معذوری سرٹیفکیٹ کے حصول کے طریقۂ کار سے متعلق عوامی آگاہی مہم جاریصوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب و...
22/10/2026

معذوری سرٹیفکیٹ کے حصول کے طریقۂ کار سے متعلق عوامی آگاہی مہم جاری

صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب و چیئرپرسن کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (CRPD)، سہیل شوکت بٹ کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (DHQ) اور تحصیل ہیڈکوارٹرز (THQ) ہسپتالوں سمیت محکمہ کے ضلعی دفاتر میں معذوری سرٹیفکیٹ کے حصول کا طریقۂ کار واضح کرنے کے لیے آگاہی پوسٹرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد افرادِ باہم معذوری اور ان کے اہلِ خانہ کو معذوری سرٹیفکیٹ کے حصول کے مختلف مراحل سے بروقت آگاہ کرنا، درست رہنمائی فراہم کرنا اور غیر ضروری پریشانی اور بار بار ہسپتالوں کے چکر لگانے سے بچانا ہے۔
افرادِ باہم معذوری اور ان کے اہلِ خانہ سے گزارش ہے کہ آویزاں پوسٹرز سے رہنمائی حاصل کریں اور مزید معلومات کے لیے ہیلپ لائن 1312 پر رابطہ کریں۔

21/10/2026

اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر فار پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (نشیمن) لاہور کے 8 طلبہ کی KFC میں ملازمت

نشیمن لاہور کے اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر فار پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (نشیمن) سے کمپیوٹر کورس مکمل کرنے والے 8 طلبہ نے KFC میں ملازمت حاصل کر لی۔
یہ کامیابی افرادِ باہم معذوری کو فنی تربیت فراہم کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں روزگار کے مواقع سے منسلک کرنے کے لیے ادارے کی کاوشوں کا عکاس ہے۔ ایسے اقدامات افرادِ باہم معذوری کو معاشی خودمختاری حاصل کرنے، اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور ایک بہتر مستقبل کی جانب بڑھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
#𝐒𝐤𝐢𝐥𝐥𝐬𝐃𝐞𝐯𝐞𝐥𝐨𝐩𝐦𝐞𝐧𝐭

21/10/2026

ملتان کے رہائشی عدنان نثار کو معذوری کے باعث نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا تھا۔ انہوں نے "مریم کو بتائیں" ایپ کے ذریعے الیکٹرک ٹرائی موٹر سائیکل کے لیے درخواست دی، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی جانب سے انہیں الیکٹرک ٹرائی موٹر سائیکل فراہم کر دی گئی۔
انہوں نے اس سہولت کی فراہمی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ کا شکریہ ادا کیا۔

کونسل کے افسران کا باٹا فیکٹری، لاہور کا دورہ!کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (CRPD) کے افسران نے ڈپٹی ڈائریکٹر...
20/10/2026

کونسل کے افسران کا باٹا فیکٹری، لاہور کا دورہ!

کونسل آن دی رائٹس آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (CRPD) کے افسران نے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور کے ہمراہ باٹا فیکٹری، بٹاپور لاہور کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد نجی شعبے میں افرادِ باہم معذوری کے لیے مختص 3 فیصد لازمی ملازمت کوٹہ پر عمل درآمد کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر فیکٹری میں کام کرنے والے افرادِ باہم معذوری سے ملاقات کی گئی، ان کے مسائل اور کام کے ماحول سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ متعلقہ ملازمت کے ریکارڈ اور دستیاب قابلِ رسائی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

معذوری سرٹیفکیٹ آپ کا قانونی حق ہے، احسان نہیں!افرادِ باہم معذوری گھر بیٹھے آن لائن درخواست دیں اور طبی معائنہ بورڈ کے ذ...
19/10/2026

معذوری سرٹیفکیٹ آپ کا قانونی حق ہے، احسان نہیں!

افرادِ باہم معذوری گھر بیٹھے آن لائن درخواست دیں اور طبی معائنہ بورڈ کے ذریعے معذوری سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
🌐 DPMIS: dpmis.punjab.gov.pk
📱 PWD Services App: https://play.google.com/store/apps/details?id=pk.gov.pitb.pwd
📞 ہیلپ لائن: 1312

Address

41-Empress Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Council on the Rights of Persons with Disabilities posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share