Moringa Products Pakistan.

Moringa Products Pakistan. Moringa Products Pakistan promises to facilitate by providing Moringa Products to all Moringa lover
(2)

What Is Quinoa Exactly?QUINOA READY TO COOK.100% Saponins Free,100% Gluten FreePlace yours order to WhatsApp  0309437439...
01/04/2024

What Is Quinoa Exactly?
QUINOA READY TO COOK.
100% Saponins Free,
100% Gluten Free
Place yours order to WhatsApp 03094374393
www.naturalfoodshub.org
"According to the Whole Grains Council, quinoa is a gluten-free, whole-grain carbohydrate, as well as a whole protein (meaning it contains all nine essential amino acids)".











IMPORTED QUINOA AVAILABLE @ PRICE 1650 WITH FREE HOMEDELIVERY...WHATSAPP 03094374393
25/03/2024

IMPORTED QUINOA AVAILABLE @ PRICE 1650 WITH FREE HOMEDELIVERY...WHATSAPP 03094374393

22/08/2023
Order Processed Quinoa (Saponin Free) in BULK *Available at wholesale *Limited stock  *subject to the availability at th...
19/06/2023

Order Processed Quinoa (Saponin Free) in BULK
*Available at wholesale
*Limited stock *subject to the availability at the time to place the order
WhatsApp on 03164222426
Or contact to 03094374393

08/06/2023
Eid Mubarak
21/04/2023

Eid Mubarak

05/04/2023

گندم کے کاشتکار متوجہ ہوں!

فصلوں،پھلوں،سبزیوں،مال مویشیوں، زرعی موسمی معلومات اور ہنگامی زرعی حالات کی معلومات حاصل کرنے کیلئے باخبر کسان ہیلپ لائن 0300000-0303 پر کال، واٹس ایپ یا ایس ایم ایس بھجیں اور حاصل کریں زرعی ماہرین سے مشورہ جات اور زرعی وموسمی اپڈیٹس، اپنی علاقائی زبان میں
باخبر کسان انڈرائڈ ایپلیکیشن حاصل کرنے کیلئے لنک کلک کریں.
https://bit.ly/2VxE4Ox


#گندم #کٹائی #بارش #گہائی #کھیت #پیداور #زراعت #معلومات #کاشت #فصلیں #پودے #کھاد #زمین

13/03/2023

GET FREE MORINGA SEEDS WITH EACH ORDER FOR YOURS GARDEN...
Moringa Products are available
*Moringa Powder 50g pack @ Rs 145/-
*Moringa Powder 100g pack @ Rs 250/-
*Moringa Powder 8oz pack @ Rs 650/-
*Moringa Powder 500g pack @ Rs 1200/-
*30 Moringa Leaves Powder capsules pack @ Rs 190/-
*60 Moringa Leaves Powder capsules pack @ Rs 350/-
*30 Moringa Seeds powder
Capsules pack @ Rs 250/-
*60 Moringa Seeds Powder capsules pack @ Rs 450/-
*60 Moringa Seeds Kernel Roasted Pack @ Rs 150/-

Get yours "Free Delivery" over order 1200 by GPO

For order whatsapp 0316-4222426

23/02/2023

Get Free Moringa Seeds with yours order...
سہانجنا ۔ ایک معجزاتی درخت
WhatsApp +923094374393, For More Details & Moringa Furnished Products
سہانجنا کا درخت اپنے بے پناہ فوائد کی وجہ سے معجزاتی یا کرشماتی درخت کہلاتا ہے۔ کرشمہ اسکے خواص میں ہے ۔ یہ جنوبی ایشیا اور مشرق بعید کے ممالک میں عام پایا جاتا ہے، جبکہ افریقہ کے کچھ ممالک میں بھی ملتا ہے۔ اسکی شہرت کا تاریخی پس منظر سینیگال سے شروع ہوتا ہے جہاں قحط کے زمانے میں چرچ کی طرف سے اسے متعارف کرایا گیا۔ سونجنا کے درخت کا ہر حصہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ ہر حصے کو غذا کو طور پہ استعمال کیا جا سکتا ہے اور اسکی کاشت بھی بآسانی سخت حالات میں ہو سکتی ہے۔ اس طرح دنیا میں خشک سالی سے پیدا ہونے والی غذائی کمی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ آج کی دنیا میں اس درخت کے اوپر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

غذائی خواص:۔
سونجنا کے مختلف حصوں کے مختلف طبی اور سائینسی فوائد ہیں:۔

۔۔۔ سہانجنا کے خشک پتوں میں دودھ کے مقابلے میں سترہ گنا زیادہ کیلشیئم موجود ہے۔
۔۔۔ اس میں دہی کے مقابلے میں نو گنا زیادہ پروٹین ہوتا ہے۔
۔۔۔ گاجر کے مقابلے میں چار گنا زیادہ وٹامن اے پایا جاتا ہے۔
۔۔۔ کیلے کے مقابلے میں پندرہ گنا زیادہ پوٹاشیئم پایا جاتا ہے۔
۔۔۔ پالک کے مقابلے میں پچیس گنا زیادہ فولاد پایا جاتا ہے۔
۔۔۔ بادام سے بارہ گنا زیادہ وٹا من ای اس کے خشک پتوں میں پایا جاتا ہے۔

سہانجنا کے مختلف استعمال:۔
اس کے بیج کو پیس کر اس سے پینے کا پانی صاف کیا جاتا ہے جس سے بیشترجراثیم مر جاتے ہیں، مٹی اور نقصان دہ دھاتیں نیچے بیٹھ جاتی ہیں۔ اس میں کینسر ، ٹی بی، ہیپاٹائیٹس ، شوگروغیر ہ سے بچاؤ کے لئے بیشمار اینٹی بائیوٹک، اینٹی الرجک اور دیگر ادویاتی اجزاء پائے جاتے ہیں۔ اس کے بیج کا تیل زیتون کے تیل کی طرح بہترین کھانے کا تیل ہے ۔ اس کے پھول اور پھلیاں غذائیت سے بھر پور اور لذیز ترین سبزیاں ہیں۔ سہانجنا کے پتوں کا عرق فصلوں پر سپرے کرنے سے پیداوار40%تک بڑھ جاتی ہے اور موسمی اور فضائی سختیوں کے خلاف قوت مدافعت بھی بڑھ جاتی ہے۔ جانوروں کو جب غذا کے طور پہ استعمال کرایا گیا تو انکے وزن میں بتیس فی صد اضافہ دیکھا گیا جبکہ دودھ میں تینتالیس سے پینسٹھ فی صد اضافہ سامنے آیا، اور کسی قسم کے کھل بنولہ کی ضرورت نہیں رہتی۔ ترقی یافتہ دنیا میں سہانجنا سے قدرتی غذائی ٹانک،انرجی ڈرنک، ادویات اور میک اپ کا سامان بنایا جاتا ہے۔ اس کے تیل سے گاڑیوں کا ایندھن بھی بنایا جا رہا ہے ۔
غریب ملکوں میں اِس کے خشک پتوں کا سفوف غذائی کمی کو پورا کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے جیسےکہ سینیگال میں کاا گیا۔ بچوں کو دودھ پلانے والی مائیں اگر اسے اپنی غذا میں شامل رکھیں تو دودھ کی کمی نہیں ہونے پاتی اور وہ صحت بخش ہوتا ہے۔ اس کے لئے انہیں تین بڑے کھانے کے چمچے اسکے پتوں کا سفوف لینا ہوگا۔ اس طرح جسم میں غذا کے مختلف اجزاء کی کمی نہیں ہو پاتی۔ دن بھر میں اسکے پتوں کا پچاس گرام سفوف پورے دن کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔ اس کے بعد گوشت یا پھل جیسی قیمتی اشیائے خوراک استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہتی اور ایک غریب شخص بھی اپنی غذائی ضروریات بآسانی پورا کر سکتا ہے۔ اسکےبیجوں سے تیل حاصل کیا جاتا ہے جبکہ تیل نکالنے کے بعد جو بیجوں کی کھلی یا کیک بچ جاتا ہے اسے پانی صاف کرنے کے کام لایا جا سکتا ہے۔
اسکی انتہائی دلچسپ خوبی اسکی پانی صاف کرنے کی صلاحیت ہے جس سے پاکستان سمیت جنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک کے اکثر لوگ ناواقف ہیں۔ پانی صاف کرنے کے لئے بیجوں کو خشک کر کے اسکے چھلکوں کو ہلکا ہلکا کوٹ کر الگ کر لیا جاتا ہے، حاصل ہونے والے سفید مغز کو کوٹ کر اسکا سفوف تیار کیا جاتا ہے۔ اس سفوف کے پچاس گرام سے ایک لٹر پانی صاف کیا جا سکتا ہے۔ پانی صاف کرنے کے لئے سفوف کو پانی میں اچھی طرح ہلائیں اور پھر تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں۔ بس پانی صاف۔ پانی ابال کر پینا بہت جھنجھٹ لگتا ہے لیکن کیا کریں کہ غریب شخص پانی ابال بھی نہیں سکتا۔ اور ہر سال لاکھوں لوگ پیٹ کے امراض کا شکار ہوتے ہیں۔ اگر انہیں ان بیجوں کا سفوف بنانا سکھا دیا جائے تو کم از کم اس مشکل سے تو انہیں نکالا جا سکتا ہے۔
سہانجنا کے پتوں کا محفوظ شدہ سفوف خوراک کی کمی میں استعمال میں لایا جا تاہے۔ اسکے تازہ پتوں کو پالک کی طرح پکایا جا سکتا ہے اور خشک کر کے سفوف بنا کر بھی رکھا جا سکتا ہے۔ یعنی سلاد سے لیکر سالن تک بنایا جا سکتا ہے جبکہ سفوف بعض جگہوں پہ سوپ بنانے میں استعمال ہوتا ہے۔ اسکی پھلیاں بھی پکائی جاتی ہیں، حتی کہ جڑوں کو بھی غذا کے طور پہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ البتہ جڑوں میں ایک زہریلا الکلائیڈ اسپائروجن پایا جاتا ہے۔ لیکن اسکی مقدار خاصی کم ہوتی ہے اس کے برے اثرات جڑوں کو بہت زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے ہی سامنے آ سکتے ہیں۔

سہانجنا کے پتوں سےپاؤڈر کی تیاری:۔
سہانجنا درخت کے پتے لے کر، تازہ پانی میں نمکین پانی میں دھوئیں، اور اس کے بعد ہودار سایہ میں ان کو مکمل طور پر خشک کر لیں۔ اور پھر باریک پیس کر چھلنی سے گذار کر پاؤڈر محفوظ کر لیں۔ اب یہ استعمال کے لئے تیار ہے۔ خاص طور پر کے پر غذائیت سے محروم بچوں، حاملہ یا دودھ پلانے والی عورتوں، کینسر یا ایڈز کے مریضوں، اور سب کیلئے۔۔۔ کھانے میں ایک بڑا چمچ دن میں تین بار استعمال کریں۔

سہانجنا کے سائیڈایفیکٹس:۔
تمام مثبت ہیں!۔۔ ڈائریا جاتا رہتا ہے، جلد پرفنگس انفیکشن غائب ہو جاتا ہے، کینسر سے بچاؤ اور علاج ہوجاتا ہے، ذیابیطس کا لیول درست ہو جاتا ہے، انیمیا یعنی خون کی کمی سے چھٹکارہ مل جاتا ہے، اور معدے اور پیٹ کے مسائل دُور ہو جاتے ہیں۔

سہانجنا کے بیجوں سے صاف پانی کا حصول:۔
پسے ہوئے بیجوں کو پانی میں موجود گندے ذرات کو تہہ نشیں کر کے اسے پینے کے قابل بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس عمل کیلئے سہانجنے کے پختہ بوجںں کی ضرورت ہوتی ہے۔ بیج سے تیل نکالنے کے بعدباقی بچنے والا مادے کو بھی پانی صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سہانجنے کےبیج کا کیک یا پاؤڈر گندے پانی میں موجود بیکٹیریا، ٹھوس اجزاء اور دیگر ذرات کو اپنے ساتھ چپکا کر تہہ نشین کر دیتا ہے، اور باقی پانی صاف اور پاک ہو کر پینے کے قابل ہو جاتا ہے۔ پانی صاف کرنے کے عمل کی مکمل تاثیر کے لئے کم از کم دو گھنٹے کی ضرورت ہوتی ہے۔

سہانجنا کے پھول:۔
سردی کا علاج کرنے کیلئے سہانجنا کے پھولوں کی چائے کا استعمال کریں۔ سہانجنا کے پھول ملا کر انڈے کا آملیٹ تیار کرکے مشروم کی طرح ذائقہ حاصل کریں۔ احتیاط: حمل کے دوران اسے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

سہانجنا کی پھلیاں اور بیج۔۔۔ ایک اچھی سبزی:۔
نوجوانوں کیلئے سہانجنا کی پھلیاں ایک اچھی سبزی ہے، جبکہ بڑی عمر والوں کیلئے اس کے بیجوں کو مٹر کی طرح پکا کر کھانا مفید ہے۔

سہانجنے کے بیجوں کا تیل:۔
سہانجنے کے بیجوں کا تیل جلد کی الرجی، سوزش، زخموں کو ٹھیک کر دیتا ہے۔ یہ وٹامن A، C، اور E کی ایک قابل قدر ذریعہ ہے، اعلٰی درجہ کا اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کا حامل ہے۔ یہ تیل، بہت ہلکا اور ذئقے میں خوشگوار ہونے کی وجہ سے زیتون کے تیل جیسا صحت مند ہے۔ اس تیل کو حاملہ عورت کے پیٹ کے لئے ایک اچھی مالش کے طور پر جانا جاتا ہے۔ سہانجنے کا تیل ایک اچھا ماسچرائزنگ خصوصیاترکھتا ہے۔ صابن، شیمپو، عطریات اور دیگر جلد کی دیکھ بھال کی مصنوعات میں اسے استعمال کیا جاتا ہے۔ سہانجنے کے تیل کو اگر لیمپ میں جلایا جائے تو ایک واضح اور روشن شعلہ پیدا کر کے اچھا ایندھن بھی ثابت ہوتا ہے۔

سہانجنا کی جڑیں:۔
سہانجنا درخت کی جڑیں بھی بہت سے کیمیائی مرکبات پر مشتمل ہیں اور بہت سی بیماریوں کے لئے آسان علاج ہو سیتو ہیں۔ جڑوں میں موجود سپائروچن (Spirochin) نامی ایک ایجنٹ حساس افراد کے لئے یا انتہائی بڑی مقدار میں لیا جائے تو خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس کی جڑوں سے نامردی، جنسی کمزوری اور خواتین میں حیض اور تولیدی نالی کے مسائل کا علاج کر سکتے ہیں۔ اس میں موجود پولٹیس (Poultice) کیوجہ سے اسے جوڑوں اور گٹھیا کے دردوں کلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ جسم کو زیادہ مؤثر طریقے سے کیلشیم اور فاسفیٹس فراہم کر کے گردوں کی پتر ی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر گردے کی کارکردگی بھی بہتر ہو جاتی ہے۔ یہ خللِ نیند کلئے بھی انتہائی مفید ہے۔ سہانجنے کی جڑیں بیر مختلف ادویات، عطریات، قدرتی کیڑے مار ادویات، کھاد، جانوروں کے چارے اور دیگر کئی اہم مصنوعات تخلیق کرنے کے لئے استعمال ہو رہی ہیں۔

سہانجنا سے کینسر کے علاج:۔
کھانے کے ساتھ سہانجنا پوڈر کا ایک یا دو چمچ لینے سے کینسر پر قابو پانا ممکن ہے۔اور کیمو کے بد اثرات سے بچاؤ بھی رہے گا۔

سہانجنا سے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے علاج:۔
سہانجنا میں موجودوٹامن بی۔۱، بی۔۲، بی۔۱۲، سی، ای اور اسکاربیک ایسڈ خون میں موجود گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کر کے ذیابیطس کے مریضوں کی مدد کرتا ہے۔ اسی طرح پینٹوتھینیک ایسڈ، پروٹین، پوٹاشیم، میگنیشیم اور کاربوہائڈریٹس، انسولین کی پیداوار کو درست کرنے میں معاون ہیں۔

سہانجنا کے غذائیت بخش پہلو: ۔
سہانجنا غذائیت کا خزانہ ہے اور مؤثر طریقے سے کھانا ہضم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ سہانجنا کےپتے، جڑیں، بیج، چھال، پھل، پھول اور پھلیاں دل اور دوران خون کو درست رکھنے میں معاون ہیں۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بیشمار عوارض میں مفید ہے جن میں ٹیومر، مرگی، ہر طرح کی سوزش، السر، بلڈپریشر، کولیسٹرول، اور مختلف قسم کے فنگل انفیکشن شامل ہیں۔

بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ:۔
برقرار رکھتا ہے اور آپ کی صحت، فلاح و بہبود اور بہبود کو بہتر بناتا ہے۔ توانائی کے فروغ اور روزانہ کی کشیدگی کے خلاف جنگ کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔

سہانجنا کے دیگر صحت بخش فوائد:۔
بڑھاپے کو جلد آنے سے روکتا ہے۔ عمل انہضام کے لئے مفید ہے۔ عام بلڈ پریشر کو برقرار رکھتا ہے۔ دمہ، جوڑوں کا درد، بے خوابی، قلبی مسائل، گھبراہٹ، جلد کے مسائل اور ڈپریشن وغیرہ کا شافی علاج ہے۔ کمزور ہڈیوں تعمیر نو کرتا ہے۔ آنتوں کی تحریک کو باقاعدہ رکھنے میں معاون ہے۔ زیادہ جریانِ حیضاور حیض کے درد کا علاج ہے۔ جو افراد سبزیاں یا پھل نہیں کھا سکتے، ان کیلئے اچھا متبادل ہے۔ بخار، متلی، پیٹ کی تکلیف کا علاج ہے۔ کسی شدید بیماری کے بعد ہونے والی جسمانی یا اعصابی کمزوری کا جلد خاتمہ کرنے میں معاون ہے۔ جگر کی خرابی کا بھی علاج ہے۔ ماں کے دودھ کے بہاؤ کو بڑھاتا ہے۔ یہ گاؤٹ، گیانے اور سوزش کے لئے قدرتی علاج ہے۔

سہانجنا کے پودے کیسے اگائیں؟
اس درخت کو اگانےکے دو آسان طریقے ہیں۔ پہلا اسکے بیج کے ذریعے اور دوسرا اسکی قلموں کے ذریعے۔ درخت میں پہلے سال پھول آجاتے ہیں۔ دوسرے سال اسکی فصل زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ اگر اسے بڑھتا چھوڑ دیں تو یہ دس میٹر تک بلند درخت کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اسکی کانٹ چھانٹ کرکے اسے ایک دو میٹر تک اونچا رکھتے ہیں۔ تاکہ سائز اتنا رہے جہاں تک ہاتھ جا سکے۔ موسم بہار یا برسات میں سہانجنا کے درختوں کی قلموں یا بیج کو زمین میں لگایا جاسکتا ہے۔ ان درختوں کے پتے حاصل کرنے کیلئے ان کی شاخوں کو ایک سال میں 7 یا 8 بار کاٹا جا سکتا ہے۔ ایک ہیکٹر (2.47 ایکڑ) رقبہ میں سے ایک سال میں 120 ٹن تک خشک پتے حاصل کر سکتے ہیں۔

10/10/2022

The renowned scholar and the former vice chancellor University of Karachi Professor Dr Pirzada Qasim Raza Siddiqui on Monday launched the book titled 'Dr A. Q. Khan: Contribution to Science Technology and Education' on the first death anniversary of Mohsin-e-Pakistan late nuclear scientist, physicist Dr Abdul Qadeer Khan.

The book launching ceremony was held at the Jinnah Auditorium of the Dr A. Q. Khan Institute of Biotechnology and Genetic Engineering (KIBGE) University of Karachi.

Professor Dr Pirzada Qasim mentioned that every Pakistani loves late Dr A. Q. Khan unconditionally as Dr Abdul Qadeer Khan used to love the motherland unconditionally. He informed the audience that Dr A. Q. Khan went to Europe to get advance studies in his prime age with a motive that he would return and serve his homeland.

"He could stay and enjoy his life in the west as many of Pakistani used to do, but from the day one he wants to work and do something for the country and he really make the Pakistan invincible". Professor Dr Pirzada Qasim said that the whole nation would remain thankful to Dr A.Q. Khan for his contributions for the country.

He further said that without establishing knowledge-based society we cannot get international acknowledgment and the third world countries, the developing nations and countries like Pakistan has to adopt the culture of knowledge-based to survive.

According to Professor Dr Pirzada Qasim, Dr A.Q. Khan was keen to establish knowledge-based culture in the country and pushing the governments to lay down the foundation of science and technology based universities across the country till his last breath.

He mentioned that this is so unfortunate that education, research and development, science and technology, and health are not part of priorities of past governments.

20/04/2022

‏کیا آپ کو بھی ‎ ہے؟

08/10/2021
08/10/2021
08/10/2021
08/10/2021

پاکستان رقبہ اور پیداوار کے حساب سے دنیا میں گندم پیدا کرنے والا ساتواں بڑا ملک ہے۔ گندم پاکستان میں کاشت ہونے والی غذا ئی فصلوں میں سے ایک اہم فصل ہے جو تق...

08/10/2021

ہم اس پر کچھ نہیں لکھیں گے۔۔۔!

ہم اس پر لکھیں نام ۔۔۔؟
۔۔۔نہیں
پیغام۔۔۔؟
۔۔۔نہیں
اشعار۔۔۔؟
۔۔۔نہیں
سرکار
۔۔۔نہیں
ہم اس پر کچھ نہیں لکھیں گے

دل کا جو تمھارے صفحہ ہے۔۔۔!
وہ آج جو بالکل سادہ ہے۔۔۔!
اُس پہ بھی تو ہم نے لکھا تھا۔۔۔
اک نام کبھی۔۔۔
پیغام کبھی۔۔۔
اشعار کبھی۔۔۔
سرکار کبھی۔۔۔

وہ صفحہ تم نے دھو ڈالا۔۔۔
وہ صفحہ بالکل سادہ ہے۔۔۔
اب کاغذ کے اس صفحے کو
کیوں لاکر آگےر کھتی ہو۔۔۔؟

کیوں ،نام ، پیام ، اشعار لکھیں؟
ہم لوگ تو جو سرکار لکھیں۔۔۔
اک بار لکھیں۔۔۔!

ہم اس پر کچھ نہیں لکھیں گے

(ابنِ انشاء)

Address

Tariq Block, Garden Town
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Moringa Products Pakistan. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Moringa Products Pakistan.:

Share

Nearby health & beauty businesses


Other Lahore health & beauty businesses

Show All