Homeopathic treatment

Homeopathic treatment ہمارے اس پیج کا مقصد عوام الناس میں ھومیو پیتھک علاج کے متعلق شعور اور آگاہی اجاگر کرنا ہے

Operating as usual

Photos from Science Of Medicine's post
18/08/2021

Photos from Science Of Medicine's post

11/08/2021
11/08/2021
21/06/2021
29/05/2021
10/04/2021
28/01/2021

28th January 1965, on that day Homeopathy was accepted as an effective method of treatment by Pakistan Legislative Assembly. Happy Pakistan Homoeopathy Day.

پوٹنسی سلیکشن پوسٹ فار ڈاکٹرز
21/01/2021

پوٹنسی سلیکشن پوسٹ فار ڈاکٹرز

17/01/2021

پھیپھڑوں کی تکالیف عموماً تین Categories
میں ملتی ہیں
1. Cancer
2.Asthama
3.Tuberculosis
جب بھی Lungs کا کوئی Patient ائے سب سے پہلے پھیپھڑوں کے دفاع کیلئے اونچی Potency میں Bacilinium یا Tuberculinium دینی چاہیے اس علاج سے گہرے TB کے اثرات مٹ جائے ہیں اور آیندہ TB کا خطرہ نہیں رہتا
پھیپھڑوں سے Cancer کے خاتمے کے لیے سب سے پہلے Carcinocin CM میں دیں اسکے بعد Phosphorus 200 میں اور Bryonia 200 میں کچھ عرصہ Alternate کر کے دیں اور کچھ عرصہ Wait کر کے دیکھیں کہ کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں
جبکہ Asthma ایک پیچیدہ مرض ہے اور Sycotic میازم سے تعلق رکھتا ہے جو بعض اوقات کئی نسلوں تک جسم میں دبی ہوئی شکل میں موجود رہتا ہے سائکوسس میں ضروری نہیں کہ مریض میں پیشاب کی تکالیف بھی ہوں صرف دمہ ہی ایسے مریضوں کی زندگی اجیرن کر دیتا ہے دمہ کے مریضوں کے لیے سب سے پہلے Thuja اونچی طاقت میں دیں آگر ایک ماہ تک خاطر خواہ رزلٹ نہ ملے تو پھر Tuberculinium استعمال کی جائے۔ویسے دمہ کے مریضوں کیلئے نزلہ زکام اور کھانسی وغیرہ سے بہت احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ اکثر آگر نزلہ زکام بگڑ جائے تو ہی دمہ کا حملہ ہوتا ہے۔
میں ہومیوپیتھی کا ادنیٰ سا طالب علم ہوں بلکہ ھم سب ہی طالب علم ہیں اور سیکھتے بھی جارهے اور سکھاتے بھی جارهے هیں میں ڈاکٹر عابد راؤ صاحب کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے فاسٹ گروپ جیسا علمی پلیٹ فارم ہمیں مہیا کیا جہاں ھم آسانی سے اور بغیر کسی تعصب کے اپنا علمی سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اللہ اس کام کے لیے انہیں جزائے خیر دے۔اور میں سلام پیش کرتا ہوں ان سب دوستوں کو جو بغیر کسی تعصب اور لالچ کے اپنا علم بانٹ رہے ہیں اور تمام هو میوپیتھک گروپ کے ایڈمن صاحبان کا بھی شکریہ جنکی بدولت ہم اپنا نالج شئر کرتے ہیں۔اخر میں تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایک دفعہ ضرور ھمارے پیارے آقا نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام کا ہدیہ پیش کریں

تحریر ہومیوپیتھک ڈاکٹر شیر جمشید.

13/01/2021
13/01/2021
16/12/2020

پیشاب کے امراض
پیشاب.احساس جیسے ابھی کچھ پیشاب مثانہ میں باقی ہے
بربرس ولگریس 30ھپرسلفر30 کالی باہی30

پیشاب کابہاو.بےاختیارھونا
آرجنٹم ناہٹ30 کاسٹیکم30 جیلسی میم30

رک رک کر آنا
کونیم30 ھپرسلفر30 سبل سیرولاٹا30

سرسراہٹ اورخارش.زورلگاناپڑے
کینتھرس 30ایکوی زیٹم30 سٹافی30

بےاختیار نکل جانا.رات کے وقت.
کاسٹیکم 30کریازوٹ30 سلفر30

ہنستے کھانستے یاچھنکینے سے نکل جانا
کاسٹیکم 30سلفر30 زنکم میٹ30

پیشاب مقدار کم ہوجاہے
بربرس ولگیرس6X چمافیلا6X جونی پیرس6X ایپس6X کینتھرس6X ہیلی بورس6X
پیشاب کی بندش.رک جانا
اپریشن کی بعد
کاسٹیکم30 ایکوناہٹ30 نکس وامیکا30
زچگی یا ڈلیوری کے بعد
ہاہیوساہمس30 اوپیم30 آرنیکا30
پراسٹیٹ غدود کی سوزش یا بڑھ جانے سے
چمافیلا 30ڈجی ٹیلس30 زنکم میٹ30
فالج مثانہ کے سبب
کاسٹیکم30 اوپیم30 پلمبم میٹ30
[Sediments.types]
آگزیلیٹOXALATES
بربرس ولگرس 30کالی سلف30
پیپPUS.WHITE BLOOD CELLSکینتھرس30 ھپرسلف30 مرک کار30
ذرے.گردوں کے ٹوٹے ہوہے اجزا
آرسینک البم30 کینتھرس 30مرک کار30
ذرے .سلیٹی یاسفید
گریفاہٹس30 بربرس ولگریس30 کینتھرس30

14/12/2020

*NOISES (TINNITUS VOICE)*
*کانوں میں مختلف قسم کی آوازیں اور شور*
*Kali Mur:*
Head remedy of different ears noices, cracking noises on blowing noice, or swallowing nose.
*کالی میور:* کانوں میں مختلف قسم کی آوازوں کی اہم دوا ہے، کڑکنے کی آوازیں، نگلنے، گڑگڑاہٹکی سی آوازیں۔
*Nat. Sulph:*
Ringing of bells in the ear, Tinkling of Ears.
*نیٹرم سلف:* کانوں میں گھنٹیاں بجنے کی آوازیں، کانوں میں جھنجھناہٹ و سنسناہٹ۔
*Kali Iod:*
Singing and hissing in the ears as of rain on roof or river sweeping by.
*کالی آئیوڈ:* کانوں میں ایسی آوازیں آنا جیسے، بارش کے برسنے پر، دریا کے بہنے پر آتی ہیں۔
*Kali Sulph:*
Noices; cracking noices, blowing noicws or swallowing noices.
*کالی سلف:* کانوں میں آوازیں؛ کڑکنے کی، کڑچنے کی, نگنے کی سی۔
*Baryta Mur:*
Whizzing and buzzing. Noises in the ears when chewing and swallowing, or sneezing.
*برایٹا میور:* کانوں میں سنسناہٹ اور بھنبھناہٹ سی آوازیں۔ نگلتے وقت، چباتے وقت، اور چھینک آنے پر آوازیں۔
*Petroleum:*
Noises; ringing and cracking.
*پیٹرولیم:* آوازیں؛ کڑکڑاہٹ، اور گونج
*Ferrum Met:*
Buzzing sound in right ear. Sensitive to noise.
*فیرم میٹیلیکم:* گونج کی آواز داہنے کان میں۔ آوازوں سے ذکی الحسی۔
*Veratrum Alb:*
Noises before me**es. Humming, with sensitiveness to noise. Roaring in ears, esp. When rising from a seat.
*وریڑم البم:* حیض سے پہلے کانوں میں شور۔ بھنبھناہٹ، شور سے حساسیت۔ مسلسل زور دار آوازیں، خاض کو جب اپنی جگہ سے ہلے۔
*Ledum Pal:*
Noises in the ear like ringing of bells or like a storm of wind. Roaring in the ears, as fromwind.
*لیڈم پال:* کانوں میں گرجن آندھی طوفان جیسی مسلسل آوازیں۔
*Alumina:*
Crackling noises and buzzing in the ears, Whistling, chiefly when chewing, but also on swallowing.
*الیومنا:* کانوں میں بھنبھناہٹ، گرجن، گڑکن اور سیٹی بجنےکی سی آوازیں، خصوصا جب چبائے یا نگلے۔

*Aloe:*
Sudden explosion and clashing in left ear just before going into bed as from breaking of glass; the clink of the glass was heard at the bottom of the head and extended thence towards right ear.
*ایلوز:* یکایک بائیں کان میں دھماکہ اور ٹکراؤ کی آوازیں بستر پر جانے سے پہلے، جیسے کانچ ٹوٹتا ہے؛ کانچ کی جھنکار دماغ کی گہرائی تک سنی جائے جو پھیلے اس جگہ سے دائیں کان تک۔
*Nitric Acid:*
Roaring in ears. Cracking when chewing.
*نائٹریکم ایسیڈم:* کانوں میں مسلسل گرجن۔ چباتے وقت کانوں میں کڑکن۔
*Mancinella:*
Feels as if ears are closed. Ringing, roaring, drumming noise۔
*مین سی نیلا:* کان بند ہونے کا احساس۔ مسلسل گونج، گرجن، ڈھول کی آوازیں۔
*Muriaticum Acidum:*
Whizzing noises in ears.
*میوریٹیکم ایسیڈم:* سرسرانے، سنناٹے کی سی آوازیں کونوں میں۔
*Graphites:*
Whistling in the ears. Cracking or noise in the ears when moving the jaw.
*گریفائیٹس:* سیٹی کی آواز کانوں میں۔ کڑکن، گرجن اور شور کی آوازیں کانوں میں جب جبڑا چلائے۔
*Baryta Carb:*
Reverberation of noises when blowing nose. Cracking noises with hardness of hearing. Tinnitus of old ageds
*برائٹا کارب:* گونج جب ناک سے زوردار جھینکے۔ کانوں میں کڑکڑ کے ساتھ سننے میں دقت۔ عمررسیدہ افراد کے کانوں میں آوازیں۔
*Cannabis Indica:*
Noises in ears. Ringing and buzzing in the ears, like boiling water. Periodical singing sound in the ears.
*کینابس انڈیکا:* کانوں میں شور۔ گھنٹہ بجنے اور بھنبھناہٹ کی آوازیں، جیسے ابلتا پانی ہو۔ کبھی کبھی گانے کی آوازیں۔
*
*Causticum:*
Words spoken and steps re-echo in the ears. Tinkling in the ears. Loud resounding noisesin the ears, with the hardness of hearing. Rumbling and buzzing, rolling and murmuring in the ears.
*کاسٹیکم:* الفاظ اور قدموں کی چاپ کانوں میں گونجے۔ کانوں میں ٹھنٹھناہٹ اور جھنجھناہٹ۔ کانوں میں گونج اور شور۔ گڑگڑاھٹ، گرجن، جھولنا و سرسراہٹ کانوں میں۔
*Lycopodium:*
Humming and roaring with hardness of hearing; every noise causes peculiar echo in ear.
*لائیکوپوڈیم:* بھنبھناہٹ اور گونج کے ساتھ سننے می دقت۔ ہر آواز کانوں میں گونجے بازگشت پیدا کرے۔
*Phosphorus:*
Re-echoing of sound. Murmuring, Buzzing, Roaring, ringing, in the ears.
*فاسفورس:* کانوں میں آواز کا گونجنا، بازگشت۔ کانوں میں گرجن، گھنٹہ کی آوازیں، سرسراہٹ، بھنبھناہٹ۔
*Platina:*
Gnawing tingling in ears. Roaring, whizzing, and ringing in ears.
*پلاٹینا:* کترنے کی سی سرسراہٹ۔ کانوں میں گرج، گڑگڑاہٹ، سنسناہٹ، جھنجھناہٹ۔
*Ambra gra:*
Roaring and whistling in the ears.
*امبراگریسیا:* کانوں میں گرج و سیٹی کی آوازیں۔
*Nux vomica:*
Ringing, roaring and hissing in ears. Humming in ears. Sighing, whistling, buzzing, and tinkling in ears, or cracking when masticating. Words sound loudly in the ears of the speaker.
*نکس وامیکا:* کانوں میں گھنٹہ بجنے، گرجنے، اور پھنکارنے کی آوازیں۔ بھنبھناھٹ کانوں میں۔ سانس لینے، سیٹی بجنے، بھنبھناھٹ، سنسناھٹ کی آوازیں۔ اونچی آوازیں کانوں کے پردے پر گونج پیدا کریں۔
*Petrollium:*
Noise unbearable, especially from several people talking togather. Ringing, and Cracking in the ears.
*پیٹرولیم:* آواز کا برداشت نہ ہو، خصوصا جب بہت سارے لوگ آپس میں باتیں کررہے ہوں۔ کانوں گونجیں اور کڑکڑائیں۔

10/12/2020
06/12/2020

سائنس جتنی ترقی کرتی جارہی ہے اخلاقی طور پر ہم اتنا ہی گرتے چلے جارہے ہیں.

چھوٹے چھوٹے بچے بچیوں کو موبائل فون چلاتے دیکھ کر والدین خوش خوش ہوتے ہیں کہ ہمارا بچہ بہت ذہین ہے. لیکن ان میں سے اکثر اس بات کو مانیٹر نہی کرتے کہ بچے موبائلز پر کیا دیکھ رہے ہیں
.آجکل کلینک پر جس طرح کے کیسز آرہے ہیں انہیں دیکھ کر دل بہت دکھتا ہے .ہماری اگلی نسلیں ہماری آنکھوں کے سامنے برباد ہوتی جارہی ہیں.

ننھی منھی بچیاں جن کی ابھی ہنسنے کھیلنے کی عمر ہے انہیں سات آٹھ سال کی عمر میں ہی مینسز سٹارٹ ہورہے ہیں. نوجوان لڑکیوں کی طرح انکی چھاتیوں کی تیزی سے گروتھ ہورہی ہیں. پھر قد چھوٹے رہ جاتے ہیں جوان لڑکے لڑکیوں میں بانجھ پن اور بہت سی اندرونی خرابیاں سامنے آرہی ہیں
جن جانوروں کا ہم دودھ پیتے ہیں انہیں انہیں دودھ بڑھانے کے لئے آکسی ٹوسن اور بوسٹر کے انجکشن لگائے جاتے ہیں برائلرز سٹیرائیڈز پر پل رہے ہیں جن سے بچوں کی صحت میں بہت سی پیچیدگیاں پیدا ہورہی ہیں .بچے وقت سے پہلے جوان ہورہے ہیں. اس میں انٹرنیٹ کا بھی بہت عمل دخل ہے.

ہماری نسلیں تباہ ہوتی جاریی ہیں پچھلے کچھ عرصے میں بہت سے ایسے نوجوانوں کے کیسز دیکھنے کو ملے جو گردے واش کروا رہے ہیں اور انکی مکمل کیس ٹیکنگ سے کاز کیا ملے ٹائمنگ والی ڈرگز کا استعمال
پھر جنسی طور اور جسمانی طور پر ناکارہ ہونے کے بعد یہ نوجوان مختلف قسم کے اشتہاری نسخہ بازوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں رہی سہی کسر وہ پوری کر دیتے ہیں.
ہمارے معاشرے کو کیا ہوتا جارہا ہے اللہ تعالی ہمارے حال پر رحم فرمائے آمین

ہومیوپیتھی ذہنی جسمانی روحانی اور نفسیاتی طور پر پیدا ہونے والے ان تمام عوامل کا احاطہ کرتی ہے اسلئے اپنے بچوں کی صحت اور جسمانی عوامل کو مانیٹر کرتے رہا کریں اور انکے علاج کے لئے کسی قریبی اچھے مستند ہومیوپیتھ سے رابطہ رکھیں
اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو

ہومیوپیتھک ڈاکٹر
رانا محمد کلیم اشرف
چیئرمین ہومیوپیتھک ویلفیئر سوسائٹی پاکستان

01/11/2020

میرے کلینیکل راز
دانت پلاس سے نکلوانے سے پہلے یہ ادویات ضرور آزمائیں

..... دانت درد کا مستقل علاج......

جب مریض آے.. تو پہلے پہل plantigo Q..... کو روئی پر

ڈال کر اسے درد والی داڑھ... دانت پر رکھنے کا کہیں...... 2

منٹ میں آرام آجائےگا....... پھر یہ دوائی اسی ترتیب سے

دیں....... انشاءاللہ اسے دوبارہ یہ مسئلہ.نہیں ھوگا
Hepar sulphar 1m.... 3 dose serf
Subah.... Duphr...... Raat.
Dosray din.....
Merc sol 1m 3khorak serf..
Subah..... Dupehr.... Shaam...
.................
اگر پھر بھی کچھ مسئلہ رہ جائے تو یہی ادویات چھوٹی پوٹنسی میں دو ہفتے تک دیں.....
...................................................................................دوسرانسخہ......... ..
....دانت ختم ھوجایگا..... لیکن دوبارہ اسی دانت میں درد نہیں ھوگا.........
Kareasot Q
Hypericum Q
Plantigo Q
تینوں ہم وزن لیکر روئی پر لگا کر درد والے دانت پر لگائیں..... 3،4بار ایسا کرنے پر وہی دانت دوبارہ کبھی درد نھیں کریگا..... انشاءاللہDoctor Sadam Khan

27/10/2020
27/10/2020
27/10/2020
21/10/2020
21/10/2020
21/10/2020
Heel hazard
14/10/2020

Heel hazard

خون کی بیماریاں .1/ خون میں تبدیلی سیاه پتلا اور نیلا. (ایمونیم کارب 3x)2/ خون میں سرخ ذرات کی کمی زھریلا پن( 3x ایکینیش...
13/10/2020

خون کی بیماریاں .
1/ خون میں تبدیلی سیاه پتلا اور نیلا. (ایمونیم کارب 3x)

2/ خون میں سرخ ذرات کی کمی زھریلا پن( 3x ایکینیشیا)

3/ گاڑھا سیاه تارکول جیسا خون
(انیتھرایکسنیم 200)

4/ خون میں سرخ ذرات کم
( کلکیریا فاس 6x)

5/ خون میں سفید ذرات بڑھنا
( چائنه سلف 30)

6/ خون کی نالیوں میں گانٹھیں
( زنکم میٹ 30)

7/ مصفی خون
( سارسپریلا 3x. ایکینیشیاء 3x)

8/خون کا زھریلا ھوجانا
(کروٹیلس 200)

9/ خون پتلا پڑنا . زھریلا ھونا
(لیکسس 200)

10/ خون میں سرخ ذرات کی بجائے سفید اجزاء
( گریفائٹس 200)

11/ خون پانی جیسا پتلا ھوجائے.
( گریفائٹس 200)

12/ زخموں سے سیاه خون رسنا.
( کاربوویج 30)

13/ سیلان خون کا مزاج
(فاسفورس 200)

14/ کسی مخرج سے کچ لھو کا اخراج .( مرکیورس سال 30)

15/ خون کی کمی سیلان خون کا مزاج.( فیرم میٹ 30.چائنه 30)

16/کونین کے زیاده استعمال سے خون کی خرابی .
( نیٹرم میور 1000)

17/ بلڈ شوگر .
( رس ایرومیٹک 1x
آرسینک بروم 1x)

18/ خون کی خرابی سے پھوڑے پھنسیاں .
( فیرم فاس 6x. کلکیریا سلف 6x)

19/جریان خون .
( اپیکاک 3x.ملیفولیم 3x
ھیمامیلس 3x.)

20/ خون کی ھدت بڑھ جائے.
( سلفر 30/200)

21/ خون میں کولیسٹرول بڑھ جائے.
(ایلم سٹائیوا Q.
کولیسٹرائینم 30/ فاسفورس 30)

22/ انجماد خون ..
( لیکسس 30/ سمبل 30)

23/ٹائفائیڈ کی وجه سے خون کی خرابی .
( ایکینیشیا Q/ پائروجینیم 200)

24/ جریان خون /قے میں سرخ خون کا آنا.
( اپیکاک 30)

25/ جریان خون / قے میں سیاه خون کا آنا .
( ھیمامیلس 30)

26/ انجماد خون ..( بوتھراپس 30)

27/ اسقاط حمل کے بعد خون بند نه ھو..( تھلاسپی 3x)

28/ جلد کے نیچے خون جمے .
( سلفیورک ایسڈ 200)

29/ تعفن خون .( لیکس 1000)

30/ تمام مخارج سے خون
( کروٹیلس 1000)

31/ جلد پھٹی ھو .اور خون رسے.
(پٹرولیم 30)

32/ خون کی رگوں میں رسولی .
( ایگروٹنیم 30)

33/ خون میں سفید ذرات بڑھیں .
( ایکسرے 30)

34/ خونی قے .
( ھیمامیلس 30)

35/ خونی پسینه آئے
( کروٹیلس 200)

36/ بلڈ یوریا .( یوریا6x )

37/ یوریمیا کے باعث بے ھوشی .
( ھیلی بورس 6)

11/10/2020
30/09/2020
ناقابل مباشرت عورتیں۔جن سے مباشرت کرنا مرد کیلئے نقصان دہ ہے۔(1)جن عورتوں سے اولاد کی امید نا ہو بانجھ ہوں۔(2)"زن عجوزہ ...
12/09/2020

ناقابل مباشرت عورتیں۔
جن سے مباشرت کرنا مرد کیلئے نقصان دہ ہے۔

(1)جن عورتوں سے اولاد کی امید نا ہو بانجھ ہوں۔

(2)"زن عجوزہ یعنی بوڑھی عورت سے ج**ع کرنا مرد کیلئے مضر ہے۔

(3)حیض کا مستقل بند ہو جانا ۔ایسی عورت کے ساتھ ج**ع کرنا بھی مضر ہے۔

(4)سیلان الرحم کی مستقل مریضہ کے ساتھ ج**ع کرنا ضعف باہ پیدا کرتا ہے ۔کیونکہ بوجہ اخراج رطوبت کثیر اعضاء سست ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔اندم نہانی کی رطوبات خشک ہونے سے مضر اثرات و نفسیاتی لذت کم ہو جاتی ہے۔

(4)ان لڑکیوں سے جو سن بلوغت کو نھیں پہنچتیں ۔

(5)حاملہ عورت جسکا حمل سات ماہ تک ہو جائے اس سے ج**ع کرنا عورت و مرد دونوں کیلئے مضر ہے۔

(6)جو عورتیں ج**ع بطور تجارت کرواتی ہیں ان سے صحبت کرنا نیہایت نقصان دہ عمل ہے۔ان سے متعدی امراض پیدا ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اس لیے اس قبیح فعل حرام سے بچنا لازم ہے۔

(7)طب کی کتابوں میں لکھا ہے کہ جو عورتیں ایک عرصہ درازسے مرد کے پاس نا گئ ہو ان سے بھی ج**ع کرنا اچھا نھیں ہے ۔کیونکہ ایسی عورت میں مواد منقفہ اور فضلات جمع ہوگئے ہوتے ہیں جن سے مردوں کو ضرر پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

(8)جو عورتیں خاوند کو دیکھ کر بیمار ہو جائیں۔خواہ یہ بیماری صحیح ہو یا بناوٹی ہو ان کے قریب جا کر درد وکراہ کا دل پر غیر معمولی اثر ہوتا ہے جو صحت و باہ دونوں کیلئے نقصان دہ ہے ۔

(9)جن عورتوں کے رحم کو کوئ بیماری یا رسولی ہو یا سرطان یا اتہاب رحم ہو جس سے کسی قسم کی رطوبت آتی ہو ۔اسکے علاوہ کوئ متعدی بیماری جیسے آتشک و سوزاک ۔اسکے علاوہ کوئ اور خطرناک بیماری ہو تو ایسی عورت کے ساتھ ج**ع کرنا دونوں کیلئے مضر اور قوت باہ کیلئے نقصان دہ ہے۔

(10)وہ عورتیں جو مطلقہ ہوں یا بیوہ مگر ہمیشہ اپنے لاوند کو یاد کرتی ہیں اور انکی قربت کیلئے بے قرار رہتی ہیں۔ان سے بھی ج**ع کرنا ضرر رساں ہے۔

(11)زنان عقیمہ عورت یعنی جو کامل عقیم ہوں جن سے اولاد کا پیدا ہونا نا ممکن ہو ان سے ج**ع کرنے سے دماغ پر برا اثر پڑتا ہے اور صحت کیلئے اچھا نھیں ہے

.....نیچے دیگئی تصویر کا پوسٹ سے کوئی تعلق نہی😜

Homeopathic Store
12/09/2020

Homeopathic Store

11/09/2020

مجھے سٹریس لگتی ہے!
( پہلی قسط)

یہ پوسٹ اور اگلی سطریں احتیاط سے پڑھیں، کیونکہ یہ آپ کی سٹریس کے لیے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں.

مجھے شدید سٹریس لگی ہوئی ہے. آئی ہیو سیویر سٹریس!

پچھلے 22 سالوں میں یہ فقرہ ہزاروں مرتبہ سنا.

کوئی 8،000 سے اوپر دن ہوگئے.

تقریباً 22 سال پہلے کی بات ہے جب اپلائیڈ سائیکالوجی میں ماسٹرز کیا، پھر نفسیات کے مختلف میدانوں میں میں درجن بھر بین الاقوامی اداروں سے تربیت حاصل کی. اللہ نے توفیق دی کہ این ایل پی کے بانی رچرڈ بینڈلر، اور ایموشنل انٹیلیجنس کی ٹرم کے خالق ڈینیل گول مین اور اسی قبیل کے دیوزادوں سے براہ راست سیکھا. کلینیکل سائیکالوجی کو میدان نہ بنایا مگر سائیکو تھراپی میں مسلسل سیکھنا جاری رکھا جو ایگزیکٹو کوچنگ میں کام آیا. تاہم پہلے 10 سال میں مسلسل ایک غلطی کرتا رہا.

جب بھی مجھے کوئی پھولی ہوئی سانسوں اور زمین بوس سیلف اسٹیم کے ساتھ بتاتا کہ مجھے سٹریس ہوگئی ہے تو میرا اگلا سوال ہوتا "اوہو، آپ کو کون سی چیز سٹریس دیے رہی ہے". اب دس سال بعد میں اپنے اس سوال کو سوچتا ہوں تو مجھے اپنی حماقت ہر ہنسی آتی ہے.

بلامبالغہ ہزاروں افراد جو مجھ تک پہنچتے تھے ان کا جواب واضح ہوتا تھا. ان کو واضح طور پر معلوم تھا کہ انہیں سٹریس کون دے رہا ہے. سٹریس دینے والے ان کے باسز تھے، دفتر کے کولیگ تھے، ان کی ساسیس تھیں، ان کے شوہر تھے، ان کی بیویاں تھیں، شوہروں کے چکر تھے، محبوب کی بے وفائیاں تھیں، ان کے نالائق اور بدتمیز بچے تھے، بزنس پارٹنرز تھے، ان کے اماں ابا تھے، پرانے دوست تھے، ملک کا صدر تھا، وزیراعظم تھا، چیف آف آرمی سٹاف تھا، ملک کا نظام تھا، موسم تھا، غرض یہ کہ جہاں بھر میں بہت کچھ تھا جو انہیں سٹریس دے رہا تھا، سوائے ان کی اپنی ذات کے!

میرا یہ مغالطہ این ایل پی کے بانی رچرڈ بینڈلر نے دس سال پہلے پھوڑا جب ہپناسس پر ایک ٹریننگ سیشن کے دوران وہ ایک ڈیمو دے رہے تھے. میں رچرڈ بینڈلر کو اپنی زندگی میں ملنے والے 100 غیر معمولی ترین انسانوں میں شمار کرتا ہوں.

"مجھے بہت سٹریس ہے. آئی ہیو لاٹ آف سٹریس". سنہرے بالوں والی نارویجن لڑکی کارلا نے ماتھے پر ہاتھ مارتے ہوئے رچرڈ سے کہا.

"کون سی جیب میں رکھا ہے وہ سٹریس؟" رچرڈ نے اسے گھورتے ہوئے سپاٹ لہجے میں کہا.

لڑکی کے چہرے پر سے کئی رنگ گزر گئے.

"دراصل میں بہت سٹریس لیتی ہوں". کارلا نے تھوک نگلتے ہوئے بمشکل کہا.

" تو لینے سے انکار کردو پھٹاک سے اگلا جواب منہ پر لگا.

" میرے سر، گردن اور پورے اوپر والے حصے پر سٹریس کی وجہ سے بہت بوجھ ہے "کارلا اب تقریباً رونے والی ہوچکی تھی.

" تو ایسا کرو وہ بوجھ اتار کر نیچے رکھ دو، کیوں اٹھائے پھر رہی ہو ". رچرڈ نے بغیر کسی تاثر کے کھردرے لہجے میں کہا.

میں جو کچھ دیکھ رہا تھا، میری سمجھ سے باہر تھا. مزید ہکا بکا میں اس وقت رہ گیا جب کارلا 20 منٹ کے سیشن کے بعد قلانچیں بھرتی پھر رہی تھی کہ وہ اپنی 15 سال پرانی سٹریس پر قابو پا چکی تھی.

اس دن ڈی بریفنگ ہوئی تو میں رچرڈ سے الجھے بغیر نہ رہ سکا. میں اکیلا بھی نہیں تھا، دو یورپین ماہر نفسیات بھی میرے ساتھ تھیں اور رچرڈ سائیکو تھراپسٹس کو" سائیکو دا ریپسٹ "پکار رہا تھا اور ہمیں چڑاتے رہا تھا.

" ہوں. تم کونسلنگ کے غچے کھا کر آئے ہو. تمہارے خیال میں مجھے کارلا سے پوچھنا چاہیے تھا، اوہ کارلا، میری جان، تمہیں کون سٹریس دے رہا ہے اور پھر اگلے دو دن میں بیٹھ کر اس کی کہانیاں سنتا، اس کی ماں، اس کے شوہر، اس کی سہیلی کی برائیاں سنتا اور پھر اسے لمبا سا بل بنا کر بھیج دیتا. تم لوگ چول ہو سالے ". اس نے دھم سے میز پر ہاتھ بجایا.

" سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ تم ماہر نفسیات سالے الٹا مسئلہ بڑھانے کے ذمہ دار ہو. سٹریس، وٹریس کی شکایت رکھبے والے لوگ اپنے علاوہ پوری دنیا کو اپنے مسائل کا ذمہ دار سمجھتے ہیں. ان کے خیال میں یہ بندہ، وہ بندہ یا بہت سے بندے ان کی سٹریس کے ذمہ دار ہیں. اگر تم انہیں تھپکیاں دیتے ہوئے ان کی کہانیاں سنتے رہو گے تو وہ یہ کیسے سیکھ سکیں گے کہ سٹریس لینے میں ان کا کردار سب سے ضروری ہے. "رچرڈ نے تقریباً دھاڑتے ہوئے کہا اور پھر ایک تاریخی جملہ بولا.

"اگر تم سٹریس کا شکار ہو تو یہ یاد رکھو کہ دنیا بھر کے لوگ جو کچھ بھی کر رہے ہیں، تم ان کے افعال کے ذمہ دار نہیں ہو. تم صرف اپنے کیے کے ذمہ دار ہو. تو جب وہ تمہیں سٹریس دے رہے ہوں، تو تم لینے سے انکار کر دو ".

میر ے سر پر جیسے کسی نے ٹھنڈے پانی کی بالٹی ڈال دی. مجھے دس برس بعد معلوم ہوا کہ سٹریس کے متاثرین سے میرا پہلا سوال ہی غلط تھا.

یہ جاننا کہ ہمارا موڈ ہماری اپنی ذمہ داری ہے، ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا. تبھی پچھلے دس برس سے میں نے کسی سے نہیں ہو چھا کہ اسے سٹریس کون دے رہا ہے. کیونکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا. سٹریس لینے والے کو بس، سٹریس دینے والے کو، سٹریس وصول کرنے سے انکار کرنا ہے اور کھیل ختم!

شاید آپ یہ بات پڑھ کر ہنسے ہوں گے. بھلا یہ اتنی آسان بات کیسے ہوسکتی ہے؟ کیوں کہ آپ اپنے گھر میں اور آس پڑوس میں ایسے لوگوں کو جانتے ہیں جو کہ سٹریس لینے کا، بیس، تیس اور چالیس سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور بہت سے لوگ ان کو ایک لاعلاج کیس تصور کرتے ہیں.

ہم جو کام مسلسل کرتے رہتے ہیں ہم اس کام کے ایکسپرٹ بن جاتے ہیں. جو لوگ مسلسل خوشی پریکٹس کرتے ہیں وہ خوشی کا مسل ڈویلپ کرلیتے ہیں. جو مسلسل اداس رہیں، وہ دیوداس بن جاتے ہیں. ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ جو کام ہم ہر روز کرتے ہیں اور برسوں تک کرتے جاتے ہیں، وہ ہمارے نفسیاتی ڈی این اے کا حصہ بن جاتا ہے.

یہ مت سمجھئیے کہ سٹریس میں کوئی فارن ایلیمنٹ یعنی آپ کی ذات سے باہر کچھ ملوث نہیں ہوتا. آپ کے ہاں فوتگی ہوسکتی ہے، خوانگی جھگڑے، طلاق وغیرہ بہت سٹریس دیتے ہیں، مالی بحران، مالی نقصان، سفر کرنا، ایک سے دوسری جگہ منتقل ہونا، ایکسیڈنٹ ہوجانا، حسد، جلن، کڑھن، نفرت اور اسی طرح کی بہت سی وجوہات آپ کے آس پاس ہوسکتی ہیں. تاہم خاص طور پر جذباتی بخار میں مبتلا لوگ غصے، صدمے، تشویش، ڈپریشن کا جلد شکار ہوجاتے ہیں اور اس کی بڑی وجہ کسی بھی واقعے کے بارے میں ان کا تصور ہے.

یاد رکھیں مسئلہ وہ نہیں جو ہوچکا ہے، بلکہ اس بارے میں آپ کا مخصوص تصور ہے. وہ آواز ہے جو آپ کے کانوں میں آرہی ہے اور وہ وڈیو ہے جو آپ اپنے خیالوں میں چلا رہے ہیں. پھر ہماری پرانی عادتیں ہیں جن کی وجہ سے ہم سٹریس لینے کے ماہر ہوجاتے ہیں. جیسے ہی ہم کسی واقعے کے بارے میں سٹریس کے فریم ورک کے ساتھ سوچتے ہیں، ہمارے سانس پر اس کے شدید اثرات مرتب ہوتے ہیں، اور جسم میں سٹریس ہارمون ایڈرینالین اور کارٹی سول چھوڑ دیتا ہے، اب بارہ مصالحے پورے ہوجاتے ہیں اور آپ کھل کر جتنا پریشان ہوسکتے ہیں، ہو لیتے ہیں.

ساری بات کا خلاصہ یہ ہے کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ سٹریس کس وجہ سے ہے. سٹریس آپ کی مخصوص عینک، طریقہ حیات اور سوچ سمجھ کا چکر ہے. باہر کی دنیا آپ کے بس سے باہر ہے، سینکڑوں، ہزاروں چیزیں ہوتی رہیں گی اور آپ اپنے آپ کو ہلکان کر بیٹھیں گے /گی. آپ کو کسی اور پر نہیں، خود پر کام کرنا ہے. اپنی عینک کا نمبر درست کرنا ہے اور شاید شیشے بھی بدلنے پڑیں.

مجھے امید ہے کہ یہ جاننا کہ آپ اپنی سٹریس کے خود ذمہ دار ہیں آپ کے لیے کافی سٹریس فل ہوگا، کیوں کہ دنیا بھر کو اپنے مسائل کا سبب سمجھنا ایک بہت بڑی عیاشی ہے.

یہ ذہن میں رکھیں کہ مسلسل سٹریس کی شکل میں آپ اپنی زندگی کی کوالٹی سے محروم ہو جائیں گے. اور یہ اس نعمت کی بہت بڑی ناشکری ہوگی.

( اگلی قسط میں سٹریس کی فزیالوجی اور پھر نفسیات سمجھتے ہیں. آپ کھل کر بتائیں کہ آپ کی سٹریس کا چکر یا سائیکل کیا ہے اور سٹریس کی عادتیں کیا ہیں؟ اگر آپ پانچ قسطوں کے اس سفر میں شامل رہیں تو انشاءاللہ اپنی سٹریس پر مکمل قابو پا لیں گے)

عارف انیس

( زیر تعمیر کتاب "صبح بخیر زندگی" سے اقتباس )

Address

Lahore

Telephone

+923415809654

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Homeopathic treatment posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Nearby health & beauty businesses


Other Medical & Health in Lahore

Show All

Comments

Homeopathy software Available Jis my aap just patient ki symptoms aad karo gay aur wo aap ko medicine btaa day ga Only serious homoeopathy dr Contact
Plz suggest the treatment of resting tremor
Any homeopathic doctor is here
میرے مسوڑھے ختم ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے دانت ہلنا شروع ہو گئے ہیں۔ ہلکی ہلکی درد بھی محسوس ہوتی ہے برائے مہربانی کوئی اچھا علاج بتا دیں جس سے مسوڑھے دوبارہ بن جاۓ ۔ عمر 37. جزاک اللہ
چوٹ کے درد سے آرام کیلیۓ چوٹ والے حصے کو سن کرنے کیلیۓ کوٸ ہومیو پیتھک کریم,ڈراپس یا لوشن وغیرہ ہوتو براہ کرم تجویز فرماٸیں
اسلام علیکم میرے نیچے دانتوں کے پچھلے حصے کے گمز تیزی سے ختم ہو رہے ہیں کافی نیچے ہو گئے ہیں ہیں۔کچھ دن سے دانت ہل رہے ہیں اور ہلکی ہلکی خارش محسوس ہو رہی ہے۔مہربانی فرماکر کوئی اچھی سی دوا تجویز کر دیں جس سے گمز دوبارہ بن جاۓ اور دانت ہلنا رک جائے۔ عمر 37 جزاک اللہ
میری والدہ کو کھانسی بہت زیادہ ہے کوئی اچھی میڈیسن بتا دیں جزاک اللّہ۔
Assalam O ALikum German And Pakistani Homeopathy Medicine ke Result main kitna Farq hota hai Kindly bata dain Thanks in Advance
My nephew has developed these white patches in a spam of 1-1.5 months... We have consulted the skin specialist and since we have history of vitiligo, it's been confirmed by Dr that the white patches are vitiligo and can be cured or stopped spreading by light /laser treatment along with tropical cream administration. At preset. He is on homeopathy medication i. e 1) ammi visnaga cream 2 times a day. 2) arnica montana 30c thrice 2 drops a day. 3) arsenicum sulph 30c 3tines 2 drops. It's been more then 15 - 20 days if treatment... Not a significant change in the patches.. Any particular food to be avoided or any additions or Subtraction in the medication, please advise...
السلام علیکم میرے شوہر کی سیکس ٹائمنگ بہت کم ہے وو بہت پریشان رہتے کوئی اچھی سی medison بتا دن شکریہ
ہڈیوں اور جوڑوں کے درد اور ہڈیوں میں سے آوازیں انا لکوریاں کے مریضوں کے لیے بہترین دوا 03336350767
ویریکوسیل کا علاج ہے ہومیوپیتھیک میں