20/06/2026
تلبینہ کیا ہے؟
تلبینہ ایک سنتی غذا ہے جو جو کے آٹے، دودھ اور شہد سے تیار کی جاتی ہے۔ اسے "تلبینہ" اس لیے کہتے ہیں کہ اس کا رنگ اور نرمی دودھ کی مانند ہوتی ہے۔ یہ ایک ہلکی پھلکی غذا ہے جو سوپ یا دلیہ کی شکل میں ہوتی ہے۔
احادیث مبارکہ میں تلبینہ کی اہمیت
نبی کریم ﷺ نے تلبینہ کو مریض کے لیے بہترین غذا قرار دیا۔ آپ ﷺ کا ارشاد ہے:
"تلبینہ مریض کے دل کو سکون دیتی ہے اور غم کو دور کرتی ہے"
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیماروں اور غمزدہ افراد کو تلبینہ کھانے کی تلقین فرمایا کرتی تھیں۔
تلبینہ کے حیران کن فوائد
🥣 دل کو سکون اور غم کا خاتمہ - تلبینہ مریض کے دل کو آرام دیتی ہے اور غم و مایوسی کو دور کرتی ہے۔
🥣 نظامِ ہضم کی بہتری - یہ قبض، دست، اور پیٹ کے امراض میں مفید ہے۔
🥣 کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کنٹرول - جو میں موجود فائبر کولیسٹرول اور شوگر کی مقدار کم کرتا ہے۔
🥣 کمزوری دور کرے - تلبینہ جسمانی کمزوری اور تھکاوٹ کو دور کرتی ہے۔
🥣 دل کی صحت - دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور دل کو مضبوط کرتی ہے۔
🥣 وزن میں اضافہ - کمزور افراد کے لیے وزن بڑھانے میں مددگار۔
تلبینہ بنانے کا آسان طریقہ
جو کا دلیہ دودھ میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں، جب کھیر بن جائے تو اس میں شہد یا کھجوریں شامل کریں۔ ناشتے میں استعمال کریں۔
تلبینہ نہ صرف مریضوں کے لیے بلکہ ہر عمر کے صحت مند افراد کے لیے بھی بہترین غذا، ٹانک اور شفاء ہے۔
#تلبینہ