Hakeem Waqas hamdani

Hakeem Waqas hamdani certified tabib from national council for Tib

آچیین (ہندی، گلاچین، گلابچی، فارسی، گلابچیانماہیت:ایک بڑا درخت ہے، باغوں میں لگاتے ہیں۔ اس کے پتے آم کے پتوں سے بڑے اور ...
19/10/2026

آچیین (ہندی، گلاچین، گلابچی، فارسی، گلابچیان
ماہیت:
ایک بڑا درخت ہے، باغوں میں لگاتے ہیں۔ اس کے پتے آم کے پتوں سے بڑے اور موٹے، سرخ رنگ کے ہوتے ہیں۔ پھول سفید اور خوشبو دار لگتے ہیں۔ اس کا پوست بطور دواً استعمال ہوتا ہے۔
مزاج:
گرم و خشک۔
افعال:
بیرونی طور پر ضماد کرنے سے اورام صلبہ کو تحلیل کرتا اور نفع دیتا ہے۔ اندرونی استعمال سے دست لانا اور خون کو صاف کرتا ہے۔
استعمال:
برگ آچیین کو پیس کر اورام صلبہ کو تحلیل کرنے اور پکانے کے لیے ضماد کرتے ہیں اور امراض فاسد خون، آتشک وغیرہ میں پوست درخت آچیین کو پانی میں جوش دے کر پلاتے ہیں۔
مقدار خوراک:
۲ ماشہ سے ۵ ماشہ تک۔

آبنوس (عربی، فارسی: آبنوس، انگریزی: Ebony)ماہیت:ایک عظیم الشان درخت ہے اس کے پتے درخت صنوبر کے پتوں سے مشابہ لیکن اس سے ...
19/10/2026

آبنوس (عربی، فارسی: آبنوس، انگریزی: Ebony)
ماہیت:
ایک عظیم الشان درخت ہے اس کے پتے درخت صنوبر کے پتوں سے مشابہ لیکن اس سے چوڑے ہوتے ہیں، پھل انگور کے مانند زردی وسرخی مائل مزہ میں نہایت کیلے اور قدرے شیریں ہوتے ہیں، تخم اور پھول حنا کے تخم اور پھولوں سے مشابہ ہوتے ہیں اس کی لکڑی سیاہ رنگ کی ہوتی ہے جسے ہٹنے پر اندر سے بھی سیاہ نکلتی ہے یہ لکڑی بھی دواً مستعمل ہے۔
مقام پیدائش:
ہندوستان، زنجبار، افریقہ۔
مزاج:
گرم و خشک بدرجہ دوم مع جوہرِ قابض۔
افعال:
مُلطّف، مُجفّف، مُحلّل، جالی، قابض، حابس، نزف الدم، مصفیٰ خون۔
استعمال:
تصفیہ خون کے لیے اس کا برادہ معمولہ طب ہے کیونکہ آبنوس مُجفّف اور جالی ہے لہٰذا اس کا برادہ باریک کرکے قروح خبیثہ پر ذروراً استعمال ہے اور قابض وحابس خون ہونے کی وجہ سے چاقو، چھری یا تلوار کے تازہ زخم پر چھڑکنے سے سیلان خون کو روکتا اور زخم کو مندمل کرتا ہے سرمہ کے طور پر (دراکتحالاً) مقوی چشم ہے مرضی سلاق کے لیے نافع ہے آبنوس کی لکڑی کو پتھر پر گھس کر آنکھ میں لگانے سے جالا، پھولا، قروح چشم، حکہ چشم، ومحہ شب کوری اور ظلمت بصر کے لیے مفید ہے۔
نفع خاص:
تصفیہ خون کے لیے اس کا برادہ بکثرت مستعمل ہے۔
مضر:
معدہ۔
مصلح:
شہد۔
بدل:
برادہ شیشم۔
مقدار خوراک:
پانچ ماشہ سے سات ماشہ تک۔

انگورلاطینی: Vitis Vinifera، عربی: عنب، گجراتی: دہراکھ، بنگلا: دراکھیا، داکھ، انگریزی: گریپ (Grape)ماہیّت: مشہور میوہ ہے...
19/10/2026

انگور
لاطینی: Vitis Vinifera، عربی: عنب، گجراتی: دہراکھ، بنگلا: دراکھیا، داکھ، انگریزی: گریپ (Grape)
ماہیّت: مشہور میوہ ہے۔
مزاج: انگور پختہ گرم و تر، انگور خام (غورہ) سرد و خشک۔
افعال: منضج، ملین، مقوی بدن، مولد خون، صالح مدر بول، انگور خام، قابض۔
استعمال: شیریں پختہ انگور بطور میوہ بہت زیادہ کھایا جاتا ہے، یہ بہت جلد ہضم ہو جاتا ہے اور کافی تغذیہ بخشتا ہے، خون صالح پیدا کرتا ہے۔ بدن کو قوی اور فربہ بناتا ہے اور قبض کو دور کرتا ہے لیکن اس کے اوپر کے چھلکے کو دور کر کے کھانا چاہیے کیونکہ یہ قابض ہوتا ہے، انگور شیریں سینے کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔ انگور خام (غورہ) قابض ہوتا ہے اور مرض اسہال میں فائدہ دیتا ہے۔ انگور کا پانی نچوڑ کر شربت بھی بنایا جاتا ہے جو تقویت اور تفریح کے لیے مستعمل ہے۔
نفع خاص: زود ہضم ہے۔
مضر: نفاح ہے۔
مصلح: کاسر ریاح ادویہ۔
بدل: مویز منقے، تازہ انجیر۔
مقدار خوراک: بقدر ہضم کھائیں۔
مزید تحقیقات: اس کا چھلکا کینسر کی ٹاپ موسٹ میڈیسن میں شمار کیا جاتا ہے۔
مشہور مرکبات: معجون زبیب۔

انناسلاطینی: Ananas Stiva، (بنگالی): انارس، (انگریزی): پائین اپیل (Pine Apple)ماہیت: پھل ہے۔ اس کا پودا کیوڑے کے پودے سے...
17/10/2026

انناس

لاطینی: Ananas Stiva، (بنگالی): انارس، (انگریزی): پائین اپیل (Pine Apple)

ماہیت: پھل ہے۔ اس کا پودا کیوڑے کے پودے سے مشابہ ہوتا ہے اس کے مانند پتے ہوتے ہیں۔ پتوں کے درمیان سے شاخ نکلتی ہے اس پر پھل لگتا ہے جو کہ انناس کے نام سے مشہور ہے۔ اس کو چھیل کر کھاتے ہیں اس کا گودا شیریں ترشی مائل ہوتا ہے۔

مزاج: سرد ۲ تر ۲۔

افعال: مفرح و مقوی قلب، مسکن صفراء، مدر بول و حیض۔

استعمال: انناس کو دوسرے میووں کے مانند کھاتے ہیں، یہ مفرح و مقوی قلب ہوتا ہے اور خفقان حار کے لیے بہت مفید ہے۔ گردہ و مثانہ سے سنگ اور ریگ خارج کرنے کے لیے مستعمل ہے۔ اس کا شربت اور مربہ بناتے ہیں جو تقویت اور تفریح قلب اور اخراج سنگ و ریگ اور ادرار حیض کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

نفع خاص: معین ادرار حیض۔

مضر: حلق کو۔

مصلح: اس کو دھونا اور لیموں کی ترشی اور شکر ملانا۔

بدل: بہی اور سیب۔

مقدار خوراک: ۲ تولہ سے ۵ تولہ تک۔

مزید تحقیقات: کیمیاوی تجزیہ کے ذریعہ پتہ چلا ہے کہ انناس میں پروٹین (اجزا لحمیہ)، شکر، نمکیات اور نشاستہ پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے اندر حیاتین ج (وٹامن سی) بھی پایا جاتا ہے، اس لیے اس کو غذائی افادیت کے علاوہ خون کے اجزائے ترکیبی کو قائم رکھنے اور عام جسمانی کمزوری خصوصاً ہڈیوں کی کمزوری کو دور کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔


جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے نجات: اوسٹروس اینہانسڈ آسٹرچ آئل جب گھر میں کسی اپنے کو جوڑوں یا پٹھوں کا درد ہو، تو انسان ہر ...
17/10/2026

جوڑوں اور پٹھوں کے درد سے نجات: اوسٹروس اینہانسڈ آسٹرچ آئل
جب گھر میں کسی اپنے کو جوڑوں یا پٹھوں کا درد ہو، تو انسان ہر چھوٹی بڑی تبدیلی فوراً محسوس کرتا ہے۔ ہم بھی امی کے درد کی وجہ سے بہت پریشان تھے اور آپریشن کے علاوہ ہر تیل اور ٹوٹکا آزما چکے تھے۔ پھر ہم نے Ostroos Enhanced Ostrich Oil استعمال کرنے کا فیصلہ کیا، اور اس کے نتائج نے ہمیں حیران کر دیا:
* نماز میں آسانی: اب امی بغیر کسی تکلیف، جھجھک یا سہارے کے آرام سے رکوع اور سجدہ کرتی ہیں۔
* روزمرہ کے کام: سیڑھیاں چڑھنا، چلنا پھرنا اور کچن کے کام اب پہلے کے مقابلے میں بہت آسان ہو گئے ہیں۔
* پرسکون نیند: اب رات کو درد کی وجہ سے بار بار آنکھ نہیں کھلتی اور نیند پُرسکون ہوتی ہے۔
یہ تیل کیوں مؤثر ہے؟
یہ صرف شترمرغ کا تیل نہیں بلکہ ایک "اینہانسڈ" فارمولا ہے، جس میں شامل ہیں:
* خالص شترمرغ کا تیل اور اومیگا 3، 6، 9: جوڑوں کو مضبوطی اور اکڑاؤ کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
* ونٹر گرین، کیپسیکم اور یوکلپٹس آئل: درد والی جگہ پر فوری ٹھنڈک اور سکون فراہم کرتے ہیں۔
خلاصہ: اگر آپ بھی اپنی امی یا کسی پیارے کے لیے جوڑوں کے درد کا کوئی محفوظ اور مؤثر قدرتی حل تلاش کر رہے ہیں، تو Ostroos Enhanced Ostrich Oil ضرور آزمائیں۔


انزروتلاطینی Astragalis Sarcocola(فارسی) اجہد ک۔ کدور (عربی) انزروتتحل (فارسی) سندھی گون (ہندی) لانی (انگریزی) Piner sar...
17/10/2026

انزروت
لاطینی Astragalis Sarcocola
(فارسی) اجہد ک۔ کدور (عربی) انزروت
تحل (فارسی) سندھی گون (ہندی) لانی (انگریزی) Piner sarcolla Resin
ماہیت: ایک خاردار درخت کا گوند ہے۔ رنگت میں سرخ مائل بہ زردی اور مزے میں تلخ ہوتا ہے۔
مزاج: گرم 4 خشک 1-
افعال: مسہل، بلغم۔ کاسر ریاح، مغری، مجفف، قروح، محلل-
استعمال: انزروت کو زخموں کے لیے خشک کرنے کے مرہموں میں شامل کرتے ہیں ان کی خراب رطوبتوں کو خشک کر کے جلد اچھا کر دیتا ہے، کان کے زخم کے لیے شہد سے آلودہ بتی پر چھڑک کر کان میں رکھتے ہیں پیاز میں داخل کر کے پکانے کے بعد پیاز کا پانی نچوڑ کر درد گوش کو تسکین دینے کے لیے قطور کرتے ہیں آشوب چشم جرب و سلاق اور سفیدی چشم کے زائل کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔ وجع المفاصل اور عرق النساء میں بلغم کو بذریعہ اسہال خارج کرنے کے لیے دیتے ہیں۔
نفع خاص: مجفف رطوبات زخم-
مضر: امعاء کو-
مصلح: کثیرا۔ روغن بادام-
بدل: ایلوا‘ اسہال میں۔
مقدار خوراک: نصف ماشہ سے ایک ماشہ تک۔


انڈے کا چھلکا (پوست بیضہ مرغ)​ماہیت: انڈے سے زردی اور سفیدی نکالنے کے بعد جو کھول باقی رہتا ہے وہی انڈے کا چھلکا کہلاتა ...
17/10/2026

انڈے کا چھلکا (پوست بیضہ مرغ)
​ماہیت: انڈے سے زردی اور سفیدی نکالنے کے بعد جو کھول باقی رہتا ہے وہی انڈے کا چھلکا کہلاتა ہے۔
​مزاج: سرد ۲ خشک ۲۔
​افعال: قابض، مجفف، جالی۔
​استعمال: انڈے کے چھلکے کو سوختہ کرکے یا اس کا کشتہ بنا کر امراض چشم خصوصاً گل چشم میں بطور سرمہ آنکھ میں لگاتے ہیں۔ نکسیر کو روکنے کے لیے اس کا نفوخ کرتے ہیں۔ جریان، سرعت اور سیلان الرحم اور ذیابیطس میں کھلاتے ہیں۔

( انڈا ) (عربی) بیضہ دجاج (فارسی) تخم مرغ (سندھی) آنو (انگریزی) ایگ Egg​ماھیت: اس سے مرغی کا انڈا مراد ہے۔مزاج: زردی گرم...
15/10/2026

( انڈا )
(عربی) بیضہ دجاج (فارسی) تخم مرغ (سندھی) آنو (انگریزی) ایگ Egg

​ماھیت: اس سے مرغی کا انڈا مراد ہے۔

مزاج: زردی گرم و خشک بدرجہ دوم خشک اول، سفیدی سرد بدرجہ دوم خشک اول۔

افعال: مولد خون، مقوی بدن، مقوی باہ، مقوی سفیدی، مسکن و مبرد۔

استعمال:
انڈے کو نیم برشت کرکے کھاتے ہیں، یہ زود ہضم اور کثیر الغذا ہے اس سے خون زیادہ پیدا ہوتا ہے اور بدن کو تقویت ہوتی ہے، قوت باہ بڑھتی ہے کہ ضعف باہ کے زائد کرنے کے لیے اس کا حلوابنا کر کھلاتے ہیں اگر انڈے کو زیادہ دیر تک پکایا جائے تو یہ دیر ہضم ہوتا ہے۔ سفیدی سے تغذیت کم حاصل ہوتی ہے اور یہ دیر ہضم ہے سفیدی بیضہ جلے ہوئے مقام اور بعض جلن دار زخموں کو مراہم میں شامل کرکے لگاتے ہیں۔ نفع خاص: بہترین غذا۔ مقوی باہ۔ مضر: بعض گرم مزاجوں میں حرارت زیادہ کردیتا ہے۔ مصلح: دودھ۔ گاجر کا رس بدل: کسی دوسرے پرندہ کے انڈے مقدار خوراک: ۲ مقدار ۲ عدد سے ۴ عدد تک۔

(اندرجو)لاطینی: Holarrhena Antisentriaca | عربی: لسان العافیر | فارسی: زبان کنجشک | گجراتی: پندھرا، کورا | بنگالی: اندرج...
15/10/2026

(اندرجو)
لاطینی: Holarrhena Antisentriaca | عربی: لسان العافیر | فارسی: زبان کنجشک | گجراتی: پندھرا، کورا | بنگالی: اندرجو | سنسکرت: کنج پھل | انگریزی: Kurchi Seeds
​ماہیت: اندرجو درخت تیواج (کترا) کے تخم ہیں جو اس کی پھلیوں سے نکلتے ہیں اور دانہ جو کے مشابہ ہوتے ہیں۔ یہ تلخ اور شیریں دو قسم کے ہوتے ہیں؛ دو درخت کالا کڑا کے تخم اندرجو تلخ کہلاتے ہیں اور سفید کڑا کے تخم اندرجو شیریں زیادہ مستعمل ہے۔
​مزاج: گرم و خشک بدرجہ دوم۔
​افعال: کاسر ریاح، مدر بول، مفتت حصات، مقوی باه، مولد منی، معین حمل۔
​استعمال: پیشاب کو خارج کرنے اور پتھری کو توڑنے اور ریح البواسیر میں ریاح کو خارج کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، لیکن زیادہ تر مقوی باه اور مولد منی ہونے کی وجہ سے معاجین اور سفوفات میں شامل کرکے کھلاتے ہیں۔ معین حمل ہونے کی وجہ سے شہد اور زعفران کے ساتھ ایام حیض سے فارغ ہونے کے بعد اس کا فرجہ استعمال کرتے ہیں۔
​نفع خاص: مقوی باه، مولد باه۔
​مضر: معدہ کو۔
​مصلح: گرم مصالحہ اور نمک۔
​بدل: بہمن و تودری۔
​مقدار خوراک: ۲ ماشہ سے ۳ ماشہ تک۔
​مزید تحقیقات: اندرجو تلخ پر ۱۹۲۱ء سے ۱۹۳۲ء تک کافی تحقیقات کی گئیں جن سے یہی ثابت ہوا کہ اندرجو تلخ اور خصوصاً اس کی چھال (تیواج) پیچش کے لیے ایک بہترین دوا ہے۔ ان تحقیقات کے دوران کئی جواہر مؤثرہ بھی علیحدہ کیے گئے۔
​مرکبات: معجون تیواج۔

انجیدان (Heeng ke Tukhm)(فارسی: انگزدان و سندی | ہندی: ہینگ اور تخم)​ماہیت: درخت ہینگ کے تخم ہیں۔​مزاج: گرم درجہ دوم، خش...
15/10/2026

انجیدان (Heeng ke Tukhm)
(فارسی: انگزدان و سندی | ہندی: ہینگ اور تخم)
​ماہیت: درخت ہینگ کے تخم ہیں۔
​مزاج: گرم درجہ دوم، خشک درجہ سوم۔
​افعال: محلل اور کاسرِ ریاح۔ مقوی معدہ۔ مدرِ بول و حیض۔ محرکِ باہ۔
​استعمال: انجیدان کو دماغی اور عصبی امراض مثلاً لقوہ، فالج، نسیان وغیرہ میں استعمال کرتے ہیں۔ معدے اور ہضم کو قوی کرنے، ریاح کو خارج کرنے اور مدرِ بول و حیض کے لیے بھی مستعمل ہے۔ بلغمی بخاروں، استسقاء اور یرقان کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ مناسب ادویہ کے ہمراہ ضعف باہ میں کھلاتے ہیں۔
​نفع خاص: مدرِ بول، محرکِ باہ۔
​مضر: مثانہ کے لیے۔
​مصلح: تخم خربزہ۔

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hakeem Waqas hamdani posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share