DHO Mohmand Health Department Daily Updates

DHO Mohmand Health Department Daily Updates Daily Mohmand District health updates

06/10/2026
06/10/2026

*ضلع مہمند*

ضلع مہمند میں علماء کرام کا ایک اہم اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مہمند کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہمند اور ای پی آئی کوآرڈینیٹر مہمند نے بھی شرکت کی۔


علماء کرام نے مہم کے لیے خصوصی تعاون اور مکمل حمایت کا یقین دلایا اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے اور والدین کو HPV ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا۔

آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مہمند کی زیرِ صدارت علماء کرام کا ایک اہم اجلاس ADC جنرل آفس مہمند میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے ...
06/10/2026

آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مہمند کی زیرِ صدارت علماء کرام کا ایک اہم اجلاس ADC جنرل آفس مہمند میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہمند اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر EPI کی جانب سے سروائیکل کینسر سے بچاؤ کے لیے HPV ویکسینیشن مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ HPV ویکسینیشن مہم 2 نومبر سے 14 نومبر 2026 تک ضلع مہمند میں منعقد کی جائے گی۔ مہم کا مقصد اہل بچیوں کو HPV ویکسین کی فراہمی کے ذریعے مستقبل میں سروائیکل کینسر سے تحفظ فراہم کرنا اور عوام میں اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ علماء کرام کو مہم کے مقاصد، HPV ویکسین کی اہمیت، والدین اور کمیونٹی کے تعاون اور عوامی آگاہی میں علماء کے مثبت کردار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر علماء کرام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے خطبات، اجتماعات اور کمیونٹی سطح پر HPV ویکسینیشن کے حوالے سے درست معلومات اور آگاہی عام کرنے میں محکمہ صحت کا ساتھ دیں تاکہ مہم کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جا سکیں۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی ساجد خان مہمند کی جانب سے ضلع مہمند میں HPV ویکسینیشن مہم کے لیے مکمل تعاون اور معاونت کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، علماء کرام اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے 2 تا 14 نومبر 2026 HPV ویکسینیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
خیبر پختونخوا گڈ گورننس پالیسی اور عوامی ایجنڈے کے مطابق ضلعی انتظامیہ مہمند عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے کمیونٹی کے اشتراک سے پرعزم ہے۔

05/10/2026

Message by Honourable Member National Assembly MNA Mr Sajid Khan Mohmand Regarding Cervical Cancer Prevention through HPV Vaccination Campaign November 2026

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سرویکل کینسر سے بچاؤ اور HPV ویکسینیشن کے ذریعے روک تھام کے موضوع پر پارلیمنٹرینز کے لیے آگاہی ا...
22/09/2026

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سرویکل کینسر سے بچاؤ اور HPV ویکسینیشن کے ذریعے روک تھام کے موضوع پر پارلیمنٹرینز کے لیے آگاہی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، اراکین صوبائی اسمبلی، محکمہ صحت، EPI خیبرپختونخوا اور متعلقہ تکنیکی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران شرکاء کو سرویکل کینسر کی روک تھام، ہیومن پیپیلوما وائرس (HPV)، HPV ویکسینیشن کی اہمیت اور اس حوالے سے جاری حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ماہرین نے سرویکل کینسر کو ایک اہم مگر بڑی حد تک قابلِ روک تھام صحتِ عامہ کے مسئلے کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے HPV ویکسینیشن کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس کا مقصد پارلیمنٹرینز کو HPV ویکسینیشن اور سرویکل کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے مؤثر آگاہی فراہم کرنا اور عوام تک درست معلومات پہنچانے میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔

19/09/2026

Address

District Mohmand Ghallanai
Mohmand

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DHO Mohmand Health Department Daily Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share