Shoaib Speaks

Call Website Contact the business

Shoaib Speaks Mbbs|Public Speaker|Writer|Human Rights Activist|Youth Activist|Realist|

بیٹی زِحمت نہیں رحمت ہوتی ہے۔۔۔۔۔!الحمدللہ آئرہ فاطمہ ایک سال کی ہوگئی ہیں، مُجھے اب بھی یاد ہے کہ جب بچے کی جنس کی تصدی...
11/09/2026

بیٹی زِحمت نہیں رحمت ہوتی ہے۔۔۔۔۔!

الحمدللہ آئرہ فاطمہ ایک سال کی ہوگئی ہیں، مُجھے اب بھی یاد ہے کہ جب بچے کی جنس کی تصدیق ایک بیٹی سے ہوئی تو میری بیوی تھوڑا سا گھبرائی ہوئی تھیں کہ شاید میں بھی اس پر افسردہ ہوں کہ میرے ہاں پہلا بیٹا کیوں نہیں ہوا؛ کیوں کہ معاشرتی لحاظ سے تقریباً اکثر لوگ بیٹے کے پیدا ہونے پر خوشیاں مناتے ہیں کہ ہمارا وارث آگیا ہے، ہمارا خاندان بڑھے گا، باپ کا سہارا بنے گا۔۔۔بلا بلا؛ مگر بیٹی کی پیدائش پر خوشی کی بجائے ایسا ماحول بنا ہوتا ہے جیسے ناصر کاظمی کے مُطابق :

ہمارے کمرے میں ناصر
اُداسی بال کھولے سو رہی ہے

مگر مُجھے جیسے بیٹی کو نوید سُنائی گئی، اُسی وقت اللہ سبحان و تعالیٰ کا شُکر ادا کیا، خداوندِ باری تعالیٰ کی عطاء کردہ نعمت پر تمام رشتہ داروں میں خوشی کے طور پر مٹھائی تقسیم کی۔
حالاں کہ اس وقت میں ایم بی بی ایس کے تیسرے سال میں تھا، پڑھائی کے علاوہ اس وقت مالی طور پر میں والدین پر مُنحصِر تھا، لو
لیکن اللہ پر بھروسہ بڑا پختہ تھا کہ :

“جو ذات لوتھڑے سے انسان بنانے پر قادر ہے وہی رزق کے ذرائع بھی خود نکال کر اس انسان کو پروان چڑھانے پر بھی مکمل قاد ہے۔”

میں اس نظریے کا قائل ہوں کہ رزق کے تمام ذرائع اللہ سبحان و تعالیٰ کے مُحتاج ہیں نا کہ اللہ ان ذرائع کا، تو پھر کیوں نا اُس بادشاہ کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط کیا جائے جو ان سارے وسائل و ذرائع پر قدرت رکھنے والا ہے۔ لیکن اس تعلق کے ساتھ وسائل و ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی طرف سے کوشش ضرور کرنی چاہیے اور ساتھ یقین یہ ہو کہ اللہ ضرور عطاء کرے گا مگر اپنے مقررہ وقت پر۔

پس اسی نظریے پر پُختہ رہ کر اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ مالی طور پر بھی خود کو مُستحکم کرنے کےلیے مختلف پروجیکٹس پر کام کرتا رہا۔ آئرہ کے پیدا ہونے کے تقریباً ایک ہفتے بعد میں واپس اپنی پڑھائی کے سلسلے میں چلا گیا تھا پھر وہی وقت کا مقابل کرنا، اللہ سے اپنا تعلق مزید مضبوط کرتے ہوئے یقین کے ساتھ پڑھائی اور کام دونوں کو جاری رکھا۔ یہ وقت میرے لیے مشکل تھا مگر ناممکن نہیں کیوں کہ میرا اللہ پر یقین اتنا پُختہ تھا کہ میں جس کام کا ارداہ کرتا پس اُس میں گھُس جاتا اور یہ کہتا کہ:

“اے اللہ! اب اس کے نتیجے سے میں بری الذمہ ہوں مجھے جتنی توفیق دی میں نے کوشش کی اب تیرے حوالے۔۔۔۔”

پس پھر نتائج جب اللہ کے حوالے کردیے جائیں تو پھر وہ کوئی میڈیکل کی مُشکل سے مشکل پڑھائی ہو، مالی استحکام کی کوششیں ہوں یا کوئی بھی خواہشیں وہ ضرور انسان کی بھلائی میں ثابت ہوتی ہیں۔

ایم بی بی ایس کا تیسرا سال اچھے نمبروں سے پاس ہوا، مالی طور پر اللہ نے اتنا عطاء کیا کہ اس عُمر میں مشکل پڑھائی کے ساتھ ساتھ رزلٹ کی خوشی سے بھی بڑی خوشی یعنی عُمرے کی سعادت نصیب ہوئی اور وہ بھی اپنی چھوٹی سی فیملی کے ساتھ۔ اللہ سبحان و تعالیٰ نے میری اس خواہش کو جو کہ میں نے شادی سے پہلے دل میں سما کے رکھی ہوئی تھی کہ میں نکاح کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ عُمرہ کروں گا اس کے بعد پھر کہیں گھومنے جاؤں گا عُمرے سے پہلے نہیں-
اب شادی کے ایک سال دو مہینے لگاتار اللہ سے یقین کے ساتھ دُعا کی شاید اُس وقت تاخیر تھی لیکن مصلِحت کے ساتھ وقت ضرور مقرر تھا۔ شاید پہلے ہم اکٹھے عُمرہ کرت ہوئے بہت خوش ہوتے لیکن عُمرے کے دوران اپنی آئرہ کو اُٹھائے طواف کرنے، پھر صفا مروہ وغیرہ، کرنے سے ہماری خوشیوں کے ساتھ ساتھ اللہ پر توکل اور بھی بڑھ گیا کہ یقیناً وہ بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔ جو بھی دیکھتا بہت خوش ہوتا پیار دیتا کہ اتنی چھوٹی بچی ہے کتنے اچھے نصیب ہیں کہ عُمرہ کی سعادت اس عُمر میں نصیب ہوئی ہے۔

ہم آج بھی میاں بیوی اکثر بیٹھ کے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ شاید ہمارے گھر میں اتنی رحمت اور خوشیوں کی ایک وجہ آئرہ ہے کہ جس کے پیدا ہونے پر ہم نے دلی طور پر اللہ کی رضا پر شُکر ادا کیا-
آئرہ ماشاءاللہ سے اب ایک سال کی ہوگئی ہیں اور مزے کی بات کہ سب سے پہلے “بابا” کا لفظ سیکھی ہیں، کیوں کہ بابا اُن سے پیار ہی اتنا کرتا ہے اور وہ بابا سے اور بھی زیادہ پیار کرتی ہیں۔

ہمارے مُعاشرے میں بیٹیوں کو رحمت کی بجائے زِحمت سمجھا جاتا ہے حالاں کہ اسلام نے عورت کو بہت عزت بخشی ہے، کوشش کریں کہ مُعاشرے کی اس ناسور رسم اور نظریے کی نفی کرتے ہوئے اپنی بیٹیوں سے بے حد پیار کریں، ان کے پیدا ہونے پر اللہ کا شُکر ادا کریں اور ہمیشہ بیٹیوں سے پیار اور احترام کا رشتہ رکھیں۔ آپ یہ محسوس کریں گے :
“کہ بیٹی ہر لحاظ سے واقعی زحمت نہیں رِحمت ہوتی ہے۔ “

تحریر: شعیب ملک

゚viralシ

If you have visited Masjid E Nabvi (SAW), you have some kind of different feelings after you left it. I wdh my wife and ...
27/08/2026

If you have visited Masjid E Nabvi (SAW), you have some kind of different feelings after you left it. I wdh my wife and my lill aiyrah fatimah blessed wdh umrah last year, so when we were leaving madinah and were en route towards Makkah; there was one sadness and one happiness. Sadness was about that will we ever visit Masjid e Nabvi again??? My wife sitting beside me in the bus, and seeing Roza e Rasool SAW one last time from bus asked me this that will we visit again, i said inshaAllah. One happiness was to see Makkah again after our first visit. But we both were sad when giving last glance at Gunbad E Khizra😭😭😭.

When we arrived makkah, we were missing the cold nd calming breeze of Madinah, the dates stalls, daily going to say Salam thru Bab us salam nd soft carpet of Masjid E Nabvi SAW where i went to sleep after fajr but after some time yallah haji came nd woke up me😃🥹. I still miss the moments of searching for permit of Riaz-ul-jannah to offer nawafel in front of Roza E Rasool SAW.

Literally, if you have visited Harmain Shareefain ever in life; it’s not possible that you aren’t missing them nd not planning again to go there. Indeed, Allah is the best Planner nd May Allah all of us to visit again these sacred places ameen🥹🌸

Becoming > Belonging.
29/07/2026

Becoming > Belonging.

25/05/2026

وسائل و ذرائع اللہ تعالیٰ کے مُحتاج ہیں اس لیے ہمیشہ وسائل کےلیے تگ و دو کریں لیکن بھروسہ صرف اللہ سبحان و تعالیٰ پر رکھیں🤍🌸
゚viralシ ゚

21/05/2026

03/03/2026

مسلمانوں کے زوال کی اصلُ وجہ ؟؟؟؟

🇮🇷

02/03/2026

دنیا کی سالمیت کو اس وقت کس سے خطرہ ہے؟؟

01/03/2026

امریکہ اور اسرائیل کا اگلا ہدف کون ہے؟؟؟؟

🇮🇷

Ya Allah protect him😭
28/02/2026

Ya Allah protect him😭

Iran’s Supreme Leader Ali Khamenei killed in US-Israeli attacks: Reports

Address

Multan
Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shoaib Speaks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shoaib Speaks:

Shortcuts

Share