Dr Shafi Orthopedic Surgeon HMC

Dr Shafi Orthopedic Surgeon HMC Dr SHAFi UL Haq working as trauma surgeon in hayatabad medical complex
and doing his clinic in dabgari garden peshawr
giver

19/10/2026
اس ماں باپ کے دکھ کا تصور کیجیے جس نے برسوں اپنے بچے کو دعاؤں میں مانگا، راتیں جاگ کر پالا، اپنی ہر خواہش قربان کر کے پڑ...
16/10/2026

اس ماں باپ کے دکھ کا تصور کیجیے جس نے برسوں اپنے بچے کو دعاؤں میں مانگا، راتیں جاگ کر پالا، اپنی ہر خواہش قربان کر کے پڑھنے بھیجا، اور پھر وہی لختِ جگر کسی کی چند ٹکوں کی ہوس کی بھینٹ چڑھ کر ملبے تلے دم توڑ گیا؛ ایک لالچی شخص کی بے حسی نے کتنے ہی گھروں کے چراغ بجھا دیے اور کتنی ہی ماؤں کی گودیں ہمیشہ کے لیے اجاڑ دیں
ہمارے معاشرے کا ردِعمل دیکھیں: چند دن کی افسوس بھری سرخیاں، سوشل میڈیا پر تعزیتی پوسٹس، کسی کا "اللہ کی مرضی" کہہ کر آگے بڑھ جانا، اور پھر سب کچھ بھول کر اگلے سانحے کا انتظار، جیسے معصوم بچوں کی جانوں کی کوئی قیمت ہی نہ ہو۔
کسی باشعور معاشرے میں ایسا سانحہ پیش آتا تو فوری تحقیقات ہوتیں، ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں سزا دی جاتی، متاثرہ خاندانوں کی دادرسی ہوتی، اور آئندہ ایسے حادثات روکنے کے لیے عمارتوں کی حفاظت کا کڑا نظام بنایا جاتا۔

This is not a dramatic scene. It is a real photo of a little girl from Gaza, caught in the flames after her home was bom...
15/10/2026

This is not a dramatic scene. It is a real photo of a little girl from Gaza, caught in the flames after her home was bombed by the genocidal army today.

Her name is Mariam Ahmed Ghanem. She is two and a half years old.

In the photo, Mariam stands among the fire that engulfed her family's apartment. She suffered burns, and she watched her mother burn to death before her eyes.

Her father was killed at the beginning of the genocide.

Today, Mariam is an orphan. She has lost both of her parents.

ہم میڈیکل  پروفیشن میں موجود غیر ضروری سخت رویوں اور زہریلے کلچر پر تنقید تو بہت کرتے ہیں، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ جب...
08/09/2026

ہم میڈیکل پروفیشن میں موجود غیر ضروری سخت رویوں اور زہریلے کلچر پر تنقید تو بہت کرتے ہیں، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ جب یہی لوگ خود سینئر پوزیشن پر پہنچتے ہیں تو اکثر وہی رویہ اپنے جونیئرز کے ساتھ دہراتے ہیں جس کا کبھی خود شکار رہے ہوتے ہیں۔ "ہم نے بھی برداشت کیا ہے، تم بھی برداشت کرو" کوئی تربیتی اصول نہیں بلکہ ایک ایسے منفی کلچر کا تسلسل ہے جسے کسی نہ کسی نسل کو آ کر ختم کرنا ہوگا۔

ڈسپلن، کلینیکل اسٹینڈرڈز اور احتساب یقیناً ضروری ہیں، لیکن کسی غلطی کی اصلاح اور کسی انسان کی تذلیل میں واضح فرق ہے۔ ایک جونیئر کو اس کی غلطی سمجھانا، اسے بہتر طریقہ سکھانا اور اس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بہتر بنانا ایک سینئر کی ذمہ داری ہے؛ لیکن اسے سب کے سامنے ذلیل کرنا، طنز کرنا، چیخنا چلانا یا اس کی عزتِ نفس مجروح کرنا مینٹورشپ نہیں بلکہ ٹاکسک کلچر ہے۔

اگر ہم واقعی پروفیشن کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ سوچ تبدیل کرنا ہوگی کہ جونیئر کو دبانا یا ذلیل کرنا ہی سینئر ہونے کی علامت ہے۔ ایک اچھا سینئر وہ نہیں جو اپنے جونیئر کو خوفزدہ کرے، بلکہ وہ ہے جو اپنے جونیئر کو اس قابل بنائے کہ وہ کل خود ایک بہتر نرس، بہتر لیڈر اور بہتر انسان بن سکے۔

ہمیں یہ سلسلہ توڑنا ہوگا؛

انانیت آپ سب اپنی گاڑیوں کی ٹینکیوں میں وہی تیل ڈالتے ہو، جس کی قیمت دیکھ کر سب سے پہلے حکومت کو گالی دیتے ہو۔لیکن اصل م...
04/09/2026

انانیت

آپ سب اپنی گاڑیوں کی ٹینکیوں میں وہی تیل ڈالتے ہو، جس کی قیمت دیکھ کر سب سے پہلے حکومت کو گالی دیتے ہو۔

لیکن اصل معمہ یہ ہے کہ جب کوئی آپ کے لیے کھڑا ہو جائے، آپ کے حق کی آواز بنے، تو اچانک آپ وہی جہالت کے دور کے قریش اور یہود بن جاتے ہو، جو حق کو حق سمجھ کر نہیں، اپنی انا، ضد، تعصب اور بغض کے ترازو میں تول کر قبول یا رد کرتے تھے۔

اور ہماری جہالت کی انتہا تو یہ ہے کہ ہمیں کوئی روندتا رہے، ہماری گردن پر پاؤں رکھتا رہے، ہمارے حقوق چھینتا رہے—ہم پھر بھی برداشت کر لیں گے؛
مگر اگر ہمارا ہی کوئی بھائی ہمارے لیے کھڑا ہو جائے، ہمارے حق کی بات کر دے، تو ہم اسے صرف اس لیے قبول نہیں کریں گے کہ وہ ہماری پسند، ہماری جماعت، ہماری سوچ یا ہمارے تعصب کے مطابق نہیں۔

ہمیں ظالم سے اتنی تکلیف نہیں ہوتی جتنی اپنے ہی کسی شخص کو حق پر تسلیم کرنے سے ہوتی ہے۔

کیونکہ ہمارے نزدیک حق کی اہمیت بعد میں ہے؛ پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ حق بولنے والا "ہمارا" ہے یا "ان کا"۔

یہی انا ہے، یہی تعصب ہے، یہی ضد ہے—اور شاید یہی ہماری سب سے بڑی جہالت بھی۔

بے شمار پڑھنے والوں نے مجھ پر اب ایک پارٹی کا دھبہ لگانا ھے, اور پوسٹ میں الفاظ کی حقیقت سے زیادہ اس میں لگے تصویر کی وجہ سے میرے سب باتوں کو غلط تسلیم کرکے نیچے کمینٹ میں بس یہی لکھنا ھے کہ یہ بندہ صرف اپنی پارٹی مفاد کے لیے نکلا ھے ۔۔۔۔ ۔۔۔ہجوم کی یہی سب سے بڑی نشانی کے سب شور کرتے ہیں اواز نہی اُٹھاتے۔۔۔۔

عرش ہلا دینے والا منظر…شدید بارش میں ایک باپ اپنے اکلوتے شہید بیٹے کی قبر سے لپٹ کر سو رہا ہے۔یہ باپ نہیں، ایک زندہ لاش ...
04/09/2026

عرش ہلا دینے والا منظر…
شدید بارش میں ایک باپ اپنے اکلوتے شہید بیٹے کی قبر سے لپٹ کر سو رہا ہے۔
یہ باپ نہیں، ایک زندہ لاش ہے… جو اپنے بیٹے کی قبر سے لپٹ کر وہ سکون ڈھونڈ نے کی کوشش کر رہا ہے، جو اس سے ہمیشہ کے لیے چھین لیا گیا۔
بیٹا مٹی کے نیچے ہے، مگر باپ آج بھی اسی کے سینے سے لپٹ کر رو رہا ہے۔
اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کو صبر جمیل عطاء فرمائیں

DHS and effects of mismatching of sliding diatance between barrel and lag screw....
06/08/2026

DHS and effects of mismatching of sliding diatance between barrel and lag screw....

Address

Dabgari Garden Peshawar
Peshawar
25000

Opening Hours

Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Shafi Orthopedic Surgeon HMC posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share