26/12/2020
ٹائیفائیڈ بخار ، دیر سے سیکھنا، ہاتھوں کا باربار دھونا ، صفائی پسند
حق ہومیوپیتھک کلینک چکلالہ راولپنڈی
ہومیوپیتھک کنسلٹنٹ
محمد طاہر 03465116855
مریضہ عمر 23 سال ۔ مریضہ نے والدہ کیساتھ کلینک کا وزٹ کیا۔
پیدائش نارمل اور 2 سال کی عمر تک ٹھیک رہی لیکن جب 2 سال کی عمر کو پہنچی تو منہ میں زخم بن جاتے جس کی وجہ سے کھانے پینے میں کافی برابلم ہوتی میانوالی ہسپتال میں داخل رہی جہاں پر عملہ نے خون کی کمی بتاکر خون لگایا اور بچی گھر آگئی۔
ایک سال تک بچی ٹھیک رہی بعد میں جھٹکے شروع ہوگئے ۔ دائیں یا بائیں سائیڈ ہاتھ پاؤں کانپتے ، منہ سے جھاگ آتی اور بے ہوش ہوجاتی ۔ انجکشن لگنے کے 3 گھنٹے بعد ہوش میں آتی تھی ۔ سات سال دم کراتے رہے ہیں اور بچی ٹھیک ہوگئی ۔ سات سالوں میں 3 دفعہ تکلیف ہوئی ۔ اس دوران دوا دارو چلتا رہا کیونکہ بچی کی صحت ٹھیک نہیں رہتی تھی بخار ہوجاتا تھا ۔ بچی چھٹی کلاس سے آگے نہ بڑھ سکی کیونکہ پڑھائی میں کمزور اور اپنی توجہ مرکوز نہیں کر پاتی تھی مگر پڑھنے کا بےحد شوق تھا ۔ سر میں درد رہتا تھا پڑھائی کے دوران اور ویسے بھی ۔ سکول چھڑا کر قرآن پاک پڑھ رہی تھی تو ٹائیفائیڈ بخار ہوگیا ۔ اور ابھی تک بخار کا علاج معالجہ چل رہا ہے کبھی ایک تکلیف اور کبھی دوسری ۔
جسمانی علامات:۔
پیٹ درد ، سردی ، بخار
سانس کی تکلیف
کان بند رہتے ہیں اور اونچا سنائی دیتا ہے
صفائی پسندی ، ہاتھوں کو بار بار دھونا اور نہانا
بچپن میں بولنا اور چلنا دیر سے سیکھا
باتونی پن
کسی کا جھوٹا یا بچا ہوا سالن نہیں کھانا حتی کہ اپنے والدین کا بھی ، کھانا ڈال کر نیچے بیٹھنے کی بجائے کرسی میز پر کھانا پسند کرتی ہے ۔
صفائی پسندی ۔ اپنے لباس کی صفائی ستھرائی کا بہت خیال رکھتی ہے ۔
جانوروں اور پرندوں سے نفرت کیونکہ گندگی کرتے ہیں۔
کسی حد تک ضدی
رمضان میں سارے روزے شوق سے رکھتی ہے
گوشت چاول کی شوقین ، چہرے پر بھورے داغ
ڈر خوف کوئی نہیں
باتیں مسکرا کر کرتی ہے اور لگاتار بولتی چلی جاتی ہے ۔
فیملی میں ٹی بی اور دمہ کی ہسٹری چھوٹی بہن کو دمہ اور پھوپھو کو ٹی بی تھی۔ دادی کو شوگر ہے۔
ذہنی علامات:۔
ذہنی طور پر پسماندہ اور باتیں اٹک اٹک کر جیسے ناک میں بولا جارہا ہو۔
سیکھنے میں پیچھے دیر سے سیکھتی ہے۔ کوئی بھی کام ہو وہ کر لے گی لیکن خراب کرے گی اور بعد میں آہستہ آہستہ سیکھے گی ۔ لیکن جس کام کا شوق ہو وہ کر لے گی ۔
رونے لگے تو بہت دیر تک روتی رہتی ہے لیکن جب ہنسنے لگے تو دیر تک ہنستی رہتی ہے ۔
Bipolar Disorder
روتے ہوئے دم دلاسہ دینے سے چپ کرجاتی ہے ۔ (لیکن کمرے میں جاکر روئے گی سب کے سامنے نہیں )
جذباتی عدم تحفظ ، نظر انداز کرنے سے رونا شروع کردیتی ہے ۔ اور تسلی دینے سے چپ کرجاتی ہے۔
چھوٹے بہن بھائیوں سے بہت پیار کرتی ہے ۔
صفائی پسند ہے ۔
پالتو جانوروں کو پسند نہیں کرتی ۔ کیونکہ وہ گندگی کرتے ہیں ۔
ڈر خوف کوئی نہیں ہے
چٹپٹی اشیاء بہت پسند ہیں ۔ چاول شوق سے کھاتی ہے ۔
نیند میں ہنستی اور روتی ہے ۔ ہنستی زیادہ ہے ۔
بخار شام سے شروع ہوتا ہے اور آدھی رات کو تیز ہوجاتا ہے لیکن دن میں کبھی کبھی 1 یا 2 بجے ہوجاتا ہے ۔ رات کو پانی بار بار مانگتی ہے ۔ پانی پینے یا کچھ بھی کھانے سے قے ہوجاتی ہے ۔ پیٹ اور سر میں درد رہتا ہے ۔ کان بند رہتے ہیں ۔ ریشہ کبھی کبھار ہوتا ہے ۔ پیشاب بار بار آتا ہے ۔ کبھی کبھار لوز موشن بھی ہوجاتے ہیں ۔ ہاتھ پاؤں بار بار دھوتی ہے ۔ کہا نہیں مانتی ۔ صفائی پسندی میں بہت حساس ہے اور کسی کے گھر کی چیز نہیں کھاتی ۔ گھر والوں کیساتھ کھانا بیٹھ کر نہیں کھاتی ہے ۔ علیحدہ ٹی وی لانچ میں بیٹھ کر کھاتی ہے ۔ اس کی والدہ میں نے ایک واقعہ سنایا کہ ہم نے چٹنی بنائی اور اس کے والد نے چمچ سے کھالی تو بچی نے چھوڑ دی ۔ اگلی دفعہ بچی نے پہلے سے ہی اپنے لئے ڈال لی ۔
اس طرح کے پرانے اور پیچیدہ کیسز میں مریض کی انفرایت نیچے کئی تہوں میں گم ہوکر رہ جاتی ہے ۔ شاید اس کی وجہ وہ ایلوپیتھک ادویات ہوتی ہیں جو مریض عرصہ دراز سے استعمال کررہا ہوتا ہے ۔ بعض اوقات اسے ہم آرسینک البم سمجھ رہے ہوتے ہیں کبھی مرکسال اور کبھی نائیٹرک ایسڈ لیکن جوں جوں بادل چھٹتے ہیں اور مریض کی تصویر واضع ہوتی ہے تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ یہ تو نیٹرم میور ہے یا کچھ اور۔ بحرحال سر دست فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے کہ مریض کا علاج کہاں سے شروع کیا جائے لیکن ہمیں فیصلہ تو بحرحال کرنا ہوتا ہے لہذا
ٹائیفائیڈینم 200 ایک ڈوز
آرسینک البم 200 صبح اور بیلاڈونا200 رات
فیرم فاس اور کالی فاس 6ایکس 2، 2 گولی دن میں 3 بار
روٹی اور فروٹ بند کردیا ۔ دلیہ ، ساگودانہ اور جوس اور دودھ زیادہ استعمال کریں۔
بچی نے بتایا بخار کسی حد تک کم ہوا لیکن کچھ خاص فرق نہیں پڑا۔
والدہ نے بتایا کھانا کھانے سے سانس پھولتا ہے ۔ کان کھل گئے ہیں۔
میں ایسے ذہنی پسماندہ بچوں کی بات پر یقین نہیں کرتا لہذا والدہ جو بھی بتارہی تھی اسے ہی فالو کررہا تھا۔
دوا کو ایک ہفتہ کیلئے دہرا دیا گیا۔
جس رات کو دوا لے کر گئے بہت تیز بخار ہوا
کان دوبارہ بند ہوگئے
بلغم ہوگیا ہے ۔ سبزی مائل گھاڑھا
چونکہ نزلہ پہلے بھی ہوا کرتا تھا اور ایلوپیتھک دوا سے دبا دیا جاتا تھا ۔ میں نےسمجھا کان بند ہونے کی وجہ نزلہ ہوسکتا ہے
ٹیوبرکولینم ہزار ایک ڈوز (فیملی ہسٹری کو مدنظر رکھتےہوئے)
پلسٹیلا 200 ایک ڈوز
فیرم فاس اور کالی فاس 6ایکس
پلسٹیلا نے اچھا کام کیا اور بخار مکمل ختم تو نہیں ہوا لیکن وقفہ بڑھ گیا ہے ۔ اب لمبے وقفہ سے ہوتا اور گاڑھا نزلہ ابھی تک ہے اور ناک میں باتیں کرتی ہے ۔
پلسٹیلا 200 دن میں 3 بار
فیرم فاس اور کالی فاس 6ایکس
بھوک میں کمی ملاحظ کی گئی ، نزلہ پہلے سے کم ہے لیکن ہے ، سردی بدستور لگ رہی ہے اور معمولی بخار ہوجاتا ہے۔
پیٹ درد اور مریضہ میں سردی لگ کر بخار کی کیفیات نہیں جارہی ۔ نئے سرے سے علامات لینے سے پتہ چلا کہ مریضہ کو چٹپٹی اشیاء، بریانی، پکوڑے سموسے بہت پسند ہیں اور اپنی پسند اور مصالحہ دار اشیاء کے علاوہ کھانا نہیں کھاتی۔ سبزیاں تو دیکھتی بھی نہی ہے ۔ لہذا
نکس وامیکا ہزار ایک ڈوز ایک ہفتہ کا فالواپ
بخار سردی کیساتھ ، پیٹ درد اورکان بند
والدہ بچی پر بہت محنت اور مسلسل چیک اپ کیلئے لارہی ہیں ۔ بیٹی کو دوا اپنے ہاتھوں سے کھلاتی ہیں اور ضروری اتار چڑھاؤ کا ذکر کرتی ہیں اور بیٹی کے متعلق فکر مند ہیں ۔ والد کی طرف سے بھی دباؤ کا سامنا کررہی ہیں کہ اتنی مدت سے بیٹی بیمار ہے اور ہم نے اس کے علاج کیلئے کوئی در ایسا نہیں جس پر دستک نہ دی ہو لہذا اسے شفاء نہیں ہورہی اللہ کی رضا سمجھ کر علاج بند کردو۔ والدہ نے مجھ سے ذکر کیا جسے سن کر میں رنجیدہ ہوگیا مگر بخار اور مرض کی شدت میں کمی ضرور آئی تھی لیکن مکمل ٹھیک نہیں ہورہا تھا۔والدہ نے علاج جاری رکھنے کیلئے عزم کا اظہار کیا اور کہاکہ مجھے امیدہے میری بیٹی ٹھیک ہوجائے گی کیونکہ اتنا افاقہ کسی علاج سے نہیں ہوا۔
چونکہ مریضہ کی علامات پلسٹیلا اور آرسینک البم کے گرد گھوم رہی ہیں اسلئے سورائینم،ٹیوبرکولائینم ،سفلائینم اور مذکورہ دونوں ادویات مختلف پوٹنسیوں میں علامات کے مطابق استعمال کرائی گئیں جن سے محض علامات کی شدت میں کمی آئی ۔
مریضہ کا بخار جو ہر روز یا کچھ دن وقفہ دے کرآتا تھا اب ویسا نہیں رہا لیکن بخار سے مکمل نجات نہیں مل رہی ۔جیسا کہ ماضی میں بخار اونچے درجے کا ہوتا تھا مگر اب اس کی شدت میں کمی آگئی ہے ۔
علامات:۔
پیٹ درد
بخار
سردی
ہاتھوں اور جسم کا بار بار دھونا
چہرے کے بھورے داغ ، فیملی میں ٹی بی کی ہسٹری اور دماغ کے اندر کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے کارسینوسن کا انتخاب کیا گیا ۔ 200 کی ایک خوراک دی گئی ۔ جس سے بخار ، سردی اور پیٹ درد کے دورانیے اور شدت میں مزید کمی ملاحظہ کی گئی ۔ کارسن 200 کو تین ماہ کے دوران 6 بار دہرایا گیا لیکن بخار، پیٹ درد اور سردی کی علامات ختم نہیں ہورہیں۔ لیکن ایک پیش رفت ہوئی وہ یہ کہ مریضہ کو بچپن میں ٹانگوں پر خارش اور الرجی کی شکایت تھی جو کہ ادویات سے دب گئیں تھیں وہ ظاہر ہوگئیں اور کارسینوسن سے رفع بھی ہوگئیں اور اسی دوران بیماری سے ہمدردی کے نتیجہ میں ہاتھوں کی جلد پھٹ گئی انتظار کیا گیا لیکن بہتری نہ آنے کی صورت میں پٹرولیم 200 سے بہتر ہوئیں۔ بعد ازاں چند مزید ادویات کی تہیں ظاہر ہوئی اور علامات کے مطابق ادویا ت کو موقع دیا گیا جن سے الحمدللہ مزید بہتری ملاحظہ کی گئی۔ کیس پر جو تالہ پڑا ہوا تھا آہستہ آہستہ کھلنا شروع ہوگیا
تین ماہ بعد کارسینوسینم ایک ہزار دی گئی۔ جس سے بخار سردی اور پیٹ درد کی علامات میں واضع کمی ملاحظہ کی گئی۔
ہیرنگ کے قانون شفاء کے مطابق بیماری کا باہر کی سمت محو سفر ہونا ایک نیک شگون ثابت ہوا اور مریضہ جو کہ بچپن سے بیماری کی گرفت میں تھی 2 سال کے مسلسل علاج سے آزاد ہوگئی۔ الحمدللہ۔
وارننگ:-
(پیج ہذا کسی قسم کی دوا از خود استعمال اور پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں دیتا اگر مریض بغیر اجازت دوااستعمال کرتے ہیں تو وہ اپنے رسک پر ہوگا۔ کسی قسم کی ایمرجنسی صورتحال یا کرانک علاج کیلئے معالج سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کیلئے بہتر دوا کا انتخاب کرسکے)