10/04/2023
رمضان المبارک کا روح پرور اور برکتوں والا مہینہ جاری ہے جو کہ بہت فضیلت والا مہینہ ہے اور اسمیں فرض عبادت ۷۰ گنا اور نفل عبادت فرض پر شمار ہوتا ہے رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ یعنی آخری دس/۱۰ایام شروع ہو رہے ہیں جو کہ دوزخ کی آگ سے نجات کا عشرہ ہے اس عشرے میں مسنون دعا یہ ہے کہ الَّھمُّ اَجِرࣿنِیࣿ مِن النَّار•خدایا مجھے دوزخ کی آگ سے نجات دے
اس عشرے کے آخری ایام کے طاق راتوں میں لیلتہ القدر بھی آتا ہے اور اسکی عبادت ہزار ماہ کی عبادت سے افضل ہے نیز اس عشرے کے آخری دس/۱۰ایام میں اعتکاف کا بہت ثواب اور فضیلت ہے ایک یوم کا اعتکاف دوزخ سے ۳ خندق دور کرتا ہے اور ایک خندق زمین سے آسمان تک فاصلے کے برابر ہے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں ہمیں تقویٰ،صبر ،غریب و ناتواں کی امداد کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہئے نیز آخری ایام میں عبادت کی طرف بھرپور توجہ اور اللّہ تعالیٰ سے مغفرت و بخشش کی دعائیں مانگنی چاہئے
ا
From,
Doctors Pharmacy