Peshawar Medical Complex

  • Home
  • Peshawar Medical Complex

Peshawar Medical Complex Health
(1)

سب کمنٹ میں ایک ایک بار امین لکھ دیں شکریہ
27/06/2024

سب کمنٹ میں ایک ایک بار امین لکھ دیں شکریہ

27/06/2024
اگاہی پیغام ۔برائے کرم گھر میں اپ جب بھی کسی بچے کو کھانے کو کچھ دیں تو اسی دوران بچے کا خاص خیال رکھیں ۔اج ایک بچی کو پ...
26/06/2024

اگاہی پیغام ۔
برائے کرم گھر میں اپ جب بھی کسی بچے کو کھانے کو کچھ دیں تو اسی دوران بچے کا خاص خیال رکھیں ۔اج ایک بچی کو پشاور میڈیکل کمپلیکس لایا گیا ۔جن کے ناک میں کھجور کی ہڈی پنس گئی تھی ۔کسی ای این ٹی ڈاکٹر نے ان کو اپریشن کا بتایا تھا ۔لیکن الحمدللہ پیشاور میڈیکل کمپلیکس میں بغیر اپریشن ادویات کے ذریعے ان کی ناک سے کھجور کی ہڈی نکال لی گئی جو کہ اپ نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں ۔
ایڈریس پشاور میڈیکل کمپلیکس ۔
چونگی اسٹاپ مال لار کرنل شیر کلے صوابی شیوا اڈہ
03124644239
03428250520

ایک چاچو کو پیشاور میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا جن کے پاؤں کا مکمل اپریشن پشاور میڈیکل کمپلیکس میں اورتوپیڈک سرجن  ڈاکٹر ...
26/06/2024

ایک چاچو کو پیشاور میڈیکل کمپلیکس لایا گیا تھا جن کے پاؤں کا مکمل اپریشن پشاور میڈیکل کمپلیکس میں اورتوپیڈک سرجن ڈاکٹر اختر علی نے کروایا تھا اور الحمدللہ اپریشن کے دوسرے دن ہی چاچو چلنے کے قابل ہو گیا تھا جس کی ویڈیو ہم پہلے شیئر کر چکے ہیں ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں
https://www.facebook.com/share/v/REz6tVbFxWznFTse/?mibextid=oFDknk
چونگی اسٹاپ مال لار کرنل شیر کلے صوابی شیوا اڈہ
03124644239
03428250529

دماغی صحت کی خرابی کی 5 عام اقسام   ( Top 5 ) نفسیاتی مسائل تمام عمروں، جنسوں اور نسلوں کو ہو سکتے ہیں، بہت سے عوامل بیم...
25/06/2024

دماغی صحت کی خرابی کی 5 عام اقسام ( Top 5 )
نفسیاتی مسائل تمام عمروں، جنسوں اور نسلوں کو ہو سکتے ہیں، بہت سے عوامل بیماری کو متحرک کر سکتے ہیں،
اور بیماریاں ہلکے سے شدید تک ہو سکتی ہیں۔

نفسیاتی مسائل کی وجوہات / رسک فیکٹر
1:وراثتی یا فیملی ہسٹری
2: کسی وجہ سے کیمیائی عدم توازن کا بدلنا
3:ماحولیاتی عوامل: جیسے صدمے کا سامنا کرنا ،کوئی حادثہ دیکھنا ، طلاق وغیرہ وغیرہ
4:شادی شدہ خواتین میں اس کی وجہ حمل اور حمل کی پیچیدگیاں بھی اس کی شدت کا سبب بن سکتی ہیں۔
5:بڑی عمر کے مردوں اور عورتوں میں اس کی وجہ لمبے عرصہ سے معدے کے مساٸل کا شکار ھونا یا جوڑوں پٹھوں کی دائمی بیماری کا ہونا ۔
۔
3. ڈپریشن (Depression)
ڈیپریشن بھی ایک عام نفسیاتی مسلئہ ہے۔ باقی ڈیپریشن کی اہم علامات میں اگر آپ کو ان درج ذیل 6 میں سے 3 یا 3 سے زیادہ علامتیں ہوں وہ بھی 2 ہفتے سے زیادہ ہوں، تو پھر آپ ڈیپریشن کا شکار ہیں، جس کا بروقت علاج کروانا چائیے۔
1:نیند اور بھوک میں خصوصاً کمی یا زیادتی
2:مسلسل رہنے والی اداسی اور نا امیدی
3:ناختم ہونے والی سوچیں، غصہ اور چڑ چڑا پن۔
4:اداسی کی وجہ سے خود اعتمادی کی کمی۔
5: خودکشی کا سوچنا اور خود کو ایذا دینے کے خیالات۔
6:کسی کام میں دل نا لگنا، اور زندگی سے بے زار رہنا

2:انزائٹی (بے چینی) (Anxiety)
انزائٹی بہت سی قسم کی ہو سکتی ہے، یہ کچھ ہفتوں تک یا مہینوں سالوں تک چل سکتی ہے۔ باقی انزائٹی کی اہم علامتوں میں مریض کو بغیر کسی جسمانی بیماری کے
زیادہ تر ،ڈر، خوف ،بے چینی ، دل کی دھڑکن تیز ہونا,موت کا خیال آنا، سانس کی تنگی محسوس کرنا ، سینے میں درد، معدے کا مسلئہ اور مزید خود کو خطرناک بیماریوں کا شکار سمجھنا جیسے دل کا مسلئہ، کینسر وغیرہ شاملِ ہیں، کچھ مردوں کو سیکس پرفارمینس انزائٹی بھی ہو سکتی ہے ،جو سرعت انزال کا سبب بنتی ہے۔
لیکن یہ سب جھوٹ ہوتا ہے،اور دوسرا انزائٹی میں ECG Echo سمیت سارے لیب ٹیسٹ نارمل آتے ہیں۔

3:پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر (PTSD)
یہ نفسیاتی مسلئہ کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے بعد کچھ لوگوں کو ہوتا ہے، جیسے دہشت گردی کا واقعہ ہونا، حملوں، لڑائی، جنسی بدسلوکی، عورتوں میں حمل کی پیچیدگیاں،کسی عزیز کی موت ہونا اور قدرتی آفات جیسے تکلیف دہ واقعات سے یہ نفسیاتی مسلئہ ہوتا ہے.
علاماتِ
اس مسلئے میں مریض کو دونوں ڈیپریشن اور انزائٹی کی علامتیں ہوتی ہیں۔
یہ مسلئہ کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے 1 میہنے کے بعد شروع ہوتا ہے ، جو کئی مہینوں تک چل سکتا ہے۔
(اور جو نفسیاتی مسلئہ کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے 3 دن کے بعد شروع ہو اور 1 مہینے سے پہلے ختم ہو،
اسے Acute stress disorder کہتے ہیں, کیونکہ 3 دن تک کسی حادثہ یا سنگین نقصان کے بعد پریشان ،غمین،اداسی، ڈر خوف میں مبتلا رہنا انسان کے لیے نارمل ہوتا ہے)

4:او سی ڈی
یہ بھی ایک عام اور دائمی نفسیاتی مسئلہ ہے جس میں کسی شخص کو بے قابو، دوبارہ آنے والے خیالات اور/یا رویے ہوتے ہیں جنہیں وہ دہرانے کی بار بار خواہش محسوس کرتا ہے۔ جیسا کہ سو سو بار گنتی کرنا اور کئی بار دروازہ دیکھنا ،کہ دروازہ بند ہے یا نہیں، بار بار وضو کرنا اور گھنٹا گھنٹا تک ہاتھ دھونا جراثیم کے ڈر سے، بہت زیادہ وسوسے کا آنا، خوف، پریشان کن اور غلط مذہبی خیالات کا آنا، بلڈ پریشر کو دن میں بہت دفعہ چیک کرنا کہ کہیں بلڈ پریشر زیادہ تو نہیں ہو گیا،وغیرہ وغیرہ
اس مرض میں مریض جانتا بھی ہے کہ یہ فضول کام ہیں،اسے کئی بار دہرانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن وہ او سی ڈی بیماری کی وجہ سے مجبور ہوتا ہے۔ یہ ایک نیروسس ڈس آرڈرز ہے ۔مطلب مریض کو پتہ ہوتا ہے اپنے مسئلے کا جیسے وہ فضول کام کئی کئی بار کرتا ہے۔

5۔:Panic Attacks / Disorder
یہ بھی انزائٹی کی ایک قسم ہے جس میں مریض کو اچانک خوف، تناؤ اور گھبراہٹ کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ مریض کے لیے انتہائی خوفناک ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنا کنٹرول کھو دیتا ہے۔ اور یہ پینک اٹیک کچھ سیکنڈ یا منٹوں کے لیے ہوتے ہیں، بار بار پینک اٹیک کے ہونے کو پینک ڈس آرڈر کہتے ہیں،
پینک ڈس آرڈر کی علامات
اچانک دل کی دھڑکن زیادہ ہونا ، پسینہ آنا اور غیر ضروری طور پر آنے والے خطرے کو محسوس کرنا، چکر آنا،
اپنے آپ پر کنٹرول کھونے یا کھونے کا خوف ہونا،
سانس لینے میں دشواری اور سینے میں جکڑن اور درد ہونا جیسے دل کا دورہ ہو رہا ہو اور یوں سمجھنا جیسے اس انسان کی موت کا وقت آگیا ہے
(لیکن کچھ منٹ کے بعد سب ٹھیک ہو جاتا ہے کیونکہ پینک اٹیک سے موت نہیں ہوتی )

نفسیاتی مسائل کی تشخیص و علاج
نفسیاتی مسائل کی تشخیص مریض کی علامتوں اور اس علامتوں کے دورانیہ کے زریعے کی جاتی ہے، لیکن انزاٹی میں کچھ لیب ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں جیسے ECG , اور تھرائیڈ کے ٹیسٹ وغیرہ
باقی نفسیاتی مسائل کا علاج کرنا لازمی ہے کیوں کے اس سے مریض کی زندگی متاثر ہوئی رہتی ہے۔ اس میں کوئی شرم یا ہچکچاہٹ والی بات نہیں ہوتی۔ جس کے علاج کیلئے سائیکالوجسٹ سے سیشن بھی لیے جاسکتے ہیں، اور میڈیکل علاج بھی کیا جاتا ہے، میڈیسن کی قسم اور علاج کا دورانیہ ہر مریض میں مختلف ہوتا ہے ، کچھ مریض میڈیسن کے زریعے چند مہینوں میں ٹھیک ہو جاتے ہیں اور کچھ مریضوں کو کئی سال میڈیسن استمعال کرنا پر سکتی ہے۔ باقی مریض کو میڈیسن باقاعدگی سے استعمال کرنا چاہیے۔ نہ مریض کو اپنی مرضی سے میڈیسن لینی چاہیے اور نہ ہی اپنی مرضی سے میڈیسن چھوڑنی چاہئے۔ شکریہ

بھائی جان اپ کے  کمنٹ کا بہت شکریہ انشاء اللہ اپ کا اپریشن بھی بہت جلد ہو جائے گا ۔رش کی وجہ سے ہم وقت بوقت  مریضوں کو ت...
25/06/2024

بھائی جان اپ کے کمنٹ کا بہت شکریہ انشاء اللہ اپ کا اپریشن بھی بہت جلد ہو جائے گا ۔رش کی وجہ سے ہم وقت بوقت مریضوں کو تھوڑے دن بعد بلا رہے ہیں.جلد بازی نہ کریں برائے کرم اپنی باری کا انتظار کیجئے شکریہ
برائے کرم اپنا نمبر لینے کے لیے رابطہ کریں ۔
03124644239

سپن کانی سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور جو کہ یار حسین میں کسی جگہ پر کام کر رہا تھا دوران مزدوری ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے انے...
25/06/2024

سپن کانی سے تعلق رکھنے والے ایک مزدور جو کہ یار حسین میں کسی جگہ پر کام کر رہا تھا دوران مزدوری ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے انے سے ان کا ہاتھ بری طرح ٹوٹ گیا ۔مریض کو یار حسین میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور میڈیکل کمپلیکس شیوا اڈہ ریفر کیا گیا ۔جہاں پر ارتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اختر علی نے امیج مشین کے ذریعے ان کا کامیاب اپریشن کیا الحمدللہ مریض اور ان کے لواحقین مطمئن ہیں اپریشن کے بعد مریض کو ڈسچارج کر دیا گیا ۔
ایڈریس
چونگی اسٹاپ۔مال لار کرنل شیر کلے صوابی شیوا اڈہ
03124644239
03428250520

■اہل علاقہ کے عوام کے لئے اگاہی پیغام ■ ■الرجی ایک ایسی بیماری ہے  جس میں ہمارا جسم مختلف ماحولیاتی چیزوں جیسے دھول، دھو...
23/06/2024

■اہل علاقہ کے عوام کے لئے اگاہی پیغام ■
■الرجی ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہمارا جسم مختلف ماحولیاتی چیزوں جیسے دھول، دھواں، ٹھنڈی ہوا، وائرل انفیکشنز کا ردعمل ضرورت سے زیادہ شدت کے ساتھ دیتا ہے۔

■الرجی بنیادی طور پر ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کی بے ضابطگی کا نام ہے۔
■الرجی مختلف شکلوں میں ظاہر ہو سکتی ہے جیسے سینے کی الرجی جس میں کھانسی ، سینے کی جکڑن اور سینے سے سیٹیوں جیسی آوازیں کا آنا شامل ہے۔
■الرجی ناک کی بھی ہو سکتی ہے جو کہ فلو اور ناک سے پانی بہنے کی علامات کے طور پر ظاہر ہوتی ہے۔
■الرجی جلد کو متاثر کر سکتی ہے جس میں جلد کی خارش اہم علامت ہے۔
■الرجی آنکھوں کو متاثر کر سکتی ہے جو آنکھوں کے درد اور سرخی کا سبب بن سکتی ہے۔

♡الرجی والے افراد کو سال بھر مسائل ہوتے ہیں لیکن سردیوں کا موسم ان کے لیے بہت مشکل ہوجاتا ہے۔

♡اس وقت ہم فضائی آلودگی کی وجہ سے سموگ جیسے کا سامنا کر رہے ہیں جس سے الرجی کا مساٸل اور بڑھ گۓ ہیں۔ سردیوں کے موسم میں عموماً گھر کے دروازے کھڑکیاں بند رہتی ہیں جس سے وینٹیلیشن کم ہو جاتی ہے ۔نتیجہ گھر کے اندر الرجی کروانے والے عوامل بڑھ جاتے ہیں۔

♡الرجی کے مسائل کو کم کرنے کے لیے چند اہم چیزیں جوآپ کر سکتے ہیں!!!

●. گھر سے باہر جاتے وقت ماسک کا استعمال کریں، خاص طور پر سموگ کے موسم میں

●. گھر میں کمروں کی روزانہ صفائی کریں۔بہتر ہے ویکیوم کلینرکا استعمال کریں۔

● اپنے بستر اور تکیےکی چادروں ,کمبل کو گرم پانی سے دھوئیں اور ڈسٹ مائٹ پروف کور کا استعمال کریں۔
●کمرے کی مناسب وینٹیلیشن ہو ۔
●. کتے بلی اور دوسرے پرندوں کو پالنے سے گریز کریں کیونکہ انکے پر یا بال ,فضلہ الرجی کروا سکتے ہیں۔
●. مناسب مقدار میں پانی پیں
●.گھر میں قالین نہ لگواٸیں
●. اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق اینٹی الرجک دوا استعمال کریں۔۔۔۔

ڈاکٹر محمد عمران خان
میڈیکل اینڈ چیسٹ سپیشلسٹ
ایم بی بی ایس، ایم سی پی ایس، ایف سی پی ایس (پلمونولوجی)
سعید میڈیکل کمپلیکس متنی
معائنہ ہر اتوار کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک

انسان ذرہ خود کی تخلیق پر غور کر۔انسان سو رہا ہوتا ہے لیکن اسکے دماغ کے کچھ حصے جاگ رہے ہوتے ہیں جو اسکی سانسوں کو، ہاضم...
23/06/2024

انسان ذرہ خود کی تخلیق پر غور کر۔

انسان سو رہا ہوتا ہے لیکن اسکے دماغ کے کچھ حصے جاگ رہے ہوتے ہیں جو اسکی سانسوں کو، ہاضمے کو، اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کررہے ہوتے ہیں۔ یوں سونے سے انسان کی تھکاوٹ ب دور ہوجاتی ہے۔ اور اسکی صحت اور زندگی کو بھی کوئی نقصان نہی پہنچتا۔
نیند کے دوران دماغ اور جسم کے افعال ۔
نیند انسان کی صحت اور عمومی فلاح و بہبود کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس دوران، جسم اور دماغ دونوں مختلف اہم کام انجام دیتے ہیں:

1. دماغی افعال:
- یادداشت کی مضبوطی: نیند کے دوران، دماغ روزانہ کی معلومات کو پراسیس کرتا ہے اور اہم یادداشتوں کو مضبوط کرتا ہے۔
- معرفتی بہتری: نیند کی کمی سے توجہ، تخلیقی سوچ، اور مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔

2. جسمانی افعال:
- خلیوں کی مرمت: نیند کے دوران جسم ٹشوز اور خلیوں کی مرمت کرتا ہے، جو روزانہ کی چوٹوں اور سوزش سے بچاتا ہے۔
- مدافعتی نظام کی مضبوطی: نیند کی کمی سے مدافعتی نظام کمزور ہو سکتا ہے، جس سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

3. ہرمون کی ترسیل:
- ہرمون ریگولیشن: نیند کے دوران مختلف ہارمونز جیسے گروتھ ہارمون اور کورٹیسول کی ترسیل ہوتی ہے جو جسمانی ترقی اور سٹریس مینجمنٹ میں مدد کرتے ہیں۔

4. بلڈ پریشر اور دل کی صحت:
- دل کی صحت: نیند کے دوران، دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کم ہو جاتے ہیں، جو دل کو آرام کا موقع دیتے ہیں۔

5. موڈ اور جذبات:
- موڈ میں بہتری: نیند کی کمی سے چڑچڑا پن، ڈپریشن، اور انگزائٹی بڑھ سکتی ہے۔ مناسب نیند سے موڈ بہتر ہوتا ہے۔

کس نے ایسا خوبصورت نظام تخلیق کیا ہے۔ بیشک وہ خالق وحدہ لاشریک ہے۔
قرآن میں الله تعالیٰ فرماتا ہے۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِىٓ اَحْسَنِ تَقْوِيْمٍ (4)
ترجمعہ # بے شک ہم نے انسان کو بڑے عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے۔(سورہ التین)

Caring for a Newborn in the Neonatal Intensive Care unit (NICU)
23/06/2024

Caring for a Newborn in the Neonatal Intensive Care unit (NICU)

Address

چونگی اسٹاپ مال لار کرنل شیر کلے شیوا اڈا
Rajshahi Division

Telephone

+923124644239

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peshawar Medical Complex posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Peshawar Medical Complex:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Health & Beauty Business?

Share