29/09/2026
دل کی حفاظت، زندگی کی حفاظت ہے
دل صرف جسم کا ایک عضو نہیں، بلکہ زندگی کی روانی کا مرکز ہے۔ اس کی صحت کے لیے علاج کے ساتھ احتیاط، متوازن غذا اور درست طرزِ زندگی بھی بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔
طبِ یونانی کا امتیاز یہ ہے کہ وہ مرض کے ظاہر ہونے کے بعد علاج ہی نہیں، بلکہ صحت کے تحفظ، اعتدالِ مزاج اور غذائی تدابیر کے ذریعے بیماری سے بچاؤ کو بھی اہمیت دیتی ہے۔ قدرتی اجزاء سے استفادہ، جب درست اصولوں اور ماہر طبیب کی رہنمائی میں ہو، تو صحت کے سفر میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔
یاد رکھیے!
صحت کی حفاظت، بیماری کے علاج سے پہلے کی حکمت ہے؛ اور احتیاط، علاج کی بہترین رفیق۔
امراضِ قلب میں مبتلا افراد مناسب طبی معائنہ اور ماہرِ قلب کی رہنمائی کو نظرانداز نہ کریں۔
خاندانی طبیب
حکیم عبد الرحیم ہاشمی
لیکچرار، گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور
03017735650