Raja Fateh Muhammad Wonhar Welfare Hospital

Call Directions Website Contact the business

Raja Fateh Muhammad Wonhar Welfare Hospital Serving 7,500+ patients free yearly

Trust Hospital — 24/7 Healthcare with Doctors Available in All Three Shifts. 🩺

We offer Dental & Physiotherapy services, multinational medicines, free psychiatric camps every 14 days, and free eye camps annually. "🏥 Dedicated to Healing & Education 📚 | RFM Hospital & College of Medical Science 🩺 | Where Compassion Meets Excellence 🌟 | Join us in our mission to provide top-notch healthcare and nurture the future of medicine! 💉👩‍⚕️👨‍⚕️ "

انشاللہ کل مورخہ 05/11/2026
04/11/2026

انشاللہ کل مورخہ 05/11/2026

ایک وعدہ، ایک عظیم جذبہ اور خدمتِ انسانیت کی روشن مثال!تحریر: ڈاکٹر اکرام الحق اعوان. میڈیکل سپرٹینڈنٹ راجہ فتح محمد ونہ...
29/10/2026

ایک وعدہ، ایک عظیم جذبہ اور خدمتِ انسانیت کی روشن مثال!
تحریر: ڈاکٹر اکرام الحق اعوان. میڈیکل سپرٹینڈنٹ راجہ فتح محمد ونہار ویلفیئر ہسپتال دھرکنہ
معاشرے میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو صرف باتیں نہیں کرتے بلکہ اپنے عمل سے انسانیت کی خدمت کی ایسی مثالیں قائم کرتے ہیں کہ دل بے اختیار ان کی عزت و تکریم پر آمادہ ہو جاتا ہے۔ امجد علوی صاحب بھی ایسی ہی شخصیات میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اپنے خلوص، وعدے کی پاسداری اور خدمتِ خلق کے جذبے سے ہمارا دل جیت لیا۔
امجد علوی صاحب کا تعلق موضع جھامرہ سے ہے اور ان کا شمار اسلام آباد کی معزز سماجی و ادبی شخصیات میں ہوتا ہے۔ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو اپنے علاقے، اپنے لوگوں اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے نہ صرف سوچتے ہیں بلکہ عملی طور پر اپنا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل امجد علوی صاحب ہمارے ادارے، راجہ فتح محمد ونہار ویلفیئر ہسپتال، دھرکنہ، تشریف لائے۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کی فلاحی سرگرمیوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کے کاموں کو دیکھا، ان سے آگاہی حاصل کی اور ان مقاصد کے لیے ایک قابلِ ذکر رقم بطور عطیہ بھی پیش کی۔ ان کی یہ معاونت ہمارے لیے حوصلہ افزائی کا باعث تھی۔
اسی ملاقات کے دوران انہوں نے ایک اور بات بتائی کہ ان کے پاس ایک ایمبولینس موجود ہے، جو انہیں ڈاکٹر شاہد ملک نے عطیہ کی تھی۔ اب وہ یہ ایمبولینس راجہ فتح محمد ونہار ویلفیئر ہسپتال کو عطیہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ اسے مریضوں کی خدمت کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
یہاں ڈاکٹر شاہد ملک کا ذکر بھی ضروری ہے، کیونکہ اس ایمبولینس کے پیچھے ان کی اپنی ایک قابلِ احترام یاد وابستہ ہے۔ ڈاکٹر شاہد ملک کا تعلق گاؤں بچھال خورد سے تھا۔ وہ کچھ عرصہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال میں بھی خدمات انجام دیتے رہے، بعدازاں پمسز اسلام آباد منتقل ہو گئے، جہاں وہ شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں یہ ایمبولینس تنظیم الاعوان پاکستان کو عطیہ کی تھی، جس کے چیئرمین امجد علوی صاحب ہیں۔
یوں یہ ایمبولینس محض ایک گاڑی نہیں، بلکہ ایک شہید ڈاکٹر کی یاد، ان کے جذبۂ خدمت اور انسانیت سے محبت کی علامت بھی ہے۔ امجد علوی صاحب کا اسے ایک فلاحی ہسپتال کے حوالے کرنے کا فیصلہ دراصل اس نیک مقصد کو آگے بڑھانے کی ایک خوب صورت کوشش ہے۔
اس وقت امجد علوی صاحب کی بات سن کر مجھے خوشی تو ہوئی، لیکن پھر روزمرہ کی مصروفیات میں یہ بات میرے ذہن سے نکل گئی۔ میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ اپنی بات کو اس قدر جلد عملی شکل دے دیں گے۔
پھر ایک روز اچانک میرے سکیورٹی گارڈ کامران نے آ کر اطلاع دی کہ امجد علوی صاحب ہسپتال کے باہر کھڑے میرا انتظار کر رہے ہیں۔
میں باہر پہنچا تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی۔ امجد علوی صاحب وہاں موجود تھے اور ان کے ساتھ وہی ایمبولینس بھی کھڑی تھی جس کا انہوں نے کچھ عرصہ پہلے ذکر کیا تھا۔ انہوں نے آگے بڑھ کر ایمبولینس کی چابی میرے حوالے کر دی۔
یہ ایک ایسا لمحہ تھا جس نے مجھے بے حد متاثر کیا۔
ہمارے معاشرے میں وعدے کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ لوگ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں، نیک ارادوں کا اظہار کرتے ہیں اور دوسروں کو امیدیں دلاتے ہیں، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ اکثر وعدے محض الفاظ بن کر رہ جاتے ہیں۔ اس کے برعکس امجد علوی صاحب نے نہ صرف اپنا وعدہ یاد رکھا بلکہ اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے خود ایمبولینس لے کر ہسپتال پہنچ گئے۔
یہی وہ فرق ہے جو محض بات کرنے والوں اور عملی طور پر خدمت کرنے والوں کے درمیان ہوتا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ امجد علوی صاحب کا یہ اقدام کئی حوالوں سے قابلِ تحسین ہے۔ سب سے پہلی بات تو یہ کہ انہوں نے ایک فلاحی ادارے کی ضرورت کو محسوس کیا۔ دوسری یہ کہ انہوں نے ایک ایسی ایمبولینس عطیہ کی جو مریضوں کی بروقت منتقلی، ایمرجنسی کی صورت میں مدد اور ضرورت مند خاندانوں کی مشکلات کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انہوں نے ایک شہید ڈاکٹر کی یاد سے وابستہ امانت کو مزید خدمتِ انسانیت کے لیے وقف کر دیا۔
ذرا سوچیے! جب یہ ایمبولینس کسی ایسے مریض کو ہسپتال پہنچانے میں مدد دے گی جس کے پاس اپنے مریض کو لے جانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہوگا، جب کسی غریب خاندان کو مشکل وقت میں سہارا ملے گا، یا جب کسی مریض کی بروقت منتقلی ممکن ہو سکے گی، تو اس نیکی کے اثرات کتنے لوگوں تک پہنچیں گے!
نیکی کی اصل خوب صورتی بھی یہی ہے کہ اس کے ثمرات عطیہ دینے والے کی ذات سے آگے بڑھ کر دوسروں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔
امجد علوی صاحب نے یہ کام کرکے نہ صرف ہمارے ہسپتال کی معاونت کی ہے بلکہ معاشرے کے ان تمام افراد کے لیے بھی ایک مثال قائم کی ہے جو وسائل رکھتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں یہ پیغام دیا ہے کہ خدمتِ خلق کے لیے ہمیشہ کسی بڑے منصب، کسی سرکاری عہدے یا کسی نمایاں تشہیر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کبھی ایک درست فیصلہ، ایک پورا کیا ہوا وعدہ اور ایک مخلصانہ قدم بھی بہت سے لوگوں کے لیے امید کا سبب بن جاتا ہے۔
راجہ فتح محمد ونہار ویلفیئر ہسپتال کی جانب سے میں امجد علوی صاحب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ نے ہمارے ادارے پر اعتماد کیا، ہماری فلاحی خدمات کو سراہا اور ایک قیمتی اثاثہ ہمارے حوالے کرکے دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا حصہ ڈالا۔ آپ کا یہ تعاون ہمارے لیے صرف مالی یا مادی مدد نہیں بلکہ ایک حوصلہ افزائی بھی ہے کہ ہم اپنے مشن کو مزید لگن اور جذبے کے ساتھ جاری رکھیں۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر شاہد ملک شہید کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کی خدمات کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے۔ اللہ تعالیٰ امجد علوی صاحب کو صحت، سلامتی، عزت، خوش حالی اور مزید کامیابیوں سے نوازے۔ ان کے جذبۂ خدمت کو قائم و دائم رکھے اور انہیں اسی طرح انسانیت کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
امجد علوی صاحب! آپ کا بے حد شکریہ۔ آپ نے صرف ایک ایمبولینس عطیہ نہیں کی، بلکہ وعدے کی پاسداری، اعتماد، خلوص اور خدمتِ انسانیت کی ایک ایسی مثال قائم کی ہے جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔
اللہ کرے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے لوگوں کی تعداد بڑھتی جائے، جو نیکی کا ارادہ بھی کرتے ہیں، وعدہ بھی نبھاتے ہیں اور پھر اپنے عمل سے دوسروں کے لیے آسانیاں بھی پیدا کرتے ہیں۔
سلام ہے ایسے جذبوں کو، سلام ہے ایسے کردار کو اور سلام ہے خدمتِ انسانیت کے اس روشن چراغ کو!
ڈاکٹر اکرام الحق اعوان
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و پرنسپل
راجہ فتح محمد ونہار ویلفیئر ہسپتال و پیرا میڈیکل کالج، دھرکنہ، ضلع چکوال

30/09/2026
24/09/2026

مفت طبی کیمپ :
​إن شاء الله آج راجہ فتح محمد ونہار ٹرسٹ ہسپتال دھرکنہ میں مفت نفسیاتی (Psychiatry) کیمپ منعقد کیا جا رہا ہے۔
​سہولت: تمام مریضوں کا مکمل مفت چیک اپ اور مفت ادویات دی جائیں گی۔
​ یہ کیمپ ہر ۱۵ دن بعد باقاعدگی سے لگایا جاتا ہے۔
​آپ سب سے گزارش ہے کہ اس سے فائدہ اٹھائیں اور ضرورت مندوں تک یہ پیغام ضرور پہنچائیں۔
​جزاک اللہ خیر! 🤲

RFM Hospital & College of medical Sciences 💞
20/09/2026

RFM Hospital & College of medical Sciences 💞

RFM Medical college 💐
20/09/2026

RFM Medical college 💐

Address

Dharokna Road, Tehsil Kalar Kahar, Jhamrah Road, Village Dharokna
Chakwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Raja Fateh Muhammad Wonhar Welfare Hospital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Raja Fateh Muhammad Wonhar Welfare Hospital:

Shortcuts

Share

Nearby health & beauty businesses