30/10/2026
🚨 عارف والا: زمیندار کے گھر میں خوفناک آتشزدگی لاکھوں روپے کا نقصان!
📍عارف والا کے گاؤں 2 ای بی میں زمیندار کے گھر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گیراج میں کھڑے لاکھوں روپے مالیت کے ٹریکٹر اور کھاد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کے نتیجے میں ٹریکٹر اور کھاد جل کر خاکستر ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ گھر میں شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔
✍️ اختر کی دستک
تازہ ترین خبریں