Doctor Anjum

Directions

Doctor  Anjum Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Doctor Anjum, Medical and health, Peshawar, Hayatabad.

13/07/2026
کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر لفٹ آپریٹر ہمایوں شاہ کی جانب سے تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ نہ صرف ای...
08/06/2026

کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر لفٹ آپریٹر ہمایوں شاہ کی جانب سے تیزاب پھینکنے کا افسوسناک واقعہ نہ صرف ایک فرد پر حملہ ہے بلکہ انسانیت، اخلاقیات اور معاشرتی اقدار پر بھی ایک کاری ضرب ہے۔ اس سفاکانہ حملے میں ڈاکٹر ماہ نور کا چہرہ اور جسم کا تقریباً پچاس فیصد حصہ متاثر ہوا، جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا۔ اگرچہ ملزم بعد ازاں پولیس مقابلے میں مارا گیا، لیکن اس کی یہ درندگی ایک ایسا زخم چھوڑ گئی ہے جو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔تاہم ان کا مارا جانا بھی شاید اس کے پیچھے سازش کو دفنانے کی منصوبہ بندی کا حصہ ہو،

تیزاب پھینکنا ان جرائم میں سے ہے جنہیں محض جرم نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف بزدلانہ جنگ کہا جا سکتا ہے۔ کوئی بھی مہذب معاشرہ ایسے افعال کو قبول نہیں کر سکتا۔ جب ایک شخص اپنی ذاتی خواہشات، نفرت یا انتقامی جذبات کی تسکین کے لیے کسی انسان کے چہرے اور جسم کو ہمیشہ کے لیے مسخ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو درحقیقت وہ اپنی انسانیت کو بھی دفن کر دیتا ہے۔ ایسے واقعات پر انسانیت شرما جاتی ہے، ضمیر کانپ اٹھتا ہے اور معاشرے کے ہر باشعور فرد کا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔

اس اندوہناک واقعے کے فوراً بعد ہسپتال کے ایک مرد ٹیکنیشن نے اپنی جان کی پروا کیے بغیر ڈاکٹر ماہ نور کی مدد کے لیے دوڑ لگائی۔ تیزاب کے اثرات اور دھوئیں کی وجہ سے اس کے اپنے ہاتھ اور ٹانگیں بھی جھلس گئیں۔ ابتدائی افراتفری میں بعض لوگوں نے غلط فہمی کے باعث اسے حملہ آور کا ساتھی سمجھ لیا، لیکن بعد میں ہسپتال انتظامیہ اور پولیس نے واضح کیا کہ وہ حملہ آور نہیں بلکہ ایک بہادر اور انسان دوست ملازم تھا جو زخمی ڈاکٹر کی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایسے موقع پر ہمیں صرف مجرم کی مذمت ہی نہیں بلکہ ان لوگوں کی بھی قدر کرنی چاہیے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی مدد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر ماہ نور پر حملہ کرنے والا شخص نفرت اور سفاکی کی علامت تھا، جبکہ زخمی ہونے کے باوجود مدد کے لیے آگے بڑھنے والا ٹیکنیشن انسانیت، ہمدردی اور ایثار کی روشن مثال ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرہ ایسے جرائم کے خلاف متحد ہو، قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت ترین کارروائی کریں، اور نوجوان نسل کو یہ شعور دیا جائے کہ اختلاف، ناکامی یا جذباتی ردعمل کبھی بھی تشدد اور درندگی کا جواز نہیں بن سکتے۔ تیزاب گردی جیسے جرائم ر

24💛22💙20🩷18💚16🩶
03/01/2026

24💛22💙20🩷18💚16🩶

Do C-sections hurt?A: Not during surgery (you’ll be numbed).  During a C-section you don’t feel pain because of anesthes...
18/09/2025

Do C-sections hurt?

A: Not during surgery (you’ll be numbed). During a C-section you don’t feel pain because of anesthesia, but you may feel pulling or pressure. Afterward, the incision is usually sore for days to weeks. Pain is managed with medicines (Analgesics) Most women feel much better by 6–8 weeks.

15/08/2025

بونیر کے ایک اسکول میں 150 بچے تھے، آسمانی بجلی گرنے کے باعث نہ وہ اسکول باقی رہا اور نہ ہی بچے 💔
ڈاکٹر سراج کمال 😭😭😭

ایک اور بیٹی ہار گئی ، بلوچ پگڑیاں جیت گئی ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو  قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا مگر...
20/07/2025

ایک اور بیٹی ہار گئی ، بلوچ پگڑیاں جیت گئی
ڈیڑھ سال قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قبیلے والوں نے دعوت پر بلایا مگر وہ کھانے کی نہیں غیرت دکھانے کی دعوت تھی دونوں کو لے جا کر ایک چٹیل میدان میں کھڑا کردیا جاتا ہے وہاں 19غیرت مند بلوچ مرد کھڑے ہیں جن میں سے پانچ کے پاس لوڈڈ اسلحہ ہے ، بڑی سی چادر میں لپٹی 24 سالہ شیتل اور 32 سالہ زرک کو گاڑیوں کے قافلے میں قتل گاہ پر لاکر اتارا جاتا ہے

شیتل جس کے ہاتھ میں قرآن تھا قبیلے کے مردوں کے سامنے یہ کہتے ہوئے سکون سے آگے بڑھتی ہے صرف گولی مارنے کی اجازت ہے جبکہ اس کی اجازت کسی نے طلب ہی کب کی تھی وہ قتل گاہ کی جانب خود بڑھی ، اسے معلوم تھا اپنا انجام اس لیے نہ اس کے پاؤں کانپے، نہ آنکھوں میں التجا تھی، نہ لبوں پر چیخ، نہ دامن میں رحم کی بھیک, اس کی خاموشی میں وہ شور تھا جو ان سب چیخوں پر بھاری تھا جو ظلم کے خلاف کبھی نہ نکل سکیں

پھر گولی نہیں ، 9 گولیاں ماری گئیں۔۔۔

پھر اس کے بعد زرک کی باری آئی ، اسے دو گنا ماری گئیں

صرف اس ایک جرم پر کہ اس نے من پسند انسان سے نکاح کیا ۔۔۔۔

اور موت سے کم سزا پر تو غیرت کو چین نہیں آتا
اس بلوچ قبیلے کی غیرت کو بھی سلام ، جو غیرت کے نام پر اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے لائے اور میدان میں کھڑا کرکے غیرت کی پگ پر ایک اور کلغی سجا لی

ایک اور بیٹی ہار گئی ، بلوچ پگڑیاں جیت گئیں

💔💔

زمانے کے چلن سے برسرِ پیکار عورت ہوں
سو ہر اک مرحلے پر جبر سے دوچار عورت ہوں

مرے اندر نمو پاتی ہیں آنے والی نسلیں بھی
خدا کے بعد میں تخلیق کا کردار عورت ہوں

ایک اور بیٹی ہار گئی ، پگڑیاں جیت گئیں

💔💔

زمانے کے چلن سے برسرِ پیکار عورت ہوں
سو ہر اک مرحلے پر جبر سے دوچار عورت ہوں

مرے اندر نمو پاتی ہیں آنے والی نسلیں بھی
خدا کے بعد میں تخلیق کا کردار عورت ہوں

Address

Peshawar
Hayatabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctor Anjum posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share