Cura Pakistan

Cura Pakistan Project of Cosmo Pharma working in Natural Health Care since 1976 Just visit Once “Cosmo Care & Cure” At:

Bungalow No. For more information call @ 03111-363-010
(22)

“There is no disease that Allah has created, except that He also has created its treatment.” – Prophet Muhammad PBUH

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو ۔

Sahih al-Bukhari 5678



Mostly people get to know about their Disease when they passed the time to cure. Do not waste your time in other procedures to treat Hepatitis

B & C because the Beloved Prophet (P.B.U.H) said, “There is no disease that Allah has created, except He also has created its treatment.”

We care you with natural remedies and to cure hepatitis B & C, Cysts, Stone in kidney and Gallbladder, and provide prevention of Diabetes and Hypertension. A137 Block-13B Gulshan-E-Iqbal Near Educators.

01/06/2024

Best supplements for energy boost.?

06/05/2024

06/05/2024

Best thing one can have is wellness !

روٹی کا نقصان کیا ہے؟ روٹی بنیادی طور پر pure carbohydrate ہے ۔ ہم جتنا کاربوہائیڈریٹس کھاتے ہیں وہ ہمارے جسم میں گلوکوز...
03/05/2024

روٹی کا نقصان کیا ہے؟
روٹی بنیادی طور پر pure carbohydrate ہے ۔ ہم جتنا کاربوہائیڈریٹس کھاتے ہیں وہ ہمارے جسم میں گلوکوز میں convert ہو جاتا ہے اسکا مطلب یہ ہوا کہ ہم چینی کھائیں یا کاربوہائیڈریٹس دونوں ہمارے جسم میں جا کر چینی بن جاتے ہیں ۔ کاربوہائیڈریٹس دو طرح کے ہوتے ہیں کمپلیکس اور refined ۔ complex carbohydrates فوراً ہضم نہیں ہوتے انکو گلوکوز بننے میں وقت لگتا ہے تو اس سے خون میں گلوکوز کی مقدار فوراً نہیں بڑھتی جب کہ چینی یا میٹھا کھانے سے یہ فوراً خون میں گلوکوز کی مقدار بڑھا دیتا ہے ۔ refined carbohydrates بلکل چینی کی طرح ہی خطرناک ہوتے ہیں ۔ اب چاہے آپ کو شوگر کا مرض ہو یا نہ ہو ۔ آپ کے لبلبے کو زیادہ کام کرنا پڑتا ہے زیادہ انسولین بنانا پڑتی ہے تاکہ خون میں موجود زیادہ گلوکوز کو burn کیا جا سکے اور انرجی بنائی جا سکے ۔ جب آپ کے خون میں انسولین کی مقدار لگاتار زیادہ رہنے لگتی ہے تو آپ کے خلیوں کے اندر انسولین کے خلاف resistance پیدا ہو جاتی ہے جس کہ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ زیادہ انسولین بھی آپ کے میں موجود گلوکوز کو انرجی میں کنورٹ نہیں کر سکتی ۔ آپ کا لبلبہ یا pancreas بھی انسولین بنا بنا کر تھک جاتا ہے اور طرح آپ کے خون میں گلوکوز کی مقدار ہمیشہ زیادہ رہنے لگتی ہے جیسے ہم شوگر کا مرض یا diabetes بولتے ہیں اس لیے اگر آپ چینی اور کاربوہائیڈریٹس کا روزآنہ زیادہ استعمال کرتے ہیں تو بالآخر آپ کو شوگر کو جاتی ہے اور آپ ساری زندگی ذیابیطس کے مریض بن جاتے ہیں ۔ اور ذیابیطس کی بیماری تمام بیماریوں کی ماں ہے اس لیے آپ روٹی چاول میدے کی بنی چیزیں پیزا پاستا سموسے پکوڑے پراٹھے مٹھائیاں کیک پیسٹری بسکٹ وغیرھ کا استعمال کم سے کم کریں تاکہ آپ کے خلیوں میں انسولین کے خلاف resistance پیدا نہ ہو اس لیے آپ روٹی کم کھائیں زیادہ سے زیادہ exercise۔کریں ۔

Protect Your Bones and Teeth, Prevent a Lifetime of Pain!"6-Month Supply in Rs. 8999 Calcium, Vitamin D3, and Vitamin K2...
26/04/2024

Protect Your Bones and Teeth, Prevent a Lifetime of Pain!"
6-Month Supply in Rs. 8999
Calcium, Vitamin D3, and Vitamin K2 Supplements
Free Delivery in Pakistan
Cura Pakistan

26/04/2024

صبح خیزی کے کیا فائدے ہوتے ہیں ؟

10 Side effects of mobile phones and solutions(In comment)
25/04/2024

10 Side effects of mobile phones and solutions
(In comment)

ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی ، طاقت اور حفاظت کے لیئے ضروری غذائی اجزاء کے لیے نہایت مناسب قیمت میں حل پیش خدمت ہے ۔ لیکن ...
25/04/2024

ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی ، طاقت اور حفاظت کے لیئے ضروری غذائی اجزاء کے لیے نہایت مناسب قیمت میں حل پیش خدمت ہے ۔ لیکن صرف انکے لئے جن کو اپنی صحت کا خیال ہے اور اہمیتِ کا احساس ہے

We are offering a comprehensive solution for the essential nutrients required for bone and teeth strength, power, and protection at a very reasonable price. However, this is only for those who care about their health and understand its importance.

         Cura Pakistan     health is wealth
23/04/2024


Cura Pakistan health is wealth

22/04/2024

ڈاکٹروں سے کوئی شکائت ؟

22/04/2024

21/04/2024

Asked Meta AI

Why diseases Can be cured by Herbal medicine that are difficult to cure by allopathic
Answer in comments

ایک خوبصورت صبح، زینب اپنی سائنس کی کلاس میں بیٹھی تھی۔ اس کی ٹیچر بورڈ پر کچھ عجیب و غریب تصاویر کھینچ رہی تھیں۔ زینب ن...
20/04/2024

ایک خوبصورت صبح، زینب اپنی سائنس کی کلاس میں بیٹھی تھی۔ اس کی ٹیچر بورڈ پر کچھ عجیب و غریب تصاویر کھینچ رہی تھیں۔ زینب نے توجہ سے دیکھا اور سوچا، "یہ کیا ہو سکتا ہے؟"
ٹیچر نے مسکرا کر کہا، "آج، ہم اینٹی آکسیڈنٹس کے بارے میں سیکھنے جا رہے ہیں!"
زینب نے کبھی اینٹی آکسیڈنٹس کے بارے میں نہیں سنا تھا۔ اس نے پوچھا، "اینٹی آکسیڈنٹس کیا ہیں؟"
ٹیچر نے وضاحت کی، "اینٹی آکسیڈنٹس ہمارے جسم کے سپر ہیروز کی طرح ہیں۔ وہ فری ریڈیکلز سے لڑتے ہیں، جو خلیوں کو نقصان پہنچانے والے ذرات ہیں۔"
زینب کی آنکھیں حیرت سے چمک اٹھیں۔ "فری ریڈیکلز؟" اس نے پوچھا۔ "وہ کیسے لگتے ہیں اور وہ جسم میں آتے کہاں سے ہیں؟"
ٹیچر نے ہنستے ہوئے کہا، "وہ چھوٹے، خطرناک ذرات ہیں جو ہمارے جسم میں گھومتے رہتے ہیں۔ وہ خلیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔ اور ان کے ذرائع یہ ہیں
سگریٹ کا دھواں، آلودگی
سورج کی UV کرنیں
تابکاری ریڈیشن
مرچوں اور زیادہ تیل والا کھانا
میٹھی ٹافیاں وغیرہ
ذہنی اور جسمانی تناؤ
شراب"
زینب پریشان تھی۔ "لیکن ہمارے اینٹی آکسیڈنٹ سپر ہیروز ان سے کیسے لڑتے ہیں؟"
ٹیچر نے کہا، "اینٹی آکسیڈنٹس فری ریڈیکلز کو پکڑ کر انہیں بے ضرر بنا دیتے ہیں۔ وہ ہمارے خلیوں کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔"
زینب نے پرجوش ہو کر کہا، "مجھے اینٹی آکسیڈنٹس کے بارے میں مزید جاننا چاہیے!"
ٹیچر نے مسکرا کر کہا، "یقیناً! آئیے کچھ اینٹی آکسیڈنٹ ہیروز سے ملیں۔"
ٹیچر نے بورڈ پر
اینٹی آکسیڈنٹس کے ذرائع:
پھل: بیر، بلوبیری، اسٹرابیری، سیب، انار، اورنجز، گریپ فروٹ، کیوی
سبزیاں: بروکلی، گاجر، پالک، ٹماٹر، لال مرچ، لہسن، پیاز
نوٹس اور بیج: بادام، اخروٹ، کاجو، سورج مکھی کے بیج، چیا کے بیج
چائے اور کافی: گرین ٹی، بلیک ٹی، ڈارک چاکلیٹ
مصالحے: ہلدی، زنجبیل، دار چینی، لونگ
فوڈاسپلیمنٹ گولیاں جو - www.cura.pk 03111363010 - سے مفت کنسلٹنسی کی ساتھ ملتی ہیں
کی تصاویر بنادی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ سب اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہیں، جو ہمارے جسم کو صحت مند رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
زینب نے ہر چیز کو غور سے سنا۔ وہ اینٹی آکسیڈنٹس کے بارے میں جان کے پرجوش تھی۔

20/04/2024

3 hidden benefits of habit exercise
In comments ⬇️

20/04/2024

Share your secret behind healthy and happy life in comments..

19/04/2024

What is one thing you want to improve within yourself?

آج کی مصروف ترین زندگی میں، ہمیں اکثر صحت مند کھانے کے لیے وقت نکالنے کے لیے مشکل کا سامنا رہتا ہے۔ ہم تیزی سے پیک شدہ ک...
19/04/2024

آج کی مصروف ترین زندگی میں، ہمیں اکثر صحت مند کھانے کے لیے وقت نکالنے کے لیے مشکل کا سامنا رہتا ہے
۔ ہم تیزی سے پیک شدہ کھانوں اور مشروبات کا انتخاب کرتے ہیں جو آسان اور سستے ہوتے ہیں، لیکن یہ ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔ تازہ پھل ایک صحت مند اور مزیدار ناشتہ(munching/snack) ہے جو آپ کو توانائی اور ضروری غذائی اجزاء(nutrition) فراہم کر سکتا ہے۔

تازہ پھل وٹامنز، معدنیات، اور فائبر کا ایک بہترین ذریعہ ہیں جو آپ کی صحت کے لیے ضروری ہیں۔
وٹامن vitamins مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے، جلد کی صحت کو بہتر بنانے، اور آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔ minerals ہڈیوں کو مضبوط بنانے، پٹھوں کے کام کو کنٹرول کرنے، اور دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔
فائبر fiber ہاضمے کو بہتر بنانے، بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے، اور وزن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تازہ پھلوں میں کم کیلوریز ہوتی ہیں، لہذا وہ وزن کم کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین انتخاب ہیں۔ تازہ پھل قدرتی طور پر میٹھے ہوتے ہیں، لہذا وہ آپ کی مٹھائی sweets کی طلب کو پورا کرنے کا ایک صحت مند طریقہ ہیں۔ تازہ پھلوں میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو آپ کو ہائیڈریٹ رہنے میں مدد کر سکتا ہے۔

پیک شدہ کھانوں سے گریز کرنے کے لیے، لیبل کو احتیاط سے پڑھیں اور کم کیلوریز، کم چربی، اور کم چینی والے پروڈکٹس کا انتخاب کریں۔ پوری خوراکیں، جیسے پھل، سبزیاں، اور سارا اناج، پیک شدہ کھانوں سے زیادہ صحت مند ہیں۔ گھر پر کھانا پکانے سے آپ اس بات کو کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آپ کیا کھا رہے ہیں

تازہ پھل ایک صحت مند اور مزیدار انتخاب ہے جو آپ کو توانائی اور ضروری غذائی اجزاء فراہم کر سکتا ہے۔ پیک شدہ کھانوں سے گریز کرکے اور تازہ پھل کھانے سے، آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں اور اپنی زندگی کی کوالٹی بڑھا سکتے ہیں


تبت سنو ( ماں کی خوشبو والی کریم) Tibet Snowگزشتہ 65 سال سے مشہور و مقبول ایشیا کی بیوٹی کریم تبت سنو کو ہم بچپن سے ہی ا...
19/04/2024

تبت سنو ( ماں کی خوشبو والی کریم) Tibet Snow
گزشتہ 65 سال سے مشہور و مقبول ایشیا کی بیوٹی کریم تبت سنو کو ہم بچپن سے ہی اپنے گھر میں دیکھتے چلے آرہے تھے- تبت ٹیلکم پاوڈر بھی آتا تھا- بلکہ وہ چار پانچ چیزیں جو ہمیشہ والدہ کی سنگھار میز پر موجود ہوا کرتی تھیں ان میں تبت سنو، تبت ٹیلکم پاؤڈر، عمر رواں سینٹ، ایوننگ ان پیرس کی گہری نیلی شیشی، ھاشمی سرمہ، کلیوپیٹرا کاجل، اور ایک کریم کلر کا ٹن کا گول ڈبے والا پف پاؤڈر جس میں چھوٹا سا گول نرم کشن نما پف بھی موجود ہوا کرتا تھا جس کا برانڈ نام مجھے یاد نہیں رہا۔ اس زمانے میں اگر کوئ مہمان بغیر پیشگی اطلاع کے گھر آجاتے تو فوری جمالیاتی امداد کے طور پر بالوں میں کنگھا اور چہرے پر تبت کریم کا استعمال شافی و کافی سمجھا جاتا تھا۔ اگر کسی تقریب میں جانا ہوتا تو اس زمانے کی سیدھی سادی خواتین چہرہ صابن سے دھو کر بالوں میں کنگھا کرتیں، چہرے پر تبت کریم، آنکھوں میں کاجل اور اگر بہت زیادہ ماڈرن ہوئیں تو لپ اسٹک اور ھلکا سا غاذہ ( بلش آن) لگا کر سر پر دوپٹہ اوڑھ کر بُرقعہ پہن کر چلنے کو تیار ہوجایا کرتی تھیں۔جب ہم چھوٹے ہوتے تھے تو ہماری امی جان شام کے وقت ہمارا منہ ہاتھ دھلوا کر ہمار بال کنگھے سے بناتیں- آڑی مانگ نکال کر بال جماتیں اور پھر چہرے اور گردن پر زرا سا تبت پاوڈر مل دیتیں- لیجئے جی ہم تیار ہوجاتے-آج بھی جب کوئ تبت کریم لگاتا ہے تو میرے اطراف سے تمام گردوپیش غائب ہو جاتا ہے اور وقت بعد عصر ایک چھ سال کا بچہ رکسونا صابن سے ہاتھ منہ دھونے کے بعد اپنی والدہ کے سامنے کھڑا بال بنوارہا ہے۔ والدہ کی انگلیوں کا لمس ٹھوڑی پر کہ جس کو تھام کر وہ مانگ نکال کر بال بنایا کرتی تھیں۔ تبت کریم لگانا مجھے کبھی بھی پسند نہیں تھا کیونکہ اس کو لگانے کے بعد چہرے پر پسینہ آتا محسوس ہوتا تھا- البتہ جب بھی گھر میں تبت سنو کی نئ شیشی آتی تو ہم اس کے پیکٹ کے اندر موجود اس کے تعارفی لٹریچر والے پیپر کو ضرور بہت دلچسپی سے پڑھتے تھے- یہ تعارفی لٹریچر بیک وقت اردو، انگلش، ہندی، بنگالی زبان میں ہوتا تھا جس میں تبت کریم کے فوائد و خصوصیات درج ہوتی تھیں- آج بھی یہ پرچہ اسی طرح تبت کریم کے پیکٹ کے اندر موجود ہوتا ہے۔
اس پرچے کی سب سے پہلی عبارت یہ بتاتی تھی کہ آپ خواہ کتنا ہی رف اور سخت کام کرتے ہوں تبت کریم آپ کے ھاتھوں کو نرم ملائم اور مخملی رکھتی ہے۔
دوسری خاصیت یہ بیان کی جاتی تھی کہ شیو کرنے کے بعد تبت کریم آپ کی جلد کو جلن اور زخم سے محفوظ رکھتی ہے اور جلد کو نرم ملائم بناتی ہے۔لہٰذہ مرد حضرات شیونگ کے بعد تبت کریم کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔
تیسری خاصیت یہ بیان کی جاتی تھی کہ اگر کالج جانے والی لڑکیاں تبت کریم کا استعمال کریں تو ان کا چہرہ گردوغبار اور دھوپ سے محفوظ رہے گا۔اور یہ حقیقت ہے کہ اس زمانے کی ٹیڈی کالج گرلز تبت سنو پسند کرتی تھیں۔
چوتھی خاصیت یہ کہ تبت کریم بغلوں کی ناگوار بو دور کرتی ہے اور آپ کی بغلیں گلاب سی مہکتی رہتی ہیں۔
پانچویں خاصیت یہ کہ اسپورٹس مین ہمیشہ کھیل پر جانے سے پہلے اور بعد لازمی تبت سنو استعمال کرتے ہیں کیونکہ کھیل کے دوران تبت سنو ان کے چہرے کو گردوغبار سے پاک رکھتی ہے اور کھیل کے بعد لگانے سے یہ گردو غبار کے انتہائ باریک ذرات کو چہرے کی جلد سے کھینچ نکالتی ہے۔
چھٹی خاصیت یہ بتائ جاتی تھی کہ لمبی چہل قدمی یا واک کے بعد ہمیشہ اپنے پاؤں پر تبت کریم کا مساج کیجئے کیونکہ یہ پاؤں کی جلد نرم و ملائم رکھتی ہے اور سیاہ سخت جلد ( Corns) نہیں بننے دیتی۔
اب بتائیے کہ کیا آپ کو کوئ اتنی ملٹی پرپز کریم مل سکتی ہے؟
تبت کریم گزشتہ 65 سال سے شدید ترین مسابقت اور نیشنل و انٹرنیشنل برانڈز کے مقابلے میں اپنا مقام قائم رکھنے میں کامیاب ہے۔ انتہائ دلچسپ اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ تبت نے آج تک اپنے نام کے ساتھ “ نیو” کا سابقہ نہیں لگایا۔ نہ ہی اس کی پیکنگ اور شیشی تبدیل ہوئ اور نہ ہی اس کی خوشبو و معیار میں کوئ تبدیلی آئ۔ اس کے پیکٹ کے سامنے کے رخ پر بنی سجی سنوری سیاہ بالوں کاپف بنائے خاتون کا سائڈ پوز اور بیک پر تبت کے پہاڑ اور درختوں کی ڈرائنگ بنی ہوتی ہے۔ اس کا شیشے کا جار اور ایلمونیم کا نقرئ ایمبوزڈ کیپ سب کچھ پہلے دن جیسا ہے۔ اور آج بھی تبت کریم کی خوشبو نہ جانے کتنی یادوں کے دروازے کھول دیتی ہے جن میں ماں کا لمس اور خوشبو اولین احساس ہوتا ہے۔ بلکہ آجکل کے نوجوانوں کی تو نانی دادی کی کریم ہے۔ تبت کریم کی خوشبو گلاب اور کیوڑے کے مکسچر جیسی ہوتی ہے۔ اس کے چمکدار سفید رنگ جیسے کہ موتی پیس کر ملائے گئے ہوں کی وجہ سے اس کو سنو کا نام دیا گیا ہے۔ یعنی بالکل صاف پاکیزہ اور خالص جیسی کے تبت کے پہاڑوں پر پڑنے والی روئ کے نرم گالوں جیسی برف۔
تبت سنو کی کیمسٹری:
اس میں شامل سوڈیم بوریٹ جلد میں ھلکا سا نکھار پیدا کرتا ہے اور اس میں شامل بورون جلد کی سطح پر موجود خون کی باریک نالیوں کو سکیڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے جلد میں کھنچاؤ اور تناؤ محسوس ہوتا ہے۔چھوٹا موٹا کٹ لگ جانے پر بھی تبت کریم فوری خون کا بہاؤ روک دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین اس کو اپنی آنکھوں کے نیچے پھولے ہوہے حلقوں کو چھپانے کے لئے استعمال کرتی تھیں۔ اس میں شامل پوٹاشیم کے مرکبات جلد کی سطح چکنی اور ہموار ہونے کا تاثر دیتے ہیں۔ یہ مردوں کے لئے ایک بہترین آفٹر شیو کے لئے بھی تجویز کی جاتی تھی۔ تھکے ماندے چہرے کو فوری طور پر تازگی بھرا تاثر دینے کے لئے تبت کریم لگائیے اور فرق محسوس کیجئے۔ تبت کریم ایک بہترین سن سکرین کا کام بھی کرتی ہے۔ تبت کریم کی ایک بہت خاص بات یہ ہے کہ یہ سیاہ کہنیوں، گھٹنوں اور ٹخنوں پر پابندی سے لگائ جائے تو ان کی سیاہی ختم کردیتی ہے۔یعنی ہر وہ جگہ جہاں جلد سخت سیاہ اور کھردری ہوجائے وہاں تبت کریم بہترین کام کرتی ہے۔
تبت کریم غالبا” پاکستان کی پہلی کاسمیٹکس کمپنی کوہ نور کیمیکلز نے بنانا شروع کی تھی- کوہ نور کیمیکل کمپنی موجودہ بنگلہ دیش اور سابقہ مشرقی پاکستان میں قائم ہوئ۔ سقوط ڈھاکہ تک یہ کمپنی مشرقی پاکستان میں ہی قائم تھی لیکن 1971 میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد اس کے مالکان پاکستان آگئے اور کوہ نور کیمیکل کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ کی بنیاد رکھ کر اس کر اس کی مصنوعات بنانا شروع کردیں جن میں تبت کی مکمل رینج بھی شامل تھی جس میں تبت ٹیلکم پاؤڈر، تبت کریم، تبت ٹوتھ پیسٹ، تبت پومیڈ ،تبت کولڈ کریم اور تبت ٹائلٹ سوپ شامل ہے۔ بنگلہ دیش میں قائم کوہ نور کیمیکل کمپنی پہلے قومیا لی گئ تھی لیکن بعد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت اب بھی قائم و دائم ہے اور وہاں بھی اس کی مقبولیت میں کوئ کمی نہیں آئی ہے۔
تبت کریم کے سب سے پہلے اشتہار میں اداکارہ صبیحہ خانم اس کی برانڈ ایمبیسیڈر تھیں جو 50s میں پاکستان سلور اسکرین کی ٹاپ ھیروئن تھیں۔ اس کے بعد بھی تبت نے مختلف فلمی ھیروئنز کو اپنے اشتہارات میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا۔ 70’s کے کراچی کی سڑکوں پر جو اکا دکا نئون سائنز نظر آتے تھے ان میں تبت کی پروڈکٹس، روح افزا, الہ دین سیل , حبیب بینک کا گول روپئے والا نیون سائن ، رینا ٹیلیویژن، لکس سوپ. باٹا اور سروس شوز، پاکولا، شیزان مینگو جوس، احمد سوئٹس اور چندا بیٹری سیل نمایاں مقام رکھتے تھے۔ اس وقت غالبا” کراچی پاکستان کا واحد شہر تھا جہاں سر شام معروف و مصروف شاہراہوں کی اونچی عمارات پر نصب یہ دیو ھیکل نیون سائن جلنا بجھنا شروع کردیتے تھے جن کو گاؤں دیہات سے آئے لوگ بڑے شوق اور تعجب سے دیکھا کرتے تھے اور انہی رنگ برنگے جلتے بجھتے نیون سائنز کی وجہ سے کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا ۔ اندرون سندھ پنجاب وغیرہ سے لوگ کراچی کی بتیاں دیکھنے آیا کرتے تھے۔ ہر سگنل اور چورنگی کے اطراف یہ نیون سائنز چاروں طرف جگمگاتے ہوتے تھے اور کراچی سے باہر سے آئے لوگ بسوں رکشوں اور ٹیکسیوں میں بیٹھے سگنل سرخ ہونے پر اپنے چاروں طرف موجود یہ جلتے بجھتے نیون سائنز آنکھیں پھاڑ پھاڑ کر دیکھا کرتے تھے۔
کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر قائم تبت سینٹر کوہ نور کیمیکلز کا ھیڈ آفس ہے۔ ایٹکو لیبارٹریز ( Atco Laboratories) نامی فارماسیوٹیکل کمپنی بھی اسی ادارے کی ملکیت ہے۔
تبت کریم کے پیکٹ کا ڈیزائن مولانا نور حسین نے ڈیزائن کیا تھا۔ انہی مولانا
روح افزاء،، کا پھلوں بھرا لیبل بھی ڈیزائن کیا تھا۔ ان کے یہ دونوں ڈیزائین اس قدر با برکت ثابت ہوئے کہ آج پون صدی سے زیادہ گزر جانے کے باوجود دنیا بھر میں یہ دونوں ڈیزائین اپنی پوری آب و تاب سے مقبول ہیں ، کہیں بھی چلے جائیں ، روح افزا اور تبت سنو ضرور ملیں گے ، شاید اسی کو برکت کہتے ہیں۔ مولانا نور حسین ، کا پورا نام مولانا مرزا نور حسین تھا ، کمپیوٹر میں جو اردو رسم الخط ھے وہ بھی مولانا مرزا نور حسین کے نام سے منسوب ھے ، جسے خط نوری نستعلیق کہا جاتا ھے ، اردو زبان کو وسعت نوری نستعلیق سے ملی ھے جب سے اردو کمپیو ٹرائیز ہوئی ھے پوری دنیا میں پہنچ گئی ھے وگرنہ کاتب اپنے گھٹنوں پر رکھ کے لکھا کرتے تھے ، نوری نستعلیق کو کمپیوٹر میں احمد جمیل مرزا نے ڈالا تھا جو مرزا نور حسین کے بڑے فرزند تھے اور 95 برس کی عمر میں چار سال پیشتر فوت ہوئے ، کراچی نرسری میں مقیم تھے ان کا پبلیکیشنز ھاؤس ملک میں الیٹ کے نام سے جانا جاتا ھے ، مولانا مرزا نور حسین کے چھوٹے فرزند مرزا منظور حسین تھے جو پاکستان کے صف اول کے مصور ہو گزرے ہیں ان کی بنائی ہوئی قائد اعظم کی تصویر سرکاری طور سے تسلیم کی گئی ھے اور وہی سرکاری دفاتر ، قومی اسمبلی ،سینٹ اور ایوان صدر میں آویزاں ہے۔
تبت کریم کی مقبولیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ دور دراز کے چھوٹے سے چھوٹے گاؤں دیہات کے پرچون شاپ پر بھی آپ کو یہ کریم ضرور مل جائے گی۔ شاید اسی لئے تبت کو ایشیا کی بیوٹی کریم کہا جاتا ہے. تبت کریم انڈیا پاکستان اور بنگلہ دیش میں یکساں مقبول ہے۔ تبت والے اب کچھ عرصہ سے رنگ گورا کرنے والی کریموں سے مقابلے کے لئے تبت اسکن وائٹننگ کریم بھی مارکیٹ میں لانچ کرچکے ہیں لیکن تبت کریم جیسی مقبولیت حاصل نہ ہوسکی۔ آج بھی رنگ گورا کرنے کے بے شمار فارمولا کریمز کا بنیادی جزو تبت کریم ہی ہوتی ہے۔
آئیے آج لگے ھاتھوں ہم بھی آپ کو ایک اسکن وائٹننگ فارمولا بتا دیتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو تین اجزا کی ضرورت ہوگی۔
1- ایک بڑا چمچ تبت کریم
2-آدھا چمچ ایلو ویرا جیل کوئ بھی برانڈ لیکن گاڑھا ہونا چاہئے
3- دو عدد اسکن وائٹننگ کیپسول
یہ دراصل وٹامن ای کے کیپسول ہوتے ہیں جو جلد پر لگانے کے لئے بنائے جاتے ہیں اور ہر میڈیکل اسٹور پر فیشل وائٹننگ کیپسول کے نام سے ملتے ہیں۔ ان کے اندر موجود تیل نما وٹامن ای کیپسول توڑ کر نکالا جاتا ہے۔
ان تینوں چیزوں کو بہت اچھی طرح مکس کرلیجئے۔ اور کسی شیشے یا پلاسٹک کے جار میں ریفریجریٹر میں محفوظ رکھئے۔ یا آپ تبت کریم کی جار میں موجود کل مقدار سے آدھا ایلو ویرا جیل اور چھ یا آٹھ فیشل وائٹننگ کیپسول بھی اچھی طرح مکس کرکے محفوظ کرسکتے ہیں۔
یہ کریم آپ کو رات سوتے وقت چہرے پر لگانی ہے اورصبح صابن یا فیس واش سے دھولینا ہے۔ ایک ہی ھفتے میں آپ اپنی رنگت اور جلد کی نرمی و خوبصورتی میں واضح فرق پائیں گے۔ اس کریم میں کچھ دیگر جڑی بوٹیوں کا پاؤڈر اور تیل ملا کر آپ کوریا کی مشہور عالم سِیکا
‏( Cica cream ) جیسی کریم بھی بنا سکتے ہیں جو چہرے کو گورا بے داغ اور داغ دھبوں اور جھریوں سے پاک کرنے کے لئے عالمگیر شہرت و مقبولیت حاصل کرچکی ہے۔
اور اب تو ڈاکٹروں نے سکن کو صحتمند کرنے کی لئے بائیو ٹن اور دوسری نوٹرینٹس بتانا شروع کر دیے ہیں جیسے کہ کاسمو فارما کی بلیزا پراڈکٹ
اسمیں جلد، بالوں اور ناخنون کی لئے سب ضروری اجزاءشامل کیےگئےہیں
اس لنک سے خرید سکتے ہیں
https://cura.pk/products/belleza
اب سائنس کا موقف یہ ہے کہ جلد کو سفید کرنے کےلیےاندر سے نیوٹریشن کی ضرورت ہوتی ہے نہ کہ باہر سے لیپ
آپ اس سے کا حد تک متفق ہیں ؟

18/04/2024


Share your experiences with us and win a free product of your choice!

Kya aapne kabhi herbs ya food supplements use kiye hai?
Kya aapne unse kuch faida ya nuksan dekha hai?
Hum aapki stories sunna chahte hain!
Share your experiences in the comments below
Like this post to participate in the challenge
Tag 3 friends who might be interested
Win a free product of your choice from our range!
Challenge ends on 30-04-2024 so hurry up and participate now!
Note: 3 winners ll be awarded

18/04/2024

Did you know that chronic stress can actually weaken your immune system

ماہنور ہاتھوں کے سہارے سے بستر سے آہستہ آہستہ اٹھتے ہوئے بڑبڑائ "ہائے کمر۔۔۔" اور کمر پر ہاتھ رکھے کچن کی طرف بڑھنے لگی،...
17/04/2024

ماہنور ہاتھوں کے سہارے سے بستر سے آہستہ آہستہ اٹھتے ہوئے بڑبڑائ "ہائے کمر۔۔۔" اور کمر پر ہاتھ رکھے کچن کی طرف بڑھنے لگی، اسکے چہرے پر گہری پریشانی نمایاں تھی کہ ابھی سے کمر اور جسم میں درد کیوں رہنے لگا ہے،
جلدی جلدی ناشتہ کر کے آفس پہنچی اور کام میں دل لگانے کی ناکام کوشش کرنے لگی،
آج کل پریشان پریشان کیوں لگ رہی ہو؟
یہ سونیا کی آواز تھی جو ساتھ والے ڈیسک پر بیٹھی اسکی کولیگ تھی۔
ماہنور نے جواباً کمر پر ھاتھ رکھ کر رونے جیسا منہ بنادیا،
سونیا لائٹ سا قہقہ مارتے ہوئے اچانک سیٹ سے اٹھی اور ماہنور کو بازو سے تھام کر کیفے لے آئ
ماہنور سے سارا مسئلہ سمجھنے کے بعد سونیا بولی
دیکھو یار اس سارے جھمیلے سے میں بھی گزر چکی ہوں اور ساری ریسرچ کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی کہ اس عذاب سے باہر آنے کے دو راستے ہیں پہلا ذرا مشکل مگر آیڈییل ہے اور دوسرا آسان اور میرے لیے پریکٹیکل ہے کیونکہ میں تمہاری طرح محنتی نہیں ہوں مجھے سمارٹ ورک پسند ہے۔
یہ سن کر ماہنور کنفیوژن کا شکار ہوگئی کہ یہ تعریف تھی یا طعنہ۔۔
یار تم مجھے کہیں اشاروں اشاروں میں گدھے سے ملانے کی کوشش تو نہیں کر رہی؟ ماہنور نے پرس سونیا کے کندھے پر دے مارا تھا۔
سونیا کا مشہور سریلا قہقہ آفس میں گونج اٹھا ،
ارے بھئ میں تو تعریف کر رہی تھی

خیر بتاؤ آیڈییل راستہ کیا ہے؟ ماہنور کے چہرے پر پریشانی کی جگہ امید نے لے لی تھی ۔۔

اسکا آئیڈیل طریقہ یہ ہے کہ صبح کی دھوپ میں واک کرنا اور ویٹامن ڈی، کے ٹو اور کیلشیم والی غذائیں اپنے ڈائٹ پلان کا مسلسل حصہ بناؤ اور آفس میں زیادہ دیر ایک ہی پوسچر میں نہ بیٹھو، بلکہ ہر آدھے ایک گھنٹے بعد ہلکی پھلکی چہل قدمی اور وزن کم رکھنے کے لیے روز ورزش کرنا وغیرہ وغیرہ۔۔ سونیا نے بازوں کو ملا کر یوگا ایکسپرٹ کا سا پوز بناتے ہوئے مزے لیتے ہوئے بات پوری کی۔۔

اچھا اور تمھارا والا سمارٹ طریقہ کیا ہے؟ سونیا کے لہجے میں بے چینی واضح تھی

بہت ہی آسان ہے یار، سائینس کی ترقی سے فایدہ اٹھاؤ، ماہنور نے شوخ لہجے میں سسپنس پھیلاتے ہوئے کہا۔

ماہنور کی گرفت پرس پر مظبوط ہونے ہی لگی تھی کہ سونیا جلدی جلدی بولی۔۔

دیکھو یار، یہ سب ڈائٹ وغیرہ تو مجھ سے نہیں ہوتی، میں تو یہی وٹامنز سپلیمنٹ سے پورے رکھتی ہوں

بہت مہنگے ہوتے ہیں کیا ؟ ماہنور نے معصومیت بھرے انداز میں پوچھا۔۔

نو یار، ڈائٹ وغیرہ کی نسبت دیکھا جائے تو بہت سستا پڑتا ہے۔ اور تندرستی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ، ویسے میں cura.pk سے چھ مہینے کی ڈوذ ایک ساتھ آرڈر کرتی ہوں تو ڈسکاؤنٹ بھی مل جاتا ہے۔ سونیا نے آنکھ مارتے ہوئے کہا۔

اچھا اس سپلیمنٹ کا نام کیا ہے؟ ماہنور نے موبائل پر cura.pk کی ویب سائٹ کھول کر پوچھا

Caycal-D
https://cura.pk/products/caycal-d-tablet
سونیا نے بتایا

تھینکس یار
اب یہ بھی بتا دے کہ یہ ڈسکاؤنٹ ملے گا کیسے ؟ ماہنور نے پوچھا

03111363010
یہ انکا کسٹمر سپورٹ کا نمبر ہے وٹس ایپ ایپ پر انہیں کہنا چھ مہینےوالی ڈسکاؤنٹ ڈیل چاہئے، پورا دو ہزار کا ڈسکاونٹ مل جائےگا, اور ڈیلیوری بھی فری . سونیا نے شوخیہ انداز میں ایکسپلین کیا اور ماہنور کو مو با ئل کے ساتھ مگن دیکھ کر مسکراتی ہوئی اپنے ڈیسک کی جانب چل پڑی.

Address

A137, Block 13B, Gulshan E Iqbal Town Karachi
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Cura Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Cura Pakistan:

Videos

Share

Our Story

Cosmo Cure is a project of Cosmo Pharma Int. Pvt. Ltd. To treat the diseases which are commonly considered as incurable. Thanks to Dr. Atta Ur Rahman Amjad for research and development input in this regard.

“There is no disease that Allah has created, except that He also has created its treatment.” – Prophet Muhammad PBUH نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے کوئی ایسی بیماری نہیں اتاری جس کی دوا بھی نازل نہ کی ہو ۔ Sahih al-Bukhari 5678 Mostly people get to know about their Disease when they passed the time to cure. Do not waste your time in other procedures to treat Hepatitis B & C because the Beloved Prophet (P.B.U.H) said, “There is no disease that Allah has created, except He also has created its treatment.” We care you with natural remedies and to cure hepatitis B & C, Cysts, Stone in kidney and Gallbladder, and provide prevention of Diabetes and Hypertension. Just visit Once At: Bungalow No. FL 17/12 Block-13-A Gulshan-E-Iqbal Near Educators. For more information call @ 03111-363-010 / 03333393390

Nearby health & beauty businesses


Other Health & Wellness Websites in Karachi

Show All

You may also like