Mann ki Baat

Directions

Mann ki Baat Deep thoughts• • Soft emotions • Social awareness• A journey of hearts,healing,and humanity �

16/09/2026

Like follow and share..

یہ ہمارے معاشرے کا ایک تلخ اور لمحہ فکریہ منظرنامہ ہے:​ایک طرف تفریحی اور نجی محفلوں میں ہزاروں اور لاکھوں روپے بے دريغ ...
11/09/2026

یہ ہمارے معاشرے کا ایک تلخ اور لمحہ فکریہ منظرنامہ ہے:
​ایک طرف تفریحی اور نجی محفلوں میں ہزاروں اور لاکھوں روپے بے دريغ لٹا دیے جاتے ہیں، جبکہ دوسری طرف مسجد کے امام صاحب کی تنخواہ 35 ہزار اور موذن کی تنخواہ 20 ہزار روپے سے زیادہ مقرر کرنے پر دل چھوٹا کر لیا جاتا ہے۔
​علماء کرام کو مطالعہ کے لیے ایک کتاب خریدنی ہو تو اس کے لیے بھی لوگوں سے اپیل کرنی پڑتی ہے۔ نکاح خواں کو محض 5 ہزار روپے دیے جاتے ہیں، اور جمعہ کے دن مسجد کے چندے کی جھولی میں 50 روپے کا نوٹ ڈال کر بھی انسان خود کو بہت بڑا سخی اور دین دار سمجھنے لگتا ہے۔
​ہمارا ہمسایہ بھوک سے تڑپتا رہتا ہے، رشتوں کا پاس رکھے بغیر قطع تعلقی عام ہے، اور کسی غریب یا محتاج کی مدد کا وقت آئے تو جیب سے سب سے چھوٹا 10 یا 20 روپے کا نوٹ تلاش کیا جاتا ہے۔
​ہماری اس عمل اور دعووں کے درمیان کی خلیج واقعی افسوس ناک ہے۔ یہ محض چند باتوں کا تذکرہ نہیں، بلکہ ہمارے اخلاقی اور معاشی رویوں کی وہ تصویر ہے جو ہمارے معاشرتی المیے کو بے نقاب کرتی ہے۔

06/09/2026

میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ہسپتال کے بستر پر، تھانے کے دروازے پر اور عدالت کی پیشی پر جو آپ کے ساتھ کھڑا ہو، بس وہی آپ کا اپنا ہے، باقی سب صرف بھرم ہیں۔
Mann ki Baat

کبھی خود سے یہ سوال بھی کیجیے۔ آپ کی عبادت نے آپ کو کتنا خوبصورت انسان بنایا؟ ہم نمازیں پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں، ذکر ک...
05/09/2026

کبھی خود سے یہ سوال بھی کیجیے۔ آپ کی عبادت نے آپ کو کتنا خوبصورت انسان بنایا؟ ہم نمازیں پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں، ذکر کرتے ہیں مگر پھر کسی کی ایک بات پر لہجہ بدل جاتا ہے کسی کی غلطی معاف نہیں ہوتی، اور کبھی اپنے ہی الفاظ سے کسی کا دل توڑ دیتے ہیں۔ شاید ہمیں عبادت سے زیادہ اپنے رویوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اصل خوبصورتی صرف یہ نہیں کہ ہم اللہ کے سامنے کیسے جھکتے ہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ اللہ کے بندوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرتے ہیں۔
Mann ki Baat

اور اگر کسی دن دنیا کے تمام سہارے تم پر تنگ ہو جائیں، تو اللہ کا سہارا ہمیشہ باقی رہتا ہے، وہ کبھی تنگ نہیں ہوتا۔زندگی م...
05/09/2026

اور اگر کسی دن دنیا کے تمام سہارے تم پر تنگ ہو جائیں، تو اللہ کا سہارا ہمیشہ باقی رہتا ہے، وہ کبھی تنگ نہیں ہوتا۔

زندگی میں کچھ وقت ایسے بھی آتے ہیں جب انسان کو لگتا ہے کہ ہر دروازہ بند ہوگیا ہے۔ جن لوگوں سے امید تھی وہ ساتھ نہیں، جن راستوں پر بھروسا تھا وہ ختم ہوگئے، دعائیں مانگتے مانگتے دل تھک گیا اور حالات بدلتے ہوئے دکھائی نہیں دیتے۔
دنیا کے سہارے ختم ہوسکتے ہیں، اللہ کا سہارا نہیں۔

لوگ آپ کا ہاتھ چھوڑ سکتے ہیں، حالات آپ کے خلاف ہوسکتے ہیں، آپ کے بنائے ہوئے منصوبے بکھر سکتے ہیں، لیکن اللہ کی رحمت کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا۔

حضرت یوسفؑ کے لیے کنواں اختتام دکھائی دیتا تھا، مگر وہیں سے محل تک پہنچنے کا سفر شروع ہوا۔

حضرت موسیٰؑ کے سامنے سمندر تھا اور پیچھے فرعون کا لشکر، بظاہر کوئی راستہ نہیں تھا، مگر جہاں انسانی نگاہ کو راستہ نظر نہیں آیا، وہاں اللہ نے سمندر میں راستہ بنا دیا۔

اس لیے زندگی کے کسی موڑ پر خود کو بے سہارا محسوس کریں تو یاد رکھیے:
آپ کو ہر وقت یہ جاننا ضروری نہیں کہ راستہ کہاں سے نکلے گا، اتنا یقین کافی ہے کہ راستہ نکالنے والا اللہ ہے۔

کچھ فیصلے اللہ پر چھوڑ دیجیے۔
کچھ بوجھ سجدے میں رکھ دیجیے۔
اور کچھ دعاؤں کے جواب کے لیے صبر کیجیے۔

کیونکہ جب سارے سہارے چھوٹ جائیں، تب بھی ایک سہارا باقی رہتا ہے۔
اور جسے اللہ کا سہارا مل جائے، وہ حقیقت میں کبھی بے سہارا نہیں ہوتا۔

Mann ki Baat
゚viralシ

کامیابی صرف منزل حاصل کرنے کا نام نہیں، یہ بھی دیکھیں کہ وہاں پہنچتے ہوئے آپ کس انسان میں تبدیل ہوئے۔ اگر کامیابی نے کرد...
05/09/2026

کامیابی صرف منزل حاصل کرنے کا نام نہیں، یہ بھی دیکھیں کہ وہاں پہنچتے ہوئے آپ کس انسان میں تبدیل ہوئے۔ اگر کامیابی نے کردار، سکون اور تعلقات سب چھین لیے تو شاید حساب دوبارہ دیکھنے کی ضرورت ہے۔
Mann ki Baat

کوئی اچھا لگ جائے تو اسکے حقدار نہیں بن جایا کرتےہم جیسے تو خود سے بھی اکتائے رہتے ہیںیہ دنیا پھر بعد کا مسئلہ ہےکاش ہم ...
05/09/2026

کوئی اچھا لگ جائے تو اسکے حقدار نہیں بن جایا کرتے

ہم جیسے تو خود سے بھی اکتائے رہتے ہیں
یہ دنیا پھر بعد کا مسئلہ ہے

کاش ہم پہلے ملے ہوتے

کاش ہم کبھی نہ ملے ہوتے

چاہت ، فکر ، احترام ، سادگی اور وفا
میری انہی عادتوں نے میرا تماشہ بنا دیا

ہم نے دل کا حال سنانا ہی چھوڑ دیا
جب دیکھا کہ سامنے والے صرف لفظ سنتے ہیں ، درد نہیں

تکلیفوں سے تھک کر آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں
کہنے والے کیا جانے سہنے والے کیسے سہتے ہیں

کچھ خسارے سنبھال کر رکھنے چاہئیں تاکہ
ہم دوبار کوئی رنگین خواب نہ دیکھیں.
Mann ki Baat
゚viralシ

04/09/2026

Mann ki Baat

سکون تب حاصل ہوتا ہے جب آپ یہ جان لیتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو آپ کے قابو سے باہر ہے، اسے آپ کے ذہن سے بھی باہر ہونا چاہیے۔M...
04/09/2026

سکون تب حاصل ہوتا ہے جب آپ یہ جان لیتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو آپ کے قابو سے باہر ہے، اسے آپ کے ذہن سے بھی باہر ہونا چاہیے۔
Mann ki Baat


مجھے ہمیشہ سے آنکھوں پر یقین رہا ہے۔لفظ تو انسان سیکھ لیتا ہے، چھپا لیتا ہے، سنوار لیتا ہے۔۔۔ مگر آنکھیں کبھی جھوٹ نہیں ...
04/09/2026

مجھے ہمیشہ سے آنکھوں پر یقین رہا ہے۔

لفظ تو انسان سیکھ لیتا ہے، چھپا لیتا ہے، سنوار لیتا ہے۔۔۔ مگر آنکھیں کبھی جھوٹ نہیں سیکھتیں۔ وہ دل کے اُن موسموں کا حال بھی کہہ دیتی ہیں، جن کا ذکر زبان تک نہیں پہنچ پاتا۔

کسی کی آنکھوں میں برسوں کی تھکن ہوتی ہے، کسی میں خاموش انتظار، کسی میں ٹوٹنے کی آواز، اور کسی میں ایسی دعائیں جو کبھی لبوں تک نہیں آتیں۔

شاید اسی لیے میں لوگوں کی باتوں سے زیادہ اُن کی آنکھیں پڑھتا ہوں۔ کیونکہ انسان اکثر وہ نہیں ہوتا جو وہ کہہ رہا ہوتا ہے، بلکہ وہ ہوتا ہے جو اُس کی آنکھیں خاموشی سے چھپا نہ سکیں۔
Mann ki Baat

Address

Kumrat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mann ki Baat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share