Shifa Ali Dietitian

Shifa Ali Dietitian Clinical Dietitian >13 years of experience. Expert in kids' diet, kidney, liver, diabetes diet
(3)

14/11/2023
11/11/2023
27/10/2023
24/10/2023
نئی ماؤں کے لئے۔ ماں کا دودھ بچے کے لئے بہترین ہے ۔لیکن اگر کم دودھ اترے تو اس کی کیا وجوہات اور حل ھو سکتا ھے. 🔹 پیدائش...
22/10/2023

نئی ماؤں کے لئے۔
ماں کا دودھ بچے کے لئے بہترین ہے ۔
لیکن اگر کم دودھ اترے تو اس کی کیا وجوہات اور حل ھو سکتا ھے.
🔹 پیدائش کے فوراً بعد پہلے گھنٹے میں ماں بچے کو دودھ پلائے ۔ skin to skin contact
🔹 بچے کو بار بار دودھ پلائیں۔ کچھ وقت کا وقفہ دے کر نومولود کو ٹائم مینجمنٹ سکھانے کی کوشش نہ کریں۔ زیادہ دودھ پلانے سے زیادہ دودھ اترتا ھے اور گاڑھا غذائیت والا ھوتا ھے۔ زیادہ گھنٹوں کے وقفوں سے دودھ زیادہ پانی والا پتلا ھو جاتا ھے۔
🔹زیادہ سے زیادہ پانی پینے سے دودھ کم ھو سکتا ھے۔ زیادہ نہیں ۔ جتنی پیاس ھو اتنا پانی لیں۔ اس میں چائے، کافی، دودھ ، زیادہ پانی والے پھل سبزیاں سب شامل ہیں ۔
🔹ماں کے وزن اور صحت سے دودھ آنے کا تعلق نہیں لیکن بے حد کم خوراک اور کم پروٹین کھانے سے دودھ کی مقدار کم ھو گی۔
🔹میتی دانہ، میتھرے ، مورنگا، سونف اور دیگر جڑی بوٹیوں کا دودھ کی مقدار پر کچھ خاص اثر نہیں ھے۔ تحقیق کے مطابق ۔ بہت سی ہربل ادویات جو مورنگا، سونف وغیرہ سے بنی ہیں، ان میں آرسینک، سیسہ اور lead جیسی خطرناک اجزاء موجود ھو سکتے ھیں ۔
🔹 ذہنی دباؤ اور جسمانی سٹریس ماں کے جسم میں آکسیٹوسن ہارمون کو کم کرتا ھے۔ اس کی کمی سے دودھ کم اترے گا۔ ماں جب اپنے بچے کو دیکھتی، پکڑتی اور خوش ھوتی ھے تو یہ ہارمون زیادہ بنتا ھے۔
🔹نومولود کے بیٹا یا بیٹی ھونے پر ماں کو پریشان کرنا یا ھونا بھی دودھ میں کمی کا باعث ھو سکتا ھے ۔
🔹یہ کہنا بالکل غلط ہے کہ ماں بچے کو زیادہ گود میں نہ اٹھائے ورنہ گود کی عادت ھو جائے گی۔ درست طریقہ یہ ہے کہ ماں نومولود کے ساتھ زیادہ وقت گزارے اور گھر کے کام کوئی اور کرے۔
🔹ماں اور بچے کا گھنٹوں الگ رہنا بھی دودھ کم کرے گا۔ کام کرنے والی ماؤں کے ساتھ یہ مسئلہ ھو سکتا ھے۔
🔹رات کو دودھ پلانے سے پرولیکٹن ہارمون زیادہ بنتا ھے۔ اس سے ماں کی نیند پرسکون ھوتی ھے اور دودھ زیادہ آتا ھے۔
🔹ڈبے کا دودھ پلانے سے بھی ماں کا دودھ کم ھو سکتا ھے۔ لیکن بہت سی خواتین کوشش کے باوجود دودھ پلانے سے قاصر ھوتی ہیں۔ ایسے میں ان کو مزید پریشان کرنے کی بجائے ڈبے کا دودھ دیا جاسکتا ھے۔ یہ بچوں کے لئے بالکل محفوظ اور غذائیت والا ھوتا ھے۔
🔹 گھریلو ٹوٹکے اگرچہ تحقیق سے کارآمد ثابت نہیں لیکن اگر وہ نقصان دہ نہیں تو کوئی حرج نہیں ۔
🔹بےکار اور مہنگے سپلیمنٹ خریدنے یا ٹوٹکوں کی بجائے ماں کی بہتر خوراک ، دودھ، پھل، انڈے، بادام، اخروٹ ، مچھلی، چکن پر خرچہ کریں۔ یا وٹامن ڈی، مچھلی کے تیل کے کیپسول اور فولاد کی ادویات پر، یا زندگی آسان کرنے کے لئے بچے کے ڈائپر یا دیگر ضروریات پر خرچ کریں۔ وسائل اور توانائی کا مناسب استعمال زچہ بچہ اور گھر والوں کی بہتر ذہنی اور جسمانی کی ضمانت ھے۔
شفا آمنہ علی ماھرِ غذائیت اتفاق ہسپتال لاھور

19/10/2023

Your optimal daily protein intake depends on your weight, goal, and level of physical activity: from 1.2–1.8 g/kg if you’re sedentary all the way up to 3.3 g/kg if you’re trying to minimize fat gain during a bulk. You can quickly and easily calculate your optimal daily intake with our protein ...

آج ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن اور نیشنل الائنس فور سیف فوڈ کے پروگرام میں ھم ماھرِین غذائیت نے بھی ...
17/10/2023

آج ورلڈ فوڈ ڈے کے موقع پر پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن اور نیشنل الائنس فور سیف فوڈ کے پروگرام میں ھم ماھرِین غذائیت نے بھی شرکت کی۔
ڈیری کے ماھرِین، فوڈ ٹیکنالوجسٹ اور دیگر لوگوں نے بتایا کہ پانی کی بچت اشد ضروری ھے۔
کھلا دوددھ مضر صحت ھے۔ پوری دنیا میں کھلا دوددھ بین ھے کیونکہ اس میں کئی طرح کی ملاوٹ ممکن ھے۔
ڈبے کا دودھ محفوظ ھے۔
محسن بھٹی صاحب بھی ڈیری ماھرِین کے ساتھ وہاں موجود تھے۔ ھم ماھرِین غذائیت نے ان سے ملاقات کی۔
ھم نے انہیں کہا غیر معیاری کھانوں کو بے نقاب کرنے میں محسن بھٹی Mohsin Bhatti کا کام قابل تحسین ھے۔
میڈیا، سوشل میڈیا پر بہت سی مس انفارمیشن ھوتی ھے تو ھم کوالیفائیڈ پروفیشنلز اس کو سائنسی بنیادوں پر پرکھتے ہیں۔ کیونکہ ھم دیکھتے ھیں کہ غلط معلومات سے بہت نقصان پہنچتا ھے۔
ماھر غذائیات ہاجرہ سلیم نے بٹی صاحب کو بتایا کہ پچھلی باتیں پرانی ھو جاتی ہیں ، نیو ریسرچ آ جاتی ہے اور ھم سے بہتر اس کو کوئی نہیں analyze کر سکتا کیونکہ ھم اس کے ماھر ہیں تو ھم اپنے دائرہ کار میں مس انفارمیشن کے خلاف لڑتے رہتے ہیں۔
اتنے میں مسز غزالہ آ گئیں۔ ھم نے بھٹی صاحب کو بتایا کہ یہ پاکستان میں نیوٹریشن کی اھم ترین شخصیت اور ڈائٹیٹکس کی pioneer ہیں۔

🔹Mostly PCOS can be managed with good diet, better lifestyle & exercise. 🔹But not all PCOS is same. Thin people with nor...
14/10/2023

🔹Mostly PCOS can be managed with good diet, better lifestyle & exercise.
🔹But not all PCOS is same. Thin people with normal weight also might have it. And there is a non Insulin resistant PCOS too.
PMID: 8567821
PMID: 29142442

🔹Treatment of PCOS is multi pronged. Dietitians really must not advise against taking medicines prescribed by gynecologists.

🔹Hormonal imbalances such as LH, FSH ratios, Hyperprolactinemia can not be directly corrected with single foods.

🔹Hormone balancing with natural foods is a marketing buzz phrase. In reality it means nothing. It just means quoting wrong sources/ references.
🚫You cannot balance hormones with single foods in diet. There is no evidence of it.

🔹Seeds are good foods. For those having PCOS due to several deficiencies, eating all kinds of seeds & nuts will be helpful.
For some there might be no effect.

🔹Seed cycling kits (for two phases in a month) being sold in markets contain 4 already grinded seeds. Every time the bottle is opened, air deteriorates the quality.
🔹A better option is to sell either whole seeds or in daily packs.

🔹In running a business with scientific attitude, follicular/and luteal phase seeds are misplaced.
Include more than just 4 seeds in diet; add fox nuts, chia, kalonji, almonds etc.

🔹 Promoting unnecessary food rituals may give food anxiety to an already worried patient. Not being able to follow the seed cycling ritual increases feelings of inadequacy & adds to misery.
Over-relying on or replacing this unnecessary ritual instead of medical help delays right treatment, wastes energies, time & money.

🔹The real cycling a PCOS patient may need is bicycling 🚴🚴‍♀🚴

🔹Polycystic o***y syndrome (PCOS) cannot be cured, but the symptoms can be managed. Not reversal but remission can be achieved.

14/10/2023
13/10/2023

دین اسلام میں صحت کی اہمیت (Panel Discussion)
Oct 16, 2:00 PM To 3:30 PM

Call For Registration | 0311 1172737

Beverage misinformation. Many people believe that tea, coffee, soda are diuretics and leach water out of body.No they do...
06/10/2023

Beverage misinformation. Many people believe that tea, coffee, soda are diuretics and leach water out of body.
No they do not. They are adequately hydrating beverages
🔹If they have been so powerful diuretics, clinicians would be using these to treat edema and ascites. But they are restricted in conditions of fluid over load, because they hydrate the body like water.

🔹All foods liquid at room temperature are counted as fluids, when estimating fluid needs.
https://www.mkuh.nhs.uk/patient-information-leaflet/a-guide-to-fluid-restriction

🔹EFSA states "total water intake include water from drinking water, beverages of all kind, and from food moisture."
https://efsa.onlinelibrary.wiley.com/doi/abs/10.2903/j.efsa.2010.1459

🔹 Coffees and teas are not dehydrating.
Soda can hydrate but keep it in limit due to high sugar content. pennutrition.com

🔹 Beverage Hydration Index shows diet soda, tea, orange juice, milk as better rehydrating than water.
https://www.sciencedirect.com/science/article/pii/S0002916522032130?via%3Dihub

🔹 Regular over-use of sugar sweetened beverages can lead to obesity and other health issues. Limit or avoid. Choose low calorie sweetener beverages.

🔸So a day's 2 Litre fluid (8 cups) intake in winter weather may include:
🔹2 cups of milk
🔹2-3cups water
🔹2-3 cups of tea.
🔹1 cup of diet soda
🔹Shorba, yakhni, juices.

03/10/2023

✨ We all must change as we learn science better. Abby Langer Nutrition explains so beautifully

Pseudo science by Dr. Muhammad Affan Qaiser . He has wrongly analysed instant noodles. Its scare mongering.🔹The study he...
30/09/2023

Pseudo science by Dr. Muhammad Affan Qaiser . He has wrongly analysed instant noodles. Its scare mongering.
🔹The study he is referring to does not imply how the indigestibility of noodles impacts health.
Maybe they stay there & come out like fiber without absorbing much.
This study is not applicable to local Pakistani instant noodles. Knorr, Maggi, Shan.
Ramen instant noodles are made differently.
https://www.studyinternational.com/news/video-shows-stomach-churning-effects-instant-noodles-body/
*Its says: Doctors still don’t understand if it has any effect on health or not.*

🔹TBHQ
EFSA & FDA say it is safe to consume in amounts allowed to be used in foods.
https://www.efsa.europa.eu/en/efsajournal/pub/84

🔹Flavour enhancers damage gut bacteria.

No they don't in dosages relevant to human consumption.
Also the causal relationship between gut microbiome and disease pathogenesis is poorly understood. PMID: 35812026

🔹The mechanism of ghrelin he is describing is also flawed.

*_The truths:_*
🔻Instant Noodles are high in calories from carbs and fats.
They are very high in sodium. 1290mg sodium in a single packet.
🔻Researchers at Harvard University reported a 68% higher risk of metabolic syndrome among women who consume instant noodles ≥ twice/week. Also increases blood pressure.
PMID: 28584580

🔸Dietitians do not recommend instant noodles to be a regular part of diet since they are not highly nutritious.
🔸Over-consumption, regular consumption of such hyperpalatable calorie rich food leads to issues.
🔸Over-consumption of *any* food leads to health issues.
🔸Instant noodles are not toxic. If someone wants to have them occasionally, they can enjoy according to their health condition.
🔸Eat mostly other nutritious foods with more fiber and protein.
Or prepare pasta with better ingredients.
🔸 Calling foods toxic and attributing whole health scenario to single foods is wrong and unscientific attitude.

Food has a psychosocial value. Must realize it takes time, economy, effort and pre-planning to prepare meals.

On a busy, hectic day a mother doing one or two jobs with no help or support may occasionally feed her kids instant noodles, if there is no other food. Let's guide her accurately and without guilt.

Its not just food that parents have to cater to.

رافعہ مہوش نے کمنٹ کیا ھے۔ آپ کی تجویز بہترین ھے۔میں کاسمیٹکس اور ان کے جلد پر اثرات کی ماھر نہیں ھوں۔ اس پر کسی ماھرِ ج...
28/09/2023

رافعہ مہوش نے کمنٹ کیا ھے۔
آپ کی تجویز بہترین ھے۔
میں کاسمیٹکس اور ان کے جلد پر اثرات کی ماھر نہیں ھوں۔ اس پر کسی ماھرِ جلد یا کاسمیٹکس ایکسپرٹ کی ھی رائے لینی چاہئے ۔
مجھے کتب پڑھنے کا بہت شوق ھے۔ کچھ مطالعے سے معلوم ھوا کہ آج کی دنیا میں بیماریاں بڑھنے کی ایک بڑی وجہ زیادہ آبادی ھے۔ اعداد و شمار سے پتا چلتا ھے کہ پرانے وقتوں میں شوگر, کینسر، آنتوں، دل کی بیماریاں، ٹی بی، جلد اور ہڈیوں کی بیماریاں وغیرہ بہت عام تھیں۔ ھزاروں لوگ بغیر علاج اور تشخیص کے مر جاتے تھے۔ اوسط عمر 30 سال تھی۔ حالانکہ اس زمانے میں وہ خالص سادہ خوراکیں ھی کھاتے تھے۔ فضا صاف تھی، پیدل چلتے تھے۔
مصر کے بادشاہ اور فرعونوں کی اوسط عمر بھی 30 سال تھی اور ان کو طرح طرح کی بیماریاں تھیں۔ وہ جڑی بوٹیوں سے علاج کی کوشش تو کرتے تھے مگر بات کچھ زیادہ نہ بنتی تھی۔ آیورویدہ بھی اوسط عمر بڑھا نہ سکا۔اور نہ ھی صحیح تشخیص میں مددگار ۔

مصر کی ملکاوں اور دیگر پرانی خواتین کو میک اپ کا بہت شوق تھا اور ان کے میک اپ میں خطرناک زہریلے اجزا پائے گئے ۔ آرسینک ، سیسہ، مرکری وغیرہ ۔ لپ اسٹک میں بھی زھریلے اجزا ھوتے تھے کیونکہ وہ ھر چیز کو نیچرل سمجھ کر رنگ کے لئے منہ پر استعمال کر لیتے تھے ۔ آج کل بھی غیر معیاری میک اپ ملتا ہے۔ اگرچہ یہ ھے کہ اب سائنس دان جانتے ہیں کہ کیا چیز جلد پر لگانی ھے، کیا نہیں۔
کاسمیٹکس، خوراک ، نیچرل ھو یا man made, اس کو safe ھونا چاھئے ۔ سیفٹی سٹینڈرڈ پر اترتی اشیاء کا استعمال مناسب ھے۔
آج کل کے لوگوں کی اوسط عمر دنیا کی تاریخ میں لمبی ترین ھے۔ 70-75 تقریباً ۔
اب جدید دور کے مسائل نئے ہیں اور حل بھی نئے ہیں۔
آج کل کے مسائل جو صحت خراب کرتے ہیں، ان میں سے چند ماحولیاتی آلودگی، گندا پانی ، جراثیم والی خوراک، ورزش نہ کرنا، ذہنی دباؤ ، ضرورت سے زیادہ یا بلا ضرورت کھانا وغیرہ ہیں۔
بہتر طرزِ زندگی اپنا کر ھم بیماری کا رسک کم کر سکتے ہیں ۔

28/09/2023
30/08/2023

اپنی صحت اور غذائیت سے متعلق آپ کا کوئی سوال ھو تو اس پوسٹ کے نیچے کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں- آج تفصیلی جواب ملے گا۔

28/08/2023

صبح سویرے ایک غذائیت بھرا ناشتہ کرنا یقیناً ایک اچھی عادت ھے۔ لیکن کچھ باتیں ایسی مشہور ھو جاتی ہیں جو سائنسی اصولوں کے مطابق غلط ہیں۔ اصل حقائق مندرجہ ذیل ہیں:
1. انسانی معدہ رات بھر تیزاب نہیں بناتا۔ میڈیکل سائنس کے مطابق خالی معدہ رات کو تیزاب بنانا بند کر دیتا ہے اور نہ ھی اس میں toxins ھوتے ھیں۔ Guyton's Physiology کتاب کے مطابق خالی معدہ ہلکا سا alkaline ھوتا ھے۔
2. ھر قسم کی خوراک معدے میں تیزاب بنانا شروع کر دیتی ھے۔ چاہیے وہ سادہ پانی ھو، دودھ، لسی، شہد، چائے یا مصالحوں والا کھانا ھو۔
3. ھری مرچ، کالی مرچ، لال مرچ، ہلدی اور دیگر مصالحے خالص اور صاف ستھرے ھوں،معدے اور صحت کے لیے بہترین ہیں۔ مناسب مقدار میں گھر کے کھانوں میں ناشتہ میں استعمال کئے جا سکتے ہیں مثلاً ناشتہ میں ھری مرچ ، ہلدی، کالی مرچ والا آملیٹ۔
ٹماٹر، لال مرچ، ادرک کی چٹنی زیتون تیل پراٹھے کے ساتھ۔ ایک ماھر غذائیت آپ کو بہترین اور مزیدار طریقوں سے مصالحوں کا استعمال بتا سکتا ھے۔
4. کولڈ ڈرنکس ناشتہ میں لینا اچھی عادت نہیں کیونکہ ان میں کثیر مقدار میں چینی ھوتی ھے ۔ البتہ ان میں موجود air, معدہ کو کچھ نہیں کہتی۔ sparkling water میں بھی یہی گیس ھوتی ھے اور مضر صحت نہیں۔
5. فاسٹ فوڈ کسی بھی وقت کھائی جائے، کم غذائیت والی ھی شمار ھوتی ھے۔
پیزا، برگر، وغیرہ میں کافی غذائیت ھے اور ان میں کیلوریز زیادہ ہیں۔ کبھی کبھار کھانا ھی ہے تو بہتر ھے رات کی بجائے صبح کے اوقات (یا ناشتہ) میں کھایا جائے۔ رات کو کھایا گیا باھر کا کھانا زیادہ تیزابیت اور معدے کے مسائل کا باعث ھو گا بہ نسبت صبح ناشتے کے وقت۔ اگرچہ اس سے بہتر غذائیت والے ناشتے بھی ھو سکتے ہیں۔
6. میڈیکل سائنس کے مطابق خالی پیٹ چائے، کافی لینے سے معدہ کو کچھ نہیں ھوتا۔ کیفین معدہ کے HCl اور تہہ کو برباد نہیں کرتی۔ کیفین، یورک ایسڈ کے رسک کو کم کرنے میں مددگار ھے۔ بہتر چائے، دَم کی ھوئی ھوتی ھے ۔ چائے خالی پیٹ ھی لینی چاہیے تاکہ کھانے کے معدنیات کو کم نہ کرے۔
7. گرم علاقوں کے رہنے والوں کو روزانہ لازماً گرم پانی پینے کا مشورہ انتہائی غلط ہے ۔ جیسا موسم اور جو جسم کی حالت ھو اس کے مطابق پانی پینا چاہیے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھنڈا پانی پسند فرماتے تھے ۔
شفا آمنہ علی، ماہرِ غذائیات، ایم فل پبلک ہیلتھ
ایم ایس سی فوڈ اینڈ نیوٹریشن، PGD Dietetics

13/08/2023

کون سا نمک صحت کے لیے بہتر ہے؟
🔹 سب ایک جیسے ہیں۔کوئی فرق نہیں۔ گلابی نمک، سفید نمک، کالا نمک، سمندری نمک ۔سب میں (سوڈیم کلورائڈ) ھے۔ اور سوڈیم کی مقدار تقریباً یکساں ہوتی ہے یعنی 40فیصد۔

🔹بین الاقوامی ادارے EFSA، FDA، WHO، AHA جو غذا پر تحقیق کرتے ہیں ان تمام اقسام کے نمک کے درمیان فرق نہیں کرتے۔ سبھی ایک جیسے ہیں اور مقدار محدود کرنا اہم ھے۔ 2300mg اور بلڈ پریشر، دل کے مریضوں کے لئے 1500mg.

❌یہ کہنا غلط بلکہ خطرناک💀 ہے کہ گلابی نمک بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے یا کالا نمک بلڈ پریشر کو نہیں بڑھاتا۔ گلابی اور کالا نمک دونوں اسی طرح ہائی بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور فالج کا خطرہ، بڑھاتے ہیں، جیسا کہ سفید نمک۔

🌸گلابی نمک میں پائے جانے والے بہت سے(تقریباً 84) معدنیات اتنی کم مقدار میں ہیں کہ کسی بھی طرح سے صحت پر اثرانداز نہیں ھوتے اور صحت کی بہتری میں کوئی کردار نہیں ۔ پنک سالٹ بلڈ پریشر کے لیے ھرگز بہتر نہیں۔

🔹ریفائنڈ نمک کی پراسسنگ ایک محفوظ عمل ھے۔اس میں مضر صحت کیمکل نمک میں شامل نہیں ھوجاتے۔ فوڈ ٹیکنالوجی ایک الگ سائنس ھے۔ اس کے ماھر فوڈ ٹیکنالوجسٹ ھوتے ہیں۔ اور وہ مختلف ٹیسٹ کے بعد اس کو محفوظ قرار دیتے ہیں ۔

🔹آیوڈین ملا نمک کا استعمال ضرورت کے مطابق کر سکتے ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت نے universal salt iodization پر سائنسی بنیادوں پر کام کیا ھے۔

🔹ایک بلڈ پریشر کم کرنے والا نمک بھی ملتا ھے لیکن وہ صرف ماھرِ غذائیات یا ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کیا جا سکتا ھے۔

🔹دن میں آدھا سے ایک چھوٹے چمچ سے زیادہ نمک ھرگز استعمال نہ کریں کیونکہ دیگر غذاؤں سے بھی قدرتی طور پر نمک مل جاتا ھے۔ یعنی سبز پتوں والی سبزیاں، انڈے، مچھلی، گری دار میوے، گھریلو پنیر وغیرہ۔
تمام کھانے جس میں نمک ملایا جاتا ہے۔ان پر دھیان بھی ضروری ھے مثال کے طور پر: چپس وغیرہ ،نمکو، اچار، نمک کے پانی والا لہسن اچار، نمکین گری دار میوے، پنیر، تلی ہوئی مچھلی، چاٹ مسالہ وغیرہ۔
شفا آمنہ علی
ماھرِ غذائیات
اتفاق ہسپتال ٹرسٹ لاھور۔

11/08/2023

Disordered eating vs Eating disorders.
معذرت خواہ ھوں، میری پچھلی ویڈیو میں فرق واضح نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے مرض کی شدت کی تشخیص اور علاج میں ابہام آ سکتا ھے۔
ماھرِ نفسیات Amina Iftikhar ان امراض کی سپیشلسٹ ہیں۔ انہوں نے اس کی طرف توجہ دلائی ۔ شکرگزار ھوں۔ ان کا تفصیلی کمنٹ آپ کمنٹ سیکشن میں پڑھ سکتے ہیں ۔
مختصراً ذکر یہ ھے:
🔹ڈس آرڈرڈ ایٹنگ خوراک کی بے قاعدگیاں ہیں جن میں نفسیاتی پیچیدگی ھونا ضروری نہیں۔ کچھ خوراکیں، فوڈ گروپ استعمال نہ کرنا۔رات یا دن کو مخصوص خوراک سے بلاوجہ پرہیز، وقت بے وقت کھانا یا نہ کھانا۔ کبھی کبھی emotional eating کرنا۔ اگرچہ اس مرض کی شدت کم ھوتی ھے مگر
اس طرح کے لوگ غذائی قلت کی طرف جا سکتے ہیں اور بڑھتے بڑھتے یہ مسئلہ Eating Disorder بن سکتا ھے۔

🔹جبکہ Eating Disorder ایک زیادہ گھمبیر اور نفسیاتی مسئلہ بن جاتا ھے۔ اس میں مریض مسلسل خوراک کے ساتھ ایک منفی رویہ رکھتا ھے۔ اس میں مریض کی جان کو بھی خطرہ ھو سکتا ھے۔اس میں ماھرِ نفسیات کی مدد لینا انتہائی ضروری ھے۔ اس کی چند قسمیں یہ ہیں۔

🔸باربار کھانے پر کنڑول نہ ھونا۔۔۔Binge eating

🔸بلیمیا۔۔۔۔ جس میں بے تحاشا کھانا اور مسلسل کھانا، پھر کھانے کو باھر نکالنے کی کوشش شامل ھے۔ مریض بغیر سوچے سمجھے کھاتا چلا جاتا ھے۔ اس کا ذکر میں نے ویڈیو میں کیا ھے۔
🔸اینوریکسیا۔۔۔ خوراک کو خطرناک حد تک کم کھانا۔ وزن کا حد سے زیادہ گر جانا لیکن مریض کو اس کا ادراک نہیں ھوتا۔

ان سب میں مریض کی مدد اور علاج ممکن ھے جیسا کہ ویڈیو میں بتایا گیا۔
صحیح تشخیص سے صحیح علاج ممکن ھے۔Disordered eating کا علاج ماھرِ غذائیات بھی کرسکتا ھے۔ لیکن Eating disorders کا علاج ماھرِ نفسیات (اور دوا) کے بغیر مشکل ھے۔

06/08/2023

HDL cholesterol is no longer good. It is not considered cardioprotective now. Its good levels do not improve disease outcome. Very high levels of HDL can be atherogenic. Ranking foods good, on the premise that they increase good cholesterol HDL is obsolete practice.

Stop promoting saturated fats, desi ghee, butter, coconut oil as super healthy. They can be used only if less than 5-7% of total calories.
Saturated fats increase LDL cholesterol, which increases risk of cardiac events.

04/08/2023

اس ویڈیو میں دی گئی معلومات غلط ہیں۔
دہی کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ھے۔ رات کو بھی۔ کسی بھی سائنسی تحقیق سے یہ بات ثابت نہیں ھوتی کہ رات کے کھانے میں دہی کھانے سے آنتوں کے یا تیزابیت کے مسائل ھو سکتے ھیں ۔ اگر کسی ایک کو رات کو دہی ہضم نہیں ھوتا تو وہ الگ بات ھے۔ عام عوام کے لیے یہ اصول بنا دینا بالکل غلط ہے ۔
خوراک کی pH جسم کو acidic نہیں بناتی۔ معدہ میں جا کر ھر چیز ایسڈک ھو جاتی ھے۔
جسم اپنی pH کو برقرار رکھتا ھے۔ اس کو homeostasis کہتے ہیں ۔

فرض کریں ایک بزرگ ہیں یا چھوٹے بچوں کی ورکنگ ماں ہیں، جن کو کھانا یا مدد افورڈ کرنے کا کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن کسی کسی رات کو صرف دہی اور روٹی ھی موجود ھے تو کیا وہ اس گلٹ میں مبتلا رہیں کہ وہ غلط خوراک، غلط ٹائم پر کھا رہے ہیں؟
نہیں!
رات کے کھانے کے ساتھ رائتہ یا میٹھا دہی یا سادہ دہی وغیرہ استعمال کیا جا سکتا ھے۔ اس میں کوئی حرج نہیں ۔
رات کے کھانے اور سونے میں دو سے تین گھنٹے کا وقفہ رکھیں۔ اور غلط معلومات سے اپنی زندگیاں مشکل میں نہ ڈالیں۔

تھائرائیڈ ھارمون کی کمی میں وزن بڑھ جاتا ھے۔مستند  ڈاکٹر کی دوائی اشد ضروری ھے تاکہ جسم اپنا کام جاری رکھ سکے۔مناسب خورا...
16/07/2023

تھائرائیڈ ھارمون کی کمی میں وزن بڑھ جاتا ھے۔مستند ڈاکٹر کی دوائی اشد ضروری ھے تاکہ جسم اپنا کام جاری رکھ سکے۔
مناسب خوراک اور ورزش سے وزن کم کیا جا سکتا ھے۔ اس سے ہارمون بھی بہتر ھوتے ہیں۔
سنی سنائی سے بچنا بھی ضروری ہے۔

British Thyroid Foundation
American Thyroid Association
Pennutrition

پانی کے بارے میں حقائق:کھانے کے ساتھ پانی پی سکتے ہیں ۔ٹھنڈا پانی صحت کے لیے مضر نہیں۔ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم ٹھنڈ...
13/07/2023

پانی کے بارے میں حقائق:
کھانے کے ساتھ پانی پی سکتے ہیں ۔
ٹھنڈا پانی صحت کے لیے مضر نہیں۔ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم ٹھنڈا پانی پسند کرتے تھے۔
پانی معدے کے تیزاب کو کم نہیں کرتا بلکہ خوراک کو بہتر ہضم کرتا ھے۔

نپولین بوناپارٹ کے ابا کا کینسر اورہن او خوراکاں نئیں ریاں کا سلوگنہسپتال میں ایک سو سال کی مریضہ داخل تھیں۔ میں نے اپنے...
11/07/2023

نپولین بوناپارٹ کے ابا کا کینسر اور
ہن او خوراکاں نئیں ریاں کا سلوگن

ہسپتال میں ایک سو سال کی مریضہ داخل تھیں۔ میں نے اپنے dietetic interns کو کہا جائیں ذرا ان کی ہسٹری لے کر آئیں ۔ پتہ چلا مریضہ واک کے لئے گئی ھوئی ہیں۔ ھم سب نے سوچا ایک صحت مند طرز زندگی اپنایا ھو گا تبھی بہتر علاج کے ساتھ ھی لمبی عمر ممکن ھے۔
میں اپنے تیرہ سالہ کام کے تجربے میں کئی اچھی صحت والے sturdy بوڑھے لوگ دیکھ چکی ھوں جو 90 سے سو تک پہنچے۔ یہ تو میرے دور کے لوگ ھی ہیں ناں۔

کسی نے کہا کہ پرانے زمانے کے لوگوں کی صحت بہتر اور عمریں لمبی ھوتی تھی اور آج کل کی طرح کی نئی نئی بیماریاں نہیں تھیں۔
مجھے تاریخ بہت سحر انگیز لگتی ہے ۔ سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ھے۔ تو سوچا تاریخ میں جھانکتے ہیں۔
گوگل سے پوچھا کہ آج سے 300, 200سال پہلے اوسط زندگی کتنی تھی۔۔۔ تو پتہ چلا 30-40 سال تھی۔ اِس وقت 2023 کے انسان کی اوسط عمر 67 سال ھے۔

پھر مجھے William Dalrymple کی کتاب White Mughals یاد آئی ۔ جس میں 40 سال کا جیمز بخار سے undiagnosed مر جاتا ھے۔ اور اس کا مخالف Raymond بھی 40 سال کی عمر میں اور اس دور کے لوگوں کے undiagnosed مسئلے ۔۔۔۔اس کتاب کی پوسٹ کا لنک کمنٹس میں ۔۔۔
شوگر کی بیماری ، سانس کی بیماری، ہارٹ اٹیک، کینسر ان سب کی تاریخ ھزاروں سال پرانی ھے۔ اب آبادی بڑھ گئی ھے (کیونکہ عمریں لمبی اور death rates کم ہیں) اور تشخیص بھی بہت آسانی سے ھو رہی ھے ۔
پرانے زمانے میں unexplained deaths بھی کافی تھیں۔ ( راتی چنگی پلی روٹی کھادی سی۔۔۔۔فیر پتہ نہیں کی ھویا۔۔۔)
تو آئیے دیکھتے ہیں ذرا میری تصویری جھلکیاں ۔۔۔

11/07/2023

وزن بڑھانا بھی ایک کام ھے۔ جن کا وزن نارمل سے کم ھو وہ الگ پریشان ھوتے ہیں۔ آج اسی سلسلے میں ایک کلائنٹ سے ملاقات ہوئی ۔ ان کا وزن نارمل کی رینج سے تین سے چار کلو کم تھا۔
میں: اچھا تو آپ کا ناشتہ کیا ہوتا ھے؟
وہ: میں ناشتہ دہی۔۔۔(کچھ مبہم سی بات)
میں خوش ھوتے ھوئے: اچھا تو آپ ناشتے میں دہی کھاتی ہیں؟
وہ: نہیں دہی نہیں۔ میں ناشتہ نہیں کرتی۔
میں: اچھا۔۔۔ آپ 'نہیں' کہہ رہی تھیں۔ میں سمجھی 'دہی'۔
تو بس وزن بڑھانے کے لیئے اس نہیں کو دہی میں بدلنا ضروری ہے. 😋🍚
ناشتہ ھرگز نہ چھوڑیں۔
معدہ کھانا کم قبول کرتا ھے تو لمبے وقفے نہ دیں۔
ملک شیک اور دودھ ہضم نہیں ھوتا تھا اور دودھ کا ذائقہ پسند نہ تھا۔ ہفتے میں تین بار کوکا کولا لازمی پیا جا رہا تھا۔ میں نے کہا اس کا میزان یہ ھے کہ ہفتہ بھر میں دودھ دہی ہمیشہ کوک وغیرہ سے زیادہ پیا جائے۔ ورنہ ہڈیاں رسک پہ ہیں۔
تو کوک چھوڑیں، سفید بوتل تھوڑی مقدار کبھی کبھار لیں۔ دودھ ایک گلاس روزانہ ، دہی ایک کپ مزیدار ریسپی کے ساتھ بتائی۔
اسی طرح وزن بڑھانے کے لیئے ورزش روزانہ ضروری ہے۔
ماھرِ غذائیات شفا علی اتفاق ہسپتال لاھور

08/07/2023

I am on Threads now. You can follow me there for evidence based long threads with deep dive into nutrition.

Rate of Calcium absorption increases to 50% from previous 30%. Expecting ladies should increase their calcium intake from diet, preferably. Paneer, milk, yogurt, sarson ka saag , turnip greens, almonds etc. Calcium supplement may not always be necessary if you are taking 1200 mg from diet alone.

https://www.threads.net/t/CubgDLIgA_T/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==

01/07/2023

سوشل میڈیا پر ایک خبر پر غلط خوف پھیلایا جا رہا ھے۔
عالمی ادارہ صحت شوگر فری اشیاء میں artificial sweetener اسپارٹیم کے بارے میں کہتا ھے کہ شاید یہ کینسر کا باعث ھو۔
ادارہ IARC
(international agency for cancer research)
کینسر کی وجوہات کی درجہ بندی (گروپنگ) کرتا ھے-
ماھرِ سائنسدانوں کی رائے کے مطابق اس خبر میں کچھ بھی سنسنی نہیں ھے۔ اور نہ ھی تحقیق کے مطابق اسپارٹیم انسانوں میں کینسر کا باعث ھے۔

چند دلچسپ اشیاء جو آپ کو IARC کی گروپنگ میں ملیں گی۔
🔸گریڈ 1A
انسانوں کے لئے واقعی کینسر کا باعث
🔹سورج کی روشنی، سگریٹ نوشی ، نمک لگا پراسسڈ گوشت، لکڑی کا باریک بُرادہ، آرسینک (جو پنجاب کے پانی، براؤن چاول میں بہت زیادہ ھے)،
خالص کھلے دودھ میں ایفلاٹاکسن،
فضائی آلودگی (سموگ)

🔸گریڈ 2A
Probable carcinogens
🔹نائی کی دکان، رات کے اوقات میں کام کرنا،
Night shift work
کیڑے مار سپرے (مورٹین، کنگ ٹوکس وغیرہ)
لال گوشت کھانا (بیف، مٹن)

🔸گریڈ 2b
Possible carcinogen
شاید انسانوں میں کینسر کرے اگر بہت ھی زیادہ مقدار میں ھو تو۔
🔹اچار والی سبزیاں، موبائل کا استعمال ، ایلوویرا،
اور اسپارٹیم ۔

عوام میں غلط انفارمیشن پھیلانے سے بہتر ھے کہ مستند، تجربہ کار ماھرِین غذائیت یا سائنس دانوں کی رائے کو دیکھا جائے ۔
اب جب کہ پاکستان میں ذیابیطس تیزی سے پھیل رہی ھے تو ریگولر بوتل کے مقابلے میں زیرو کیلوری بوتل بالکل safe ھے۔ اسپارٹیم آج تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ تحقیق شدہ سوئیٹنر ھے اور مضر صحت نہیں ھے۔
اگر عالمی ادارہ صحت کی اس رپورٹ کا خود مطالعہ کریں اور ماھرِین کی رائے لی جائے تو وہ زیادہ بہتر ھے۔ خبروں کی ہیڈلائنز میں حقیقت نہیں صرف سنسنی ھے۔
Because fear sells...

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے ایک ڈاکٹر صاحب جو نیوٹریشنل ریسرچ کے ماھر ہیں انہوں نے aspartame کی مناسب مقدار بھی بتائ ھے۔ ان کی ویڈیو ضرور دیکھیں ۔ لنک کمنٹس میں.
شفا علی، ماھرِ غذائیات اتفاق ہسپتال لاھور

30/06/2023

نہیں بھئی، کلیجی سری پائے کھائیں ۔۔۔۔ضرور کھائیں۔۔۔ لیکن کم مقدار میں، اپنی صحت کے حساب سے ۔ میں نے خود کلیجی پکائی اور کھائی ھے۔ اب پائے پکائے ہیں۔ لیکن سبزی زیادہ کھائی ھے۔ سن لیں ساری باتیں جو میں نے ویڈیو میں بتائی ہیں۔

19/06/2023

پاکستان دنیا بھر میں ذیابیطس کے پہلے نمبر پر آ چکا ھے۔ میں روزانہ موٹاپے کا شکار لوگوں کی غذا اور طرزِ زندگی کے پلان بناتی ھوں۔
عالمی ادارہ صحت نے حال ھی میں ایک گائیڈ لائن شائع کی۔ اس سے عام لوگوں نے یہ اخذ کیا کہ چینی، میٹھا بہتر ھے ، artificial sweeteners سے۔۔۔🚫
دراصل اس میں بتایا گیا کہ ھر قسم کی بیکری اور پراسسڈ غذا میں مصنوعی چینی کے استعمال سے موٹاپا یا بیماریاں کم نہیں ھوتیں۔
یہ حقیقت ھے اگر کوئی خوراک شوگر فری ھے یا آپ سٹویا, سکرال وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں لیکن اپنی خوراک کو کم نہیں کرتے تو یہ artificial sweeteners آپ کو موٹاپے، شوگر اور دیگر بیماریوں سے نہیں بچا سکتے۔
پاکستانی لوگوں کے لئے گذارشات خود کو شوگر اور موٹاپے سے بچانے کے لیے:
🔸ورزش کو معمول بنائیں ۔ زیادہ سے زیادہ حرکت کریں۔ سیڑھیاں اتریں چڑھیں، سیر کو جائیں ۔
🔸پیٹ بھر کر کھانا نہ کھائیں ۔ overeat نہ کریں ۔
🔸پکانے کے لئے کم سے کم چکنائی استعمال کریں ۔ جتنا تیل کھاتے ھیں اس کا آدھا کر دیں۔
🔸دیسی گھی، مکھن نہ لیں۔
🔸چینی، شہد، شکر، گڑ کا استعمال بہت کم کریں۔ چاکلیٹ کی یہ بار اور نٹیلا کا یہ جار۔۔۔۔گڑ والے چاول۔۔۔ آئس کریم کا ٹب۔۔۔کھیر کا پیالہ۔۔۔۔ چھوڑیں ہٹائیں۔
🔸میٹھے کے لئے بہترین چیز سادہ ثابت پھل ہیں۔
🔸چائے کافی بغیر چینی/گڑ کے لیں۔ اگر بہت عادت ھے تو سکرالوز یا اسپارٹیم کی گولیاں ڈال لیں۔
🔸جو بوتلوں کے بہت شوقین ہیں وہ صرف زیرو کیلوری والی بوتل لیں۔
🔸بوتلوں کے شوقین بچے بڑے روزانہ ایک گلاس دودھ سوڈا پی لیں۔ 3/4th کپ دودھ+ 1/4thکپ زیرو بوتل۔ بغیر چینی ۔
🔸جو لوگ پہلے ھی میٹھا اور بوتل نہیں لیتے وہ بھی غذا میں دالیں، سبزیاں،پھل، دہی، چکن، انڈہ، اور زیادہ ورزش شامل کریں۔
🔹ڈاکٹر ادریس مغل Dr Idz برطانیہ میں NHS میں کام کرتے ہیں، نیوٹریشنل ریسرچ میں ماسٹرز اور عالمی ادارہ صحت کی کمیٹی برائے سوشل میڈیا غلط انفارمیشن کی تصحیح کا حصہ ہیں۔ WHO کی رپورٹ کا جائزہ نیچے کمنٹس میں دیکھیں۔۔۔ ریسرچ کے شوقین ان کو ضرور فالو کریں۔
Kind request to share to benefit others.
شفا علی
ماھرِ غذائیات اتفاق ہسپتال لاھور

17/06/2023

آج کل جگر پر چربی کے بہت سے مریض دیکھ رہی ھوں۔ کم عمر بھی اور زیادہ عمر کے بھی۔ جگر کی چربی کا علاج کوئی دوا نہیں، صرف غذا اور طرزِ زندگی کو بہتر کرنا ھے۔

میرے ایک 16 سال کے مریض کے جگر پر چربی تھی۔ وجہ وزن کی زیادتی اور تلے ھوئے، گھی والے کھانوں ، بیکری کی اشیاء کا ضرورت سے زیادہ استعمال۔ اور ورزش نہ ھونے کے برابر ۔
اپنی غذا کو بہتر بنائیں۔🥦🥬🍉🍑🍌🍒🍎🍋🍏🥥🍆🧄🍳🍗🥙🥗🥚🥪
وزن کم کریں۔
بازار میں موجود جگر کے سپلیمنٹ استعمال نہ کریں ۔کچھ ھربل سپلیمنٹ تو الٹا mercury and lead کی موجودگی کی وجہ سے جگر کے لیے خطرناک ھو سکتے ہیں۔
امریکن ایسوسی ایشن آف سٹڈی آف لیور ڈیزز کے مطابق جگر کے ھر قسم کے سپلیمنٹ کا فائدہ نہیں۔ صرف مچھلی کا تیل یا وٹامن ای کچھ حد تک فائدہ مند ھو سکتے ھیں۔ لیکن کوئی بھی دوا اپنے مستند ماھرِ غذائیات یا جگر کے ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔

شفا علی
ماھرِ غذائیات اتفاق ہسپتال لاھور

Send a message to learn more

16/06/2023

Address

Ittefaq Hospital (Trust)
Lahore
54

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shifa Ali Dietitian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shifa Ali Dietitian:

Videos

Share

Category