Psycho solution

Psycho solution its all about psychology and people those how suffer psychological issues on there daily activity.
(1)

17/05/2022
17/04/2022

Yes You can Join us to Build Drugs Free Pakistan.
اپنے پیاروں کو نشہ کی بیماری سے بچانے کے
لیے ہم سے رابطہ کریں.
WhatsApp.0300-6288712

06/04/2022
02/02/2022

ڈیپریشن
بہت سے لوگ آج بھی اپنی ڈیپریشن DEPRESSION کا علاج نہیں کرواتے کیونکہ وہ خود نہیں جانتے کہ وہ ڈیپریشن کا شکار ہیں۔ بہت سے لوگوں کے لیے ڈیپریشن ایک معمہ ہے‘ ایک بجھارت ہے‘ ایک پہیلی ہے۔
ایک وہ دور تھا جب ماہرینِ نفسیات مالیخولیا MELANCHOLIA کی تشخیص کرتے تھے لیکن اب مالیخولیا کی بجائے ڈیپریشن کی تشخیص کرتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتے ہیں کہ
ڈیپریشن کیا ہے؟
اس کے عوارض کیا ہیں؟
اس کی اقسام اور وجوہات کیا ہیں؟
اس کا علاج کیسے کیا جاتا ہے؟
بہت سے لوگ جب چند منٹوں یا گھنٹوں کے لیے اداس ہو جاتے ہیں تو کہتے ہیں ’مجھے ڈیپریشن ہو گیا ہے؟‘ یہ اس لفظ کا عمومی استعمال ہے۔ لیکن جب ڈاکٹر یا ماہرینِ نفسیات ڈیپریشن کا نام لیتے ہیں تو ان کے ذہن میں ڈیپریشن کا خاص تصور ابھرتا ہے۔ ڈیپریشن کی کئی قسمیں ہیں۔میں اس مضمون میں چند ایک کا ذکر کروں گا تا کہ آپ کو اس نفسیاتی مسئلے اور ذہنی بیماری کی گھمبیرتا کا اندازہ ہو سکے اور آپ کے ذہن میں اس کے علاج کا واضح تصور ابھر سکے۔
ڈیپریشن کی پہلی قسم GRIEF REACTION کہلاتی ہے جو کسی عزیز کی موت واقع ہونے کے بعد پیدا ہوتی ہے۔ جب کسی شخص کا ماں یا باپ‘ دوست یا قریبی رشتہ دار فوت ہو جاتا ہے تو وہ اداس ہو جاتا ہے۔ اکثر لوگ ایسی ڈیپریشن سے عزیزوں کی ہمدردی‘ دوستی اور پیار سے باہر نکل آتے ہیں اور کچھ عرصے کے بعد روزمرہ کی زندگی میں مشغول ہو جاتے ہیں۔ وہ لوگ جن کا اپنے فوت ہونے والے رشتہ دار سے محبت اور نفرت LOVE / HATE RELATIONSHIP کا پیچیدہ رشتہ ہو ان کی ڈیپریشن گنجلک اور طویل ہو جاتی ہے اور انہیں کسی ڈاکٹر یا ماہرِ نفسیات کے علاج کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ وہ اپنے نفسیاتی تضاد کا حل تلاش کر سکیں۔ میں ایسے کئی لوگوں سے ملا ہوں جو اپنے عزیز کی موت کے برسوں بعد بھی اس کا سوگ منا رہے تھے۔یوں لگتا تھا جیسے ان کی زندگی پر ایک گہرا کالا بادل چھایا ہوا ہے۔ ایسے لوگوں کو ماہرِ نفسیات سے مشورہ کرنا چاہیے۔
ڈیپریشن کی دوسری قسم ڈستھیمیا DYSTHYMIA کہلاتی ہے۔ ایسی ڈیپریشن کے بہت سے مریض یا تو ایسی ملازمت کر رہے ہوتے ہیں جہاں وہ خوش نہیں ہوتے یا ایسی شادی کا حصہ ہوتے ہیں جہاں وہ ناخوش ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ ایک تکلیف دہ شادی کے باوجود جذباتی‘ مذہبی یا سماجی وجوہات کی وجہ سے طلاق نہیں لے سکتے۔ جب انسان کسی غیرصحتمند ملازمت یا شادی کا حصہ بنا رہے تو آہستہ آہستہ وہ ڈیپریشن کی طرف بڑھتا چلا جاتا ہے اور ایک دن پانی سر سے گزر جاتا ہے اور انسان کسی نفسیاتی بحران کا شکار ہو جاتا ہے۔ بہت سی خواتین اس لیے ڈیپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں کہ وہ اپنا خیال رکھنے کی بجائے دوسروں کا زیادہ خیال رکھتی ہیں۔
ڈیپریشن کی تیسری قسم پہلی دو قسموں سے زیادہ سنجیدہ اور سنگین ہوتی ہے۔ ایسی ڈیپریشن ایک ذہنی بیماری کا حصہ ہوتی ہے جسے ہم MANIC DEPRESSIVE ILLNESS یا BIPOLAR DISORDER کہتے ہیں۔ ایسی ڈیپریشن کے دوران مریض کی
بھوک مٹ جاتی ہے
نیند اڑ جاتی ہے
وزن کم ہو جاتا ہے
اور بعض دفعہ ذہن میں خود کشی کے خیالات آنے لگتے ہیں۔
ڈیپریشن کی بیماری کی وجوہات میں تین قسم کے عوامل اہم ہیں
حیاتیاتی وجوہاتBIOLOGICAL FACTORS
بعض مریضوں کے لیے ڈیپریشن ایک موروثی مرض ہے کیونکہ ان کے والدین ڈیپریشن کا شکار تھے۔ جب کسی کے رشتہ دار ڈیپریشن کا شکار ہوں تو ایسے شخص کے ڈیپریشن کا شکار ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ ان کے دماغ وہ کیمیائی مادے (DOPAMINE, SEROTONIN) پیدا نہیں کرتے جو خوش رہنے کے لیے ضروری ہیں۔
نفسیاتی وجوہات PSYCHOLOGICAL FACTORS
بعض لوگوں کی شخصیت ایسی ہوتی ہے کہ وہ مثالیت پسندی IDEALISMکا شکار ہوتے ہیں۔ ان کی اپنی ذات اور دوسروں سے توقعات حقیقت پسندانہ نہیں ہوتیں اس لیے وہ اکثر ناامید اور مایوس ہو جاتے ہیں اور ڈیپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں
سماجی وجوہات SOCIAL FACTORS
بعض مہاجرین جب ایک ثقافت سے دوسری ثقافت میں ہجرت کرتے ہیں تو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کو اتنا یاد کرتے ہیں کہ نوسٹلجیا کا شکار ہو جاتے ہیں۔
چونکہ ڈیپریشن میں حیاتیاتی‘ نفسیاتی اور سماجی عوامل اہم ہیں اس لیے اس کے علاج میں بھی ان عوامل کا خیال رکھا جاتا ہے۔ اسی لیے ڈیپریشن کے علاج میں ادویہ‘ تعلیم اور تھیرپی استعمال ہوتے ہیں۔ تھیرپی میں مریض ایسے نفسیاتی طریقے سیکھتے ہیں جن سے وہ اپنے نفسیاتی مسائل حل کر سکیں اور ایک صحتمند زندگی گزار سکیں۔
بعض خاندانوں اور ممالک میں نفسیاتی بیماریوں اور ڈیپریشن کا علاج معیوب سمجھا جاتا ہے۔ بعض لوگ قبروں پر دعائیں مانگتے ہیں یا گنڈا تعویز سے علاج کروانے کی کوشش کرتے ہیں۔ میری نگاہ میں جیسے ہم جسمانی بیماری کے لیے میڈیکل ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں اسی طرح ہمیں نفسیاتی مسائل اور ذہنی بیماریوں کے لیے ایک ماہرِ نفسیات کے پاس جانا چاہیے تا کہ ہم خوش و خرم اور پرسکون زندگی گزار سکیں۔
اگر آپ ڈیپریشن کا شکار ہیں تو آپ کو کسی ڈاکٹر یا ماہرِ نفسیات سے مشورہ کرنا چاہیے۔ ڈیپریشن ایک ایسی نفسیاتی بیماری ہے جس کا اکیسویں صدی میں تعلیم‘ ادویہ اور سائیکوتھیریپی سے کامیاب علاج ممکن ہے۔ ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم ذہنی طور پر صحتمند زندگی گزاریں اور خدمتِ خلق کریں۔ خود بھی خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں۔۔ہم سب کو یہ سوچنا چاہیے کہ اگر ہم خود خوش نہیں ہوں گے تو دوسروں کو کیسے خوش رکھ سکیں گے۔
اگر آپ اپنے یا کسی عزیز کے لیے ماہرِ نفسیات کی پروفیشنل راہنمائی اور خدمات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی کمنٹ سیکشن میں "depression" لکھیں۔ ہماری ایڈمن ٹیم آپ سے رابطہ کرے گی.
For Consultation and appointment: 03227610019

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1537225273315256&id=816280358743088&sfnsn=scwspmo
09/12/2021

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1537225273315256&id=816280358743088&sfnsn=scwspmo

Rescue 1122 EMT Job test preparation. Psychometric and Gernal test with senior Psychologists and Rescuer's. Pleas Share to aware.
ریسکیو 1122 میں بھرتی ہونے کے لئے ٹیسٹ پاس کرنے کا شاندار موقع۔آگرآپ نے ریسکیو 1122 میں Job کے لئے اپلائی کیا ہوا ہے اور اپنے نفسیات يا میڈیکل ٹیسٹ کو لے کر پریشان ہیں تو ابھی اپنا اور اپنے شہر كا نام لکھ کر ہمیں وٹس ایپ کریں۔ہم انشاء اللہ آپکو 100% تیاری کے ساتھ ساتھ پچھلے حل شدہ پیپرز اور Psychometric ٹیسٹ فراہم کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماہر نفسیات اور ٹریننگ یافتہ ریسکیورز آپکی اس پریشانی کو خوشی میں بدل دیں گے۔ آپ کا ایک فیصلہ آپ کے روشن اور باعزت مستقبل کے ساتھ آپ کے خاندان کی کفالت کا ذریعہ بن سکتا ہے۔تو آئیے آج اپنے آنے والے کل کو سنواریں۔ مزید معلومات اور بہتر رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن
03067722001 پر وٹس ایپ کریں۔
نوٹ:
اِس میسج کو متعلقہ دوست احباب یا اپنے چاہنے والوں سے ضرور شیئر کریں۔
اس کے علاوہ اگرآپ کو کوئی بے چینی ہے!یا آپ ٹھیک طرح سے سو نہیں پاتے؟خوف یاڈپریشن سے پریشان ہیں یا موت کا خوف ،خود کو مارنے کے خیالات آتے ہیں یا پھر گھر میں جھگڑے ،بات بات پر غصہ اور چڑ چڑاپن سے زندگی بےرونق ہے یا نشہ جیسی لعنت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ اگرآپ
یا آپکا کوئی پیارا ایسی کسی وجہ سے مایوس ہے
تو ہم سے رابطہ کریں اس سے پہلے کے بہت دیر ہو جائے
آپ کے تمام تر نفسیاتی مسائل کا حل ہمارےپاس مو جود ہے۔
آپکی خوشیوں بھری صحت مند زندگی ایک فون کال کی دوری پر
تو ابھی ڈائل کیجئیے.
03067722001
03159922001

آج دماغی صحت کا دن ہے۔"اچھے ذہن اور اچھی شخصیت والے لوگ"۔ اپنے آس پاس کے لوگوں کی ذہنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ ذہنی درد...
10/10/2021

آج دماغی صحت کا دن ہے۔

"اچھے ذہن اور اچھی شخصیت والے لوگ"۔
اپنے آس پاس کے لوگوں کی ذہنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ ذہنی درد جسمانی درد سے کہیں زیادہ ہے۔
کہ اگر اسے پڑھا جائے ، سمجھا جائے ، عمل کیا جائے تو کوئی مسئلہ ایسا نہیں جو حل نہ ہو۔ قرآن کہتا ہے کہ کوئی بیماری ایسی نہیں جس کا علاج اللہ تعالی نے نہ کیا ہو۔ موت کے سوا ہر بیماری کا علاج ہے۔ مریض صحت یاب ہو رہے ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔ بیماری کو ایک چیلنج سمجھیں۔

https://youtu.be/-HU62IVhWhg
25/09/2021

https://youtu.be/-HU62IVhWhg

In this video we will tell you about Goal Setting and Motivation, Treatment Planning in Counselling, Goal and Corresponding Objectives,

https://youtu.be/-Q_VPtOmr2U
10/09/2021

https://youtu.be/-Q_VPtOmr2U

Counseling is a collaborative effort between the counselor and client. Professional counselors help clients identify goals and potential solutions to problem...

04/09/2021
23/08/2021

mist consult

Address

Lahore

Telephone

+923227610019

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Psycho solution posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Psycho solution:

Share