Health Department Lower Kohistan

Call Directions Contact the business

Health Department Lower Kohistan This is Official Page of Health department District Kohistan Lower

ضلع لوئر کوہستان: انسدادِ پولیو مہم (SNID) کی مانیٹرنگڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر  رحیم اور پبلک ہیلتھ کوآرڈین...
02/11/2026

ضلع لوئر کوہستان: انسدادِ پولیو مہم (SNID) کی مانیٹرنگ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم اور پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عطاء نے یو سی بنکاڈ میں جاری انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم (SNID) کے دوران مختلف پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران پولیو ٹیموں کی موجودگی، بچوں کو پلائے گئے قطروں، فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ اور مائیکرو پلان کے مطابق ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر مرحیم نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی بچہ اس اہم مہم سے محروم نہ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس قومی فریضے کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

پولیو سے پاک لوئر کوہستان — ہمارا عزم، ہمارا مستقبل!

SNID Nov 2026 polio campaign inauguration...
30/10/2026

SNID Nov 2026 polio campaign inauguration...

M&E Officer Visit – TB Program ReviewToday, the M&E Officer visited the DHO Office, District Kohistan Lower, where a mee...
29/10/2026

M&E Officer Visit – TB Program Review

Today, the M&E Officer visited the DHO Office, District Kohistan Lower, where a meeting was conducted regarding the TB Control Program and provincial support for TB services in the district.

During the meeting, the current status of TB-related activities, available support, service delivery, and areas requiring further strengthening were discussed.

Following the meeting, the M&E Officer visited the TB Center at THQ Hospital Pattan, District Kohistan Lower, where the available TB equipments, TB medicines, treatment services, records, and related service-delivery arrangements were reviewed and checked.

The visit focused on assessing the availability of TB medicines and ensuring the provision of quality TB services to the local community.

29/10/2026

آپ کی بیٹیوں کا محفوظ مستقبل، آپ کی ذمہ داری!

اپنی بیٹیوں کو سرویکل کینسر سے تحفظ دینے کے لیے حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

آپ کا یہ بروقت قدم اُن کے صحت مند اور محفوظ مستقبل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ✨

11 سے 24 نومبر تک خیبر پختونخوا میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوران اپنی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

مزید معلومات کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

ڈی ایچ او لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پٹن کا اچانک دورہڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم نے تح...
28/10/2026

ڈی ایچ او لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پٹن کا اچانک دورہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پٹن کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، ایکسرے یونٹ اور ڈینٹل یونٹ کا معائنہ کیا اور وہاں دستیاب طبی آلات، سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر رحیم نے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کی حاضری چیک کی اور ضروری ادویات کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام شعبوں کی فعالیت، عملے کی بروقت حاضری، ادویات کی مسلسل دستیابی اور مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

ڈاکٹر رحیم نے واضح کیا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

27/10/2026

اپنی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔

سرویکل کینسر ہماری بیٹیوں اور خواتین کے لیے خطرہ ہے، لیکن بروقت حفاظتی ٹیکہ لگوانے سے آپ اپنی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ بنا سکتے ہیں۔
(پروفیسر ڈاکٹر محمد عقیل ، سربراہ شعبہ امراض اطفال ، حیات اباد میڈیکل کمپلیکس پشاور)

مزید معلومات کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال پٹن ڈاکٹر ضیاء کا اچانک دورہایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال پٹن ڈاکٹر ضیاء نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پٹن ...
27/10/2026

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال پٹن ڈاکٹر ضیاء کا اچانک دورہ

ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال پٹن ڈاکٹر ضیاء نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پٹن کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے او پی ڈی، ڈینٹل یونٹ، لیبارٹری اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں انتظامی امور اور طبی خدمات کا بھی معائنہ کیا تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Deputy Commissioner Kohistan Lower visited to the DEOC Pattan Kohistan Lower
26/10/2026

Deputy Commissioner Kohistan Lower visited to the DEOC Pattan Kohistan Lower

سرویکل کینسر سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ برسوں سے دنیا بھر میں خواتین کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ثابت ہو چکا ہے۔آ...
26/10/2026

سرویکل کینسر سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ برسوں سے دنیا بھر میں خواتین کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ثابت ہو چکا ہے۔

آپ بھی اپنی بیٹیوں کو بروقت حفاظتی ٹیکہ لگوا کر انہیں سرویکل کینسر سے محفوظ کریں۔

11 سے 24 نومبر تک سرویکل کینسر سے بچاؤ کی حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں اپنی 9 سے 14 سال کی بیٹیوں کو ٹیکہ ضرور لگوائیں۔

مزید معلومات کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کریں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم کا آر ایچ سی رانوڑیہ کا اچانک دورہڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم ...
22/10/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم کا آر ایچ سی رانوڑیہ کا اچانک دورہ

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لوئر کوہستان ڈاکٹر رحیم نے آر ایچ سی رانوڑیہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے او پی ڈی، لیبر روم، لیبارٹری اور ای پی آئی سینٹر کا تفصیلی معائنہ کیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر رحیم نے عملے کی حاضری، مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور اسٹاک کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ٹی (TT) ویکسین اور اینٹی ریبیز ویکسین (ARV) کی دستیابی اور مریضوں کو فراہمی کے انتظامات بھی چیک کیے۔

ڈاکٹر رحیم نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ضروری ادویات کی دستیابی برقرار رکھی جائے اور تمام عملہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری اور پابندیِ وقت کے ساتھ سرانجام دے، تاکہ عوام کو بروقت اور بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

Address

Pattan District Kohistan Lower
Pattan

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Telephone

+92998405184

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Health Department Lower Kohistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Health Department Lower Kohistan:

Shortcuts

Share