28/09/2026
ریسکیو 1122 دیر بالا
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد صاحب، ریجنل ڈائریکٹر ارشد اقبال صاحب اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر دیر بالا شاہ ولی خان کی زیرِ نگرانی , سن رائز پبلک ہائی سکول بی بیوڑ کے طلباء اور اساتذہ کیلئے فائر ایمرجنسی، حفاظتی اقدامات اور CPR کے حوالے سے خصوصی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
تربیتی سیشن کے دوران شرکاء کو آگ لگنے کی صورت میں فوری اور محفوظ اقدامات، فائر ایکسٹنگوئشر کے درست استعمال، مختلف اقسام کے فائر ایکسٹنگوئشرز، فائر بال کے مؤثر استعمال، آگ سے بچاؤ کے حفاظتی اصولوں اور CPR (Cardiopulmonary Resuscitation) کے حوالے سے تفصیلی آگاہی اور عملی تربیت فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ریسکیو اہلکاروں نے عملی مظاہرے کے ذریعے شرکاء کو بتایا کہ ہنگامی صورتحال میں آگ پر قابو پاتے وقت اپنی ذاتی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے فائر ایکسٹنگوئشر اور فائر بال کا درست اور مؤثر استعمال کیسے کیا جائے، جبکہ بے ہوشی یا دل کی دھڑکن رکنے کی صورت میں CPR کس طرح بروقت اور درست طریقے سے فراہم کی جا سکتی ہے۔۔
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 دیر بالا