YDA Balochistan

Directions Contact the business

YDA Balochistan A Struggle to Restore The Dignity Of Doctors. A Forum To Raise Voice For our Rights. A Unity To Stand Against Every Evil. Doctor's Dignity at First.

United We Stand,Long Live YDA � Advocating For the Rights and Dignity of Doctors and Walfare of Patients.

17/10/26ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی نو منتخب بی ایم سی آرگنائزنگ باڈی کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم آفریدی سے مل...
17/10/2026

17/10/26
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی نو منتخب بی ایم سی آرگنائزنگ باڈی کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فہیم آفریدی سے ملاقات
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی نو منتخب بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال آرگنائزنگ باڈی کے وفد نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال ڈاکٹر فہیم آفریدی سے تعارفی ملاقات کی۔
ملاقات میں نو منتخب باڈی کا باضابطہ تعارف کرایا گیا اور ہسپتال میں فرائض انجام دینے والے ینگ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر فہیم آفریدی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بی ایم سی نے آرگنائزنگ باڈی کی نو منتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی، ان کے تحفظات اور مطالبات کو بغور سنا اور تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

16/10/2026


پریس ریلیز  ناکارہ اے آئی اٹینڈنس کے نام پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کے وظائف میں کٹوتی ناقابل قبول...
14/10/2026

پریس ریلیز
ناکارہ اے آئی اٹینڈنس کے نام پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کے وظائف میں کٹوتی ناقابل قبول، نوٹیفکیشن فوری واپس لیا جائے، بصورتِ دیگر ہاؤس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کی خدمات سے دستبرداری سمیت سخت احتجاجی لائحه عمل اختیار کیا جائے گا: ترجمان

مرکزی بیانینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی تنظیمی مضبوطی کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کی آرگنائزنگ باڈی تش...
13/10/2026

مرکزی بیان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی تنظیمی مضبوطی کے لیے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کی آرگنائزنگ باڈی تشکیل

پریس ریلیز 10 اکتوبر 2026ڈاکٹروں کی عزتِ نفس پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں ،  بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال انتظامیہ کا توہ...
10/10/2026

پریس ریلیز
10 اکتوبر 2026

ڈاکٹروں کی عزتِ نفس پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں ، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال انتظامیہ کا توہین آمیز رویہ ناقابلِ قبول ہے - ترجمان

کوئٹہ : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹروں کو مسلسل ہراساں کرنے، بدتمیزی کرنے اور ان کی عزتِ نفس کو مجروح کرنے کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

آج میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ایک وارڈ میں جا کر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بدتمیزی کرنا انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ انتظامی عہدوں پر فائز افراد سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اخلاقیات، باہمی احترام اور ادارہ جاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھیں، نہ کہ اپنے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹروں کی تذلیل کریں۔

انتظامیہ کی جانب سے مسلسل ایسے واقعات کا پیش آنا اس کے غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور انتظامی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔ ہسپتال کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، اور کسی بھی عہدے پر فائز شخص کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ ڈاکٹروں کو ہراساں کرے، ان کے ساتھ بدتمیزی کرے یا ان کی عزتِ نفس کو مجروح کرے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان واضح کرتی ہے کہ ڈاکٹروں کی تذلیل، دھونس اور ہراسانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پریس ریلیز 3 اکتوبر 2026بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے، ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کے بجائے ہسپتال ک...
03/10/2026

پریس ریلیز
3 اکتوبر 2026

بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال انتظامیہ اپنا قبلہ درست کرے، ڈاکٹرز کو ہراساں کرنے کے بجائے ہسپتال کے انتظامی مسائل اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر توجہ دے۔ترجمان

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال انتظامیہ کے بعض ذمہ داران کی جانب سے ڈاکٹروں کے ساتھ مبینہ بدتمیزی، ناروا رویے کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹرز کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ اور تضحیک آمیز رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا مؤقف ہے کہ انتظامی معاملات میں پیدا ہونے والی کسی بھی کوتاہی یا کمزوری کو چھپانے کے لیے ڈاکٹروں کو دباؤ، دھمکی، ہراسانی یا غیر ضروری انتظامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا قابلِ قبول نہیں۔

تنظیم واضح کرنا چاہتی ہے کہ کسی بھی انتظامی عہدیدار کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنی من مانی مسلط کرنے یا ذاتی رائے منوانے کے لیے ڈاکٹرز کے ساتھ ناروا سلوک روا رکھے۔ ڈاکٹرز ہسپتال کے اہم ترین اسٹیک ہولڈرز ہیں اور ان کے ساتھ عزت، وقار اور پیشہ ورانہ اصولوں کے مطابق برتاؤ انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ڈاکٹرز کے جائز حقوق، عزتِ نفس اور پیشہ ورانہ وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر کسی ڈاکٹر کو غیر ضروری دباؤ یا ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان اپنے اراکین کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ہر قانونی و تنظیمی فورم پر آواز اٹھائے گی۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

پریس ریلیز 2 اکتوبر 2026ہاوس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے اسٹائپنڈ کی بروقت اور باقاعدہ ادائیگی یقینی بنائی جائے، ک...
02/10/2026

پریس ریلیز
2 اکتوبر 2026

ہاوس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے اسٹائپنڈ کی بروقت اور باقاعدہ ادائیگی یقینی بنائی جائے، کئی ماہ سے اسٹائپنڈ کی عدم ادائیگی ناقابلِ قبول ہے — ترجمان

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ہاوس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے اسٹائپنڈ کی کئی ماہ سے عدم ادائیگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ہاوس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے واجب الادا اسٹائپنڈ فوری طور پر جاری کیے جائیں اور آئندہ ہر ماہ باقاعدگی اور بروقت ادائیگی کا مستقل نظام یقینی بنایا جائے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا کہنا ہے کہ ہاوس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز اسپتالوں میں طویل اوقات تک اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں کئی کئی ماہ تک ان کے جائز مالی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
موجودہ شدید مہنگائی اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ کے دوران ینگ ڈاکٹرز کے لیے کئی ماہ تک اسٹائپنڈ نہ ملنا نہ صرف اس کے لیے شدید مالی مشکلات پیدا کرتا ہے بلکہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بھی متاثر کرتا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان واضح کرتی ہے کہ اسٹائپنڈ کسی ڈاکٹر پر احسان نہیں بلکہ اس کی پیشہ ورانہ خدمات کے عوض جائز حق ہے۔ حکومت اور محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے کہ بجٹ اور انتظامی معاملات کو بروقت مکمل کرتے ہوئے ڈاکٹرز کے مالی حقوق کی ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر کا خاتمہ کریں۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:

* ہاوس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کے تمام زیرِ التوا اسٹائپنڈ فوری طور پر جاری کیے جائیں۔
* آئندہ اسٹائپنڈ کی ماہانہ اور بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
* اسٹائپنڈ کی ادائیگی کے لیے ایک مستقل اور شفاف نظام تشکیل دیا جائے تاکہ ڈاکٹرز کو بار بار دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
* جن ڈاکٹرز کے اسٹائپنڈ انتظامی یا تکنیکی وجوہات کی بنا پر رکے ہوئے ہیں، ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔
* حکومت ہاوس آفیسرز اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو درپیش معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مالی حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان امید کرتی ہے کہ حکومت اور محکمہ صحت اس اہم مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرز کے واجب الادا اسٹائپنڈ کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ صحت کے شعبے کی بہتری اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری ہے کہ فرنٹ لائن پر خدمات انجام دینے والے ینگ ڈاکٹرز کو کم از کم ان کے بنیادی مالی حقوق بروقت فراہم کیے جائیں۔

ڈاکٹر ثناء اللہ بلوچ
ترجمان
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان

02/10/2026

ڈاکٹروں پر عائد ٹیکسز واپس لئے جائیں،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کا مطالبہ

علاج کو کاروباری لین دین نہیں بلکہ بنیادی انسانی ضرورت سمجھا جائے،ڈاکٹر حئی بلوچ

ایف بی آر اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ٹیکسز کا بوجھ غریب مریض پر ڈالنا ظلم ہے — علاج کو کاروباری لین دین نہیں، بنیادی...
01/10/2026

ایف بی آر اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے ٹیکسز کا بوجھ غریب مریض پر ڈالنا ظلم ہے — علاج کو کاروباری لین دین نہیں، بنیادی انسانی ضرورت سمجھا جائے۔ڈاکٹر حئی بلوچ

Address

Sandeman Provencial Hospital Quetta, Balochistan
Quetta

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when YDA Balochistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to YDA Balochistan:

Shortcuts

Share