19/06/2026
روزنامہ خبریں اور روزنامہ ملتان نامہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت و آبادی راجن پور، ڈاکٹر عامر بشیر کی محرم الحرام کے حوالے سے جاری ہدایات اور انتظامات کو نمایاں کوریج دی گئی ہے۔
ڈاکٹر عامر بشیر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے، جبکہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، ادویات اور ضروری طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عزاداران اور عوام کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
محکمہ صحت و آبادی راجن پور محرم الحرام کے دوران عوام کو ہر ممکن طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔