Doctor Tribune

Directions Website

Doctor Tribune Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Doctor Tribune, Medical and health, Rawalpindi.
(6)

DM For PR/Collab
Top Notch Medical News Expert
To all doctors on my wall
Official Page of Doctor Tribune Community
Tribute to Our Community
United Medical Community
Health Medical Social issue Awareness
Join Doctor Tribune Posting 🥼 🏥 🩺

کیا کسی صحافی کا یہ کام بنتا ہے کہ وہ بلاوجہ، بغیر کسی تصدیق اور ٹھوس ثبوت کے کسی ڈاکٹر، خصوصاً ایک فی میل ڈاکٹر کو بلیک...
03/11/2026

کیا کسی صحافی کا یہ کام بنتا ہے کہ وہ بلاوجہ، بغیر کسی تصدیق اور ٹھوس ثبوت کے کسی ڈاکٹر، خصوصاً ایک فی میل ڈاکٹر کو بلیک میل کرے، دھمکیاں دے یا ڈرا دھمکا کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے؟
اگر کسی ڈاکٹر سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کی نشاندہی کریں، سوال کریں، ثبوت سامنے لائیں اور متعلقہ فورم پر معاملہ اٹھائیں۔ لیکن کیا کسی کو دھمکانا، ہراساں کرنا اور خوفزدہ کرنا صحافت کہلاتا ہے؟
صحافت کا مقصد عوام کی آواز بننا ہے، نہ کہ اپنے مائیک اور کیمرے کو کسی پر دباؤ ڈالنے کا ذریعہ بنانا۔
اختلاف اپنی جگہ، لیکن صحافت کے بھی کچھ اصول، اخلاقیات اور حدود ہوتی ہیں۔
آپ کی اس معاملے پر کیا رائے ہے؟ کیا ایسے رویے کو صحافت کہا جا سکتا ہے؟
اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیجیے۔

پاکستان میں طاقت کا توازن اور بدلتے ہوئے تقاضے! ⚖️🩺یہ تحریر بظاہر ایک سادہ سا واقعہ لگتی ہے، لیکن اس کے پیچھے چھپی حقیقت...
28/10/2026

پاکستان میں طاقت کا توازن اور بدلتے ہوئے تقاضے! ⚖️🩺
یہ تحریر بظاہر ایک سادہ سا واقعہ لگتی ہے، لیکن اس کے پیچھے چھپی حقیقت ہمارے پورے سماجی اور قانونی نظام پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ جب ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈاکٹر کو معاشرے میں خود کو محفوظ رکھنے کے لیے قانون کی ڈگری کا سہارا لینا پڑے، تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں نظام کی طاقت سے زیادہ مخصوص طبقات کے اثر و رسوخ کی اہمیت ہے۔قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، نہ کہ کسی کے پیشے یا طاقت کے تابع۔ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟ Doctor Tribune Posting 🥼 🏥 🩺

یہ کہانی بہت عرصہ پہلے شیئر کی تھی۔ بہرحال، موجودہ صورتِ حال پہ آج دوبارہ سناتا ہوں۔فائنل ایئر کے وارڈز میں ہمارے ایک پی...
23/10/2026

یہ کہانی بہت عرصہ پہلے شیئر کی تھی۔ بہرحال، موجودہ صورتِ حال پہ آج دوبارہ سناتا ہوں۔
فائنل ایئر کے وارڈز میں ہمارے ایک پی جی ہمیں ایمرجنسی میں رکھتے تھے اپنے ساتھ، اور اکثر ہم پوری رات وہاں رہتے تھے اور کام کرتے تھے۔

رات تقریباً 8 بجے کا ٹائم تھا۔ دو لڑکیاں گھبرائے ہوئے اپنی ماں کو لے کے آئیں کہ امی کو کچھ ہو جائے گا، جلدی کریں۔

ان خاتون کا پیٹ پھولا ہوا تھا، سانس تیزی سے لے رہی تھیں اور تکلیف کی وجہ سے شدید چیخ رہی تھیں۔

ان خاتون کو DCLD تھا تقریباً 4 سال سے اور تقریباً اپنے آخری لمحات میں تھیں۔ ان کی جب رپورٹس پڑھیں تو ایک ایک چیز کی ویلیو ڈیرینجڈ تھی اور S.R. کے لیے یہ سوچنا مشکل ہو گیا تھا کہ مینیج کرنا کہاں سے شروع کریں۔ بہرحال، ان کی مینیجمنٹ شروع کی، لیکن تکلیف کی وجہ سے ان کی چیخیں پوری ایمرجنسی میں گونج رہی تھیں۔ مریضوں کے لواحقین اور ڈاکٹرز بھی ان کی تکلیف سے پریشان تھے۔

مسئلہ یہ تھا کہ ان کا liver بالکل ختم ہو چکا تھا، اور ہمارے ملک میں ملنے والا واحد opioid انجیکشن لگانے میں خطرہ تھا۔ اس ٹیکے کو liver failure میں نہیں لگا سکتے، نہیں تو سانس بند ہو سکتا ہے کیونکہ liver نے اسے ہضم نہیں کرنا اور خون میں اس کی مقدار بہت زیادہ ہو جاتی ہے۔ یہ مسئلہ ان کی بیٹی کو واضح بتا دیا گیا، لیکن وہ ضد کرتی رہی کہ کچھ تو کریں، میری ماں کی تکلیف دیکھیں۔ بہرحال، 15 منٹ اور گزرے، لیکن ان کی تکلیف سے چیخیں بڑھتی جا رہی تھیں۔

فیصلہ یہ ہوا کہ اس ٹیکے کی standard dose کا one fourth استعمال کرتے ہیں۔ امید ہے کچھ تکلیف کم ہو، اگر نہ بھی ہوئی تو امید ہے side effect نہیں ہوگا۔ اور ان کو 1.5 mg ٹیکہ لگا دیا گیا۔ اس سے پہلے ان کی بیٹی کو یہ سب بتا دیا گیا تھا۔

ٹیکہ لگانے کی دیر تھی اور خاتون کی 2 منٹ کے اندر سانس بند ہونے لگی۔

سب ڈاکٹرز بھاگ کے گئے اور CPR شروع کیا، لیکن وہ وفات پا چکی تھیں۔

بس اس کے بعد کیا ہونا تھا۔ بیٹی نے ایمرجنسی میں سینہ پیٹنا شروع کر دیا کہ ڈاکٹروں نے میری ماں مار دی، میں اچھا بھلا لے کے آئی تھی۔ ڈاکٹرون، تم سب کی ماں مر جائے، خنزیر کی اولادوں، اور بہت کچھ۔

اس کے بعد کچھ گھر سے بھی لوگ آئے۔ DMS آفس میں تماشا بھی لگا۔

پورے معاملے کا DMS کو پتا تھا اور ان کا کردار بھی مثبت رہا۔ انہوں نے کسی اٹینڈنٹ کو ڈاکٹروں کے پاس جانے نہیں دیا۔

بہرحال، یہ میرا پہلا تجربہ تھا کہ ڈاکٹر اچھے بھلے مریض کو کیسے مارتے ہیں۔

23/10/2026

محترمہ مریم نواز سے گزارش ہے آن لائن کوئیکری کے خلاف بھی کوئی اقدامات لیے جائیں ۔ یہ بھی عوام کو مار رہی ہے۔

ویلڈن وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ۔ میڈم کے جتنے بھی پروجیکٹ ہیں سارے کے سارے قابل تعریف ہیں، ان کا یہ قدم انس...
23/10/2026

ویلڈن وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ۔ میڈم کے جتنے بھی پروجیکٹ ہیں سارے کے سارے قابل تعریف ہیں، ان کا یہ قدم انسانیت کے بچاؤ کے لیے ثابت ہوگا۔
We appreciate it 👏👏👏
Maryam Nawaz Sharif

23/10/2026

ڈاکٹرز سیکورٹی بل وقت کی ضرورت ہے ورنہ یہاں علاج کے ڈاکٹرز نہیں ملیں گے

21/10/2026

🚨 SHOCKING: Lady Doctor Harassed and Threatened at THQ Hospital Jampur! 🚨
Is this how we treat our frontline heroes? Last night, a dedicated lady doctor at Tehsil Headquarter Hospital, Jampur, faced extreme harassment, explicit abuse, and serious threats of "dire consequences" from an aggressive individual flexing political connections—all while she was busy saving a child's life.
Our female medical professionals work tirelessly through the night, yet they are left completely vulnerable. Who will protect our doctors?
We demand immediate action! The hospital administration and Jampur Police must secure the CCTV footage and arrest the culprit immediately. Safety for doctors is non-negotiable! 🛑🩺
Hashtags:

21/10/2026

ملتان میں یتیم بچے کو کچلنے والا پولیس مقابلے میں ہلاک اور اسلام آباد میں لائبہ کے ساتھ فراڈ کرنے والا ایجنٹ بھی مقابلے میں پار ۔۔۔ ویلڈن سی سی ڈی اینڈ اعلیٰ حکام

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے، سینٹ میں وفاقی وزیر صحت کے جواب کے مطابق پمز ...
21/10/2026

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں عملے کی شدید کمی کا سامنا ہے، سینٹ میں وفاقی وزیر صحت کے جواب کے مطابق پمز میں ڈاکٹر، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی 39 فیصد کمی پڑی ہیں، پمز میں ڈاکٹروں کی 45 فیصد سیٹیں خالی پڑی ہیں پمز میں نرسز کی 33 فیصد آسامیاں خالی پڑی ہیں
42 فیصد پیرا میڈیکل اسٹاف کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سیکنڈ ڈویژن کے حامل طلبہ بھی ڈاکٹر بننے کے اہل قرارپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے MBBS میں داخلے کا کم از کم معیار گ...
21/10/2026

سیکنڈ ڈویژن کے حامل طلبہ بھی ڈاکٹر بننے کے اہل قرار
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے MBBS میں داخلے کا کم از کم معیار گھٹا دیا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجز کو خالی سیٹوں کے نقصان سے بچانے کے لیے بڑا اقدام۔

Address

Rawalpindi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctor Tribune posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share