Medical information pak

Directions

Medical information pak Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Medical information pak, Medical and health, Sargodha District, Sargodha.

بسم اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

ہم ادویات اور صحت سے متعلق مستند معلومات آسان اردو میں فراہم کرتے ہیں۔

دوا کے استعمال فائدے، سائیڈ ایفیکٹس اور احتیاطی تدابیر کی مکمل رہنمائی۔

دوا ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے استعمال کریں۔

01/08/2026

آپ سب سے گزارش ہے کہ اس پیج کو فالو کریں، لائک کریں، سپورٹ کریں، اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شیئر کریں۔ آپ کی محبت اور تعاون ہمارے لیے بہت قیمتی ہے۔ شکریہ۔ ❤️
Following Irfan Khan Everyone Products Medical information pak Old paper of kpk medical faculty peshawar Ubaid Ullah Lab Information

31/07/2026

Experiment
Chemical .....

High blood pressure hone per
18/07/2026

High blood pressure hone per

18/07/2026

🍖
گاؤٹ (یورک ایسڈ) کا درد کن غذاؤں سے بڑھتا ہے؟

💬 First Comment

پاکستان نے کینسر کے علاج کی جدید ترین جینیاتی تکنیک "کار ٹی سیل تھراپی" (CAR T-Cell Therapy) کا پہلا کامیاب تجربہ مکمل ک...
18/07/2026

پاکستان نے کینسر کے علاج کی جدید ترین جینیاتی تکنیک "کار ٹی سیل تھراپی" (CAR T-Cell Therapy) کا پہلا کامیاب تجربہ مکمل کر کے طبی سائنس کی دنیا میں ایک عظیم اور تاریخی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
پاک فوج کے آرمی میڈیکل کور کے زیرِ نگرانی، آرمڈ فورسز بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر (AFBMTC) کے ماہرین نے برسوں کی انتھک تحقیق کے بعد خون کے کینسر میں مبتلا ایک 21 سالہ نوجوان مریض کا اس جدید طریقہ علاج سے کامیاب آپریشن کیا، جس کے محض 14 دنوں بعد مریض اب مکمل صحت یاب ہو چکا ہے۔
مقامی سطح پر اس مہنگے ترین علاج کی کامیابی نے جہاں غریب اور متوسط طبقے کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی امید پیدا کی ہے، وہیں پاکستان اب دنیا کے ان چند گنے چنے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے جو کینسر کا جینیاتی علاج کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے قومی اعتماد کو ایک نئی بلندی ملی ہے۔

Azithromycin  ایزیتھرومائسن ایک میکرولائڈ اینٹی بائیوٹک ہے جو کہ بیکٹیریا کی افزائش نسل کو روکتا ہے اور بیماری کو ٹھیک ک...
18/07/2026

Azithromycin
ایزیتھرومائسن ایک میکرولائڈ اینٹی بائیوٹک ہے جو کہ بیکٹیریا کی افزائش نسل کو روکتا ہے اور بیماری کو ٹھیک کرنے مدد گار ثابت ہوتا ہے اس اینٹی بائیوٹک کی نسل میں کلیری تھرومائسن اور ایری تھرومائسن بھی موجود ہے زیادہ تر گلے کا انفیکشن پھیپھڑوں کا انفیکشن سکن انفیکشن کان کا انفیکشن میں موثر ثابت ہوا ہے
استعمال ڈاکٹر کے تجویز کے بنا کرنا نقصان پہنچا سکتا ہے

06/07/2026

کچھ لوگوں نے اپنی بدتمیزی
بداخلاقی اور
جہالت چھپانے کیلئے بلڈ پریشر کو بدنام کر رکھا ہے.🙃

۔ شدید گرمی میں اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیںموسم کی شدت کے پیشِ نظر احتیاط ہی بہترین حفاظت ہے۔زیادہ سے زیادہ صاف پ...
28/06/2026

۔ شدید گرمی میں اپنا اور اپنے پیاروں کا خیال رکھیں
موسم کی شدت کے پیشِ نظر احتیاط ہی بہترین حفاظت ہے۔
زیادہ سے زیادہ صاف پانی پئیں، پیاس نہ بھی لگے تو وقفے وقفے سے پانی ضرور پیتے رہیں۔
دھوپ میں نکلتے وقت ٹوپی، چھتری یا ہلکے رنگ کے سوتی کپڑے استعمال کریں۔
صبح تقریباً 11 بجے سے شام 4 بجے تک بلا ضرورت دھوپ میں جانے سے گریز کریں، کیونکہ اسی وقت گرمی اور لو لگنے کا خطرہ سب سے زیادہ ہوتا ہے۔
خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھیں، انہیں پانی اور ٹھنڈی جگہ مہیا کریں۔
اگر چکر آنا، شدید کمزوری، بہت زیادہ پسینہ آنا یا بے ہوشی جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوراً سایہ دار جگہ پر جائیں، پانی دیں اور قریبی طبی مرکز سے رجوع کریں۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو شدید گرمی اور ہر قسم کی آفات سے اپنی حفاظت میں رکھے۔
آمین۔
#گرمی




ایک دوست کی فریاد ___8 سال کا تجربہ ہار گیا، سفارش ، پیسے جیت گئی!!میں ایک BDS ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سلمان احمد ہوں۔ میرا تعل...
28/06/2026

ایک دوست کی فریاد ___

8 سال کا تجربہ ہار گیا، سفارش ، پیسے جیت گئی!!
میں ایک BDS ڈینٹل سرجن ڈاکٹر سلمان احمد ہوں۔ میرا تعلق تحصیل جنڈولہ ضلع ٹانک سے ہے
سب سے سینئر امیدوار تھا۔ انٹرویو بھی اچھا گیا۔

لیکن KPK میں ڈینٹل سرجن کی بھرتی میں میں ریجیکٹ ہو گیا۔
کیوں؟ کیونکہ میرے پاس "فون" نہیں تھا۔ "سفارش" نہیں تھی۔ "لفافہ" نہیں تھا۔

وہ سلیکٹ ہو گئے جو مجھ سے جونیئر تھے۔ جن کا کلینک کا تجربہ صفر تھا۔
صرف اس لیے کہ وہ "کسی کے بندے" تھے۔

8 سال میں نے یونیورسٹی، ہاؤس جاب، پرائیویٹ کلینک میں لگا دیے۔
کیا یہی میری غلطی تھی کہ میں میرٹ پر یقین رکھتا تھا؟

KP کے نوجوان ڈاکٹروں سے پوچھتا ہوں: کیا ہم ملک چھوڑ دیں؟
یا پھر نوکری کے لیے کسی سیاستدان کے ڈیرے پر حاضری دیں؟

*میں چیف سیکرٹری KP، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، اور KPPSC سے اپیل کرتا ہوں:*
اس بھرتی کی شفاف انکوائری کی جائے۔ انٹرویو مارکس + اکیڈمک سکور + تجربہ کی تفصیل پبلک کی جائے۔
اگر میں غلط ہوں تو ثابت کریں۔ اگر میرٹ کا قتل ہوا ہے تو انصاف دیں۔

میں نوکری نہیں، *اپنے 8 سال کا حساب مانگ رہا ہوں۔*

ہمارے سارے ڈاکٹرز صرف دو مطالبہ!!!

*Line 1:*
`Medical Officer + Dental Surgeon
کی ساری پوسٹس صرف اور صرف NTS کے ذریعے ہونا چاہییں`

*Line 2:*
`سفارش نہیں، قابلیت چلے۔ مقامی حق دار کو اس کا حق ملے 🩺`

بھرتی صرف میرٹ کے ذریعے ہو مقامی ڈاکٹر کو ترجیح ملے

Address

Sargodha District
Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Medical information pak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share