03/11/2026
شوگر اور ایسیٹک ایسڈ
Aceticum Acidum / Glacial Acetic Acid
ڈاکٹر رضوان ثاقب
BHMS
03037578803
عام زبان میں اسے سرکہ (Vinegar) کا تیزاب کہا جاتا ہے،
یہ دوا بنیادی طور پر جسمانی انحطاط (Emaciation)، انتہائی کمزوری، خون کی شدید کمی Anemia اور استسقاء
Dropsy/Edema
کی علامات پر اثر انداز ہوتی ہے۔
یہ دوا ایسے افراد کے لیے موزوں ہے جن کے پٹھے نرم اور ڈھیلے Flabby ہو چکے ہوں اور جلد موم کی طرح زرد Waxen Pale اور بے جان دکھائی دیتی ہو۔ اس دوا کے مریض کو پیٹ کے بل لیٹنے سے سکون ملتا ہے
Pain in back, relieved only by lying on abdomen۔
شدید، جلن دار اور نہ بجھنے والی پیاس لگتی ہے۔ مریض بار بار بڑی مقدار میں پانی پیتا ہے۔
بخار Fever کی حالت میں مریض کی پیاس مکمل طور پر غائب ہو جاتی ہے، جبکہ باقی ہر مرض مثلاً شوگر، استسقائی سوجن، پیچش میں شدید پیاس ہوتی ہے۔ جسمانی کمزوری اور وزن میں تیزی سے کمی Emaciation & Debility
مریض کا گوشت گھلتا چلا جاتا ہے، خصوصاً چہرے، ہاتھوں اور رانوں پر سے۔
تھکاوٹ، غشی Fainting کے دورے اور سانس کا پھولنا عام بات ہے۔
معدہ اور ہاضمے کی خرابیاں Gastrointestinal Disturbances ، ترش ڈکاریں Sour belching، منہ میں کھٹا پانی آنا اور شدید تھوک بہنا Salivation۔
خوراک یا پانی پینے کے بعد معدے میں شدید جلن ہونا اور الٹی آ جانا۔ معدے کے السر یا کینسر کی ابتدائی علامات، جہاں شدید جلن اور کھٹاس ہو۔چہرہ موم کی طرح پیلا اور مرجھایا ہوا، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے۔ بخار یا تپِ دق Hectic Fever کے دوران بائیں گال پر سرخ دھبہ
Red flush on left cheek
بن جانا۔رات کو نچوڑ دینے والے ٹھنڈے پسینے آنا Drenching night sweats
جسم کے کسی بھی حصے سے خون کا رسنا
Haemorrhages
جیسے ناک سے خون آنا، حیض میں حد سے زیادہ خون بہنا، یا بواسیر/آنتوں سے خون نکلنا۔
ہومیوپیتھی میں ایسیٹک ایسڈ کو ڈیابیٹیز میلیٹس Diabetes Mellitus اور ڈیابیٹیز انسپیڈس Diabetes Insipidus کی بہترین اور ممتاز ادویات میں شمار کیا جاتا ہے۔ شوگر کے مریضوں میں یہ مندرجہ ذیل علامات پر کام کرتی ہے:
کثرتِ بول Polyuria
شوگر کی وجہ سے جب مریض کو حد سے زیادہ اور بار بار پیشاب آتا ہو اور پیشاب کا رنگ بالکل سفید اور شفاف ہو۔
پیاس کی شدت Polydipsia
جب شوگر کے مریض کو دن رات جلن دار پیاس لگی رہے اور ٹھنڈا پانی پینے سے بھی پیاس نہ بجھے۔
شوگر کے سبب شدید لاغری Diabetic Emaciation
شوگر کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے اگر مریض کا وزن تیزی سے گر رہا ہو، جسمانی طاقت ختم ہو رہی ہو، ٹانگوں اور پیروں پر سوجن Diabetic Edema آنے لگے اور خون کی کمی واضح ہونے لگے تو ان علامات میں یہ میڈیسن بہت مفید ثابت ہوتی ہے
طریقۂ استعمال
شوگر ، ہضم کی خرابی، السر، اور شدید جلن کم پوٹینسیوں Low Potencies
3X / 6X
مؤثر ہوتی ہے۔
شوگر، استسقاء، کمزوری اور عام مزمن علامات سب سے زیادہ 30C
پوٹینسی مستعمل ہے۔ شوگر کے مریضوں میں دن میں 2 سے 3 بار 5 قطرے آدھے گھونٹ پانی میں دیے جاتے ہیں۔
مزمن بیماریوں اور گہرے جذباتی/جسمانی اثرات کے لیے جب علامات زیادہ پرانی ہوں اور 30C اثر نہ کرے، تو ہفتہ وار 200C
دی جاتی ہے۔
اس دوا کو بلا ضرورت اور بار بار نہیں دہرانا چاہیے (سواۓ خناق/Croup کی خاص حالتوں کے)۔
اینٹی ڈوٹ Antidote: ایسیٹک ایسڈ کے اثرات کو کم کرنے کے لیے`
ایکونائٹ یا
Natrum Mur
استعمال کی جاتی ہے